اندرونی سیاسی لڑائی ملک کیلئے خطرہ ، بنگلہ دیشی آرمی چیف کا انتباہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ڈھاکہ(نیوزڈیسک) بنگلہ دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے ملک میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اندرونی اختلافات ملک کی خودمختاری کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔جنرل وقار الزمان کا کہنا تھا کہ اگر لوگ اپنے اختلافات بھلا کر متحد نہ ہوئے تو ملک کی آزادی اور سالمیت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
بنگلہ دیش میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے اس ماہ ہزاروں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جنہیں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی جماعت سے جوڑا جا رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے، یونیورسٹی کیمپس میں حریف طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم ہوا، جو حکومت مخالف تحریک میں شامل طلبہ کے درمیان پھوٹ کا اشارہ ہے۔ بنگلہ دیش میں “آپریشن ڈیول ہنٹ” کے دوران اب تک 8,600 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
جنرل وقار الزمان نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: “اگر ہم خود ہی انتشار پیدا کرتے رہیں گے، تو حالات بگڑتے جائیں گے اور ملک غیر مستحکم ہو جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “جن لوگوں پر جبری گمشدگی، قتل اور تشدد کے الزامات ہیں، ان کے خلاف تحقیقات ضروری ہیں۔ اگر سزا نہ دی گئی، تو ہم اسی دائرے میں پھنسے رہیں گے۔”
شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد، جنرل وقار الزمان نے نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کی عبوری حکومت کی حمایت کی۔یونس کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں جمہوری اصلاحات لانے اور 2025 کے آخر یا 2026 کے اوائل میں عام انتخابات کرانے کا منصوبہ ہے۔
آرمی چیف نے واضح کیا کہ “ہمارا مقصد ملک میں استحکام لانا ہے، اس کے بعد فوج بیرکوں میں واپس چلی جائے گی۔”
ہاردک اور جیسمین دبئی میں سمندر کنارے موجیں اڑاتے پکڑے گئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جنرل وقار الزمان
پڑھیں:
چیمپیئنز ٹرافی: بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری
چیمپیئنز ٹرافی کے آج کے میچ میں بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
آج کا میچ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے، اور 118 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اگر نیوزی لینڈ اگر آج کے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دیتا ہے تو پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے سے باہر ہوجائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بنگلہ دیش بیٹنگ چیمپیئنز ٹرافی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم نیوزی لینڈ وی نیوز