ارشد خان المعروف چائے والا کی پاکستانی شہریت پر سوال اٹھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ارشد خان المعروف چائے والا کی پاکستانی شہریت پر سوال اٹھ گئے، ارشد خان چائے والا نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔
ارشد خان نے نادرا اور پاسپورٹ امیگریشن حکام کیخلاف درخواست دائر کردی، انہوں نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں کہا گیا کہ نادرا حکام کی جانب سے 1978 سے قبل کے رہائشی شواہد مانگے جا رہے ہیں۔
عدالت نے متعلقہ حکام کو ریکارڈ سمیت17 اپریل کو طلب کرلیا۔
خیال رہے کہ ارشد خان کی 17برس کی عمر میں چائے بیچتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی گارڈز مانگ لیے گئے
— فائل فوٹواڈیالہ جیل حکام نے بانیٔ پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی۔
بانیٔ پی ٹی آئی کو 15 اپریل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج اڈیالہ جیل میں ابھی تک کوئی رہنما نہیں پہنچا۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر کیسز میں ضمانتیں زیرِ سماعت ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سیکیورٹی کے لیے خط لکھا گیا ہے جس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے لیے اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی گارڈز مانگے ہیں۔