پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
سٹی42: پنجاب حکومت نے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں ہوز پائپ کا استعمال اب نہیں ہو سکے گا۔
پابندی کے تحت گھروں میں گاڑیوں کو دھونے کے لیے سرکاری دفاتر اور کمرشل عمارتوں میں بھی ہوز پائپ کا استعمال منع کر دیا گیا ہے۔ اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے؛ نواز شریف
ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ پانی کے ضیاع کو روکنا ضروری ہے اور خشک سالی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پانی کی بچت کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
استعمال شدہ موبائل فونز کی خریداری کیلئے نئی شرائط عائد
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں موبائل فونز کی خریداری سے قبل سی پی ایل سی سے تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔ دکانداروں نے چوری شدہ موبائل خریدا یا بیچا تو انہیں بھی سزائیں ہونگی۔
سندھ حکومت نے چوری شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، موبائل فونز کی خریداری سے قبل سی پی ایل سی سے تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ہر قسم کے موبائل فون کی خرید و فروخت دستاویزی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، چوری، چھینے گئے موبائل فون خریدنے، بیچنے والے دکانداروں کو بھی سزائیں ہوں گی۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ موبائل بیچنے والے شخص کے شناختی کارڈ کی کاپی، فون نمبر بھی لازمی درج ہوگا۔ سندھ حکومت نے چوری شدہ گاڑیوں کے پرزے بیچنے والوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکہ سے باہر کے ممالک میں اسٹارلنک نے ڈشز مفت دینا شروع کردیں