قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سابق کپتان کا اہم کھلاڑیوں کو ٹیم سےنکالنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ناقص کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کے تینوں فرنٹ لائن فاسٹ بولرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔مقامی ٹی وی چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے فاسٹ بولرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو ٹیم سے باہر نکال دینا چاہیے۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ تینوں فاسٹ بولرز نے ایشیاکپ 2023 کے بعد سے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس دوران تینوں کرکٹرز نے ون ڈے ورلڈکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور اب چیمپئنز ٹرافی جیسے میگا ایونٹس کھیلے ہیں۔انہوں نے کہا اب یہ تسلیم کرنے کا وقت ہے کہ ٹیلنٹ کے باوجود ان تینوں نے پاکستان کو بڑا ٹورنامنٹ نہیں جتوایا، اب وقت ہے کہ ہم آگے بڑھیں اور دوسرے بولرز جیسے محمد علی، خرم شہزاد، محمد وسیم جونیئر، عاکف جاوید اور میر حمزہ کو موقع دیں۔ محمد حفیظ نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولر اپنے مواقعوں کا انتظار کررہے ہیں، وہ بھی مستحق ہیں انکے پاس بھی پاکستانی پاسپورٹ ہے۔
دوسری جانب بابراعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ بابر گزشتہ 10 سالوں سے پاکستان کیلئے کھیل رہے ہیں لیکن آج تک ایک میچ میں بھی بھارت کے خلاف قومی ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ان کا کہنا تھا کہ بابر کو اب نمبر تین پر مستقل کھلانا چاہیے تاکہ ٹیم کا مڈل آرڈر مضبوط ہو، رضوان، بابر اور سلمان علی آغا مل کے اچھا مڈل آرڈر بن سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سابق کپتان
پڑھیں:
کرکٹ ٹیم کی کپتانی کونسے اداکار کو سونپ دینی چاہیئے؟ رابعہ کلثوم نے مشورہ دے دیا
پاکستان شوبز کی اداکارہ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا ہے۔
رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کو بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں تمام برانڈز سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ کھلاڑیوں کو برانڈ فیس کے طور پر لینا بند کریں اور انہیں وہ کرنے دیں جو کرنا ان کا کام ہے جو کہ کرکٹ کھیلنا ہے‘۔
https://www.facebook.com/veryfilmiofficial/posts/pfbid0geVxKseVUbx7UiCFaxsHqvFh4VqneVStBUAHLKJbibHrFnWKcRDgceMDKXXeLBsLl?rdid=dPhBvdCdwNy5NYAz&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fp%2F15MdXMLPtu%2Fاداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اداکاروں کا کام اداکاروں کو ہی کرنے دیں، لیکن اگر اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں‘۔
رابعہ کلثوم نے بھارت سے شکست پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ قومی ٹیم کی کپتانی فہد مصطفیٰ یا پھر فیضان شیخ کو دے دینی چاہیئے تو شاید بہتر نتائج مل جائیں گے۔