قومی سلامتی کیلئے سب کو یکجا ہونا پڑیگا، بھارت کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری قوم تاریخ رکھتی ہے، مظہر سعید
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سات دھائیوں سے آگ و خون کی ہولی کھیلنے کے بعد بھی بھارت کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ کی جانب سے دارالحکومت کے میڈیا پرسنز کے اعزاز میں گزشتہ روز افطار ڈنر دیا گیا۔ افطار ڈنر میں سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید، ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس اور محمد بشیر مرزا سمیت دارالحکومت کے صحافیوں اور محکمہ اطلاعات کے ڈویژنل و ضلعی افسران نے شرکت کی۔ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ قومی سلامتی کیلئے سب کو یکجا ہونا پڑے گا، بھارتی وزراء کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری قوم تاریخ رکھتی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سات دھائیوں سے آگ و خون کی ہولی کھیلنے کے بعد بھی بھارت کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا میں جب مثبت چیزیں خبر بنتی ہیں تو مثبت رحجان کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خبر ضرور دی جائے مگر خبر کے ذریعے خوف نہ پیدا کیا جائے، حادثات کو لیکر ایک خوف کی فضاء بن جاتی ہے، بہتری کی گنجائش ہر وقت ہوتی ہے اس کی جانب نشاندہی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت حادثات کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات نے کہا کہ
پڑھیں:
قومی سلامتی اجلاس، نواز شریف نے شریک نہ ہو کرکوئی منفی پیغام نہیں دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نواز شریف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہ ہو کر کوئی منفی یا لا تعلقی کا پیغام نہیں دیا، ان کے نامزد کردہ ارکان پارلیمنٹ نے مسلم لیگ-ن کی نمائندگی کی ہے جماعت کی قیادت ان سے لگاتار رابطے میں رہی ،اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ ان کا اپنا تھا۔
نواز شریف کا استدلال ہے کہ انکا مرتب کردہ نیشنل ایکشن پلان اب بھی قابل عمل ہے جس نے دہشت گردی کو جڑ وں سے توڑ پھینکا تھا،ایکشن پلان پر عمل جاری رہتا تو یہ لعنت دوبارہ سر نہ اٹھا پا تی ،آج بھی اسکے چودہ نکات پر عمل ہو جائے تو دہشت گردی کا دوبارہ قلع قمع ہو سکتا ہے۔
نواز شریف کو یقین ہے کہ حکومت اداروں کے بھر پور تعاون سے دہشت گردی کی بیخ کنی کر دے گی ،نواز شریف رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب جانے کا ارادہ نہیں رکھتے وہ برسہا برس تک اپنے مرحومین والد،والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ آخری عشرہ حرم پاک میں گزارتے رہے،انہیں شاہی مہمان کے طور پر حجاز مقدس آنے کی مستقل دعوت ہے جہاں انہیں سربراہ مملکت کا پروٹوکول دیا جا تا ہے۔
قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے دیروزہ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شرکت نہ کرکے منفی یالاتعلقی کا پیغام نہیں دیا ان کے نامزد کردہ ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ نے اجلاس میں شرکت کی اور اپنے قائد کا حق نمائندگی ادا کیا ۔
حد درجہ قابل اعتماد سیاسی ذرائع نے جنگ/دی نیوز کو یہاں بتایا کہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نون کے پارلیمانی گروپ لیڈر خواجہ محمد آصف سمیت پوری قیادت ان سے رہنمائی حاصل کرتی رہتی ہے کمیٹی کے لئے مسلم لیگ نون کے نمائندوں کا چناؤ ان کی اجازت سے ہوا تھا ۔
Post Views: 1