Nawaiwaqt:
2025-02-26@07:09:03 GMT

چین 2 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم دے گا: احسن اقبال

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

چین 2 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم دے گا: احسن اقبال

شکر گڑھ (نامہ نگار) وفاقی وزیر احسن اقبال نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج شکر گڑھ میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے  والا وقت آئی ٹی کی تعلیم سے جڑا ہے۔ ہم نوجوانوں کو چھ چھ ماہ کے آئی ٹی کورسز سکھانے جا رہے ہیں۔ خواتین گھر بیٹھ کر لاکھوں کما سکتی ہیں۔ وزیر اعظم پروگرام کے تحت 2 لاکھ نوجوانوں کو چائنہ آئی  ٹی تعلیم دے گا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تعلیم سے ملکی ترقی میں مثبت تبدیلی آئے گی۔  نوجوان کو سوشل میڈیا سے گمراہ کیا جا سکتا ہے۔ ایک نوجوان کی میرے سے کوئی دشمنی نہیں تھی  مگر اس  نے سوشل میڈیا کی پوسٹوں سے متاثر ہوکر میری جان لینے کی کوشش کی۔ نوجوان نے مجھے جو  گولی ماری وہ نفرت کی گولی تھی جو آج بھی میرے جسم میں ہے۔ کچھ جماعتیں ہیں جو کہتی ہیں کہ ہمیں ووٹ دوگے تو جنت میں جاؤ گے، ان کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ رمضان میں ہمیں ریفریشر کورس کرنا ہے۔ آج ہم نے قرآن مجید سے تعلق توڑ دیا ہے، قرآنی تعلیم سے ہم سوشل میڈیا کے بہکاوے سے بچ سکتے ہیں۔ ہمارے پاس دنگا فساد اور گالم گلوچ  کرنے والوں کی کمی نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی غریب عوام کے 64 ارب کھا گئے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی غریب عوام کے 64 ارب روپے کھا گئے  ۔
  وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے غریب عوام کے 64 ارب روپے پر ڈاکا ڈالا، پی ٹی آئی والے کس منہ سے اپنے لیڈر کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
  نارووال میں سڑک کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے جب بھی حکومت چھینی جاتی ہے پاکستان پر تباہی اور بربادی اپنے سائے ڈال لیتی ہے، ایک اناڑی کو ملک کی چابیاں دے کر کرسی پر بٹھا دیا گیا وہ خود کہتا تھا کہ مجھے اب پتہ چلا ہے کہ حکومت کیسے چلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی ڈرائیونگ اسکول کی گاڑی نہیں تھی کہ پاکستان کا وزیراعظم بنا کر کسی کو وزیر اعظم بننے کی تربیت کا موقع دیا جائے۔
 احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 4 سالوں میں ملک کی معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی، اس شخص نے پاکستانی قوم کو تقسیم کرکے چپے چپے پر جگ ہنسائی کروائی گئی۔
 انہوں نے کہا کہ یہ دوسروں کو چور ڈاکو کہتا تھا رسیدیں مانگتا تھا جب اس کی رسیدیں دکھانے کی باری آئی تو پتہ چلا اس نے پاکستان پر64 ارب کا ڈاکا ڈالا ہے۔
 عمران خان نے غریب عوام کے 64 ارب روپے پرڈاکا ڈال کر کھایا، عمران خان کا یہ جرم نہ امریکامعاف کر سکتا ہے نہ برطانیہ معاف کر سکتا ہے نہ پاکستان کے عوام معاف کریں گے۔
 وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکا ، برطانیہ میں کوئی لیڈر 64 ارب روپے کا ڈاکا خزانے میں ڈالے گا تو اپنی قوم کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا۔
 احسن اقبال نے کہا کہ آج پی ٹی آئی والے کس منہ کے ساتھ اپنے لیڈر کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں، آپ کو شیخ رشید کا بیان یاد ہے جب انہوں نے کہا تھا کہ شکر ہے کہ ہماری حکومت چلی گئی ورنہ لوگوں نے ہمیں بڑے پتھر مارنے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پارلیمنٹ ہاوس میں نوجوان انٹرنز شپ پروگرام کے اختتام پر موک پارلیمنٹ کا انعقاد
  • امریکا کی منتیں کی جارہی ہیں، مائی باپ ہمیں بچاؤ، احسن اقبال
  • پی ٹی آئی راء سے بڑی پاکستان کیخلاف مہم چلا رہی ہے، احسن اقبال
  • سندھ دور حاضر کی بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا، احسن اقبال
  • پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اور بین الاقوامی تنظیمیں پاکستان کے خلاف مہم جوئی کر رہی ہیں: احسن اقبال
  • پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے گولی لگی لاش برآمد
  • پاکستان کو نوجوانوں کی ضرور ت ہے: خالد مقبول صدیقی
  • ہمیں عوامی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا: احسن اقبال
  • بانی پی ٹی آئی غریب عوام کے 64 ارب کھا گئے، احسن اقبال