کون کتنے پانی میں ہے؟ آئی سی سی کی نئی رینکنگ نے بھید کھول دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
پاکستانی کپتان محمد رضوان نے تازہ ترین آئی سی سی مینز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ اپ ڈیٹ میں ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے غیر معمولی کارکردگی نہ دکھا پانے کے باوجود اپنی ریننگ بہتر بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ نامزدگیوں کا اعلان کردیا
مایوس کن نتائج کے درمیان، ون ڈے لیگ میں صرف 72 رنز بنانے والے محمد رضوان 606 پوائنٹس کے ساتھ بیٹنگ رینکنگ میں 2 درجے اوپر پہنچ کر 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
اسکواڈ میں شامل نہ ہونے والے فخر زمان 2 درجے تنزلی کے ساتھ 23 ویں نمبر پر ہیں، جبکہ امام الحق 34 ویں نمبر پر ہیں۔ صائم ایوب 2 درجے کھسک کر 38 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ نائب کپتان سلمان علی آغا ایک مقام حاصل کر کے اب 40 ویں نمبر پر ہیں۔
شبمن گل بدستور ٹاپ بلے بازون ڈے رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل بدستور ٹاپ بلے باز ہیں، اس کے بعد پاکستان کے بابر اعظم نمبر 2 اور بھارت کے روہت شرما تیسرے نمبر پر ہیں۔
شاہین آفریدی کی تنزلیباؤلنگ چارٹ میں شاہین آفریدی 601 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 12 ویں نمبر پر ہیں۔
حارث رؤف 2 درجے تنزلی کے ساتھ 24 ویں نمبر پر ہیں، جبکہ نسیم شاہ 5 درجے کی چھلانگ لگا کر 43 ویں نمبر پر ہیں۔ ون ڈے کے دوران ٹیم میں واپسی کرنے والے محمد وسیم جونیئر 6 درجے تنزلی کے ساتھ 68ویں نمبر پر آگئے۔
مائیکل بریسویلنیوزی لینڈ کے اسٹینڈ ان کپتان مائیکل بریسویل، سیریز کے شاندار کارکردگی کے حامل تھے۔ تیسرے ون ڈے میں ان کی 85 رنز کی اننگز، جس میں 40 گیندوں پر 59 رن شامل تھے، اور پوری سیریز میں دو وکٹیں شامل تھیں، نے انہیں آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈر رینکنگ کے ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے میں مدد کی۔ اب وہ ٹیم کے ساتھی مچل سینٹنر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 5ویں نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیا آئی سی سی اپنا موبائل کرکٹ گیم متعارف کرانے کی خواہش پوری کرسکے گا؟
بریسویل نے ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھی 12 مقام کی چھلانگ لگائی، جو اب 89 ویں نمبر پر ہے، جبکہ انہوں باؤلرز میں اپنا 18 واں مقام برقرار رکھا ہے۔
بین سیئرزاس دوران بین سیئرز نے تیسرے ون ڈے میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اور پوری سیریز میں 10 وکٹیں حاصل کیں، جس سے انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا۔
ان کی میچ جیتنے کی کوششیں رینکنگ میں بھی جھلکتی ہیں، کیونکہ وہ آئی سی سی بولنگ رینکنگ میں 64 مقام پر پہنچ گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی رینکنگ سبمن گل شاہین آفریدی کپتان کرکٹ محمد رضوان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سبمن گل شاہین ا فریدی کپتان کرکٹ محمد رضوان ویں نمبر پر ہیں تنزلی کے ساتھ درجے تنزلی پر پہنچ
پڑھیں:
کراچی: گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع
کراچی میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا۔
وزیر ایکسائز سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ شہری 15 مئی تک پرانی نمبر پلیٹ کو سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹ سے تبدیل کروالیں۔