ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کو بند کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کو بند کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے، انہوں نے کہا کہ اسکولوں کا تعلیمی معیار بہت گرچکا ہے، محکمہ تعلیم کو بند کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے طلباء کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی، محکمہ تعلیم کے پاس بڑی بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی، محکمہ تعلیم بند کرنے پر ریاستی گورنر خوش ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ معدنیات پر یوکرین کے ساتھ امریکا کا معاہدہ بہت جلد ہوجائے گا، معدنیات کی امریکی پیداوار بڑھانے کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محکمہ تعلیم
پڑھیں:
کے پی میں اسکولوں کی حالت زار؛ سیکریٹری تعلیم کی عدم حاضری پر عدالت برہم، 12بجے طلب
اسلام آباد:خیبر پختونخوا میں اسکولوں کی حالت زار پر ازخود نوٹس سے متعلق کیس میں سیکریٹری تعلیم کی عدم حاضری پر سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت عظمیٰ نے سیکریٹری تعلیم خیبر پختونخوا کو 12 بجے طلب کر لیا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ سیکرٹری نہیں ہیں آپ لوگوں نے مذاق بنایا ہوا ہے، ہماری عدالت کا گزشتہ آرڈر پڑھیں وہ کیا ہے، آپ لوگ اس عدالت کے احکامات کو بادر ہی نہیں کر رہے، ایک سیکرٹری اس عدالت کی بات نہیں سن رہا مذاق بنایا ہوا ہے۔
ایڈووکیٹ جزل سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ پشاور سے سیکرٹری صاحب دو گھنٹے میں آ سکتے ہیں انہیں بلائیں، ہمیں ان کو بلانے کا طریقہ آتا ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 12 بجے تک ملتوی کر دی جبکہ صوبائی سیکریٹری خزانہ و سیکریٹری مواصلات کو بھی 12 بجے تک طلب کر لیا گیا۔