2025-01-22@06:55:59 GMT
تلاش کی گنتی: 1122
«پانچ سال»:
(نئی خبر)
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وہ سرکاری ملازمین جو اپنی ملازمت کے آخری 5 سالوں میں ہیں، انہیں ریٹائر کیا جائے گا۔ ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر عون عباس نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل اور وہاں کے ملازمین کے تحفظ کے حوالے سے سوالات اٹھائے، جس کا جواب دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومتی محکموں کی تعداد کم کرنے اور وسائل کے بہتر استعمال کے لئے رائٹ سائزنگ ضروری ہے،حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ معیشت ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ جن ملازمین کے 5 سال باقی ہیں انہیں ریٹائر کردیا جائے گا، ملازمین کو مناسب پیکجز دیے جائیں گے...
سیالکوٹ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد ہماری سیاست نہیں، میرا احتساب عوام نے کرنا ہے۔ سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو میرٹ پر سکالر شپس دی جا رہی ہیں، کوئی سفارش قبول نہیں کی، 11 ماہ کے عرصے میں کسی بھی محکمے میں سفارش پر کوئی...
امریکی ایوانِ نمائندگان نے ٹرانس جینڈرز ایتھلیٹس کو خواتین کھیلوں میں شرکت سے روکنے کا بل منظور کرلیا امریکی ایوانِ نمائندگان نے خواتین اسپورٹس میں ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کی شرکت پر پابندی کے بل کو اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بل کے حق میں 218 ووٹ ڈالے گئے، جن میں دو ڈیموکریٹس کے ووٹ بھی شامل تھے۔ تاہم، یہ بل سینیٹ میں پیش کیا جانا باقی ہے، جہاں اس کے قانون بننے کے امکانات کم ہیں۔ بل کی منظوری کے بعد، ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو ان اسکولوں یا یونیورسٹیوں کی خواتین ٹیموں میں حصہ لینے سے روک دیا جائے گا، جو فیڈرل فنڈنگ حاصل کرتی ہیں۔ ادھر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ...
سینیٹر کامران مرتضیٰ — فائل فوٹو اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں چند ہفتوں سے لوگوں کو اٹھائے جانے کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان دور ہوتا جا رہا ہے، احتجاج پر بلوچستان کی شاہراہیں بند کی جا رہی ہیں۔ نئے چیف جسٹس کی تقرری، جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ بطور ممبر پارلیمانی کمیٹی نامزدنئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے جے یو آئی نے سینیٹر کامران مرتضیٰ کو بطور ممبر پارلیمانی کمیٹی نامزد کر دیا۔ کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مچھ میں کئی روز حکومتی رٹ...
اسلام آباد: جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ پارلیمان اور عدلیہ صنفی برابری کے لیے خود کچھ نہیں کررہے۔ صنفی برابری کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ میں یہاں تقریب میں موجود یونیفارمڈ خواتین کو دیکھ کر خوش ہوں۔ ہم صنفی برابری کو بطور پاکستانی سمجھ نہیں سکے، یہ کانسپٹ ہمارے رویوں میں شامل نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ آپ ایک دن اپنی ماں، بیوی، بیٹی اور بہن کے بغیر رہ کر دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ ان کے بنا گھر نہیں چل سکتا۔ خواتین کی برابری کی سطح پر اسٹرکچرل ریفارمز نہیں کی گئیں۔ 26 ویں آئینی ترمیم ہوئی، مختلف قسم کی قانونی...
ضلع کرم میں اشیائے خورونوش مہنگے داموں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاراچنار میں ٹماٹر 700 روپے، گوبھی اور پیاز 500 روپے، جبکہ ہری مرچ 800 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ چینی 200 اور چائے 2200 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف 25 ٹرک سامان لایا گیا جو ناکافی ہے۔ عوام نے اپر کرم کے لیے 500 ٹرکوں کا قافلہ بھیجنے اور مریضوں کی مدد کے لیے ہیلی سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق راستے کھولنے اور سامان کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں، تاہم لوئر کرم کے مندوری دھرنے کے باعث ٹل-پاراچنار شاہراہ بدستور بند ہے۔ واضح رہے کہ تین ماہ سے جاری...
عالمی بینک نے پاکستان کو کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کر لیا۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوششوں سے معاشی محاذ پر کامیابیوں کا سفر جاری ہے، عالمی بنک نے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، عالمی بنک تقریباً تین چوتھائی حصہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ذریعے فراہم کرے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بقیہ رقم انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت فراہم کی جائے گی، توسیعی فریم ورک کے تحت چھ کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائیگی، چائلڈ سٹننگ کم کرنا، موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام، سیکھنے کے...
قائد حزب اختلاف اسپیکر قومی اسمبلی عمر ایوب اور اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو خطوط لکھ دیا جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن اور دو ممبران کی تقرری کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے نئے چیف الیکشن کمشنر، سندھ اور بلوچستان کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی کو خط تحریر کیاہےجس میں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیاہے۔ خط میں عمر ایوب کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو اراکین کی مدت 26 جنوری کو ختم ہورہی ہے، آئینی عہدے پر تقرری کے لیے کمیٹی قائم کی جائے، تقرری کے لئے آرٹیکل213کے...
شبلی فراز کا چیئرمین سینیٹ کو خط، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ شبلی فراز کے خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔ لاہور میں ن لیگ کا آفس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد ...
پی ٹی آئی سکندر سلطان راجا کی جگہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر سرگرم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نئے چیف، ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر سرگرم ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو الک الگ خطوط لکھ دیے۔اپنے خط میں شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری...
چیف الیکشن کمشنر سمیت ممبران کی تقرری، شبلی فراز و عمر ایوب نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا
چیف الیکشن کمشنر سمیت ممبران کی تقرری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا، یوسف رضا گیلانی کے نام لکھے گئے اپنے خط میں رہنماء پی ٹی آئی نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے نام لکھے گئے خط میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر سندھ و بلوچستان کی مدت ملازمت 26جنوری کو ختم ہو رہی ہے ۔خط کے متن کے مطابق آرٹیکل215 کے...
سال 2024ء میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے ملازمتوں کے لیے دوسرے ممالک کا رخ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جون 2024 میں جاری کیے گئے پاکستان اکنامک سروے برائے سال 24/2023 میں پاکستان میں تقریباً 45 لاکھ افراد بے روزگار تھے، جن میں 15 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ 11.1 فیصد تھی جب کہ 2023ء میں 8 لاکھ 62 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کی تلا ش میں بیرون ملک گئے تھے اس حساب سے پاکستان سے باہر جانے والوں کی سالانہ تعداد میں 15 فیصد کمی آئی۔ سٹیٹ بینک نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے کیلنڈر ایئر 2024ء کے دوران 34 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد...
انسداد منشیات فورس (اے این ایف)نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات کو کھیلوں کے سامان میں چھپا کر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے این ایف کی جانب سے اسلام آباد میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ کے لئے بک پارسل میں کیرم بورڈ میں مہارت سے چھپائی گئی ایک کلو 20 گرام آئس برآمد کی گئی۔انسداد منشیات کے قومی ادارے نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی، آبپارہ مارکیٹ میں واقع نجی کوریئر کمپنی کے دفتر سے نیوزی لینڈ کے لیے بک کروایا گیا پارسل قبضے میں لے لیا گیا۔حکام کے مطابق پارسل میں کیرم بورڈ موجود تھا، جب پارسل کو کھولا گیا، اور اس کی جانچ کی گئی تو کیرم میں...
خیبرپختونخوا اور بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ کالام میں پارہ منفی 7 تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ چترال آپر و لوئر، دیر کے بالائی علاقوں ، بالائی سوات اور شانگلہ میں موسم جزوی ابلر الود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔نوشہرہ، مردان ، صوابی ، ڈی آئی خان میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام میں درجہ حرارت منفی 7، کاکول میں منفی 5، چترال اور دیربالا میں منفی 4 اور پارا چنار میں منفی 2 رہا۔ سیدو...
عرفان ملک: شہر میں غلط پارکنگ ٹریفک جام کا سبب بن رہی ہے، جس کے حل کے لیے ٹریفک پولیس نے فورک لفٹرز کی درخواست کر دی. تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے 40 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے فورک لفٹرز مانگ لیے ہیں، ہر لفٹر کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے اور پہلے مرحلے میں 20 لفٹرز خریدنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس نے 43 فورک لفٹرز کی ضرورت کا اظہار کیا ہے تاکہ غلط پارکنگ سے نمٹا جا سکے۔ مزید 61 پارکنگ لوکیشنز بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے، جس سے 17 ہزار گاڑیوں اور 47 ہزار 900 موٹر سائیکلوں کے پارک ہونے کی گنجائش پیدا ہو گی۔ شب معراج پر تین...
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اس ضمن میں پارلیمانی کمیٹیکی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔ https://twitter.com/OmarAyubKhan/status/1879418574479163722 اپنے خط میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 215 ایک کے تحت موجودہ چیئرمین الیکشن کمیشن آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قوانین کو ہتھیار بنایا جارہا ہے جس کا نشانہ صرف عمران خان ہیں، عمر ایوب ’آئین کے آرٹیکل 213 2اے اور 2بی کی تکمیل کی غرض سے تحت آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ چیئرمین الیکشن کمیشن کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں تاکہ چیئرمین الیکشن...
نیویارک : چینی حکام نے ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز ایلون مسک کو بیچنے کے بارے میں ابتدائی بات چیت شروع کر دی ہے، تاکہ ایپ پر امریکہ میں پابندی سے بچا جا سکے۔ اس بات چیت کا آغاز اس وقت ہوا جب یہ لگنے لگا کہ ٹک ٹاک پر امریکہ میں پابندی عائد ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، چینی حکام چاہتے ہیں کہ ٹک ٹاک امریکہ میں بائیٹ ڈانس کے کنٹرول میں ہی رہے، مگر وہ ایلون مسک کی کمپنی ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے اس کی ممکنہ فروخت یا انتظامی تبدیلیوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک اس بات پر کوئی حتمی فیصلہ...
اپر کرم کیلئے کم از کم 500 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ روانہ, پانچ لاکھ آبادی علاقے میں محصور،فاقوں پر مجبور
راستوں کی بندش کے باعث پاراچنار شہر سمیت سو سے زیادہ دیہاتوں کو ہر قسم کی سپلائی معطل ہے، راستوں کی بندش کے باعث پانچ لاکھ آبادی علاقے میں محصور ہے، سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لے چکا ہے اور شہری فاقوں پر مجبور ہیں۔گزشتہ رات اشیائے خوردونوش پر مشتمل 25 ٹرک پاراچنار پہنچے، جس کے بعد اشیائے خوردونوش کے حصول کیلئے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور متعدد چیزیں مہنگے داموں میں موقع پر فروخت ہوگئیں۔گزشتہ روز ٹماٹر 700 روپے، گوبھی 500، ٹنڈے 500 اور پیاز 500 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی۔ اسی طرح ہری مرچ 800، اروی 500 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگی۔عوام کے مطابق 16 کلو گھی...
وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان کے لیے عالمی بینک کے پہلے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20 بلین ڈالر کے وعدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک مقامی طور پر معاشی تبدیلی کے منصوبے میں قومی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔ https://twitter.com/CMShehbaz/status/1879405199401341212 ’بچوں کی غذائیت، معیاری تعلیم، صاف توانائی، آب و ہوا کی برداشت ، جامع ترقی اور نجی سرمایہ کاری سمیت 6 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک ہماری قومی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔‘ وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اپنے ساتھیوں کی...
کھیلوں کے سامان میں چھپا کر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی منفرد کارروائی،کھیلوں کے سامان میں چھپا کر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ، ناکام بنا دی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ کے لئے بک پارسل کو قبضے میں لیا گیا۔ پارسل میں موجود کیرم بورڈ میں مہارت سے چھپائی گئی 1 کلو 20 گرام آئس برآمد کی گئی ۔ پارسل آزاد کشمیر کے رہائشی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا...
اسلام آباد میں کھیلوں کے سامان میں منشیات چھپا کر بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق اے این ایف نے آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد میں واقع کورئیر آفس میں نیوزی لینڈ کے لیے بھیجے جانے والے پارسل کو قبضے میں لے لیا۔ پارسل میں موجود کیرم بورڈ میں مہارت سے چھپائی گئی 1 کلو 20 گرام آئس برآمد کی گئی۔ پارسل آزاد کشمیر کے رہائشی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کے لئے کھیلوں کے سامان کا استعمال باعث تشویش ہے۔ منشیات اسمگلنگ کے خلاف جنگ...
عالمی بینک نے پاکستان کو 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔عالمی بینک کا پاکستان کے لئے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 40 ارب ڈالر دینے کا وعدہ وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے معاشی محاذ پر کامیابیوں کا سفر جاری ہے، عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 40ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیاہے۔10سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت عالمی بینک اوران کے معاون اداروں کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر40ارب ڈالر کی معاونت فراہم کی جائیگی۔40ارب ڈالرمیں انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت20ارب ڈالرکی معاونت فراہم کی...
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت کے شمال مشرقی ریاستوں منی پور، ناگالینڈ اور ميزورم کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں پر پابندیاں عائد کر دی گئی۔ سال 2011 میں ان علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی لیکن 13 سال بعد یہ پابندیاں حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ عائد کر دی گئی ہیں۔ یونین وزارت داخلہ کی جاری کردہ نئی ہدایات کے مطابق ’’منی پور، ناگالینڈ اور میزورم کی ریاستوں میں غیر ملکیوں کی نقل و حرکت کو کنٹرول اور مانیٹر کرنے کے لیے پروٹیکٹڈ ایریا ریجیم دوبارہ نافذ کیا گیا ہے۔‘‘ پروٹیکٹڈ ایریا پرمٹ میں سیاحوں کے داخلے کے مقام، رہائش اور قیام کی مدت جیسی تفصیلات لازم...
معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کو بنگلہ دیش میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پر پابندی کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی بتائی گئی ہے، نہ کہ فلم کا مواد۔ کنگنا کی ہدایت کاری میں بننے والی اور تحریر کردہ یہ فلم 17 جنوری کو بھارت میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی کہانی 1975 کی سیاسی صورتحال اور اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی جانب سے ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی کے گرد گھومتی ہے۔ کنگنا نے اس فلم میں اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں بھارتی فوج، اندرا گاندھی اور بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی مدد کو نمایاں کیا...
---فائل فوٹو گزشتہ رات ملکہ کوہسار مری کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں اور 20 سے زائد فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ذرائع کے مطابق جنگلات میں آگ لگنے سے بڑی تعداد میں قیمتی درخت اور جھاڑیاں جل گئیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں بھی آگ لگی تھی جسے تاحال بجھایا نہیں جا سکا ہے۔ لاس اینجلس میں ’گلابی‘ پاؤڈر کیوں پھینکا جارہا ہے؟امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر 7 روز بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے...
پاراچنار(نیوز ڈیسک)مرکزی شاہراہوں کی بندش کے باعث پارا چنار شہر سمیت سو سے زیادہ دیہات میں غذائی قلت پیدا ہو گئی ہے، شہری فاقوں پر مجبور ہیں۔گزشتہ رات اشیائے خورد ونوش پر مشتمل 25 ٹرکوں کا قافلہ پارا چنار پہنچا، اشیائے خوردونوش کے حصول کیلئے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور متعدد چیزیں مہنگے داموں فروخت ہوگئیں۔ گزشتہ روز ٹماٹر 700 روپے، گوبھی 500، ٹینڈے 500 اور پیاز 500 ، ہری مرچ 800، اروی 500 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگی۔اس کے علاوہ 16 کلو گھی کا کنستر 11 ہزار روپے، 50 کلو چینی 10 ہزار روپے اور چائے فی کلو 2200 روپے کے حساب سے فروخت ہوئی۔عوام کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ آبادی کیلئے...
ویب ڈیسک: امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امدادی اشیاء کا قافلہ گزشتہ روز ٹل سے روانہ ہوا تھا، قافلے میں آٹا، چینی، چکن اور دیگر امدادی اشیاء شامل ہیں، امدادی قافلے میں روزمرہ استعمال کی سبزیاں بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلے کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے، امدادی قافلے کی فضائی نگرانی بھی کی گئی، گزشتہ روز 20 ٹرکوں کو واپس کر دیا گیا تھا۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان دوسری جانب سرکاری ذرائع کے مطابق بنکر کی مسماری کیلئے آپریشن بھی آج شروع ہونے کا امکان ہے، بنکر مسماری کا عمل انتظامیہ، پولیس، سکیورٹی فورسز کی نگرانی...
مظاہرین پر بی بی سی کے دفتر تک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، مظاہرین 18 جنوری کو بی بی سی ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی پولیس فلسطین کے حامی مظاہرین پر احتجاج کے خاتمے کے لئے دباؤ ڈالنے لگی۔ مظاہرین پر بی بی سی کے دفتر تک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، مظاہرین 18 جنوری کو بی بی سی ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ برطانوی شہری احتجاج میں فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا چاہتے ہیں۔
عمران خان اور ان کی زوجہ کے خلاف 190ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ نجانے کن وجوہات کی بنیاد پر تیسری مرتبہ ملتوی کیا گیا ہے۔ 13جنوری کو امید واثق تھی کہ فیصلہ سنا دیا جائے گا، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا فائل لئے عدالت میں تشریف بھی لائے لیکن ملزمان کے وکلاء بھی غائب پائے گئے اور ملزمان بھی حاضر نہیں ہوئے۔ عمران خان تو اس وقت جیل میں ہی تھے جہاں عدالت لگی ہوئی تھی لیکن اپنے وکلاء کی عدم موجودگی کے باعث انہوں نے عدالت کے روبرو پیش ہونے سے انکار کر دیا۔ جج صاحب نے فیصلہ 17جنوری بروز جمعتہ المبارک کو سنانے کا اعلان کرکے عدالت ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت میں یہ کیس ایک...
پاکستانیوں کی بڑی تعداد ہر سال حج و عمرہ، سیر و تفریح، پڑھائی یا ملازمت کے سلسلے میں بیرون ملک سفر کرتی ہے، اس سفر کے لیے چونکہ پاسپورٹ کا ہونا بنیادی شرط ہے اس لیے لوگوں کی بڑی تعداد ہر سال پاسپورٹ بھی بناتی ہے۔ گزشتہ سال ملک میں پرنٹنگ مشینوں اور پاسپورٹ پیپر کے فقدان کے باعث پاسپورٹ کے اجراء کا عمل تعطل کا شکار رہا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 لاکھ پاسپورٹ التوا کا شکار ہو گئے۔ بڑے پیمانے پر پاسپورٹس زیر التوا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد حکومت نے پاسپورٹ کی تیاری کے لیے نئی مشینری منگوائی۔ ان مشینوں کے آنے سے اب پاسپورٹ کی...
ویب ڈیسک — امریکہ نے منگل کو کہا ہے کہ اس نے کان کنی، ٹیکسٹائل اور شمسی توانائی کی مصنوعات بنانے والی ایسی درجنوں کمپنیوں کی درآمدات پر پابندی لگا دی ہے جن کا جبری مشقت سے مبینہ تعلق ہے۔ ہوم لینڈسیکیورٹی کے محکمے نے کہا ہے کہ ایغوروں سے جبری مشقت میں ملوث مزید 37 کمپنیوں کو شامل کیا جا رہا ہے جس سے ان کی تعداد تقریباً 150 ہو گئی ہے۔ نومبر 2022 کو ترکیہ کے شہر استنبول میں چینی قونصل خانے کے سامنے ایغور نسلی مظاہرین چین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ فوٹو رائٹرز یہ پابندیاں ایغور کمیونٹی سے جبری مشقت کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہیں۔ پابندیوں کا ہدف...
اسلام آباد کے سیاحتی مقام شکر پڑیاں کے جنگلات میں واقع کنول جھیل قدرت کا ایک حسین شاہکار ہوا کرتی تھی تاہم اس نے کئی نشیب و فراز بھی دیکھے ہیں۔ ایک وقت تھا جب وہ جھیل اپنے جوبن پر ہوا کرتی تھی لیکن پھر اس کے آس پاس ہونے والے تعمیراتی کاموں کے باعث یہ نظروں سے اوجھل ہو گئی۔ بعد ازاں اس جھیل کی قسمت جاگی اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس کا وجود بحال کردیا۔ اس جھیل میں کنول کے پھول لگائے گے جس کی وجہ سے اس کی خوبصورتی دوبالا ہو گئی لیکن آج کل یہ پھر گرداب کا شکار ہوچکی ہے۔ کنول جھیل اب ایک گٹر کا منظر پیش کرتی ہے۔ شفاف پانی اور اس...
اسلام آباد (خبرنگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کے مختلف حصوں سمیت جامع مسجد کا دورہ کیا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کے فیصلے اور جوڈیشل کمشن کا اجلاس ایک دن ہونا اتفاق ہے۔ قطعی طور پر عدالتوں کو مینج کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی، بانی پی ٹی آئی کو شکوک اس لئے آ رہے ہیں کیونکہ انہوں نے خود مینجمنٹ کی تھی بانی کو خیال آتا ہوگا میں نے واردات کی تھی کہیں میرے ساتھ نہ ہو جائے، میں مذاکرات کے حوالے سے اداروں کے تحفظات بالکل بیان نہیں کر رہا، القادر یونیورسٹی بورڈ کیلئے بانیم بشریٰ اور فرح گوگی ہی رہ گئے تھے، این سی اے کیوں جانبدار ہوئی حسن نوازی کی عمارت کا کیس کیوں...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 13 اکتوبر، 2024ء کو امریکی صدر جو بائیڈن کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا کے خاتمے کے لیے دائر رحم کی درخواست کو منظور کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔ وزیراعظم پاکستان نے چند حقائق بیان کرنے کے بعد درج ذیل الفاظ میں امریکی صدر سے درخواست کی تھی۔ Keeping these facts in view, I request you, Mr. President, to kindly exercise your constitutional authority and accept Dr. Siddiqui’s clemency petition and order her release, strictly on humanitarian grounds. I trust that, guided by the spirit of kindness and compassion, you will accord the most serious consideration that this request deserves. Her family, and millions of my fellow citizens join me in seeking your blessings...
کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
نئی دہلی (صباح نیوز) مسلمانوں کے گھروں، مساجدپر بلڈوزر کے زریعے انہدامی کارروائی پر عدالت عظمیٰ کی پابندی کے باوجود بھارتی ریاست گجرات میں درگاہ حضرت پنج پیر اور 200 مکانات مسمار کر دیے گئے ہیں ۔مسلمانوں کے محلوں اور عبادت گاہوں اورمذہبی مقامات کے خلاف انہدامی کارروائی جاری ہے۔عدالت عظمیٰ کی پابندی کے باوجودگجرات میں پچھلے کئی دنوں سے بلڈوزر کی کاروائی جاری ہے۔ دوارکا ضلع کے اوکھا میں درگاہ حضرت پنج پیر کو انتظامیہ نے مسمار کر دیا ہے۔
کوئٹہ ،غریب خواتین پانی کے حصول کیلیے ماری ماری پھر رہی ہیں
راولپنڈی (صباح نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے پورے پاکستان نہیں، دنیا بھر اپنا چہرہ داغدار کرا لیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26نومبر اور 9 مئی کو کچھ غلط نہیں کیا تو جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بناتے اس میں کیا غلطی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کا ایشو ہماری پارٹی کا انٹرنل ایشو ہے شو کاز نوٹس ان کو دیا جا چکا ہے، خان صاحب نے یہ پچھلی تاریخ پہ ہی شوکاز کا فیصلہ کر لیا تھا باقی یہ ہمارے پارٹی کے معاملات ہیں۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورت میں اساتذہ کے بھرتیوں کی پالیسی کے خلاف درخواست کی سماعت میںآئینی بینچ نے درخواستیں ریگولر بینچ منتقل کا حکم دے دیا۔سندھ بھر میں اساتذہ کے بھرتیوں کی پالیسی کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورت میں ہوئی جہاں عدالت نے درخواست کی سماعت چار ہفتوں تک ملتوی کردی ۔درخواست مختلف امیدواروں کی جانب سے دائر کی گئیں جس میں کہاگیا کہ ہارڈ ایریا کا جواز بنا کے مخصوص امیدواروں کو 33 مارکس پر پاس کیا گیا ہے، دیگر علاقوں کے لیے پاسنگ مارکس 40 ہیں، پورے سندھ میں ایک ہی قانون ہونا چاہیے،سندھ بھر میں پی ایس ٹی، جے ایس ٹی کے امیدوار کو 33 مارکس پر پاس قرار دیا جائے،39 نمبر والا...
لاہور(نمائندہ جسارت) شیشہ پارٹی کرنے پر 4 لڑکیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شیشہ پارٹی پر چھاپا مارکر 4 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان پلازہ الحفیظ ٹاور میں شیشہ پارٹی کر رہے تھے۔ملزمان میں ابراہیم، علی، ریحان، عمر، آمنہ، حنا، وجیہہ اور اقرا شامل ہیں۔ ملزمان سے 2 حقے، شیشہ فلیورز اور سائونڈ سسٹم برآمد ہوا، جس پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ منشیات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
لاہور(نمائندہ جسارت)عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گورنر پنجاب کے پاس کام نہیں اس لیے رونق لگاتے رہتے ہیں، لڑائی کرنے والی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سونے کے کان کی تصدیق ہوچکی ہے ایک ماہ میں خوشخبری بھی دیں گے۔کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صوبائی کابینہ کا 22 واں اجلاس ہوا، جس کے 88 نکات تھے، کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ کی منظوری دیدی ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے پنجاب میں اپنی نوعیت کی پنجاب فنانس کاروبار کی منظوردی ہے، آسان کاروبار کارڈ3 کروڑ روپے بغیر سود کے قرضہ ملے گا اور مفت اراضی بھی ملے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتشارکے لیے جن نوجوانوں کو استعمال کیا ہے،اب انہیں آسان...
بدین(نمائندہ جسارت )رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو نے ترائی شہر میں ایل ایچ ڈی پی کی جانب سے واٹر ایڈ کے تعاون سے تعمیر کیے گئے سولر واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلٹر پلانٹ کے قیام سے ترائی شہر کے 5 ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا۔ انسانی ضروریات میں پانی ایک انتہائی اہم ضرورت ہے، پانی زندگی ہے، پانی قدرت کا انمول تحفہ ہے، اور زندگی کے لیے پانی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترائی شہر اور اس کے آس پاس کے گاؤں میں زیرِ زمین پانی کڑوا ہے جو پینے کے قابل نہیں ہے، سماجی تنظیم ایل ایچ ڈی...
اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی رہنما ، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کی تصاویر ساتھ لانے پر میڈیا بلیک آئوٹ کر دیتا ہے،کرم سے ایم این اے نے فلور مانگا تو نہیں دیا گیا،عمر ایوب کو بھی بات کرنے نہیں دیاگیا،پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے فلور پر احتجاج جاری رہے گا۔
کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری) پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ کے مفادات کا ایک مرتبہ پھر سودا کرلیا، دریائے سندھ سے نئے کینالز نکالنے کے معاملے کی بظاہر مخالفت کرنے والی پیپلزپارٹی نے پس پردہ وفاق کو منصوبے کی حمایت کی یقین دہانی کرادی۔ پارٹی نے عوامی ردعمل کو روکنے کیلیے پارٹی رہنماؤں کو کینالز منصوبے کے خلاف سخت بیانات دینے کے احکامات جاری کردیے لیکن اعلیٰ سطح پر منصوبے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی اور مخالفت صرف بیانات کی حد تک محدود رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے نئے کینالز نکالنے کیلیے صوبہ سندھ کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اس وقت ایک پیج پر نظرآتی ہیں۔ دریائے سندھ بچاؤ تحریک کی جانب سے اس وقت...
لاہور (نمائندہ جسارت) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس 21 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ای سی پی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت21 جنوری کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔
حیدرآباد: پانی کی قلت کے باعث بچیاں دریائے سندھ سے پانی بھرکر لے جانے پر مجبور ہیں
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) شیخ العالم کونسل کے اور اہلسنّت و الجماعت تعلقہ حیدرآباد کے صدر خلیفہ پروفیسر حافظ نذیر احمد نقشبندی نے کہا ہے کہ حضرت علی ؓ کی سیرت پر عمل کرکے ہم مسائل سے نجات پاسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سیرت علی مرتضیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس سے خلیفہ ڈاکٹر سعید الرحمن نقشبندی، علامہ خرم عطاری نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام صحابہ کرام ؓ کا ماننا ایمان کا حصہ ہے اور ان کے طریقے پر چل کر پوری دنیا کو امن و آتشی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا حضرت علیؓ کی اگر سیرت پر عمل کیا جائے تو ہم تمام مسائل سے نجات پا سکتے ہیں، حضرت...
ویب ڈیسککے — بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں پولیس نے 44 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر ایک 18 سالہ لڑکی کو مسلسل پانچ سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ پولیس کے ایک اہل کار نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ واقعہ ایک ساحلی تفریحی مقام پر پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی ایک ایتھلیٹ ہے اور اس کا تعلق نچلی ذات کی برادری سے ہے، جسے دلت کہا جاتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پانچ سال کے عرصے میں اس نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے افراد کی تعداد 62 ہے، جن میں سے 58 کی شناخت کر لی گئی ہے، اور ان میں سے کچھ نابالغ بھی ہیں۔ اس جرم میں ملوث 44...
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)شاہ پارہ اور وانیہ خان نے نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ میںخواتین سنگلز میں گولڈ میڈل جیت لیا ،بوائز میں سی ایف سی سندھ اور خیبر پختونخوا کے فائٹرز نے میدان مار لیا ۔فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن کے زیر انتظام برجز اسپورٹس ایرینا کے پی ٹی فلائی اوور ڈیفنس ویو میں فائٹنگ مقابلوں کے پہلے روز لیڈیز اور جونیئرز کی فائٹس کا انعقاد کیا گیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے سندھ میں کوآرڈی نیٹر فہد شفیق تھے جبکہ اس موقع پرچیئر مین کے ایف سی ایل ملک محمد ایاز، فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ، ڈائرکٹر کے ایف سی ایل ماہ جبیں سردار ،تہشام کلثوم بٹ ،امان...
ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن سے مصافحہ کررہے ہیں نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت نے امریکی پابندیوں کے زیر اثر روسی کمپنیوں کے ساتھ تجارت روک دی۔ اس سے قبل امریکی وزارت خزانہ نے جمعہ کے روز روس کی خام تیل کی پیداوار سے متعلق کمپنیوں گارپ رام نیفٹ اور سرگوٹنیفٹگاڈ سمیت انشورنس کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں، تاکہ روس کو یوکرین جنگ لڑنے میں اقتصادی مشکلات کا سامنا ہو سکے۔ خبررساں اداروں کے مطابق 10جنوری کی مہلت سے فائدہ اٹھاکر مودی سرکار نے 2 ماہ کے لیے درکار تیل ذخیرہ کرلیا ہے، جب کہ تیل کی طلب پوری کرنے کے لیے امریکا، کینیڈا، برازیل اور گیانا سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا...
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی حکام نے مبینہ طور پر ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز ایلون مسک کو فروخت کرنے کے امکانات پر غور شروع کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کو 19 جنوری تک کا وقت دیا ہے کہ وہ یا تو ٹک ٹاک امریکا کے آپریشنز فروخت کرے یا قومی سلامتی کے خدشات پر ممکنہ پابندی کا سامنا کرے۔ یہ پلیٹ فارم تقریباً 17کروڑ امریکی استعمال کرتے ہیں جب کہ اسے مبینہ طور پر امریکی صارفین کا ڈیٹا جمع کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر تحقیقات کا سامنا ہے۔پابندی کے بارے میں قیاس آرائیاں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب نومنتخب امریکی صدر...
امیر ضلع شرقی نعیم اختر انٹرویو ز سینٹر کادورہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کے تحت بنو قابل ضلع شرقی میں اپٹیٹیوٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے طلبہ و طالبات کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ انٹرویوز کے دوران مختلف کورسز کے لیے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ انٹرویو ٹیسٹ کے سینٹر کی نگرانی بنو قابل ایسٹ کے ڈائریکٹر یوسف خواجہ سر انجام دے رہے ہیں۔ سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یوتھ ایمپاورمنٹ ہے۔ اس سلسلے میں نوجوانوں کو مختلف آئی ٹی کے کورسز کروائے جارہے ہیں جو کہ بالکل فری ہیں۔ سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات نے انٹرویوز دیے...
پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے پر پیپلز پارٹی کی طرف سے حکومتی حمایت ختم کرنے کی بات کی ہے ، ان کے بقول گیارہ ماہ میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا اور پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام پر بھی پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، پی پی نے اگر حمایت ختم کر دی تو موجودہ حکومت ختم ہو جائے گی۔ اس سے قبل پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور دیگر رہنما بھی ایسی شکایات کر رہے ہیں مگر لگتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جان بوجھ کر کوئی جواب دیا نہیں دے رہی ہے بلکہ (ن) لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال پی...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ شک نہیں کہ بارڈر پار سے فتنہ الخوارج آرہے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان سے متعلق جو بات کی تھی، اب حکومت بھی اس طرف آگئی ہے، کہا تھا کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کریں حکومت اب بات کررہی ہے۔ علی امین گنڈاپور کے اعلان کے باوجود ایئر ایمبولینس منصوبہ تاخیر کا شکاروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اعلان کے باوجود ایئر ایمبولینس منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ کل ہونے والی ملاقات میں 26 نومبر کے حوالے سے بات کی، ہم نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ریڈ زون میں لوگوں کے جانے کے بارے...
ملکہ کوہسار مری سے ملحقہ 3 جنگلات میں آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق گھوڑا گلی، کمیٹی اور ساملی فاریسٹ رینجز کے جنگلات میں آگ لگی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ نے تینوں جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں
دوحا:قطر میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات اہم موڑ پر پہنچ چکے ہیں، جہاں فلسطینی تنظیم حماس اور ثالثوں کے درمیان معاہدے کے مسودے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ قطری وزارت خارجہ اور اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے اور جلد معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ اہم نکات اور ممکنہ پیش رفت عرب اور اسرائیلی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیل ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جبکہ حماس 3اسرائیلی یرغمالیوں کو پہلے روز اور مزید 4کو ایک ہفتے بعد آزاد کرے گی۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی فلاڈیلفی گزرگاہ خالی کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور دوسرے مرحلے میں قیدیوں اور...
پشاور:کرم کے علاقے میں اشیائے ضروریہ پہنچانے والی 25 گاڑیاں پاراچنار پہنچ گئی ہیں، تاہم باقی 20 گاڑیاں کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے کرم روانہ نہیں ہو سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق اشیائے ضروریہ پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچنے میں کامیاب رہا، لیکن دیگر گاڑیاں اب بھی کلیئرنس کی منتظر ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق قبائلی رہنما حاجی عابد نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور بتایا کہ کئی دنوں کے انتظار کے بعد صرف 25 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کرنا عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرم کی عوام کے لیے خوراک اور ادویہ کی ضرورت کا اندازہ نہیں لگایا جا رہا، اور اس فیصلے...
”عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا دو گھٹنے انتظار کیا” 190 ملین پانڈ کیس کا فیصلہ موخر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری
”عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا دو گھٹنے انتظار کیا” 190 ملین پانڈ کیس کا فیصلہ موخر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈ کیس کا فیصلہ موخر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ 190 پانڈ ریفرنس کیس کے فیصلے کا موخر ہونے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا، جس میں کہا گیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا مگر بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت...
ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ سندھ میں حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی مسلسل چوتھی مرتبہ اقتدار میں ہے اور صوبے میں اس کی حکمرانی کے 16 برس مکمل ہو چکے ہیں لیکن عوام آج بھی پتھر کے دور میں گذارا کرنے پر مجبور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے صوبائی حکومت کی جانب سے مزید 08 ترجمان اور 12 معاونین خصوصی مقرر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب تھرپارکر ضلع میں 450 معصوم بچے خوراک کی کمی اور مناسب علاج معالجے کی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے موت کا شکار اور ایک سال کے دوران 150 افراد نے خودکشی کرلی ہے جبکہ حکمران...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے نو ارب کی پراپرٹی 18 ارب میں کیوں بیچی؟ حکومت جواب دے۔ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے بات چیت میں انہوں ںے کہا کہ توشہ خانہ ٹو میں عملی طور پر جرم کا کوئی عنصر نہیں، عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف جھوٹے کیسز کی سیریز چلتی آرہی ہے اسی لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ توشہ خانہ ٹو میں ٹرائل فوری طور پر روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا...
فائل فوٹو۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے معیشت کی مضبوطی کیلئے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کا کامیاب فارمولا دیا۔ بلاول بھٹو کی سربراہی میں سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں پر اجلاس ہوا۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر توانائی سید ناصر شاہ موجود تھے۔ بلاول بھٹو کو وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ قاسم نوید نے زراعت، ماہی گیری اور الیکٹرانک وہیکل چارجنگ سمیت مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں زراعت کے شعبے میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں سے بہتری آئی، چاول، آلو، کیلے، کینو، آم، امرود...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ میرے عدالت میں نہ آنے پر 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہوا ہے، جیل میں کبھی بھی ساڑھے 11 سے پہلے ٹرائل شروع نہیں ہوتا۔ گزشتہ روز جب صبح نو بجے مجھے جج کے آنے کا بتایا گیا تو میں نے کہاکہ جب میرے وکلا آجائیں تو مجھے بتا دیں میں بھی آجاؤں گا، لیکن پھر اچانک پتا چلا کہ فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج نے جو باتیں کی تھیں عمران خان نے ان کا جواب دےد...
میں نے کہا تھا جب میرے وکلا آئیں تو میں آجا ئو ں گا: عمران خان کا 190 ملین پا ئو نڈ کی سماعت پر ردعمل
میں نے کہا تھا جب میرے وکلا آئیں تو میں آجا ئو ں گا: عمران خان کا 190 ملین پا ئو نڈ کی سماعت پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کہا ہے کہ بانی نے گزشتہ روز جج احتساب عدالت کی کہی گئی باتوں کا جواب دیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری کا کہنا تھاکہ توشہ خانہ کیس ٹو میں جرم کا عنصر نہیں، ٹرائل فوری روکا جائے، بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کیخلاف جھوٹے کیسزکی سیریزچلی آرہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز جج احتساب عدالت کی کہی گئی باتوں...
احتشام کیانی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر کرنے کے تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہےکہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا مگر بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت آنے سے انکار کیا۔ عدالت نے ملزموں کا دو گھنٹے انتظار کرنے کے بعد فیصلہ سنانے کا عمل مؤخر کیا۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان تفصیلات کے مطابق 190 پاؤنڈ ریفرنس کیس کے فیصلے کا مؤخر ہونے کا حکم نامہ منگل کے روز جاری کر دیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغانستان سے صرف فتنہ خوارج کی وہاں موجودگی اور سرحد پار سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کا دورہ کیا، اس دوران خیبر پختونخوا کے سیاسی قائدین سے بات چیت کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی بڑے پیمانے پر آپریشن نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی فتنہ خوارج کی پاکستان کے کسی بھی علاقے میں عملداری ہے، صوبے میں صرف انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائی کی جاتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے...
پشاور:کرم کے لیےروانہ ہونے والی 25 گاڑیاں پاراچنارپہنچ گئیں، جبکہ کلیئرنس نہ ملنے کے باعث 20 گاڑیاں کرم روانہ نہیں کی جا سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق 25 گاڑیوں کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا ہے جبکہ کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے مزید 20 گاڑیاں کرم روانہ نہیں کی جاسکیں۔ دوسری جانب قبائلی رہنما حاجی عابد نے کہا ہے کہ کئی روز کے انتظار کے بعد لاکھوں کی آبادی کے لیے25 گاڑیاں کا کانوائے بھیجنا عوام کو امتحان ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف 45 گاڑیاں کرم روانہ کی گئیں اور ان میں سے بھی 20 گاڑیاں راستے سے واپس کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،جبکہ ٹل و ہنگو میں تقریباً 200 گاڑیاں ضلع کرم...
عمران خان نے عدالت میں آنے سے انکار کیا، 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونے کا تحریری حکمنامہ جاری
احتساب عدالت نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس: علیمہ خان نے ملبہ آصف زرداری اور نواز شریف پر ڈال دیا احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید کی جانب سے تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا، تاکہ کیس کیا حتمی فیصلہ سنایا جا سکے، تاہم بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت آنے سے انکار کیا۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ ملزم کی جانب سے کہا گیا جب تک...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سہولت کاری آصف زرداری نے کی مگر سزا عمران خان کو دی جارہی ہے. عمران خان نے اگر سہولت کاری ہے تو اس پر جواب نواز شریف کو بھی دینا ہوگا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک سوال پوچھا ہے .جس کیس میں عمران خان کو سزا دینے کی کوشش کررہے ہیں، کبھی کہتے ہیں بانی نے 190 ملین پاؤنڈ چوری کرلیے.انگلینڈ کی ایجنسی نے کہا ہے کہ یہ چوری کے پیسے نہیں تھے یہ پراپرٹی ٹائیکون نے حسن نواز کو رشوت...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے ’اووووو‘ والا احتجاج پسند نہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ حکومت کو حل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ’اووو اووو‘ والا احتجاج پسند نہیں. ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں .لیکن مجھے میری پارٹی کہے گی کہ اووو اووو کا نعرہ لگاؤ تو ان کے لیے لگادوں گا. پارٹی کہے گی توہم گیدڑ بن جائیں گے۔ واضح رہے گزشتہ روز پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران احتجاج کرتے ہوئے اووو اووو کے نعرے لگائے تھے اور آج بھی قومی اسمبلی کا اجلاس ’اوووو‘ نے نذر ہوگیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 جنوری 2025ء) برطانوی دارالحکومت لندن سے منگل 14 جنوری کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس پابندی کے بعد جرمنی سے مویشی، سؤر اور بھیڑیں برطانیہ درآمد نہیں کیے جا سکیں گے، تاکہ یورپی یونین کے رکن اس ملک سے، جہاں ابھی گزشتہ ہفتے ہی مویشیوں میں منہ کھر کی بیماری کے ایک کیس کی تصدیق ہو گئی تھی، یہ بیماری برطانیہ نہ پہنچے۔ جرمن کسانوں کا احتجاج جاری، وزیر خزانہ کا مزید سبسڈی سے انکار لندن حکومت نے کہا ہے کہ اس وقت برطانیہ میں مویشیوں اور بھیڑوں میں اس بیماری کا کوئی ایک بھی کیس موجود نہیں اور یہ پابندی اس لیے لگائی گئی ہے کہ برطانوی کسانوں، ان کے ذرائع...
لاہور:عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گورنر پنجاب کے پاس کام نہیں اس لیے رونق لگاتے رہتے ہیں، لڑائی کرنے والی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سونے کے کان کی تصدیق ہوچکی ہے ایک ماہ میں خوشخبری بھی دیں گے۔ زرائع کے مطابق کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج صوبائی کابینہ کا 22 واں اجلاس ہوا جس کے 88 نکات تھے، کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ اقلیت کےلیے بڑی خوشخبری ہے پہلے سکھ میرے ایکٹ بنایا آج ہندو سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دیدی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے پنجاب میں اپنی نوعیت کی پنجاب فنانس کاروبار کی منظوری دیدی ہے، آسان کاروبار کارڈ تین کروڑ...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ زرائع کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 21 جنوری کو ہوگی، چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کر دیئے جبکہ درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن سماعت میں دلائل دیے جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے تھے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کے لیے موقع دے رکھا ہے ـ
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سہولت کاری آصف زرداری نے کی مگر سزا عمران خان کو دی جارہی ہے، عمران خان نے اگر سہولت کاری ہے تو اس پر جواب نواز شریف کو بھی دینا ہوگا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک سوال پوچھا ہے جس کیس میں عمران خان کو سزا دینے کی کوشش کررہے ہیں، کبھی کہتے ہیں بانی نے 190 ملین پاؤنڈ چوری کرلیے، انگلینڈ کی ایجنسی نے کہا ہے کہ یہ چوری کے پیسے نہیں تھے یہ پراپرٹی ٹائیکون نے حسن...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ ہونا پارلیمنٹ کی توہین ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈرشبلی فراز کا سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ اعجاز چودھری سینیٹ کے ممبر ہیں،سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں کئی بار پروڈکشن آرڈر کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدر آمد نہ ہونا پارلیمنٹ کی توہین ہے، ہمیں پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کا خدشہ تھا، پنجاب حکومت نے پروڈکشن آرڈر سنجیدہ نہیں لیا، پنجاب حکومت فسطائیت میں اپنا ریکارڈ بنا چکی ہے۔سینیٹرشبلی فراز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے...
اٹک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایک بار پھر مرکز میں اپنی پارٹی کی اتحادی جماعت اور اس کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فتح جنگ اٹک میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کے دوران جوش میں آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ آگر میں چپ رہوں اور حکومتی کاموں کی تعریفیں کروں تو مجھے 2، 4 سڑکیں مل جاہیں مگر میں غریب عوام کے حق کے لیے بولتا اور لڑتا رہوں گا، آگر میں مظلوم اور غریب کے حق کے لیے لڑر نہ سکوں تو مجھے گورنر ہاؤس میں رہنے کا حق نہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ 17 ہزار سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرکے تعلیم کو...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سہولت کاری آصف زرداری نے کی مگر سزا عمران خان کو دی جارہی ہے، عمران خان نے اگر سہولت کاری ہے تو اس پر جواب نواز شریف کو بھی دینا ہوگا۔ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ آج بانی نے ایک سوال پوچھا ہے جس کیس میں عمران خان کو سزا دینے کی کوشش کررہے ہیں، کبھی کہتے ہیں بانی نے چوری کرلیے ہیں انگلینڈ کی ایجنسی نے کہا ہے کہ یہ چوری کے پیسے نہیں تھے یہ پراپرٹی ٹائیکون نے حسن نواز کو رشوت دی تھی، نواز شریف کو جواب دینا چاہیے کہ کیوں رشوت لی؟ یہ...
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس21جنوری کو سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 21 جنوری کو ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے رف حسن اور بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں، ساتھ ہی درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن میں ہونے والی اس سماعت میں دلائل دیئے جائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ کراچی میں 4 ہزار کا ٹینکر 12 سے 18 ہزار روپے کا دیا جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا تھا کہ نئے سال کے آغاز میں یہ توقع کی گئی تھی کہ حالات میں بہتری آئے گی، لیکن بدقسمتی سے یہ صرف ایک مسئلہ نہیں بلکہ شہر بھر میں متعدد مسائل نے سر اُٹھا لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 ہفتے گزر گئے، کمیٹی بن گئی مگر کچھ عملی کام نہیں ہوا،کراچی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس ہیں، 4 ہزار کا ٹینکر 12 سے 18 ہزار روپے کا دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیارہویں جماعت کے نتائج...
سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کو چینی کیپٹل مارکیٹ سے مزید ہم آہنگ کرنے کے لئے جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہاں ہے ،پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا،پاکستان میں سکیورٹی کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔چین کے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو انٹرویو میں وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے، مصر کی طرز پر یوآن بانڈز کے اجرا کی بنک گارنٹی کے لئے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک سے بات چیت چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آنے والے مہینوں میں اپنی...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ اردلی حکومت نے جسٹس سسٹم کو اپنی باندی بنا کر کے آئین اور قانون کی پامالی کی، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے پورے پاکستان نہیں، دنیا بھر اپنا چہرہ داغدار کروا لیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے فیصلے کا ٹائم 11بجے تھا، اس بات کا ساری دنیا کو پتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے دس بجے ہمارے لوگ پہنچنا شروع ہو گئے تھے مگر جج صاحب صبح ساڑھے 8 بجے تاریخ ڈال کر چلے گئے، مقصد یہ ہے کہ 17 تاریخ کو یہ اپنی مرضی کے جج لگا لیں تاکہ اس فیصلے کی اپیل نئے ججز کے پاس جائے۔ ان...
چینی صدر شی جن پھنگ نے جوزف عون کو جمہوریہ لبنان کے صدر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ منگل کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور لبنان کے درمیان روایتی دوستی پائی جاتی ہے۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کا عمدہ رجحان برقرار ہے، باہمی سیاسی اعتماد اور عوام کے درمیان دوستی مضبوط ہوئی ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین لبنان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چین لبنان تعلقات کی مزید ترقی اور تمام شعبوں میں باہمی مفادات کے تعاون کو فروغ دینے کے لئے صدر جوزف عون کے ساتھ مل کر کام کرنےکو تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق---فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قلب کی مانند ہیں، پاکستان اور ترکیہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترکیہ سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ اس موقع پر ایازصادق نے ترکیہ میں جمہوریت کے تحفظ کے لیے عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں برادر ممالک علاقائی اور عالمی ایشوز پر...
میٹھی، ذائقہ اور خوشبو دار، سستی اور انتہائی لت آور۔ جی ہاں! ہم بات کر رہے ہیں میٹھی سپاری کی جو حقیقت میں ایک میٹھا زہر ہے۔ یہ پرکشش نظر آنے والے پیکٹس میں آسانی سے دستیاب ہے۔ خوشبو کے ساتھ میٹھی سپاری بہت سارے بچوں اور بڑوں کے لیے پسندیدہ ماؤتھ فریشنر ہیں۔ لیکن اکثر یہ نہیں جانتے کہ یہ بے ضرر نظر آنے والے ساشے بہت زیادہ نقصان دہ ہیں اور مُنہ اور عمومی صحت کو تباہ کر سکتے ہیں۔ سُپاری میں استعمال ہونے والی چھالیہ عام طور پر انتہائی خراب معیار کی ہوتی ہے، بعض اوقات فنگس اور خوردبینی کیڑوں سے آلودہ ہوتی ہے اور انسانی استعمال کے لیے نا مناسب ہوتی ہے۔ لالچی مینوفیکچررز اس سپاری...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 21 جنوری کو ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں، ساتھ ہی درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں ہونے والی اس سماعت میں دلائل دیئے جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے موقع دے رکھا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس 21 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ای سی پی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 21 جنوری کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پس منظر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 جون 2022 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے، جسے...
سپریم کورٹ انٹری کے لیے متبادل راستے پر غور شروع کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کی پارکنگ کا دورہ کیا۔ جسٹس شاہد بلال، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس نعیم اختر افغان بھی چیف جسٹس یحیی آفریدی کے ہمراہ تھے۔صدر و سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے بھی چیف جسٹس کے ہمراہ پارکنگ کا دورہ کیاسپریم کورٹ میں سائلین کی انٹری سے متعلق بھی ماہرین سے تجاویز طلب کی،پارکنگ میں موجود کیفیٹریا کو بھی اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے تجاویز پر غور شروع کردیا۔سپریم کورٹ انٹری کے لیے متبادل راستے پر بھی غور شروع کردیا گیا۔سائلین کو اٹیسٹیڈ کاپیوں کی فراہمی کے لئے تجاویز...
امریکا کی اگلی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے اپنے خیالات ہیں اور وہ ہر وقت اپنے شوہر سے اتفاق نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرا اپنا ہاں اور ناں ہے، میں ہر وقت اپنے شوہر کی باتوں یا کاموں سے اتفاق نہیں کرتی۔ امریکی ٹی وی چینل ’فوکس نیوز‘ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وائٹ ہاؤس میں منتقل ہونے کی اپنی تیاریوں کے بارے میں بھی بات کی۔ یہ بھی پڑھیے:سیاست مشکل اور ناخوشگوار ہے، جیت پر خوش ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ کی جوبائیڈن سے ملاقات ان کا کہنا تھا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ غالباً پچھلی بار کچھ لوگوں نے مجھے قبول نہیں کیا، وہ مجھے اس طرح نہیں سجھتے تھے...
لاہور: گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شیشہ پارٹی پر چھاپہ مار کر 4 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان پلازہ الحفیظ ٹاور میں شیشہ پارٹی کر رہے تھے۔ ملزمان میں ابراہیم، علی، ریحان، عمر، آمنہ، حنا، وجیہہ اور اقراء شامل ہیں۔ ملزمان سے 2 حقے، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ منشیات ایکٹ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 21 جنوری کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کر دیے جبکہ درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے۔ الیکشن کمیشن سماعت میں دلائل دیے جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کےلیے موقع دے رکھا ہے۔