صدر زرداری کا عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
صدر آصف علی زرداری نے یوم ِ پاکستان اور عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی۔ صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی ) سے جاری بیان کے مطابق سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا، دہشتگردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش، فیک نیوز پر 5 سال کی سزا ہوگی
سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا۔
ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔ ایک تہائی قید کاٹ چکنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔
بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔ ایک تہائی سزا کاٹ چکنے والے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جیل صدر آصف علی زرداری عیدالفطر قیدی یوم ِ پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جیل صدر آصف علی زرداری عیدالفطر یوم پاکستان سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا نہیں ہوگا قیدیوں پر پر بھی
پڑھیں:
عیدالفطر کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالفطر موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے کراچی سے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلویز نے عید پر خصوصی ٹرین آپریشن کے لیے اقدامات مکمل کر لیے
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر کراچی سے لاہور کے لیے 2 عید اسپیشل ٹرینیں اور کراچی سے راولپنڈی کے لیے ایک اسپیشل ٹرین چلائی جائے گی۔
پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو دوپہر ایک بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی، دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر پورا ہفتہ چھٹیاں، تاریخوں کا اعلان ہوگیا
دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی سے مسافروں کو لے کر رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہو گی، کراچی سے لاہور کے لیے تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے 28 مارچ کو رات نو بجے روانہ کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسپیشل ٹرین پاکستان ریلوے راولپنڈی عیدالفطر کراچی لاہور