ہیم ٹیکسٹائل: پاکستانی کمپنیوں کو لاطینی امریکا کی منڈی سے بہترین رسپانس حاصل
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
پاکستانی کمپنیوں نے ہیم ٹیکسٹائل کولمبیا 2025ء میں شاندار شرکت کی جس کے بعد لاطینی امریکا کی منڈی سے بہترین رسپانس ملا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیوں نے لاطینی امریکا کی منڈیوں میں ایکسپورٹ کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ہیم ٹیکسٹائل کولمبیا 2025ء میں شرکت کی۔
پاکستان کمپنیوں کی شمولیت نے لاطینی امریکا کی مارکیٹ سے شاندار رسپانس حاصل کیا۔ اس نمائش میں پاکستان کی کلاسیک ٹیکسٹائل، کے بی ایکسپورٹس، مہے انٹرنیشنل اور ظفر فیبرکس نے اپنی مصنوعات کی نمائش کی اور ان کمپنیوں کو لاطینی امریکا میں ہوم ٹیکسٹائلز کے شعبے میں نئی تجارتی مواقع ملے۔
نمائش میں کولمبیا، پیرو اور میکسیکو جیسے ممالک نے سب سے زیادہ طلب کا مظاہرہ کیا، جبکہ پاناما، ایکواڈور، چلی اور ڈومینیکن ریپبلک جیسے اسٹریٹجک مارکیٹس نے بھی شرکت کی۔ پاکستانی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات جیسے بیڈ لینن، کچن لینن اور تولیے کی نمائش کی، جس سے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی عالمی سطح پر مضبوط پوزیشن کی عکاسی ہوئی۔
ظفر فیبرکس کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر بلال ظفر نے نمائش پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش ہمارے برانڈ کے لیے ایک زبردست موقع ثابت ہوئی، جہاں ہمیں نئے کلائنٹس اور صنعت کے نمائندوں سے روابط قائم کرنے کا موقع ملا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لاطینی امریکا
پڑھیں:
جج کے خواہشمند ہزاروں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
سعودی عرب نے 10 ہزار اضافی پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دے دی، رہ جانے والے عازمین رجسٹریشن کرا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود سے رابطہ ہوا، جس میں پاکستانی عازمین حج کے لئے حج کوٹہ میں اضافہ کی خصوصی درخواست کی گئی۔
ہ درخواست ان کیلئے ہے، جو مقررہ آخری تاریخ گزر نے کے بعد رجسٹریشن نہیں کراسکے تھے۔وزیراعظم کی ہدایت پر اسحاق ڈار کی کوششوں سے سعودی عرب نے اجازت دینے کا فیصلہ کیا، سعودی حکام نےخصوصی درخواست قبول کرکے پاکستان کیلئےحج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی۔اس اقدام کے بعد مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج 2025 کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
اس سے قبل، وزیراعظم شہباز شریف نے نجی حج کوٹہ میں کمی کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی تھی، جس سے ہزاروں پاکستانی عازمین حج 2025 کی ادائیگی سے قاصر رہے۔وزیراعظم نے معاملے کی تحقیقات اور پرائیویٹ حج کوٹہ بروقت حاصل کرنے میں ناکامی کے ذمہ داروں کی نشاندہی کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
کمیٹی کو تین دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کا کام سونپا گیا ہے، جس میں حکومت کی جانب سے پرائیویٹ حج کوٹہ حاصل کرنے میں ناکامی کی وجوہات اور کوتاہی کی ذمہ داری کا تعین کرنا ہے۔وزارت مذہبی امور سے کہا گیا تھا کہ وہ بتائے کہ وہ بروقت پرائیویٹ حج کوٹہ حاصل کرنے میں کیوں ناکام رہی، جس سے ہزاروں پاکستانی عازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔