تاج حیدر کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطہ میں کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کی نمازِ جنازہ کراچی ڈیفنس فیز 4 میں واقع مسجد یثرب میں ادا کی گئی جبکہ تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ناصر حسین شاہ، ن لیگی رہنما شاہ محمد شاہ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سمیت پارٹی کارکنوں و دیگر شریک ہوئے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی نے سینیئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کروادیے، بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کےلیے پارٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات 12 اپریل کو سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔
پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو چار سال کےلیے منتخب کیا گیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکریٹری جنرل، ندیم افضل گوندل (چن) کو سیکریٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکریٹری فنانس منتخب کیا گیا۔