چلاس میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی پی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ اگر سنجیدہ مذاکرات نہیں کئے گئے اور عوامی مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ہم استعفیٰ دینے کے لئے بھی تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تک دیامر ڈیم کے متاثرین کی آواز پہنچاؤں گا۔ اگر سنجیدہ مذاکرات نہیں کئے گئے اور عوامی مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ہم استعفیٰ دینے کے لئے بھی تیار ہیں۔ عوامی حقوق کے لئے کئی اقتدار قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی جانب سے احتجاجی دھرنے کے لئے چھے لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ احتجاج صرف دیامر کے عوام کا نہیں بلکہ ہم سب کا احتجاج ہے، پورے گلگت بلتستان کا احتجاج ہے۔ ہم گلگت بلتستان کے تمام عوام بحیثیت قوم متحد ہیں ہم ایک دوسرے کی جان ہیں، ہماری غیرت و عزت ایک ہے۔ دیامر ڈیم کے متاثرین کا معاہدہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہوا ہے، پیپلز پارٹی عوامی حقوق کا ہر حال میں تحفظ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر عوامی مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو آپ لوگ حکم کریں پورے گلگت بلتستان سے عوام آپ لوگوں کے احتجاج میں شامل ہونے کے لئے روانہ ہونگے اور گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں احتجاج ہو گا۔ واپڈا اور متعلقہ ادارے سنجیدہ مذاکرات کریں اور عوامی مطالبات تسلیم کریں۔ کئی بار کمیٹیاں بنائی گئیں مگر مسائل حل نہیں کئے گئے۔ ملک میں اور بھی بڑے ڈیم بنائے گئے ہیں مگر پہلے وہاں کی عوام کو مطمئن کیا گیا ہے اور انکے مطالبات تسلیم کئے گئے ہیں، لہذا دیامر ڈیم کے متاثرین کے مطالبات تسلیم کر کے عوام کو مطمئن کیا جانا ضروری ہے۔ مطالبات کے حصول کے لئے پرامن دھرنے پر دیامر کے علمائے کرام، اکابرین اور عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ تمام مسائل کا حل بالآخر مذاکرات کے ذریعے نکلنا ہے، امید کرتے ہیں کہ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے عوامی مطالبات تسلیم کئے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عوامی مطالبات تسلیم گلگت بلتستان نہیں کئے گئے پیپلز پارٹی دیامر ڈیم اور عوام کے لئے ڈیم کے

پڑھیں:

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کا نیا ممبر کون ہوگا؟

جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے اختر حسین کے مستعفی ہوجانے کے بعد پاکستان بار کونسل کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کا نیا ممبر کون ہوگا، اس ضمن میں پاکستان بار کونسل کا اہم اجلاس 26 فروری بروز بدھ طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ممبر جوڈیشل کمیشن کے لیے سینیئر وکیل احسن بھون کو نامزد کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پاکستان بار کونسل اپنے بدھ کے اجلاس میں ہی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈووکیٹ اختر حسین جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی

واضح رہے کہ ایڈووکیٹ اختر حسین نے جوڈیشل کمیشن کے رکن کی حیثیت سے اپنے عہدے سے استعفیٰ چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھجوا دیا ہے، وہ جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کرتے تھے۔

ذرائع کے مطابق اختر حسین نے استعفیٰ ججوں کے حالیہ تبادلوں کے تناظر میں ابھرنے والے ججوں کی سینیارٹی کے معاملے پر اختلافات کی وجہ سے دیا ہے، ان کا موقف ہے کہ وہ ججز سینیارٹی اور تبادلوں پر پاکستان بار کے موقف سے متفق نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

چیئرمین جوڈیشل کمیشن اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھیجے اپنے استعفیٰ میں اختر حسین ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے انہیں آئینِ پاکستان 1973 کے آرٹیکل 175(A)(2)(vi) کے تحت 3  مرتبہ متفقہ طور پر جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا۔

’اعلیٰ عدلیہ میں حالیہ تعیناتیوں کے معاملے پر مزید فرائض سرانجام نہیں دے سکتا، ممبر جوڈیشل کمیشن کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، یقین دلاتا ہوں کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔‘

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے ججز کون ہیں؟

ایڈووکیٹ اختر حسین نے اپنے استعفیٰ کی نقل پاکستان بار کونسل کو بھی ارسال کی ہے تاکہ آئین پاکستان 1973 کے تحت ان کی جگہ جوڈیشل کمیشن کا نیا رکن نامزد کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئین پاکستان ایڈووکیٹ اختر حسین پاکستان بار کونسل چیئرمین جوڈیشل کمیشن سینیارٹی

متعلقہ مضامین

  • متاثرین کا دیامر ڈیم سائٹ پر کام بند کروانے کا اعلان
  • گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس، متاثرین ڈیم کے مطالبات پر دو کمیٹیاں تشکیل
  • دیامر ڈیم متاثرین سے اظہار یکجہتی، صوبائی وزیر کا مستعفی ہونے کا اعلان
  • پاکستان بار کونسل کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کا نیا ممبر کون ہوگا؟
  • ایڈووکیٹ اختر حسین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفی
  • ایڈووکیٹ اختر حسین جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی
  • اختر حسین جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی
  • متاثرین دیامر بھاشا  اور داسو ڈیم کے جائز مطالبات حل کئے جائیں گے،امیر مقام
  • ڈیل میکر ٹرمپ اور بلاول بھٹو زرداری