میانمار کے اسکیم کمپاؤنڈز سے مزید 21 پاکستانی شہریوں کو بازیاب کروالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
میانمار کے اسکیم کمپاؤنڈز سے مزید 21 پاکستانی شہری بازیاب ہوئے ہیں، پاکستانی سفیر رخسانہ افضال نے متاثرین کو بینکاک سے رخصت کیا۔
میانمار میں بازیاب پاکستانیوں کا واپس آنے والا یہ دوسرا گروپ ہے، میانمار میں اب بھی تقریباً 500 پاکستانی مرد و خواتین پھنسے ہوئے ہیں، اسکیم کمپاؤنڈز میں پھنسے پاکستانیوں سے جبری مشقت لی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ میانمار میں سیکڑوں پاکستانیوں کو جبری قید میں رکھے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔
میانمار میں جبری قید میں درجنوں پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں۔ بیگار کیمپوں میں پاکستانیوں پر تشدد بھی کیا جانے لگا اور ان سے زبردستی غیر قانونی مالی جرائم بھی کروائے جا رہے ہيں۔
یہ تمام پاکستانی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں تاہم یہ نوجوان آن لائن جعلی بھرتیوں کے اشتہارات دیکھ کر روزگار کی تلاش میں تھائی لینڈ پہنچے۔
تھائی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر رخسانہ افضال نے گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ قید سے 11 پاکستانیوں نے فرار کی کوشش کی جن میں 6 بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے جنہيں پاکستان بھجوادیا گیا جبکہ باقی 5 لاپتہ ہیں اور ان کا کچھ پتہ نہیں چل رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اچھی ملازمتوں کا جھانسہ دیکر بینکاک بلاتے ہیں اور نوجوان ایجنٹس کو پیسہ دیکر یہاں پہنچتے ہیں تو انہیں میانمار بھیج دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ میانمار میں اسکیم کمپاؤنڈ ہیں جب ایک بار وہ پھنس جاتے ہیں وہاں سے نکالنے کیلئے کوئی طریقہ نہیں ہوتا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میانمار میں
پڑھیں:
آئی جی پنجاب کا پولیس سروسز کے تمام مراکز پر شہریوں کیلئے سہولیات مزید بہتر بنانے کا حکم
سٹی 42 : آئی جی پنجاب نے خدمات کی فراہمی کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کے حامل سی پی اوز، ڈی پی اوز کو تعریفی لیٹرز دینے کا اعلان کردیا ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ اینڈ لائسنسنگ سنٹرز کی کارکردگی، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکولز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، اے آئی جی فنانس ندا عمر چٹھہ، اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی، ڈائریکٹر آڈٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
لاہور میں چوروں اور نقب زنوں کا راج برقرار، ہزاروں مقدمات درج
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے خدمات کی فراہمی کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کے حامل سی پی اوز، ڈی پی اوز کو تعریفی لیٹرز دینے کا اعلان کردیا، سی پی او راولپنڈی سید خالد حمدانی، ڈی پی اوز جہلم طارق عزیز، مظفر گڑھ رضوان احمد خان کو تعریفی لیٹرز دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ڈی پی اوز اوکاڑہ محمد راشد، ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار، چنیوٹ عبداللہ احمد و دیگر ڈی پی اوز تعریفی لیٹرز حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں ۔
شانگلہ: پولیس کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ
آئی جی پنجاب نے پولیس سروسز کے تمام مراکز پر شہریوں کے لئے سہولیات مزید بہتر بنانے کا حکم دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پولیس سروسز سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کے لیے سنٹرز پر خدمات کا معیار مزید بہتر بنائیں، پولیس خدمت مراکز پر زیادہ سے زیادہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات عمل میں لائیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سپیشل انشیٹو پولیس سٹیشنز کے بنیادی پروٹوکولز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا پولیس کے بچوں، تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات، مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو خدمت مراکز کے وزٹ کروائے جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال
انہوں نے کہا کہ سمارٹ پولیس سٹیشنز اور سیف سٹیز پراجیکٹس مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیے جائیں، فورس، شہداء پولیس کے اہلخانہ کی بہترین فلاح و بہبود کیلئے ویلفیئر پراجیکٹس کا دائرہ کار بڑھایا جائے، آر پی او، ڈی پی اوز پولیس خدمت مراکز، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کی باقاعدگی سے انسپکشن کریں۔