پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، پانی کا ضیاع روکنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعد آج سے پنجاب بھر میں پانی کا ہوز پائپ استعمال نہیں ہوسکے گا، گھروں میں گاڑیاں دھونے کے لیے استعمال ہونے والے پائپ پر پابندی لگادی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر، کمرشل عمارتوں میں بھی ہوز پائپ استعمال نہیں ہوگا، پائپ کے استعمال پر پابندی کا اطلاق فوری ہوگا، پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
ڈی جی ماحولیات نے مزید کہا ہے کہ پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہوزپائپ پر پابندی عائد کی گئی ہے، خشک سالی کے خدشے کے پیش نظر پانی کا بچا ناگزیر ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پائپ کے استعمال پر پابندی پر پابندی عائد ہوز پائپ

پڑھیں:

جنوبی افریقی کرکٹر پر ایک سال تک پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی عائد

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش پر ایک سال تک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی پابندی عائد کردی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کوربن بوش نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن سے دستبردار ہونے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کوربن بوش کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ’مجھے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے کے اپنے فیصلے پر افسوس ہے، میں پاکستانی عوام اور پشاور زلمی کے مداحوں سے معذرت خواہ ہوں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے اور میں اس بات کو سمجھتا ہوں کہ میری اس حرکت سے شائقین کو شدید مایوسی ہوئی۔

کاربن بوش نے مزید کہا کہ میں نہ صرف اپنے عمل کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں بلکہ اس کے نتائج کو بھی تسلیم کرتا ہوں جس میں ایک سال کی پابندی اور جرمانہ شامل ہے۔

مزید کہا ’میں اس ناخوشگوار تجربے سے سیکھنے کے لیے پرعزم ہوں اور امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں نئے جذبے کے ساتھ پی ایس ایل میں واپسی کروں گا‘۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر پر ایک سال تک پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی عائد کردی، یعنی وہ پاکستان سپر لیگ کے اگلے (11ویں) ایڈیشن میں منتخب ہونے کے اہل نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش کو قانونی نوٹس جاری کیا تھا، یہ نوٹس کوربن بوش کی جانب سے پی ایس ایل میں اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کے سبب بھیجا ہے۔

کوربن بوش کو پشاور زلمی نے پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا، تاہم انہوں نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے بجائے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈین کو جوائن کرلیا تھا۔

بعد ازاں، پاکستان سپر لیگ 10 کے ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں پشاور زلمی نے پورے سیزن کے لیے کوربن بوش کی جگہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے جار لِنڈے کو منتخب کرلیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال پرانا ہے، سعید غنی
  • شانگلہ: پولیس کی گاڑیوں کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا
  • قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف زیرو ٹالرنس پر کارروائی جاری ہے ‘ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک
  • انگلینڈ کے اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی؛ بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی پر غور
  • فحاشی پھیلانے والے تھیٹرز پر 3 وارننگز کے بعد تاحیات پابندی عائد ہوگی، عظمیٰ بخاری
  • جنوبی افریقی کرکٹر پر ایک سال تک پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی عائد
  • معاہدے کی خلاف ورزی، کوربن بوش پر پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی
  • پنجاب میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی، خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا
  • گرفتار ملزمان کے میڈیا انٹرویوز پر پابندی عائد
  • آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، میکسویل پر جرمانہ عائد