2025-03-23@16:44:36 GMT
تلاش کی گنتی: 24705
«نظر آنا ممکن نہیں»:
(نئی خبر)
حکومت کو چیتے کی رفتار سے چلنا چاہیے، وہ کچھوے کی چال چل رہی ہے، جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت کو چیتے کی رفتار سے چلنا چاہیے، مگر وہ کچھوے کی چال چل رہی ہے۔موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ حکومت کو چیتے کی رفتار سے چلنا چاہیے لیکن وہ کچھوے کی چال چل رہی ہے۔ دورانِ سماعت ایڈیشنل...
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے: وزیرخزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ عالمی یومِ گلیشیئرز پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2022ء میں گلیشیرز سے متعلق قرارداد منظور کی جس میں پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور آبادی 2 اہم ترین مسائل قرار دیئے گئے اور گلیشیرز کے تحفظ کو قومی پالیسی میں مرکزی حیثیت دینے پر زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ترقیاتی شراکت داروں اور اقوام متحدہ...
کیا بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی چمکتی ہوئی جلد اور خوبصورتی کیلئے چہرے پر سوئیاں لگوا کر ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں؟َ جانیں وائرل تصویر کی پیچھے حقیقت کیا ہے۔ حال ہی میں شلپا شیٹی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ جس کو لوگ ان کی چمکتی ہوئی جلد کا راز سمجھ رہے ہیں جبکہ اس تصویر نے اداکارہ کے مداحوں کو بھی خوفزدہ کردیا ہے کیونکہ اس تصویر میں شلپا کے ماتھے، گالوں اور یہاں تک کہ گردن پر سوئیاں لگی دکھائی دے رہی ہیں جو دیکھنے میں خوفناک لگ رہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Filmymantra Media (@filmymantramedia) اس تصویر...
راولاکوٹ(اوصاف نیوز) چوکی پولیس آزاد تین ضلع سدھنوتی نے چیکنگ کے دوران ایک سوزوکی کلٹس کار کے اندر سے اسلحہ، ایمونیشن اور ہینڈ گرنیڈ وغیرہ برآمد کر کے کار میں موجود شخص کو گرفتار کرلیا جس پر مذکورہ شخص کے خلاف تھانہ پولیس سٹی پلندری میں مقدمہ درج کیا گیا۔ گرفتار ملزم نے دوران حراست انکشاف کیا کہ اس کا تعلق فتنہ الخوارج تنظیم سے ہے جو افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردی کے بڑے نیٹ ورک سے ہے ۔ باغ پر لیس کوسجاد ریشم کانسٹیبل پولیس کے قتل میں مطلوب زرنوش، اسامہ اور محمد الفت عرف ثاقب ضرار کا تعلق بھی دہشتگردی کے اسی فتنہ الخوارج گروہ سے ہے جنہوں نے بھی افغانستان سے دہشتگردی کی ٹریننگ حاصل...
---فائل فوٹو سینیٹر فیصل سلیم نے کہا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے 3 بار پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے، پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہیں کریں گے تو ہم بھی احکامات دیں گے، آئی جی جیل بھی اس وقت تک معطل رہیں جب تک وہ پروڈکشن آرڈرپر عمل نہیں کرتے۔سینیٹر تاج حیدر کی زیرِ صدارت سینیٹ کی کمیٹی استحقاق کا اجلاس ہوا۔آئی جی پنجاب، آئی جی پریزن پنجاب اور جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت پیش ہوئے۔اجلاس کے دوران اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیاچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ بڑے عرصے بعد لاہور میں ایسا موسم دیکھ رہا ہوں کہ رات کو ستارے نظر آ رہے ہیں، سب کو شاباش، یہ آپ سب کی محنت کا ثمر ہے۔ عدالت میں واسا کے سینئر لیگل ایڈوائزر میاں عرفان اکرم سمیت دیگر لاء افسران پیش ہوئے۔ واسا کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ دو لاکھ واٹر میٹر لگانے کے لیے پی این ڈی کو سمری بھیج دی گئی ہے۔ اس پر عدالت نے ہدایت کی کہ سمری پر جلد عملدرآمد کروایا جائے۔ جسٹس شاہد کریم نے گلبرگ میں ٹریفک کے مسائل...
مولانا نصیر الحسن رجائی نے درس تفسیر قرآن و ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی زندگی پر مفصل گفتگو کی۔ پروگرام میں نماز مغربین علامہ اظہر ندیم کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن، ضلع ڈی آئی خان کے زیر اہتمام سالانہ دعوتِ افطار بسلسلہ ولادت با سعادت حضرت امام حسن ع و برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مولانا نصیر الحسن رجائی نے درس تفسیر قرآن و ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی زندگی پر مفصل گفتگو کی۔ پروگرام میں نماز مغربین علامہ اظہر ندیم کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ اختتام پر افطار کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں ممبران آئی ایس...
بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا کہ عالیہ بھٹ ان کی پہلی بیوی نہیں ہیں۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رنبیر کپور نے اپنی پہلی اہلیہ کے بارے میں بات کی جو عالیہ بھٹ نہیں بلکہ ان کی ایک مداح ہیں۔ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے واقعے کو یاد کرتے ہوئےرنبیر کپور نے بتایا کہ ان کی ایک مداح ان کے بنگلے پر ایک پنڈت کے ساتھ آئیں جن سے وہ کبھی نہیں ملے۔ رنبیر کپور نے بتایا کہ مداح نے ان کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کیا لیکن وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے اس لیے ان کی مداح نے بنگلے کے دروازے سے شادی کر لی۔...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس عام آدمی کے لیے کھلا ہے، شہریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی مراعات لیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے آقاؤں سے ڈالر پکڑے ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جو ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے وہ آج گورنر ہاؤس آ کر دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس عام آدمی کے لیے کھلا ہے، شہریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی مراعات لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی پر میٹنگ بلائی تو پی ٹی...
ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دیں۔ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ زرتاج گل نے کہا کہ کیسز کے ذریعے بانیٔ پی ٹی آئی اور ورکرز کو ذہنی طور پر توڑنا چاہتے ہیں، تحریکِ انصاف کے کارکنان کو آج بھی غائب کیا جاتا ہے۔ خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے کارکنان اب بھی کیسز بھگت رہے ہیں،...
نیوزی لینڈ کے شہر میں آک لینڈ میں پاکستان نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے دوران روزہ افطار کرنے کا باقاعدہ وقفہ کیا گیا۔ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے میدان میں روزہ افطار کیا۔ کھلاڑیوں کو میچ کے 5 اوورز مکمل ہونے کے بعد افطار کے لیے وقفہ دیا گیا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیڈیم میں مسلمان شائقین بھی اپنے گھروں سے لائی ہوئی کھانے پینے کی اشیا سے روزہ افطار کر رہے ہیں۔ pic.twitter.com/EVj4fLAyck — urooj Jawed ???? (@cricketfan95989) March 21, 2025 واضح رہے کہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں نیوزی لینڈ نے...
عدالت نے توہین مذہب الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کے کیس میں مفاد عامہ کے پیش نظر عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی ہدایت کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب الزامات سے متعلق کیس کو براہ راست دکھانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے توہین مذہب الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کے کیس میں مفاد عامہ کے پیش نظر عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمرہ عدالت بھر چکا ہے، عدالت کے باہر بھی کثیر تعداد میں لوگ موجود ہیں کیونکہ یہ مفاد عامہ کا...
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2025ء) متحدہ عرب امارات میں واقع بین الاقوامی فلکیاتی مرکزنے کہا ہے کہ 29 مارچ کو عید الفطر کا چاند نظر آنا ممکن نہیں۔ العربیہ کے مطابق مرکز کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر ممالک میں شوال کا چاند (عید الفطر 1446 ہجری) ہفتہ 29 مارچ 2025 کو دیکھا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہتمام عالمی معیارات کے مطابق اس روز دنیا کی مشرقی سمت سے چاند دیکھنا ممکن نہیں ہو گا اور یہ عرب اور اسلامی دنیا کے بقیہ علاقوں سے بھی تمام وسائل کے استعمال کے باوجود نہیں دیکھا جا سکے گا۔ مرکز نے مزید بتایا ہے کہ...
غزہ پراسرائیلی فضائی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک ماہ کی بچی زندہ برآمد ہوئی ہے ۔جمعرات کو غزہ کے خان یونس میں ایک منہدم اپارٹمنٹ کی عمارت کی باقیات کو کھودا جا رہا تھا کہ امدادی کارکنوں کو اچانک ایک بچی کے رونے کی آواز سنائی دی، ملبے کو کافی دیر تک ہٹانے کے بعد وہاں ایک بچی ملی جو پوری طرح صحت مند تھی۔بچی کو ملبے سے نکالتے ہی اللہ اکبر، اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہو گئیں۔ بچی کو فوری کمبل میں لپیٹ لیا گیا اور ایمبولنس میں اسپتال پہنچایا گیا۔ پیرامیڈیکس نے اسے چیک کیا اور کہا کہ بچی پوری طرح صحت مند ہے۔اس کے والدین اور بھائی رات گئے...
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ خط ایک دھمکی ہے۔ ایران اس خط کا جلد باضابطہ جواب دے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ خط موقع فراہم کرنے کا دعویٰ کرتا ہے، مگر درحقیقت یہ ایران کو دھمکانے کی کوشش ہے۔ رواں ماہ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو خط لکھ کر مذاکرات کی دعوت دی ہے، ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے انکار کیا تو ممکنہ فوجی کارروائی ہو سکتی ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی پیشکش کو چالاکی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مارچ 2025ء) ایلون مسک کے سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارم ایکس، جو پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، نے بھارتی حکومت کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں یہ دلیل دی گئی ہے کہ ملک کی آئی ٹی وزارت نے آن لائن مواد کو آسانی سے ہٹانے کی اجازت دینے کے لیے اپنے سنسرشپ کے اختیارات میں غیر قانونی طور پر اضافہ کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ پانچ مارچ کو عدالت میں دائر کیا گیا تھا، تاہم جمعرات کے روز ہی یہ معاملہ میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔ سوشل نیٹ ورک نے الزام لگایا ہے کہ بھارت کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے دیگر سرکاری محکموں سے کہا...
لاہور میں تقریب سے خطاب میں سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا تھاکہ ریاست عوام کا اعتماد بحال کرے اور پاراچنار کو دہشت گردوں کے تسلط سے آزاد کروائے، پاراچنار کے عوام نے ریاستی شرائط تسلیم کیں، شیعہ سنی قیادت نے یکجہتی دکھائی، مگر راستے تاحال بند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں اپنے خطاب کے دوران اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ پاراچنار گزشتہ کئی ماہ سے دہشتگردوں کے نرغے میں ہے۔ شہری محصور ہیں، راستے مسدود ہیں، اور رمضان المبارک میں بھی چھ سے آٹھ لاکھ افراد شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ بنیادی ضروریاتِ زندگی، بشمول راشن، ایندھن اور طبی سہولیات، مکمل طور پر...
وائس آف امریکاکاقیام1942ء میں دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی پروپیگنڈے کامقابلہ کرنے کے لئے کیاگیاتھا۔اس کابنیادی مقصد دنیا بھر میں آزاداورغیرجانبدارخبریں فراہم کرناتھا۔ وقت کے ساتھ یہ ادارہ سردجنگ کے دوران کمیونزم کے خلاف مغربی نظریات کی ترویج کاایک اہم ذریعہ اورکمیونزم کے خلاف اہم ہتھیاربن گیا۔اس کی نشریات، بشمول اردو،پشتو،دری،اورچینی سمیت50 زبانوں میں نشرکی جاتی ہیں۔ 2014ء میں پاکستان کے لئے اردوزبان میں اس کاآغازکیاگیاجسے مقامی صحافیوں نے آزادانہ خبررسانی کابہترین ذریعہ قراردیا۔آج کے دور میں ’’وی اواے‘‘ کاکروڑوں افرادتک معلومات پہنچاتا ہے۔ بی بی سی ورلڈسروس کی طرح،یہ بھی حکومتی فنڈنگ پرچلنے والاایک میڈیاادارہ ہے، جس کامقصد بین الاقوامی سطح پرامریکاکی ترجمانی کرناہے۔ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے17مارچ2025ء کو پرزیڈنشل آرڈرپردستخط کرتے ہوئے یوایس ایجنسی فارگلوبل میڈیاکی فنڈنگ بندکردی...
آج مذہبی آزادی، مذہبی حقوق اور مذہبی مساوات کے حوالے سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ مسلمانوں اور غیر مسلموں کے مذہبی حقوق کے حوالے سے ہم کہیں فرق کرتے ہیں تو اعتراض ہوتا ہے کہ آپ ملک میں رہنے والی کچھ آبادی کے مذہبی حقوق کو اپنے حقوق سے مختلف شمار کرتے ہیں جس سے مذہبی مساوات نہیں رہتی۔ اسی طرح غیرمسلم اقلیتوں پر کسی حوالے سے پابندی لگاتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ اس سے مذہبی آزادی مجروح ہو رہی ہے اور مذہبی حقوق پامال ہو رہے ہیں ۔ مذہب کے حوالے سے آج کا بنیادی سوال یہ ہے کہ مذہب کا کوئی معاشرتی کردار ہے یا نہیں؟ اجتماعی معاملات میں مذہب کی ہدایات لی جائیں گی یا...
رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہوتے ہی جہاں ہر طرف نور ہی نور بکھر جاتا ہے وہیں وہاں میڈیا ہاؤسز خصوصا ٹی وی سٹیشنز پر گہما گہمی بھی بڑھ جاتی ہے۔ تمام اسلامی ممالک کے ٹی وی چینلز پر رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں اس ماہ مقدس کے حوالے سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جاتی ہے، فہم دین اور تاریخ و سیرت کے حوالے سے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مارننگ شوز کا فارمیٹ بھی رمضان سپیشل میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر پاکستان میں بھی مختلف ٹی وی چینلز پر خصوصی افطاری اور سحری کے پروگرامز ناظرین کی بڑی تعداد...
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے فنڈ کا نظام لائیں گے، موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کے لیے بڑے خطرات ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چینلجز کا سامنا ہے، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ موسمِ سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، 2 ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت ہوئی، سیلابی نقصانات کے بحالی کے منصوبوں کے لیے 10 ارب ڈالرز کی...
— فائل فوٹو سپریم کورٹ نے خیبر پختون خوا میں اسکولوں کی حالتِ زار پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سیکریٹری تعلیم کے پی کو طلب کر لیا۔سپریم کورٹ میں خیبر پختون خوا کے اسکولوں کی حالتِ زار کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندو خیل نے سیکریٹری تعلیم کے پی کی عدم موجودگی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے انہیں دوپہر 12 بجے طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ: سانحۂ پشاور آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقررسپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحۂ پشاور آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری نہیں ہیں، آپ لوگوں...
— فائل فوٹو سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ توہینِ عدالت کی کارروائی شروع ہو تو اٹارنی جنرل آفس پراسیکیوٹر ہوتا ہے۔سپریم کورٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف حکومت کی توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس مقدمے میں سینئر وکیل سلمان اسلم بٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، وہ آج دستیاب نہیں ہیں۔ حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کی تو پی ٹی آئی کیا کریگی؟ عمر ایوب نے بتا دیاپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک کا برا حال ہو...
ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ صدر نے قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ دیتے ہوئے سزاؤں میں 180 دن کی کمی کر دی ہے۔ صدرآصف زرداری نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی، سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ ملک بھرکی مساجد میں لاکھوں مسلمان آج اعتکاف بیٹھیں گے خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء اوردہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا، اس کے علاوہ سزا میں کمی...

مولانا نے بجلی کا بل کم لانے کا انتہائی آسان وظیفہ بتادیا، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی مختلف ٹی وی چینلز پر سحر وافطار کی ٹرانسمیشنز کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جسے عوام بہت شوق سے دیکھتے ہیں لیکن اکثر ان نشریات کو عوام کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے کیونکہ اس میں متنازعہ سوالات کو شامل کیا جاتا ہے۔ رمضان شوز میں ایک خصوصی سیگمنٹ ہوتا ہے جس میں لوگ فون کر کے اسلامی سکالرز سے وظائف اور مسائل کے حل پوچھ سکتے ہیں۔ لیکن ان سیگمنٹس میں کچھ عجیب و غریب اور غیر مناسب کالز کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رمضان ٹرانسمیشنز سے پہلے زندگی کیسی ہوتی تھی؟ اداکارہ بشریٰ انصاری کی بے لاگ گفتگو وائرل اداکارہ و ٹی...
تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز لاہور: پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست نمٹا دی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف کے نائب صدر اکمل باری کی درخواست مسترد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور اس حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ ڈی سی لاہورکی رپورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، حال ہی میں ملک میں تین بار دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں،...
لاہور: پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے اور عید الفطر کے حوالے سے نئی پیش گوئی سامنے آ گئی۔ ہر سال رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کے تعین کے حوالے سے عوام میں بےچینی پائی جاتی ہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے الگ الگ دعوے کیے جاتے ہیں کہ عید کس تاریخ کو ہوگی۔ اس سلسلے میں غیرسرکاری رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے چاند کی پیدائش اور رویت کے سائنسی اور فلکیاتی شواہد پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے ملک میں شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے حوالے بتایا ہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے جب کہ عید...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان اور عید الفطر کے پیش نظر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی۔ صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا جبکہ زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں...
رمضان المبارک وہ مقدس مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں، برکتیں اور مغفرتیں نازل ہوتی ہے۔ یہ مہینہ عبادت، تزکی نفس اور اللہ سے قربت حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ رمضان کے آخری دس دن (آخری عشرہ)اس لحاظ سے سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں کہ ان میں لیلۃ القدر جیسی عظیم رات شامل ہے اور رسول اللہﷺ نے ان دنوں میں عبادت اور ریاضت کو بہت زیادہ معمول بنایا قرآن، حدیث اور علماء حق کی تعلیمات کی روشنی میں رمضان کے آخری عشرے کی فضیلت،قرآن کی روشنی میں آخری عشرے کی فضیلت اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا: ترجمہ: بے شک ہم نے اس(قرآن)کو شبِ قدر میں نازل کیا اور آپ کو کیا...
روایت ہے کہ ایک بار حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ ’’سمندر کی طرف جائو وہاں تین کشتیاں ڈوبنے والی ہیں‘‘ حضرت موسیٰؑ فوراً حکم الٰہی کی تعمیل کرتے ہوئے سمندر کی جانب چل دئیے ساحل پر سکون تھا بہت دور سے ایک کشتی آتی ہوئی دکھائی دی جو آہستہ آہستہ ساحل کی طرف بڑھ رہی تھی۔ ابھی وہ کنارے سے کچھ ہی فاصلے پر تھی کہ حضرت موسیٰؑ نے کشتی کی تباہی کا انتباہ کرتے آواز دی کہ ’’اے کشتی والو! اللہ کا حکم آنے والا ہے ہوشیار رہنا انہوں نے جواب دیا آپ جانتے ہیں کہ اللہ کے حکم کو کوئی نہیں ٹال سکتا ہم تو اس کے بندے ہیں جو حکم الٰہی کے...
پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ کے پی حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی، مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس غیر مؤثر رہا۔ پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ کے پی حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی، مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلیٰ صوبے اور پارٹی کا نقطہ نظر پیش کیا۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک کا برا حال ہوگیا ہے، حکومت اپوزیشن الائنس...
یہ تجربہ اس وقت کیا گیا ہے جب جنوبی کوریا اور امریکہ اپنی سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں فریڈم شیلڈ کے نام سے کر رہے تھے، جنہیں دونوں ممالک دفاعی قرار دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ملک کے جدید ترین اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سسٹم کے تجربے کی نگرانی کی۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کم جونگ ان نے اس سسٹم کے لیے ریسرچ گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تجربے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ نظام انتہائی قابل اعتماد ہے۔ رپورٹس کے مطابق، شمالی کوریا کی میزائل انتظامیہ نے یہ تجربہ ایک ایسے سسٹم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کیا تھا جس کی پیداوار پہلے ہی شروع ہو...
یومِ پاکستان اور عید الفطر کے پیش نظر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)صدر آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان اور عید الفطر کے پیش نظر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی۔ صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا جبکہ زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا...
رمضان کا مہینہ آتے ہی جہاں نیکیوں کی بہار آتی ہے، وہیں افطاریوں کا موسم بھی شروع ہو جاتا ہے۔ دن بھر روزہ رکھ کر افطاری کے انتظار میں لوگ کچھ ایسے بے تاب ہوتے ہیں جیسے بچپن میں گرمیوں کی چھٹیوں کا پہلا دن! پہلی افطاری کی دعوت ہمیشہ کسی نہ کسی ’نیک دل‘ دوست یا رشتہ دار کے ہاں ہوتی ہے، جو نیکی کے ساتھ ساتھ میزبان بننے کا ثواب بھی کمانا چاہتا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بعض میزبان ایسے ہوتے ہیں جو افطاری کم اور فوڈ کامپیٹیشن زیادہ کرواتے ہیں۔ ’’ارے بھائی! ایک اور سموسہ لے لو، ابھی تو کھانے کے لیے چکن کڑاہی بھی ہے‘‘۔ بندہ سوچتا ہے کہ بھائی روزہ افطاری کے لیے...
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولا بارود برآمد کیا گیا، ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گرد بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 خوارج ہلاک جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا کیپٹن شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اختر شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چینلجز کا سامنا ہے ، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں ، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کیلئے بڑے خطرات ہیں ، موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے فنڈ کا نظام لائیں گے ۔سینیٹر محمد اور نگزیب نے بتایا کہ دو ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے فنانسنگ پرآئی ایم...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں ، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کیلئے بڑے خطرات ہیں ، موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے فنڈ کا نظام لائیں گے۔سینیٹر محمد اور نگزیب نے...
صدر آصف علی زرداری نے یوم ِ پاکستان اور عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی۔ صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی ) سے جاری بیان کے مطابق سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا، دہشتگردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ مزید پڑھیں: پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش، فیک نیوز پر 5 سال کی سزا ہوگی سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں...
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف حکومت کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کے پیش ہونے پر سوال اٹھا دیا ،جسٹس جمال مندوخیل بولے؛ اگر توہین عدالت کی کارروائی شروع ہو تو اٹارنی جنرل آفس پروسیکیوٹر ہوتا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمہ میں سینیئر وکیل سلمان اسلم بٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں لیکن وہ آج دستیاب نہیں ہیں۔ جس پر جسٹس جمال مندوخیل بولے؛...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت نے یوم پاکستا ن اور عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180روز کی کمی کردی ۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45کے تحت دی،سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، سزاؤں میں کمی کا اطلاق ریپ، چوری، ڈکیتی، اغوا، دہشتگردی میں سزایافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا، سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ ایوان صدر کا مزید کہنا ہے کہ ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے 65سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا، ایک تہائی...
اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دیں۔ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ زرتاج گل نے کہا کہ کیسز کے ذریعے بانی پی ٹی آئی اور ورکرز کو ذہنی طور پر توڑنا چاہتے ہیں، تحریکِ...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دینے کی منظوری دے دی۔ یہ رعایت آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی گئی ہے۔ تاہم، یہ سزا میں کمی قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ اسی طرح، زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرم بھی اس رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔ مزید برآں، مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے افراد، غیر ملکی افراد ایکٹ 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 کے تحت سزا یافتہ افراد بھی اس رعایت سے محروم رہیں گے۔ سزا میں کمی کا اطلاق...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مارچ 2025ء) پاکستان کے دفتر خارجہ نے کشمیر سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے بعض حالیہ بیانات پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ جموں و کشمیر کے بارے میں بھارتی قیادت کے بلاجواز بیانات کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اسے حیرت ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ دنوں میں مسئلہ کشمیر اور پاکستان کے حوالے سے تنقیدی بیانات میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ متعدد روز سے اس کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز بھارتی وزیر خارجہ نے نئی دہلی میں کشمیر کے حوالے سے بات چیت میں کہا تھا، "دوسری عالمی جنگ کے بعد، کسی دوسرے ملک کی طرف سے کسی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مارچ 2025ء) الیگزینڈریا، ورجینیا میں امریکی ڈسٹرکٹ جج پیٹریشیا جائلز کے تین پیراگراف کے حکم کے مطابق، یہ حکم عدالت کی طرف سے کالعدم قرار دیے جانے تک نافذ رہے گا۔ ایک امریکی جج نے جمعرات کو ایک اعلی امریکی یونیورسٹی میں بھارتی محقق بدر خان سوری کی ملک بدری کو روک دیا، جنہیں ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس سے مبینہ تعلق کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ سوری کو ملک بدر نہ کرنے کا عارضی حکم ورجینیا میں امریکی ڈسٹرکٹ جج پیٹریشیا جائلز نے جاری کیا۔ ٹرمپ کی دوسری میعاد: بھارت کے لیے کیا مضمرات ہو سکتے ہیں؟ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، یہ حکم مزید...
بھارت کے شہر بنگلور کے ایک کیب ڈرائیور کا مسافروں کو دیا گیا انتباہی نوٹ وائرل ہوگیا ہے، جس نے انٹرنیٹ صارفین کو ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیا ہے۔ وائرل تصویر میں ڈرائیور نے مسافروں، خاص طور پر رومانوی جوڑوں کو ’’پرسکون رہنے‘‘ اور ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹ میں لکھا تھا: ’’وارننگ! محبت نہیں۔ یہ ایک کیب ہے، آپ کی نجی جگہ یا OYO نہیں، لہٰذا براہ کرم فاصلہ رکھیں اور پرسکون رہیں۔‘‘ https://www.reddit.com/r/indiasocial/comments/1je3mz3/saw_this_in_a_cab_in_bengaluru_today/?utm_source=share&utm_medium=mweb3x&utm_name=post_embed&utm_term=1&utm_content=1 یہ صاف گو پیغام سوشل میڈیا صارفین کے درمیان تفریح اور تجسس کا باعث بنا ہوا۔ یہ وائرل تصویر ریڈٹ پر شیئر کی گئی تھی، جس کا کیپشن تھا: ’’آج بنگلور میں ایک کیب میں یہ دیکھا۔‘‘ پوسٹ نے...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کی ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ جعفرایکسپریس حادثے کو لے کر تحریک انصاف کارکنان کے گھروں پر ریڈ ہو رہے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کو دہشت گرد بناکر پیش کرنے سے ملک کے معاملات حل نہیں ہوں گے، حکومت صرف تحریک انصاف کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دیں۔ ہمارے لوگوں کو ٹویٹ اور ری ٹویٹس کرنے پر اٹھایا جا رہا ہے۔ ہمارے ورکرز اور ہمیں اس لیے توڑا جا رہا ہے کہ ہم بانی پی ٹی...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کا تعاون چاہیے۔ عالمی یومِ گلیشیئرز پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2022ء میں گلیشیئرز سے متعلق قرارداد منظور کی، جس میں پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور آبادی 2 اہم ترین مسائل قرار دیے گئے اور گلیشیئرز کے تحفظ کو قومی پالیسی میں مرکزی حیثیت دینے پر زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ترقیاتی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں 3,000 سے زائد گلیشیائی جھیلیں ہیں، جن میں سے...

قومی سلامتی کیلئے سب کو یکجا ہونا پڑیگا، بھارت کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری قوم تاریخ رکھتی ہے، مظہر سعید
وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سات دھائیوں سے آگ و خون کی ہولی کھیلنے کے بعد بھی بھارت کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ کی جانب سے دارالحکومت کے میڈیا پرسنز کے اعزاز میں گزشتہ روز افطار ڈنر دیا گیا۔ افطار ڈنر میں سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید، ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس اور محمد بشیر مرزا سمیت دارالحکومت کے صحافیوں اور محکمہ اطلاعات کے ڈویژنل و ضلعی افسران نے شرکت کی۔ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ قومی سلامتی کیلئے سب...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) توہین مذہب الزامات سے متعلق کیس میں عدالت نے کارروائی کو براہ راست دکھانے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے توہین مذہب الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کے کیس میں مفاد عامہ کے پیش نظر عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمرہ عدالت بھر چکا ہے، عدالت کے باہر بھی کثیر تعداد میں لوگ موجود ہیں کیونکہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ بن چکا ہے اس لیے کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کا حکم دیتے ہیں۔ سکولوں کی حالت زار:...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا میں سکولوں کی حالت زار پر ازخود نوٹس سے متعلق کیس میں سیکرٹری تعلیم کی عدم حاضری پر سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔عدالت عظمیٰ نے سیکرٹری تعلیم خیبر پختونخوا کو 12 بجے طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ سیکرٹری نہیں ہیں آپ لوگوں نے مذاق بنایا ہوا ہے، ہماری عدالت کا گزشتہ آرڈر پڑھیں وہ کیا ہے، آپ لوگ اس عدالت کے احکامات کو بادر ہی نہیں کر رہے، ایک سیکرٹری اس عدالت کی بات نہیں سن رہا مذاق بنایا ہوا ہے۔ لندن: ہیز میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، ہیتھرو ایئرپورٹ...
زرتاج گل— فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دیں۔اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔زرتاج گل نے کہا کہ کیسز کے ذریعے بانیٔ پی ٹی آئی اور ورکرز کو ذہنی طور پر توڑنا چاہتے ہیں، تحریکِ انصاف کے کارکنان کو آج بھی غائب کیا جاتا ہے۔ حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کی تو پی ٹی آئی کیا کریگی؟ عمر ایوب نے بتا دیاپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و قومی اسمبلی...
—فائل فوٹو کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق رواں سال جنوری سے20 مارچ تک سندھ بھر میں ملیریا کے 7 ہزار 642 کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اسی دوران صرف کراچی میں 139 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کراچی میں سب سے زیادہ ملیریا کے مریض ضلع جنوبی میں سامنے آئے جن کی تعداد 52 ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کیسز میں اضافہکراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ ترجمان کے مطابق جنوری سے مارچ تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔سندھ کے دیگر اضلاع میں حیدر آباد میں ملیریا کے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ فارم47مارکہ حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے ، وہ دن دور نہیں جب معیشت سے کاسمیٹکس کا لیپ اترجائے گا ، حکمران دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعویدار ہیں جبکہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں بیڈ گورننس کے ریکارڈ توڑے جارہے ہیں ، حکمرانوں کی ساری کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود ہے جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔ اصل میں معیشت نہیں بلکہ غربت اور افلاس بلندیوں کو چھو رہی ہے ، مہنگائی کم...
دانش تیمور نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے لیے ایک وضاحتی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھوں نے لفظ ’فی الحال‘ کے استعمال کی وضاحت کی، انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ لفظ زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ مشہور پاکستانی اداکار اور میزبان دانش تیمور نے حال ہی میں ایک رمضان ٹرانسمیشن شو کے دوران اس وقت تنازعہ کھڑا کر دیا جب انہوں نے چار شادیوں کی وکالت کی۔ دانش تیمور نے کہا کہ، مجھے اسلام نے چار شادیوں کی اجازت دی ہے یہ الگ بات ہے کہ میں ایسا نہیں کر رہا ہوں۔ میں ان کے ساتھ اپنی زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ لفظ ’فی الحال‘ کے نامناسب استعمال نے تنازعہ کو جنم...
پاکستان شوبزکی معروف ماڈل، میزبان اور اداکارہ ماہم نظامی نے نجی ٹی وی کی بیسویں سحری کی ٹرانسمیشن کا حصہ بنیں، جہاں انہوں نے اپنے اسکرین سے دور رہنے کی وجہ بیان کی۔ جب ماہم سے سوال کیا گیا کہ وہ اتنے عرصے اسکرین سے دورکیوں ہیں،؟ انہوں نے جواب دیا میں نے ایک صحت بخش بریک لی تھی تاکہ اپنی ذاتی سرگرمیوں پرمکمل توجہ دی سکوں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے انسان بڑا ہوتا ہے،اس کی ذمہ داریاں بھی بڑھتی جاتی ہیں۔ شادی اور بچوں کی پیدائش کے بعد میں اپنی ذاتی زندگی میں اتنی مصروف ہوگئی کہ اپنے پروفیشن کو وقت نہیں دے سکی۔ لیکن آج بھی میرا پروفیشن میری طاقت ہے۔ لیکن آج بھی میرا...
سوال: اعتکاف کن کن صورتوں میں فاسد ہوجاتا ہے ؟ جواب:رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف ’’سنّتِِ مُؤَکَّدہ عَلَی الْکِفایہ‘‘ ہے،جس کیلئے روزہ شرط ہے ۔ اُمّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ’’مُعتکف کیلئے صحیح طریقہ یہ ہے کہ وہ نہ کسی مریض کی عیادت کو جائے ،نہ کسی جنازے میں شریک ہو،نہ کسی عورت کو چھوئے ،نہ ازدواجی عمل کرے ،نہ ہی کسی ناگُزیر ضرورت کے بغیر کسی ضرورت کیلئے (مسجد سے) باہر نکلے اور روزے کے بغیر اعتکاف نہ کرے اور جامع مسجد میں (ہی اعتکاف کرے )،(سُنن ابو داؤد ،رقم الحدیث:2473)‘‘۔ خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں...
اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں اسکولوں کی حالت زار پر ازخود نوٹس سے متعلق کیس میں سیکریٹری تعلیم کی عدم حاضری پر سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت عظمیٰ نے سیکریٹری تعلیم خیبر پختونخوا کو 12 بجے طلب کر لیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ سیکرٹری نہیں ہیں آپ لوگوں نے مذاق بنایا ہوا ہے، ہماری عدالت کا گزشتہ آرڈر پڑھیں وہ کیا ہے، آپ لوگ اس عدالت کے احکامات کو بادر ہی نہیں کر رہے، ایک سیکرٹری اس عدالت کی بات نہیں سن رہا مذاق بنایا ہوا ہے۔ ایڈووکیٹ جزل سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ پشاور سے سیکرٹری صاحب دو...
لاہور: شمالی چھاؤنی کے علاقے میں رنگ روڈ کے قریب نالے سے ماں اور بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ خاتون اور اس کی 10 سالہ بیٹی شامل ہیں تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ایس ڈی پی او نارتھ کینٹ اور گلدشت ٹاؤن چوکی انچارج جائے وقوعہ پر موجود رہے، جبکہ لواحقین کی تلاش کے لیے گردونواح میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے میزبان ملک کو نظر انداز کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ایک اور خط لکھ دیا۔ گزشتہ روز لاہور میں ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی عامر میر اور چیف فائنانس آفیسر (سی ایف او) نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر پاکستان کو ہونیوالے نقصان کی بھارتی رپورٹس کو جھوٹا قرار دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی کے دوران اور بعد میں منفی پروپیگنڈا کرنے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور بدنام کرنے کی سازش پر اپنا ردعمل دیدیا۔ اس موقع پر مشیر چیئرمین پی سی بی عامر میر نے کہا کہ چیئرمین محسن نقوی صحت...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کو بند کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے، انہوں نے کہا کہ اسکولوں کا تعلیمی معیار بہت گرچکا ہے، محکمہ تعلیم کو بند کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے طلباء کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی، محکمہ تعلیم کے پاس بڑی بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی، محکمہ تعلیم بند کرنے پر ریاستی گورنر خوش ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ معدنیات پر یوکرین کے ساتھ امریکا کا معاہدہ بہت جلد ہوجائے گا، معدنیات کی امریکی پیداوار بڑھانے کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔ Post Views: 1
بھارت کی سینئر اداکارہ جیا بچن نے اکشے کمار کی 2017 کی فلم ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ کے عنوان پر تنقید کرتے ہوئے اسے فلاپ فلم قرار دے دیا۔ بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے جیا بچن نے کہا کہ کیا کوئی اس قسم کے عنوان والی فلم دیکھنے جائے گا؟ انہوں نے کہا، ’ابھی آپ نام بھی دیکھیے تو میں ایسی پکچر خود کبھی نہ دیکھنے جاؤں۔ ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا، یہ کوئی نام ہے؟ یہ کوئی ٹائٹل ہے؟ براہ کرم بتائیں آپ لوگوں میں سے کتنے لوگ اس طرح کے ٹائٹل والی فلم دیکھنے جائیں گے؟‘۔ یہ بھی پڑھیں: جیا بچن سے شادی کرنے کے لیے امیتابھ بچن نے کیا شرائط رکھی تھیں؟ انہوں نے حاضرین سے جواب...
چند روز قبل گورنر ہاؤس پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت اسحاق ڈار نے کی، مسلم لیگ کی جانب سے رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، مریم اورنگزیب اور ملک محمد احمد خان بھی شریک ہوئے جبکہ راجہ پرویز اشرف، سردار سلیم حیدر خان، ندیم افضل چن، علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ نے پیپلز پارٹی کی نمائندگی کی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے اس اجلاس میں ن لیگ پر شدید تنقید کی، اجلاس میں پیلزپارٹی کے ندیم افضل چن، حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے منصوبوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان رہنماؤں کی جانب سے...
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایت کار راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ ریکھا وعدے پورے نہ کرنے والوں اور جو ڈائریکٹرز وقت پر پیسے نہیں دیتے تھے ان کے لیے مشکل کھڑی کر دیتی تھیں۔ بالی ووڈ کی مشہور اور باصلاحیت اداکارہ ریکھا سے متعلق ہمیشہ یہ تاثر دیا جاتا رہا ہے کہ وہ سیٹ پر نخرے دکھاتی ہیں، وقت کی پابندی نہیں کرتیں اور غیر پیشہ ورانہ رویہ اپناتی ہیں۔ معروف اداکار اور ہدایت کار راکیش روشن نے حالیہ گفتگو میں ان تمام دعوؤں کی تردید کی اور ریکھا کے ساتھ اپنے تجربے کا ایک نیا پہلو بیان کیا۔ راکیش روشن نے خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی ایلون مسک کو چین کے ساتھ ممکنہ جنگ کی صورت میں انتہائی خفیہ امریکی منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔ امریکی اخبار کے مطابق دفاعی حکام کی جانب سے جمعے کو ایلون مسک کو انتہائی خفیہ امریکی منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔ امریکی اخبار کے مطابق اس بریفنگ میں 20 سے 30 سلائیڈز ہیں جن میں امریکی منصوبہ بندی بیان کی گئی ہے۔ امریکی محکمۂ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ جعمے کو ایلون مسک محکمۂ دفاع کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کریں گے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی، تجارت اور سائبر سیکیورٹی سمیت کئی عالمی معاملات پر...
آک لینڈ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ تیسرے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت لیا ہے اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستانی ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔ جبکہ محمد علی اور جہانداد خان کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث(وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان علی آغا(کپتان)، شاداب خان، خوش دل شاہ، عبدالصمد، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور عرفان نیازی شامل ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنے دل سے جانے دینا زبردستی کے تعلقات کو حل کرنے کا آسان ترین طریقہ ہے۔ جب آپ اپنے دل کے مرکز میں روشنی داخل کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جب آپ جان بوجھ کر سامان چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں، جب آپ اپنے آپ کو اتنی ہی مکمل اور بغیر کسی شرط کے قبول کرتے ہیں جیسے آپ دوسروں کو قبول کرتے ہیں، آپ اپنی روح کی نشوونما، تحائف اور یہاں تک کہ رفتار کو بھی تیز کرتے ہیں۔ جس رفتار سے آپ کسی کو چھوڑتے ہیں، اس وجہ سے آپ ایک رٹ میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ آپ کی روح نے انہیں محسوس کرنے کےلیے نہیں چنا ہے، کیونکہ آپ...
— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے 3 لاپتہ شہریوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کو تفتیشی افسر سے تعاون کرنے کی ہدایت کر دی۔3 لاپتہ شہریوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا کہ فراہم کردہ موبائل فونز کے مطابق تینوں افراد کی آخری لوکیشن لاڑکانہ ہے۔عدالت نے سوال کیا کہ کیا ان افراد کا تعلق کسی تنظیم سے ہے، ابھی تک ان افراد کی گمشدگی کی ایف آئی آر کیوں درج نہیں کرائی گئی؟ ان تینوں افراد کا آپس میں کیا تعلق ہے؟درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ تینوں افراد کا تعلق کسی تنظیم سے نہیں، ایک درخواست گزار شاہجہاں کا بیٹا اور 2 اس...
— فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچ میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مچ، نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے گیس پائپ لائن اڑادیبلوچستان کے علاقے مچ میں نامعلوم افراد نے دھماکا... لیویز حکام کے مطابق دھماکا لیویز فورس کی گاڑی گزرتے وقت ہوا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے بعد لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ سازی جاری، ہنڈریڈ انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ سازی کا سلسلہ جاری ہے، چار روز کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج ایک کے بعد ایک ریکارڈ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ سرمایہ کاروں کے وارے نیارے ہوگئے۔ کہا مثبت خبروں نے مارکیٹ کو بڑھاوا دیا ہے۔ بروکرز کہتے ہیں پالسیی ریٹ میں کمی اور سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد لوگ اپنا پیسہ مارکیٹ میں لگا رہے ہیں۔ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ معاشی اشاریوں میں بہتری کے...
کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ تحریک انصاف نے اپنے آقاؤں سے ڈالر پکڑے ہوئے ہیں، قومی سلامتی کے معاملے پر میٹنگ بلائی گئی تو پی ٹی آئی نے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے بائیکاٹ کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ قومی اسمبلی سےہر طرح کی مراعات اور تنخواہیں لیتے ہیں، پی ٹی آئی رہنما بانی کو جیل سے باہر نہیں آنے دینا چاہتے، انہوں نے اپنی پارٹی میں ڈھکن چور جمع کرلئے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی کو 4 سال حکومت ملی، کام کرتے تو کراچی کا نقشہ بدل جاتا،جو ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے وہ آج...
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا میں 11 دن باقی رہ گئے ہیں جبکہ اب تک لاکھوں افغان باشندے ملک چھوڑ چکے ہیں۔ 20 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 874282 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ علاوہ ازیں حکومت پاکستان کی جانب سے غیر ملکیوں کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے میں 11 دن باقی رہ گئے ہیں، حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔ حکومت پاکستان نے واپس جانے...
لندن (نیوز ڈیسک) لندن کے علاقے ہیز میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے ہیتھرو ایئرپورٹ کو 24 گھنٹے کیلئے بند کر دیا گیا جبکہ فلائٹ آپریشن بھی معطل ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے علاقے ہیز کے الیکٹریکل سب سٹیشن میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، آگ لگنے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ مکمل طور پر بند کیا گیا ہے، ایئرپورٹ بجلی نہ ہونے کے باعث سارا دن بند رہے گا۔ ہیتھرو ایئرپورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی مکمل طور پر بند رہے گی، ہیز کے بجلی گھر میں آگ لگنے کے باعث لندن کے 16 ہزار سے زائد گھر بھی بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ ستر سے زیادہ فائر فائٹرز...

تحریک انصاف کے تین بڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا تعلق عمران خان سے نکلا، بہن علیمہ کے ذریعے بیرون ملک سے پوسٹس کی جاتی ہیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر تین بڑے آفیشل اکائونٹس (عمران خان، تحریک انصاف اور پی ٹی آئی آفیشل) کا تعلق پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ہے اور یہ تینوں اکائونٹس بیرون ملک سے عمران خان کی بہن علمیہ خان کے ذریعے بھیجے گئے عمران خان کے پیغامات کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔ سرکاری سطح پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (جنہیں مبینہ طور پر فوج، آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر تنقید اور جارحانہ مہمات کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے) کے حوالے سے کی گئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ سوشل میڈیا اکائونٹس بیرون ملک سے عمران خان کے نامزد کردہ افراد کے ذریعے چلائے...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا میں 11 دن باقی رہ گئے ہیں جبکہ اب تک لاکھوں افغان باشندے ملک چھوڑ چکے ہیں۔20 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 874282 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ علاوہ ازیں حکومت پاکستان کی جانب سے غیر ملکیوں کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے میں 11 دن باقی رہ گئے ہیں، حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔ حکومت پاکستان نے واپس جانے والوں...
اسلام آباد (طارق محمود سمیر )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی مخالفت کر دی ہے جبکہ یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اچھے تعلقات ہیں ، اعتماد کا فقدان ہے جس دن یہ اعتماد کا فقدان ختم ہو گیا عمران خان جیل سے باہر آجائیں گے ، 9مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی اور فوجی تنصیبات پر احتجاج کیا وہ غیر مسلح تھے ان کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدامات نہیں چلائے جانے چاہئیں ۔ وزیراعلیٰ گنڈا پور جو قومی سلامتی کی میٹنگ میں بھی شریک ہوئے تھے اور وہاں انہوں نے وفاقی حکومت سے اپنے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 10 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اختر شہید ہوگئے، کیپٹن حسنین اختر کا تعلق جہلم سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ کیپٹن حسنین اختر اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے مادرِ وطن پر قربان ہوئے اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے۔ کیپٹن حسنین ایک نڈر اور بہادر افسر تھے، اپنے جرات مندانہ اور دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے جانے جاتے تھے اور کئی...
اسلام آباد( اے بی این نیوز)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے غلط بیانی اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا کہنا تھا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ ترجیح ، حکومت نے عوام کو سولر پینلز لگانے کی ترغیب دی، نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر کی قیمتیں کم ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی کی وجہ سے 4 ہزار میگاواٹ سے زائد سولر سے حاصل ہونے والی بجلی سسٹم میں داخل ہو چکی ہے، اگلے 8 سالوں کے اندر سولر نیٹ...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ تعلیم کو بند کر رہے ہیں، کیونکہ امریکی اسکولز کا تعلیمی معیار انتہائی گر چکا ہے، ہائی اسکولز کے طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی۔ واشنگٹن میں محکمہ تعلیم کے پاس بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکولز کے معاملات کو ریاستیں خود دیکھیں گی، محکمہ تعلیم بند کرنے کے اقدام پر ریاستی گورنرز خوش ہیں۔ صدر نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت تعلیمی پالیسی کو ریاستوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ لنڈا میک محکمہ تعلیم کی آخری سیکریٹری ہوں گی، اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ تعلیم کو بند کر رہے ہیں، کیونکہ امریکی اسکولز کا تعلیمی معیار انتہائی گر چکا ہے، ہائی اسکولز کے طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی۔ واشنگٹن میں محکمہ تعلیم کے پاس بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکولز کے معاملات کو ریاستیں خود دیکھیں گی، محکمہ تعلیم بند کرنے کے اقدام پر ریاستی گورنرز خوش ہیں۔ صدر نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت تعلیمی پالیسی کو ریاستوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ لنڈا میک محکمہ تعلیم کی آخری سیکریٹری ہوں گی، اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے...
کیا ترکیہ کے مرد آہن جن کے بارے میں عمومی تاثر ہے کہ وہ خود کو خلیفہ بنانا اور کہلانا پسند کرتے ہیں، ان کا زوال شروع ہوگیا ہے؟ وہ اپنے فطری انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں؟ ہمارے عقیدت پسند حلقے جو شخصیات کے بت تراشنے اور ان کی پرستش کرنے کے شائق ہیں، کیا ان کا ایک اور بت ٹوٹ رہا ہے۔ وہ مجسمہ پاش پاش ہورہا ہے، جسے تراشنے میں برسوں لگے؟ کیا واقعی یہ سب ہونے لگا ہے؟ ترکیہ میں تازہ واقعہ کیا ہوا؟ جمعرات کے روز ترکیہ کے سب سے بڑے اور اہم شہر استنبول میں لوگوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر آ کر گھنٹوں احتجاج کرتی رہی۔ پولیس نے ان پر مرچوں...
ڈی آئی خان(نیوزڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں سے بہادری سےلڑتے ہوئے پاک فوج کا کیپٹن شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کا گھیراؤ کیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی اور آپریشن کے نتیجے میں تمام 10 خوارج واصل جہنم ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے...
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بند کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر تعلیم کو محکمہ کو بند کرنے کا عمل شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران کہا کہ ہم محکمہ تعلیم کو جلد از جلد بند کرنے جا رہے ہیں، اب اسکولوں کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی۔ محکمہ تعلیم بند کرنے پر ریاستی گورنر خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں کا تعلیمی معیار بہت گر چکا ہے، طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی۔ محکمہ تعلیم کے پاس بڑی بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں۔ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط...
اسلام ٹائمز: موجود شواہد کے مطابق، امریکی میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا ایران میں "فوجی تصادم" کے بارے میں جعلی خبریں پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ ایرانی معاشرے میں جنگ کی ذہنیت اور خوف و ہراس پیدا کیا جا سکے۔ یہ حکمت عملی اسوقت نافذ کی گئی ہے، جب گزشتہ دنوں ایران کی مالیاتی منڈیوں میں اچانک اضافہ ہوا اور کرنسی کی گراوٹ پر اسکے اثرات مرتب ہوئے۔، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ افواہوں کا براہ راست اثر اقتصادی شعبے پر پڑ سکتا ہے۔ تحریر: احسان احمدی ایران اور امریکہ کے مابین فوجی تصادم کو ہوا دینے اور فوجی تصادم کے نظریئے کو فروغ دینے کے لئے گزشتہ چند دنوں سے افواہوں اور جعلی خبروں کا بازار...
حیات تحریر الشام کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شام کے صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے صیہونی حکومت ملک میں اقتدار کے خلا سے فائدہ اٹھا رہی ہے اور شام کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اسرائیلی اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے نواحی علاقوں پھر سے نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حیات تحریر الشام کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شام کے صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے صیہونی حکومت ملک میں اقتدار کے خلا سے فائدہ اٹھا رہی ہے اور شام کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اسی مناسبت سے صیہونی حکومت نے شام میں اپنی بربریت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دمشق کے نواحی علاقوں کو نشانہ بنایا مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی...
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 10 خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 24 سالہ کیپٹن حسنین اختر شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 20 مارچ 2025 کو، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے نتیجے میں تمام 10 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ کیپٹن حسنین اختر نے جو اگلے دستوں کی قیادت کر رہے تھے، بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ کیپٹن حسنین بہادر نوجوان افسر تھے اور...
اسلام آباد کی مسجد رحمۃاللعالمین بیوہ، غریب اور مستحق افراد کو مفت راشن تقسیم کر رہی ہے۔ مسجد کے اندر ہی ایک حصہ راشن اسٹور کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ جس میں آٹا، دالیں، چینی، چاول، گھی، مصالحہ جات اور دیگر اشیائے خور و نوش موجود ہیں۔ مسجد کے امام ڈاکٹرعبیدالرحمان کے مطابق مسجد راشن اسٹور کا مقصد ان خاندانوں تک راشن کی دستیابی ممکن بنانا ہے جو فاقہ کاٹ کر زندگی گزار رہے ہیں۔ ڈاکٹر عبید الرحمان کے مطابق مسجد انتظامیہ ہر ماہ ان کے لیے راشن کی فراہمی ممکن بناتی ہے۔ یہ راشن مستحق خاندان خود آکر لے جاتے ہیں، پھر ان کے گھروں تک باعزت طریقے سے پہنچا دیا جاتا ہے۔ ان کوششوں کا مقصد بس...
شہر قائد میں ہمت و محنت کی ایسی انگنت کہانیاں بکھری ہوئی ہیں جو بہت سے لوگوں کے لیے مہمیز کا کام دیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک کہانی اس نوجوان کی ہے جس کی ٹانگیں پولیو کی وجہ سے بے جان ہو چکی ہیں، مگر حیرانی کی بات یہ کہ وہ اپنی معذوری کو مجبوری بنائے بغیر رزق حلال کما رہا ہے، وہ بھی رکشا چلا کر جس کے لیے ٹانگیں بہت ضروری ہیں۔ اس نوجوان کا کہنا ہے کہ ماں باپ فوت ہوچکے ہیں، گھر میں تنہا رہتا ہوں اور زندگی گزارنے کے لیے اس شعبہ کا انتخاب کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے یہ رکشا اپنے حساب سے بنایا ہے، اس کا کلچ اور گیر...
PYONGYANG: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ملک کے جدید ترین اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سسٹم کے تجربے کی نگرانی کی۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کے مطابق کم جونگ ان نے اس سسٹم کے لیے ریسرچ گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تجربے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ نظام انتہائی قابل اعتماد ہے۔ رپورٹس کے مطابق، شمالی کوریا کی میزائل انتظامیہ نے یہ تجربہ ایک ایسے سسٹم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کیا تھا جس کی پیداوار پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔ تاہم یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ تجربہ کہاں کیا گیا، اور یہ میزائل کتنے کلومیٹر رینج کا تھا؟ البتہ کہا کہ کم جونگ...

پاکستان نے افغانستان کو برادر ملک سمجھا مگر کابل کی جانب سے خیر کے بجائے مایوسی ملی، میجر جنرل (ر) زاہد محمود
وی نیوز ایکسکلیوسیو میں دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا کہ پاکستان اس وقت حالات جنگ میں ہے۔ ہر پاکستانی اس جنگ میں دشمن کے نشانے پر ہے، جب کہ یہ سب کچھ انڈیا کر رہا۔ انڈیا پالیسی کے تحت دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ انڈیا جنگ کے ذریعے کشمیر حاصل نہیں کر سکتا پاکستان اور انڈیا کا ایک ہی کنفلکٹ ہے اور وہ صرف کشمیر ہے، اور کشمیر کو انڈیا ڈائریکٹ جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کر سکتا، اس لیے انڈیا اب دہشتگردی کے ذریعے ماحول خراب کر رہے ہیں۔ آج کی جنگ ماضی سے مختلف ہوگئی زاہد محمود نے کہا کہ آج کی جنگ ماضی سے مختلف ہوگئی ہے، انڈیا چاہتا...