حیات تحریر الشام کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شام کے صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے صیہونی حکومت ملک میں اقتدار کے خلا سے فائدہ اٹھا رہی ہے اور شام کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اسرائیلی اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے نواحی علاقوں پھر سے نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حیات تحریر الشام کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شام کے صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے صیہونی حکومت ملک میں اقتدار کے خلا سے فائدہ اٹھا رہی ہے اور شام کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اسی مناسبت سے صیہونی حکومت نے شام میں اپنی بربریت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دمشق کے نواحی علاقوں کو نشانہ بنایا مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے نواحی علاقوں میں کئی علاقوں پر بمباری کی۔ اس علاقے میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ جاری رکھنے کے لیے شام کو کمزور کرنے کے مقصد سے شام کے فوجی اور اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا تھا۔ ان حملوں سے ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دمشق کے نواحی علاقوں کو نشانہ رہی ہے شام کے

پڑھیں:

یہ تو ’صرف ابتدا‘ ہے، امن مذاکرات جنگی شعلوں کے درمیان ہوں گے؛ نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا نہ صرف دفاع کیا بلکہ اسے جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

ان جارحانہ عزائم کا اظہار اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ پر قیامتِ صغریٰ برپا کرنے کے بعد سرکاری ٹیلی وژن پر اپنی قوم سے خطاب میں کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ حماس میں مزید طاقت سے حملے کریں گے۔ اب امن مذاکرات جنگ کے شعلوں کے درمیان ہوں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہماری طاقت کا مزہ چکھ لیا ہوگا اور حماس جان لے یہ تو ابھی صرف ابتدا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیل نے غزہ حملوں سے پہلے امریکا کو آگاہ کیا، وائٹ ہاؤس

نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنے جنگی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے جنگی مقاصد حاصل کیے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے جنگی مقاصد تمام یرغمالیوں کی رہائی، حماس کا خاتمہ اور غزہ کو دوبارہ اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بننے دینے کے وعدے کی یقین دہانی کرانا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے گزشتہ دو راتوں سے جاری حملوں میں 404 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 180 سے زائد بچے شامل ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں 560 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو درجن سے زائد کی حالت نازک ہونے کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • غزہ: جنگ میں تباہ حال لوگوں کو پھر اسرائیلی فضائی و زمینی حملوں کا سامنا
  • قیدیوں کی رہائی تک حملے جاری رہیں گے: اسرائیلی وزیر دفاع
  • یوکرین کا روسی نیوکلئیر بمبار طیاروں کے بیس پر حملہ، بڑی تباہی پھیل گئی
  • سابق کمشنر کوئٹہ کی بیٹی نے دورانِ پرواز فضائی میزبان کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،ویڈیو وائرل
  • یہ تو ’صرف ابتدا‘ ہے، امن مذاکرات جنگی شعلوں کے درمیان ہوں گے؛ نیتن یاہو
  • ’جنگی زون‘ سے نکل جائیں، اسرائیل کا غزہ کے باشندوں کو حکم
  • امریکا کا یمنی شہر سعدہ پر حملہ، جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان
  • اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے شہر حمص کے مضافات پر حملہ
  • یمن کے مختلف علاقوں پر امریکہ کی بمباری