2025-03-06@08:04:20 GMT
تلاش کی گنتی: 1892

«جسٹس ریاضت علی»:

(نئی خبر)
    لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) کم کاردیشیان نے اپنے سے کئی سال چھوٹے اداکار میتھیو نوزکا سے مالیبو کے ساحل سمندر پر چوتھی شادی کرلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وہ سفید عروسی لباس میں ملبوس تھیں جبکہ دلہا نوزکا نے اسٹیل بلیو سوٹ پہن رکھا تھا۔  لیکن ٹھہرئیے یہ شادی اصل نہیں۔۔ شادی کا یہ سین ریان مرفی کی نئی سیریز، آلز فیئر کے لیے ایک رومانوی منظر کے طور پر فلمایا گیا۔ 44 سالہ رئیلٹی اسٹارکارداشیان  سیریز میں ایک طاقتور فیمیل لاء فرم  کی مالکہ اور طلاق اسپیشلسٹ کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ شادی کے مناظر کے دوران ماڈل اور نو ہارڈ فیلنگز کے اداکار 32 سالہ میتھیو نوزکا کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کی ۔ یادرہے نوزکا نے Nike، Calvin Klein، Hugo Boss، Tom Ford، Ralph Lauren...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کل میرے سامنے بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی ہے، شیر افضل مروت کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں اور انہیں جہاں بلایا گیا پہنچے ہیں۔ پشاور  ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی ہی قوم کو دوام بخشتی ہے، ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے، قبائلی عوام سے جو وعدہ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عمران خان سے علی امین گنڈاپور نے ملاقات کی ہے، جس میں شیر افضل مروت سے متعلق اہم بات چیت ہوئی۔ علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین عمران خان سے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ واپس لینے کی بھی درخواست کردی۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ آج جمعرات کے دن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا روز ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین نڈاپور کے علاوہ پارٹی سے وابستہ دیگر افراد بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔ عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آنے والوں میں علی امین گنڈاپور کے علاوہ صوبائی وزیر خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، حلیم عادل شیخ، بریگیڈیئر...
    بیجنگ: چائنا میدیا گروپ کا “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” کامیابی سے نشر کیا گیا اور  گالا سے متعلق 168 ٹاپکس نیٹ ورک کی ہاٹ سرچ لسٹ میں شامل رہے۔اعداد و شمار کے مطابق لالٹین فیسٹیول گالا کی کراس میڈیا لائیو نشریات کی مجموعی ویورشپ 459 ملین تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔ 189 ملین ٹی وی ناظرین نے اسے دیکھا ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔ نیو  میڈیا  براہ راست نشریات کی تعداد 270 ملین رہی ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 47 فیصد زیادہ ہے۔ ملک بھر کے 100 سے زائد شہروں میں 1500 بڑی اسکرینز  پر  بھی اس فیسٹیول کی  لائیو براڈکاسٹنگ کی گئی۔غیر ملکی...
    مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین چیلنج بن گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ ریڈیو پر خصوصی پیغام میں کہا کہ ریڈیو عوام تک درست معلومات پہنچانے کا مؤثر ذریعہ ہے، رواں سال ریڈیو کا عالمی دن ریڈیو اور موسمیاتی تبدیلی کے عنوان سے منایا جارہا ہے۔ ریڈیو کے فروغ کیلئے پُر عزم ہیں: مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اہم ذریعہ ابلاغ کے طور پر ریڈیو نشریات کو فروغ دینے کے لیے پُر عزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریڈیو سے موسمیاتی تبدیلی کے اہم مسئلے پر مؤثر عوامی آگاہی کو فروغ دینا چاہیے، ریڈیو معلومات کی...
    راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی سے بے دخلی کا فیصلہ ان کے کسی عمل کا نتیجہ نہیں، بلکہ یہ پارٹی کی داخلی پالیسی کے تحت لیا گیا ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے اس معاملے پر مزید تفصیل سے گفتگو کرنے سے گریز کیا، اور کہا کہ پارٹی کے بانی نے اس فیصلے کو پارٹی میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی رکن کو پارٹی سے نکالنے یا رکھنے کا مکمل اختیار پارٹی بانی کے پاس ہے۔ یاد رہے کہ شیر افضل مروت کو...
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے جعلی اور غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے والے 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد حسن، خیر محمد اور زاہد اللہ شامل ہیں۔  ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری ڈرگ کورٹ اسلام آباد کی جانب سے منسوخ کی گئی۔ ملزمان جعلی ادویات کو ڈی آئی خان سے لاہور اور دیگر شہروں میں سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف سال 2024 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ گزشتہ برس ملزمان کے ساتھی محمد زمان کو موٹروے ٹول پلازہ کے قریب سے جعلی ادویات سے بھری گاڑی سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کی گاڑی سے...
    پنجاب اسمبلی کو سی پی اے ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن منتخب کرلیا گیا۔ پنجاب اسمبلی اگلے 3 سی پی سیز کے لیے سی پی اے ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن رہے گی۔ جبکہ پاکستان کو سی پی اے ایشیا کا ریجنل سیکرٹریٹ قرار دے دیا گیا۔ قومی اسمبلی پاکستان، سی پی اے ایشیا کے مستقل ہیڈکوارٹر کے طور پر کام کرے گی۔ سری لنکا نے قومی اسمبلی پاکستان کو 2 ملین آئی آر ایس فنڈ کی منتقلی پر اتفاق کر لیا۔ سی پی اے ایشیا کے آئین میں اہم ترمیم، روٹیشن سسٹم کو 3 سال کے بجائے 3 سی پی سی سائیکل میں تبدیل کر دیا گیا۔ صوبائی رکنیت کی روٹیشن کے اصول، پنجاب اسمبلی کی تجویز پر باضابطہ طور...
    امریکہ(نیوز ڈیسک) امریکی بحریہ کا طیارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران شیلٹر آئی لینڈ کے قریب سان ڈیاگو بے میں گر کر تباہ ہو گیا۔یو ایس نیوی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ EA-18G Growler ایف 18 سپر ہارنٹ کی ایک قسم ہے۔ یہ طیارہ الیکٹرانک اٹیک اسکواڈرن (VAQ) 135 کا حصہ تھا۔ جو ریاست واشنگٹن کے نیول ائیر اسٹیشن Whidbey Island پر تعینات تھا۔ واقعہ صبح 10:15 بجے کے قریب 1561 شیلٹر آئی لینڈ کونا کوئی سان ڈیاگو ریزاٹ کے قریب پیش آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹس کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں ہل کرسٹ کے یو سی سان ڈیاگو میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیلیفورنیا فروخت کردینے کا مشورہ دینے کے حوالے سے گوکہ یہ ایک پیروڈی آن لائن پیٹیشن ہے، لیکن پیر کو اس مہم کے آغاز کے بعد سے تقریباً 204,000 لوگوں نے اس میں حصہ لیا ہے، جس کا ہدف 500,000 لوگوں کی حمایت حاصل کرنا ہے۔ گرین لینڈ: پچاسی فیصد لوگ امریکہ میں شامل ہونے کے خلاف ڈنمارک کی ایک ویب سائٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس مہم کا مقصد کیلیفورنیا کو امریکہ سے خریدنا اور اسے ڈنمارک کے علاقے میں شامل کرنا ہے۔ یہ مہم ٹرمپ کے گرین لینڈ کو خریدنے کے منصوبے کے جواب میں شروع کی گئی ہے۔ اس...
    مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا ہے کہ مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ ہم اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا ہے، پنجاب میں ضرورت مند، نادار اور بے گھر افراد کو 3 مرلے کے مفت پلاٹ ملیں گے۔ پہلے مرحلے میں صوبے کے 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1 ہزار  8 سو 92 پلاٹ دیے جائیں گے، راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 اسکیموں میں 3 مرلے کے 6 سو 58 پلاٹ دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مربم نواز نے’کھیلتا پنجاب‘ گیمز 2025ء کا افتتاح کر دیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسٹیڈیم...
    نقل و حمل اور ٹرانزٹ کے ماہر حسن کریم نیا نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں بالخصوص شہید رجائی بندرگاہ اور امیر آباد بندرگاہ باہمی تجارت کو فروغ دینے، ایران اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان نقل و حمل اور ٹرانزٹ کی سہولت کے لیے ایک قابل اعتماد تجارتی راستے کے طور پر اہم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی اور علاقائی تجارت کے لئے بہترین جغرافیائی محل وقوع کی بدولت ایران اور ترکمانستان کا ٹرانزٹ ٹریڈ 20 ملین ٹن تک پہنچ گیا ہے۔ مبصرین کے مطابق دونوں ممالک کے پاس دوطرفہ ٹرانزٹ تعاون بڑھانے کا امکان موجود ہے جو خطے میں اقتصادی تعلقات اور تجارتی عمل کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ 1991 میں سوویت یونین کے انہدام کے بعد...
    تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بھی کہا ہے کہ پاکستان کو شام کی موجودہ حکومت سے تعلقات قائم کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، تاہم، پاکستان کیلئے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اگر وہ ان عالمی سازشوں کا ساتھ نہ دے، تو اس کیلئے معاشی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ پاکستان کو ہمیشہ امریکہ، سعودی عرب اور دیگر خائن قوتوں کے سامنے اپنی آمادگی ظاہر کرنا پڑتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں احمد الشرح معروف جولانی کے سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے حالیہ دوروں اور سفارتی سرگرمیوں کو ایک منظم و خفیہ سازش قرار دیا، جو فلسطین کیخلاف ایک...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر نے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ واضح رہے کہ وزارت قانون کی جانب سے گزشتہ رات جسٹس سرفراز ڈوگر کی قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی سنیارٹی کا معاملہ، نیا تنازع کھڑا ہوگیا قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت کمرہ نمبر ایک میں منتقل کردی گئی ہے، جس کے بعد انہوں نے عدالت نمبر ایک میں مقدمات کی سماعت کا آغاز بھی کردیا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس سرفراز ڈوگر نے اپنے پہلے...
    پشاور  کے علاقے یارحسین صوابی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں درندہ صفت باپ نے چار بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی۔ ریسکیو ون نو ٹو  کے مطابق  یارحسین سڑہ چینہ کے علاقے میں گھر کے اندر  باپ نے دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو ذبح کر کے بعد زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مقامی ذرائع اور ریسکیو  حکام کے مطابق خود کشی کرنے والے شوہر کی رات کو بیوی کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو  نے کہا کہ لاشوں کو یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا،  مقتولین میں دو بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں، ملزم کی بیوی میکے میں ناراض بیھٹی تھی۔ ریسکیو ون ون ٹوٹو  نے بتایا کہ ناراض بیوی کو منانے کے لیے کافی جرگے...
    جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی سستی نہ کرنے پر عوام کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی، تیل اور گیس کی قیمتیں فی الفور کم کرے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی خود مختاری پر مسلط ہے۔ خط لکھنا سب کا جمہوری حق ہے، سیاسی بحرانوں کا حل سیاسی مذاکرات سے ہے۔
    صوابی(نیوزڈیسک) سنگدل باپ نے 4 بچوں کو قتل کرکےخودکشی کر لی۔ افسوسناک واقعہ علاقہ یار حسین سڑہ چینہ میں پیش آیا، ریسکیو حکام کے مطابق لا شو ں کو یار حسین ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق مقتول بچوں کی عمریں 2 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں۔۔قتل ہونیوالوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ۔۔بچوں کی 12 سالہ ضیا، 10 سالہ عبدالرحمن، 8 سالہ ثنا کے ناموں سے شناخت ،، سفاک باپ نے بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے بعد خودکشی کی، ریسکیو حکام کے بتدائی معلومات کے مطابق بچوں کا قاتل باپ ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، کےپی حکومت کا رمضان پیکج ، مستحق گھرانوں کو 10،10 ہزار روپے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی خزانچی علی محمد پرویز، مرکزی رہنما حسنہ راہوجو اور ایڈووکیٹ ایاز کلوئی نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ کرمپور کے رہائشی 9 مزدوروں کا اغوا افسوسناک واقعہ ہے۔ سرکاری سرپرستی میں ڈاکوؤں نے سندھ میں اغوا انڈسٹری قائم کر لی ہے۔ اغوا کے واقعے کو بغیر تحقیقات ڈراما قرار دینے والے پولیس افسران کو گرفتار کرکے تفتیش میں شامل کیا جائے۔ سندھ میں بڑھتے ہوئے اغوا اور ڈاکوؤں کو نیٹو کے اسمگل شدہ ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججز پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے۔رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جاگیردار نواز...
    لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں واٹس ایپ گروپ میں نازیبا پیغامات کے معاملے کی تحقیقات کے دوران لیبر پارٹی نے 11 کونسلر وںکو معطل کر دیا۔ چند روز قبل برطانوی وزیر صحت کو سوشل میڈیا پرنامناسب تبصرہ کرنے پر وزارت سے فارغ کر دیا گیا تھا۔خبررساں اداروں کے مطابق اینڈریوگیون کو اپنے حلقے کے عوام اور پارلیمان کے دیگر ارکان کی توہین کرنے والے واٹس ایپ پیغامات بھیجنے پر برطرف کیا گیا تھا۔
    ایڈنبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسکاٹ لینڈ کی پولیس نے 3 ہفتوں سے لاپتا جڑواں بہنوں کی لاشیں دریا سے برآمد کرلیں۔ پولیس کو ایبرڈین کے دریائے ڈی سے 2خواتین کی لاشیں ملیں ۔ پہلی لاش کوئین الزبتھ برج کے قریب ملی جبکہ دوسری لاش وکٹوریا برج کے قریب دریائے ڈی میں ملی جو تقریباً آدھا میل دور تھی۔لاشوں کی شناخت ہنریئٹا اور الیزا ہوسزٹی کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق دونوں بہنیں 32 سال کی تھیں اور 7 جنوری کو پراسرار طور پر اچانک لاپتا ہوگئی تھیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈیوڈ ہوئیسن نے بتایا کہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔
    کراچی(کامرس رپورٹر)سابق صدر سارک چیمبر آف کامرس،سابق صدر ایف پی سی سی آئی اور سابق چیئرمین یو بی جی، معروف کاروباری رہنما افتخار علی ملک نے حالیہ اقتصادی اشاروں اور کامیابیوں کی تعریف کی، ٹیکسوں اور ضوابط کے ڈھانچوں کو سادہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور حکومت، ایس آئی ایف سی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)، اور پالیسی سازوں کی ان کوششوں کی تعریف کی ہے جن کی بدولت معیشت میں استحکام آیا ہے، جس کا نتیجہ حالیہ مثبت اقتصادی اشاروں کی صورت میں سامنے آیا۔افتخار علی ملک نے کہا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ، روپے کی استحکام، اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں قابل ذکر کمی دیکھنے کو ملی ہے، یہ کامیابیاں...
    ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، چیئرمین پاکستان کیمیکلز سلیم ولی محمد، عارف بالاگام والا اور شارق فیروزکا ایران کی فتح کی46ویں سالگرہ تقریب کے موقع پر گروپ فوٹو
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بدھ کو تیسرا کھلا خط آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے عام انتخابات 2024ء میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔ عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل کے باہر دیگر وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہبانی پی ٹی آئی نے آج آرمیچیف کو تیسرا خط جاری کیا ہے، خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے خط میں کہا ہے منی لانڈرز کو اقتدار میں بٹھایا گیا ہے ‘ بانی تحریک انصاف نے کہا کہ دہشت...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے 13 فروری 2025 کو شروع ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کا سیکورٹی پلان جاری کر دیا ۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کا کہنا ہے کہ ایس پی ٹریفک، ایس پی منگھوپیر و دیگر افسران کے ہمراہ اجتماع گاہ اور اطراف کے علاقوں کا وزٹ کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کر دی ۔ فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لئے سیکورٹی پلان مرتب کرکے اس پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔اور اجتماع گاہ اور اطراف کے علاقوں کو (بی ڈی) بم ڈسپوزل کی سوئیپنگ کے بعد سیکورٹی پلان کے مطابق کارڈن/سیل کر دیا جائے۔مقررہ راستوں کے علاوہ کسی صورت داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ اجتماع میں آنے والے...
    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کے شہریوں کی جبری بیدخلی کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ دوسری جانب عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو عرب دنیا کیلئے ناقابل قبول قرار دیدیا۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے بھی غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت کردی۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ غزہ فلسطینیوں کا ہے اور فلسطینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کے شہریوں کی جبری بے دخلی کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ دوسری جانب عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو...
    اسلام آباد:  اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ دیا چیئرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر نے خط لکھ دیا ہے اور خط پر ردعمل کے بعد آگے بڑھا جائے گا ، اب وزیر اعظم کا کام ہے وہ مشاورت کریں۔ صاحبزدا حامد رضا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں رمضان سے پہلے آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گی۔   اے پی سی میں سیاسی محاذ پر ناکامیوں اور امن و امان کی صورتحال پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مذاکرات کی خواہش ہے نہ ہی دور...
    پاکستان تحریک انصاف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کوڈوزیئر اور خط بھیج دیا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے تصدیق کی کہ اسلام آباد میں آئی ایم ایف مشن کوڈوزیئر اورخط بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈوزیئرچیف جسٹس آف پاکستان کوبھی بھجوایا گیا اور ڈوزیئر میں عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق شواہد موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کو الیکشن 2024 سے متعلق غیر سرکاری تنظیم پتن کی رپورٹ بھی بھجوائی گئی ہے، ڈوزیئر میں انتخابی دھاندلی سے متعلق تفصیلات منسلک کی گئی ہیں، چیف جسٹس کو بھجوائے گئے خط اور تفصیلات کو بھی آئی ایم ایف وفد کو بھجوایا گیا ہے۔ عمر...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی امین گنڈاپور اور جنید اکبر کو ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل بلالیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سیکریٹریٹ حکام نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علی امین گنڈاپور اور صوبائی قیادت کو بلائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ بانی کا پیغام ہے’بات بہت آگے چلی گئی ہے‘، جنید اکبر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے وفاق کودھمکی دے دی اور دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی 2025 میں رہا ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) وفد ماضی میں زمان پارک آیا تھا، پارٹی قیادت یاد دہانی کےلیے پریس کانفرنس کرے۔ذرائع کے مطابق دوسری طرف...
    عالمی ادارے نے تھائی لینڈ کی ’’کنگ کانگ‘‘ کو دنیا کی سب  سے بڑی بھینس کا اعزاز دے دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق تھائی لینڈ کے ایک فارم میں پلنے والی 3 سالہ بھینس ’’کنگ کانگ‘‘ کو دنیا کی سب سے بڑی بھینس کے طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔ اس بھینس کی اونچائی 6 فٹ 8 انچ ہے جو کہ دیگر اوسطاً بھینسوں سے تقریباً 20 انچ زیادہ ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس بھینس کو دنیا کی سب سے بڑی بھینس قرار دیتے ہوئے اس کے حیران کن سائز کو تسلیم کیا ہے۔ کنگ کانگ کی مالک سچارٹ بونچارون نے کہا کہ اس کا سائز پیدائش کے وقت ہی واضح ہو گیا تھا۔ فارم...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں ۔ شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کو اشیائے خورونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے. وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردو و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے ابھی سے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی، ساتھ ہی وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔...
    اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں، رمضان المبارک میں  اشیائے خورو ونوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے ابھی سے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو اشیائے خورونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردو و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے ابھی سے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں...
    کراچی (نیوز ڈیسک)سید مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ، اور سید محسن نقوی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ، نے نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عارف حبیب گروپ کے چیئرمین جناب عا رف حبیب اور دیگر ممتاز میزبانوں نے نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ان کا استقبال کیا۔انھوں نے نیا ناظم آباد میں کھیلوں کی اور دوسری بہترین تفریحی سہولتوں کی تعریف کی،جنھوں نے اسے کمیونٹی اسپورٹس اور تفریح کا مقام بنا دیا ہے اور اسے فکر انگیز منصوبہ بندی کے ساتھ تیار کردہ شہری منظر نامے کے اندر پر سکون طریقے سے مربوط کر دیا ہے۔ جناب نقوی نے نیا ناظم آباد جمخانہ اور اس کے شاندار کرکٹ اسٹیڈیم کی...
    عمران خان کا آرمی چیف کو تیسرا خط؛ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ اٹھادیا، ڈیپ اسٹرکچرل ریفارمزکا بھی تذکرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر دیگر وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی ائی نے خط کے مندرجات پارٹی رہنماں کو نوٹ کروا دیے، بانی پی ٹی ائی کا خط 6 پوائنٹس پر مشتمل ہوگا۔ وکیل فیصل...
    جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) پر 9 مئی حملہ کیس میں شناخت پریڈ کی 350 صفحات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، فواد چوہدری، کنول شوزب سمیت دیگر ملزمان پیش کیے گئے۔سماعت کے دوران 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے، اٹک جیل میں ملزمان کی شناخت کرنے والے مجسٹریٹ محمود عالم کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔مجسٹریٹ محمود عالم نے ملزمان کی 350 صفحات کی شناخت پریڈ رپورٹ جمع کرادی گئی جبکہ سب انسپکٹر احمد یار نے بھی بیان قلمبند کرایا۔احمد یار...
    ملزمان نے علی گنڈاپور اور دیگر کی ایما پر جی ایچ کیو پر حملے کا اعتراف کیا، عدالت میں بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )جی ایچ کیو حملہ کیس سماعت میں سب انسپکٹر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے علی گنڈاپور اور دیگر کی ایما پر جی ایچ کیو پر حملے کا اعتراف کیا ہے۔9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو اڈیالہ جیل میں ہوئی، جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر عمر ایوب، شبلی فراز، فواد چوہدری، کنول شوزب سمیت درجنوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت 2 گواہوں کے بیانات...
    اسلام آباد پولیس کی  مبینہ غفلت یا ملی بھگت کے باعث قتل اور اغواء کا ملزم تھانہ بنی گالہ کی حوالات کا تالہ توڑ کر فرار ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق تھانے کے ایس ایچ او، سمیت چار ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فرار ہونیوالا ملزم ریمانڈ پر تھانے کے حوالات میں بند تھا۔
    تھائی لینڈ کے ایک فارم میں رہنے والی 3 سالہ بھینس کو دنیا کی سب سے بڑی بھینس قرار دے دیا گیا ہے۔ کنگ کانگ نامی بھینس کی اونچائی 6 فٹ اور 8 انچ ہے۔  گنیز ورلڈ ریکارڈ نے کہا کہ یہ دیگر اوسطاً پانی کی بھینسوں سے تقریباً 20 انچ بڑی ہے۔ بھینس کی مالک سچارٹ بونچارون نے کہا کہ کنگ کانگ کا سائز اس کی پیدائش کے لمحے سے ہی ظاہر تھا۔ فارم کی ملازم چیرپٹ ووتی نے کہا کہ خوفناک سائز سے قطع نظر، بھینس حقیقت میں کافی دوستانہ اور چنچل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بہت فرمانبردار ہے۔ اسے کھیلنا پسند ہے، اسے کھجلی کروانا اور لوگوں کے ساتھ بھاگنا پسند ہے۔ وہ واقعی دوستانہ...
    چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینیوں کو غزہ سے جبری بیدخل کرکے کسی دوسرے ملک بسانے کے منصوبے کو ناقبول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران صحافی نے امریکی صدر کی غزہ سے متعلق نئی پالیسی کے بارے میں پوچھا۔ جس پر چینی ترجمان گو جیاکون نے دوٹوک انداز میں کہا کہ غزہ صرف اور صرف فلسطینیوں کا ہے۔ یہ ان کی آبائی سرزمین ہے۔ یہ خبر پڑھیں : فلسطینیوں کو بیدخل کرکے غزہ کا کنٹرول سنبھال لیں گے؛ ٹرمپ چینی ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ جبری منتقلی کی حمایت نہیں کی...
    سنہ 2023 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے کے سلسلے میں 8 سے زائد مقدمات میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ: 63 مسافر پاکستانی تھے، 16 لاشیں برآمد، وزارت خارجہ فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم زبیر مہر بین الاقوامی اسمگلر گینگ کا رکن ہے اور مذکورہ کشتی حادثے و ریڈ بک کے ضمن میں انتہائی مطلوب تھا۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کی اور ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں گجرات سے گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف سال 2023  میں کمپوزٹ سرکل گجرات میں 8 مقدمات درج ہوئے۔ ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ...
    سی ڈی اے ملازمین کے مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ، محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ کے زیر اہتمام ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر چیئرمین کمپلیکس سیکٹرمیں محفل اظہارتشکرکا انعقادکیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ممبرقومی اسمبلی ملک ابراراحمد،مسلم لیگ(ق) کے چیف آرگنائزرڈاکٹرمحمد امجد،چیف کمشنروچیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا،ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرانجینئرنگ سید نفاست رضا،ممبرپلاننگ ڈاکٹر محمد خالد حفیظ،مسلم لیگ ق ضلع اسلام آباد کے صدررضوان صادق،چوہدری جہانگیر،عاطف مغل،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین،سابق ڈپٹی ڈجی جی سیکورٹی عبدالرزاق کیانی،ڈائریکٹرسیکورٹی خضرحیات ستی،ZTBLیونین کے ملک شمیض اعوان،سٹیٹ بنک یونین...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی گریڈ ایک سے 22 تک کی ختم کی گئی 11 ہزار 877 اسامیوں کی تفصیلات پارلیمنٹ کو فراہم کردیں۔نجی ٹی وی سماکے مطابق وفاقی حکومت کا مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی رائٹ سائزنگ کیلئے بڑا اقدام، گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کی 11 ہزار 877 اسامیاں ختم کردی گئیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے ختم کی گئی سرکاری اسامیوں کی تفصیل پارلیمنٹ کو فراہم کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 18 تک کی 11ہزار 764 اسامیاں ختم کی گئی ہیں جبکہ حکومت نے گریڈ 19 سے گریڈ 22 تک کی 113 اسامیاں ختم کر دیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق گریڈ 22 کی مشیر کی 2...
    کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کرنے کا تاکید ،زیراعظم نے لیبیا کشتی حادثے کی رپورٹ طلب کر لی وزارت خارجہ کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد مکمل کرنے ، متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی ہدایت وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے اور اس میں پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلند درجات کیے لیے دعا کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ بیان کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب...
      اپوزیشن اتحاد کے مسودے ، جنرل الیکشن کے مطالبے کو مزید موثر بنانے پر مشاورت پارلیمان کے اندر ، باہر کی حکمت عملی، عام انتخابات ، الیکشن کمیشن سے متعلق امور زیرغور اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ پر حزب اختلاف کی قیادت جمع ہوگئی۔اسلام آباد میں ہونے والی بیٹھک میں اپوزیشن رہنماؤں اور کو آرڈی نیشن کمیٹی کے رہنماؤں کو عشائیہ دیا گیا۔عشائیے میں شاہد خاقان عباسی، مولانا فضل الرحمان، عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر، راجا ناصر عباس، مصطفی نواز کھوکھر اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں جنید اکبر اور شہرام تراکئی بھی موجود تھے ، اس دوران اپوزیشن اتحاد کے لیے مجوزہ مسودے اور اتحاد کی جنرل الیکشن کے مطالبے کو...
    بالی ووڈ اداکار ارجن کپور مداح کی جانب سے ملائیکہ اروڑہ کا نام لینے پر مشکل میں پڑگئے۔ حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ارجن کپور اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہوئے جب ایک مداح نے بلند آواز میں ان کی سابقہ گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑا کا نام لیا۔ اس واقعے کے بعد وہاں موجود لوگ ارجن کی طرف متوجہ ہوگئے تاہم ساتھی اداکارہ اداکارائیں بھومی پڈنیکر اور رکول پریت سنگھ نے ہنس کر ماحول کو نارمل کرنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔          View this post on Instagram                       A post shared by Bhavesh Rawat (@travellingwithbhavesh) ارجن...
      لاہور:جناح ہاؤس حملہ کیس میں پولیس نے عمران خان کی بہنوں، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 9 مئی کے مقدمے میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ دونوں بہنوں کے خلاف تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور ان کا کیس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ تفتیشی افسر کے بیان کے بعد، علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے اپنے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں، جس پر عدالت نے کیس کو خارج کر دیا۔
      دبئی: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کے دوران ہوئی۔ اس ملاقات میں پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے جاری اصلاحات اور مالیاتی نظم و ضبط پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی کامیابیوں کو اجاگر کیا، خاص طور پر ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے کی کارکردگی میں بہتری اور نجی شعبے کی ترقی کی جانب حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے اور طویل مدتی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان کے اقتصادی...
    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں خواتین کی شرکت مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، ایوان کی سرگرمیوں میں ان کی شراکت داری بہترین ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز (پیپز) میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے قومی اسمبلی میں ڈے کیئر سینٹر بنایا تھا تاکہ خواتین اپنے بچوں کو وہاں رکھ سکے، اسی طرح کچھ وقت پہلے میں نے حالات کی وجہ سے ہدایت کی کہ قومی اسمبلی میں خواتین ملازمین مغرب کے بعد نہ رُکے اور گھروں کو چلے جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد روس کا دورہ کرے گا اسپیکر قومی اسمبلی...
    9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں پولیس نے عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دے دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔پولیس نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان اور عظمی خان کو بے قصور قرار دے دیا۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ علیمہ خان اور عظمی خان کے خلاف تفتیش مکمل ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں جناح ہاؤس کیس میں بے قصور ہیں، ان کی جناح ہاؤس کیس میں گرفتاری درکار نہیں۔تفتیشی افسر کے بیان کے بعد علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے جناح ہاؤس کیس میں درخواست...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے بیان پر عدالت نے درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں بیان دیا کہ معمول کے مطابق ملاقاتیں کروائی جا رہی ہیں، فیملی کے بعد علی امین گنڈاپور کی ہی ملاقاتیں کروائی گئیں اور تین ملاقاتیں ہوئیں۔ اڈیالہ جیل حکام نے مزید بتایا کہ فوکل پرسن کے ذریعے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں...
    لاہور: جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو پولیس نے بے قصور قرار دے دیا۔ انسداد دہشت گردی  عدالت لاہور میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان عدالت پہنچیں۔ عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت واپس لینے کی بنا پر خارج کر دی ۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تفتیش مکمل ہے۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان جناح ہاؤس کیس میں بے قصور ہیں۔ 9 مئی مقدمات؛ اللہ کسی دشمن کو بھی اس اذیت سے نہ گزارے، علیمہ خان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 فروری 2025ء) ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے رپورٹر کو وائٹ ہاؤس نے منگل کے روز اوول آفس میں ہونے والے ایک پروگرام میں داخلہ دینے سے اس لیے منع کردیا کیونکہ خبر رساں ایجنسی نے"خلیج میکسیکو" کا نام تبدیل کر کے "خلیج امریکہ" رکھنے کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کی تعمیل نہیں کی۔ وائٹ ہاؤس نے رپورٹر، جس کی شناخت اے پی نے ظاہر نہیں کی ہے، کا داخلہ اس وقت تک روک دیا ہے، جب تک کہ نیوز ایجنسی خلیج میکسیکو کا حوالہ دینے کا اپنا انداز تبدیل نہ کردے۔ گوگل میپس پر خلیج میکسیکو کو خلیج امریکہ کر دیا جائے گا اے پی کی ایگزیکٹو ایڈیٹر جولی پیس...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے 9مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان اورعظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں علیمہ خان کیخلاف 9مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی،پولیس نے 9مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان اورعظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیدیا،تفتیشی افسر نے کہاکہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تفتیش مکمل ہے،علیمہ خان اور عظمیٰ خان جناح ہاؤس کیس میں بے قصور ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری مزید :
    قاہرہ، ریاض(ویب ڈیسک) عرب ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی کا ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کر دیا، سعودی عرب، عرب لیگ، اردن، مصر، شام اور دیگر ممالک برہم ہوگئے۔ مصر نے فلسطینیوں کو بے دخل کئے بغیر غزہ کی تعمیر نو کا جامع منصوبہ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے، مصری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں جامع اور منصفانہ امن تک پہنچنے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔ اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی مسترد کرنے کا اعادہ کیا اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکارہ آغا علی نے بتایا کہ وہ دوبارہ شادی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اب آزاد ہیں اور ایک نیا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آغا نے کہا کہ ’’لوگ یہ سوچتے ہیں کہ میں اب بھی صدمے میں ہوں، لیکن ایسا نہیں ہے۔ زندگی میں کئی ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن کا پہلے سے اندازہ نہیں ہوتا، لیکن جو مقدر میں ہوتا ہے وہی ہوتا ہے۔ اگر نصیب میں دوسری شادی لکھی ہوگی تو وہ بھی ہوجائے گی۔‘‘ انہوں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سہ ملکی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ڈے اینڈ نائٹ میچ آج (بدھ کو) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچے گی، جو 14 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 48.4 اوورز میں حاصل کیا۔ کین ولیمسن نے 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ڈیون کونوے 97 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل کا میچ سیریز میں بقا کے لیے اہم...
    اجلاس میں فلسطینیوں کی بیدخلی سے متعلق اسرائیلی بیانات کی مذمت کی گئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی کابینہ نے دو ریاستی حل کو خطے کے مستقل امن کی بنیاد قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی کابینہ نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق اسرائیلی بیانات کی مذمت کی گئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی کابینہ نے دو ریاستی حل کو خطے کے مستقل امن کی بنیاد قرار دیا۔
    لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے لیبیا میں پاکستانیوں سمیت تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہونا قابل مذمت ہے ہر سال سیکڑوں نوجوان غیر قانونی راستوں سے یورپ جاتے ہوئے لقمہ اجل بن جاتے ہیں جبکہ حکومت اور اس کے تمام متعلقہ ادارے ڈنگی روکنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ہر سال تقریباً 15 ہزار افراد غیر قانونی راستوں سے ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پہلے اس سفر میں کامیابی سے منزل پر پہنچنے کی شرح 50 فی صد تھی لیکن اب یہ...
    ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)وفاقی حکومت اور وزیر توانائی کی ہدایات پر واپڈا حکام نے ٹنڈوالٰہیار میں بجلی چوری اور بقایا بلوں کی وصولی کے لیے آپریشن ایکسیئن فاروق تنیو ایس ڈی او اور واپڈا عملے پاکستان رینجرز اور پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں جن میں کشمیری کالونی منصور کالونی خانزادہ کالونی بیل کالونی حیدرآباد اور میرپور خاص روڈ اور دیگر شامل ہیں، میں چھاپے مارے کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے گئے جبکہ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی کئی افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صرف ایک دن میں لاکھوں روپے بقایا بلوں کی مد...
    کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ کشمور ضلع میں بڑھتی ہوئی بدامنی اغوا ڈکیتی بھتے کی پرچیوں اور کچھ دن قبل بی سیکشن تھانہ کی حدود سے اغوا ہونے والے مزدور ننگر علی سہریانی کی بازیابی کے لیے پی پی ایم این اے علی جان مزاری اور سہریانی قبائل کے معزز مناف خان سہریانی کی ایس ایس پی کشمور زبیر نذیر شیخ سے ملاقات کی جس میں ایس ایس پی کشمور نے اغوا ہونے والے ننگر علی سہریانی کو جلد بازیاب کرانے کی خاطر کارروائی کامطالبہ کیاہے۔ ایس ایس پی کشمور کا کہنا تھا کہ ضلع میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہم دن رات کام کر رہے ہیں ہمارا آپریشن بھی چل رہا ہے ڈاکوؤں کے خلاف ان شاء اللہ ہمیں...
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کا کہنا ہے مجھے براہ راست کوئی معلومات نہیں ہیں کہ آئی ایم ایف کے وفد کا چیف جسٹس سے کیا تعلق ہے لیکن جو میں نے دیکھا ہے اس سے یہ معلوم ہوتا ہے وہ پاکستان کے اندر جو نظام شفافیت ہے انصاف ہے اور یہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک پوری دنیا کے مختلف ممالک میں اسٹڈیز کرتے رہتے ہیں کہ نظام انصاف کو مضبوط کیسے کیا جائے؟، اینٹی کرپشن کے میکانزم کو بہتر کیسے کیا جائے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کیا لیڈر اندر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ریاست کیخلاف...
    اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا گیا ہے کہ ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ایف بی آر اس مقصد کیلیے بینکوں کی خدمات حاصل کرے گا۔چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ بینکوں کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کا اجلاس منگل کو یہاں چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
    کراچی (نمائندہ جسارت) نیشنل بینک سٹیڈیم کا تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ا سٹیڈیم کا افتتاح کیا، افتتاح کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے علاوہ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی میں کھیلوں کی بھرپور سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، 2018 میں نیشنل ا سٹیڈیم کو حکومت سندھ نےاپ گریڈ کیا تھا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کیلیے تمام سہولیات فراہم کی گئی تھیں، کراچی والے کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، حکومت بھرپور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔افتتاحی...
    طرابلس /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) لیبیا میں حادثے کے دوران کشتی میں سوار 63 پاکستانیوں میں سے37 محفوظ رہے، 16 لاشیں مل گئیں۔ لیبیا کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی میں 63 پاکستانیوں کے ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق لیبیا کے ساحل پر کشتی حادثے میں ڈوبنے والے 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں‘ 10 پاکستانیاب بھی لاپتا ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ 63 میں سے 37 پاکستانی محفوظ رہے جن میں سے 33 پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔ وزارت خارجہ نے لیبیا کشتی حادثے میں نکالی گئی 16 لاشوں کی فہرست جاری کردی‘ تمام جاں بحق افراد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے جن میں...
    واشنگٹن: گوگل کی جانب سے یہ تبدیلی گزشتہ روز اس وقت کی گئی جب امریکی محکمہ داخلہ کے زیر انتظام چلنے والے امریکی حکومت کے ڈیٹا بیس جیوگرافک نیمز انفارمیشن سسٹم نے خلیج کا نیا نام اپڈیٹ کیا۔ گوگل کے مطابق خلیج جو امریکہ، کیوبا اور میکسیکو سے متصل ہے ، میکسیکو میں ایپ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تبدیل نہیں کی جائے گی، اور دنیا کے دیگر ممالک کے صارفین کو خلیج میکسیکو (خلیج امریکہ) کا لیبل نظر آئے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اپنے عہدے پر واپس آنے کے بعد امریکی حکومت کی دستاویزات میں پانی کی لاش کا نام تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ میکسیکو نے اس...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کشتی میں 63 پاکستانی سوار تھے، اب تک 16 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، 37 پاکستانی زندہ بچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق زندہ بچ جانے والوں میں 1 ہسپتال، 33 پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ 3 افراد طرابلس میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا ساحل کے قریب کشتی حادثہ کی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کشتی میں 63 پاکستانی سوار تھے، اب تک 16 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، 37 پاکستانی زندہ بچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق زندہ بچ جانے والوں میں 1 ہسپتال، 33 پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ 3 افراد طرابلس میں ہیں...
    وزارت خارجہ نے لیبیا کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی میں سوار پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی۔جس کے مطابق حادثے کی شکار کشتی میں 63 پاکستانی تھے، جن میں سے 16 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ 37 پاکستانی زندہ بچ گئے۔ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ طرابلس نے حادثے کی جگہ کا دورہ کیا اور ڈوبنے والی کشتی میں 63 پاکستانیوں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ لیبیا کشتی حادثہ: 16 میں سے 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیقلیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزارت خارجہ کے...
    مزاحیہ انداز میں گلوکاری کرکے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے اپنی میوزک اکیڈمی بنانےکا اعلان کردیا۔ چاہت فتح علی خان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان اور حاضرین کی جانب سے پوچھےگئے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے۔ اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ وہ عنقریب لاہور میں چاہت فتح علی خان اکیڈمی کھولنے جارہے ہیں جہاں گلوکاری کے ساتھ ایکٹنگ بھی سکھائی جائےگی۔ اسی شو میں میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ خود کو سنگل کہتے ہیں کس لڑکی سے شادی کریں گے؟ اس کے جواب میں چاہت فتح نے کہا کہ...
    وزارت خارجہ کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ لیبیا میں پیش آنے والے حالیہ کشتی حادثے میں کل 73 افراد سوار تھے جن میں سے 63 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں بتایا گیا کہ 63 پاکستانیوں میں سے زیادہ تر کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے کرم اور باجوڑ سے ہے۔ پاکستانیوں کے علاوہ اس کشتی میں دس بنگلہ دیشی بھی سوار تھے۔ دفتر خارجہ کے ڈی جی کرائسز مینجمنٹ شہزاد حسین نے اجلاس میں بتایا کہ لیبیا میں کشتی ڈوبنے کے حالیہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے جبکہ حادثے میں بچ جانے والے 3 پاکستانیوں نے سفارت خانے...
    اسلام آباد (رضوان عباسی سے)لیبیا کے ساحل کے قریب ایک کشتی حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں پاکستانی شہری بھی سوار تھے۔ پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم نے زوایا شہر کا دورہ کیا اور مقامی حکام اور اسپتال انتظامیہ سے ملاقات کے بعد معلومات اکٹھی کیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، کشتی میں 63 پاکستانی موجود تھے۔ اب تک 16 پاکستانیوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں اور ان کی شناخت پاکستانی پاسپورٹس کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ 37 پاکستانی زندہ بچ گئے ہیں، جن میں سے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ 33 افراد پولیس کی حراست میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، حادثے میں 10 پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں۔ سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے خلیجِ میکسیکو کا نام خلیجِ امریکا رکھ دیا ہے۔ اس فیصلے کا فوری اطلاق کرتے ہوئے گوگل میپ میں خلیج کا نیا نام شامل کردیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے اس فیصلے پر میکسیکو کی طرف سے شدید ردِعمل سامنے آٰیا ہے۔ امریکی میڈیا میں بھی اس حوالے سے تنقیدی ریمارکس شایع ہوئے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر نے خلیجِ میکسیکو کا نام بدلنے کی بات کہی تھی مگر خیال کیا جارہا تھا کہ وہ اس حوالے سے کچھ وقت لیں گے اور کوئی بھی فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا جائے گا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ خلیجِ میکسیکو...
    اویس کیانی :  وزیراعظم شہباز شریف  کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات ہوئی جس میں تجارت، دفاع ، تعلیم، مذہبی سیاحت  جیسے امور میں  تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا   وزیراعظم محمد شہبازشریف اور سری لنکا کے صدر  انورا کمارا ڈسانائیکے کی آج دبئی میں ملاقات ہوئی.  یہ ملاقات دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ہوئی۔  دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی پہلی ملاقات تھی۔  پاکستان اور سری لنکا کے مابین تاریخی روابط کا ذکر کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان موجودہ خیر سگالی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔  دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں بالخصوص تجارت، دفاع و سلامتی، تعلیم، مذہبی سیاحت اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون پر...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کا افتتاح کردیا ہے۔ منگل کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تھے جنہوں نے اس عظیم الشان بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا افتتاح کیا۔ اسٹیڈیم کا افتتاح صدر آصف علی زرداری کو کرنا تھا، تاہم ان کی غیر موجودگی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کی نمائندگی کی۔ اس سے قبل اس اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب...
    رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ سرکاری ریاستی زبانوں کے ایک ساتھ ترجمہ کا استقبال کرتے ہیں لیکن انہیں سنسکرت زبان کے ترجمہ پر اعتراض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج پارلیمنٹ میں ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ دیاندھی مارن اس بات پر اعتراض ظاہر کیا کہ ایوان زیریں کی کارروائی کا ترجمہ سنسکرت زبان میں بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے اس پیشرفت کو آر ایس ایس نظریات کو فروغ دینے والا بتایا اور سوال کیا کہ آر ایس ایس نظریات پر ٹیکس دہندگان کا پیسہ کیوں برباد ہو۔ حالانکہ پارلیمنٹ کے اسپیکر اوم برلا نے اس تبصرہ پر انہیں پھٹکار لگا دی۔ دراصل پارلیمنٹ کی کارروائی کا ترجمہ ہندی اور انگریزی سمیت 10 علاقائی زبانوں میں کیا جاتا ہے۔ اب...
    ویب ڈیسک : لیبیا کے ساحل پر حادثے کا شکار ہونے والی تارکین وطن کشتی میں جاں بحق ہونے والے پاکستان کے مختلف شہروں سے عرب ممالک پہنچے تھے۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 7 پاکستانیوں کی شناخت اور سفری تفصیلات سامنے آگئی۔ ان پاکستانی مسافروں میں سے ایک نے تافتان بارڈر سے جب کہ بقیہ چھ مسافر کراچی، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور فیصل آباد ایئر پورٹس سے الگ الگ تاریخوں میں روانہ ہوئے تھے۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن مسافر شعیب حسین 10 جنوری 2025ء کو تافتان بارڈر سے ایران گیا تھا جب کہ مسافر ثقلین حیدر 9 فروری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 فروری 2025ء) اسلام آباد سے منگل 11 فروری کو موصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے متعدد پاکستانی تارکین وطن کی یورپ پہنچنے کی کوشش میں لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہونے والی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کشتی ڈوبنے کا تازہ ترین واقعہ گذشتہ ہفتے کے روز یہ کشتی لیبیا کے مغربی شہر زاویہ کی مارسا ڈیلا بندرگاہ پر الٹ گئی۔ لیبیا میں مقامی حکام کے مطابق کشتی میں سوار یورپ جانے والے درجنوں تارکین وطن، جن میں متعدد پاکستانی بھی شامل تھے، ہلاک یا لا پتہ ہو گئے۔ افریقی پانیوں میں بچا لیے گئے تارکین وطن کی...
    اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تبدیلی کا سرکلر جاری کر دیا۔سرکلر کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 فروری کی بجائے 18 فروری کو ہوگا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہو گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف قرض کی اگلی قسط کیلئے اقتصادی جائزہ 3 مارچ سے شروع...
    کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) 2024 میں پاکستان کی رینکنگ 2 درجے تنزلی سے 180 ممالک میں سے 135 پر آگئی، جو 2023 میں 133 ویں درجے پر رہی تھی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سی پی آئی ممالک میں پبلک سیکٹر میں بدعنوانی کی سطح کے لحاظ سے صفر (انتہائی بدعنوان) سے 100 (انتہائی شفاف) کے پیمانے پر درجہ بندی کرتا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان (ٹی آئی پی) کے مطابق سی پی آئی رپورٹ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل برلن (دارالحکومت جرمنی) سے ہر سال جاری کرتی ہے، ٹی آئی پی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے یا ملک کے اسکور کو جانچنے میں کوئی کردار نہیں۔ پاکستان کا اسکور بھی 2 پوائنٹس کم ہو کر 2023 کے 29...
    اسپیکر قومی اسمبلی نے گرفتار پی ٹی آئی رکن میاں غوث کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رکن میاں غوث کے پروڈکشن آرڈرجاری کردیے۔اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف کے گرفتار رکن میاں غوث کی پارلیمنٹ ہاآس آمد ہوئی اور سردار ایاز صادق سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔میاں غوث نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا جبکہ سردار ایاز صادق کی اجازت سے میاں غوث کو پارلیمنٹ لاجز میں فیملی سے ملنے کی اجازت بھی دی گئی۔...
    آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے ویسٹ انڈین اسپنر جومیل واریکن، پاکستان کے نعمان علی اور بھارت کے ورون چکرورتی کے درمیان مقابلہ تھا جو وریکن جیت گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیت لیا جومیل واریکن کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔ انہیں آئی سی سی کی جانب سے یہ اعزاز ماہ جنوری کی کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔جنوری کے اس مقابلے کی دوڑ میں جومیل واریکن کا نعمان علی اور ورون چکرورتی سے مقابلہ تھا۔ جومیل واریکن نے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں 85 رنز دے کر 19 وکٹیں حاصل...
      اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے وقت میں تبدیلی کر دی ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اس تبدیلی کے حوالے سے سرکلر جاری کیا ہے۔ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 فروری کے بجائے 18 فروری کو ہوگا۔ اجلاس صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
    اسلام آباد:لیبیا میں پیش آنے والے المناک کشتی حادثے میں73 میں سے 63 کا تعلق پاکستان سے تھا، جن میں سے زیادہ تر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیشتر کا تعلق قبائلی اضلاع کرم اور باجوڑ سے تھا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو دی گئی بریفنگ میں انکشاف کیا گیا کہ یہ افسوس ناک حادثہ 8 فروری کو پیش آیا، جس میں صرف 2پاکستانی زندہ بچنے میں کامیاب رہے  جبکہ دیگر زیادہ تر جاں بحق ہوگئے۔ کشتی میں 10 بنگلا دیشی شہری بھی سوار تھے۔ انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات چیئرمین قائمہ کمیٹی نے سوال کیا کہ ایسے جان لیوا حادثات کے تدارک کے لیے دفتر خارجہ...
    اسپیکر سردار ایاز  نے قومی اسمبلی  کو جعلی قرار دینے اور ایک جج کی جانب سے ایوان کے بارے میں ریمارکس کو  ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے وزیر قانون کو ہدایت دی کہ وہ معزز جج کو پیغام دیں کہ  اس طرح کا بیان پارلیمنٹ کیلئے قابل قبول نہیں ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایوان کو جعلی قرار دیا جس پر اسپکر قومی اسمبلی نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ  انہوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ یہ جعلی اسمبلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ان کے دور میں اسمبلی جعلی نہ ہو اور دوسروں کے دور میں جعلی ہو، جعلی پارلیمنٹ کہہ کر تنخواہیں بھی لے لیتے ہیں، جو تنخواہ نہیں لینا چاہتا...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )پشاور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کور کمانڈر ہاﺅس حملہ کیس میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی‘رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلعی صدر عرفان سلیم سمیت 5 ملزمان کو بری کر دیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق کور کمانڈر ہاﺅس پشاور پر حملے کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ دولت خان نے کی. مجسٹریٹ نے کیس میں 5 ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا بری ہونے والوں میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عرفان سلیم بھی شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے ریجنل صدر عاصم خان‘ ایم پی اے فضل الہٰی اور...
    پشاور(نیوز ڈیسک )گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں 65 مسافروں کی شہادت کی اطلاعات پر دل بہت رنجیدہ ہے۔ گورنر کے پی نے لیبیا میں ہوئے کشتی حادثے پر گفتگو میں کہا ہے کہ میں نے گورنر ہاؤس کے عملے کو لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہنے کی ہدایات کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشتی حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ گورنر کے پی کا مزید کہنا ہے کہ اس حادثے کے شہداء کی میتوں کی وصولی میں کردار اور لواحقین کی ہر ممکن داد رسی کی جائے گی۔ فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ کشتی حادثے کے شہداء کے لواحقین کے غم...
      اسلام آباد:قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں ملک مذاکرات کے لیے موزوں نہیں ہیں۔ منگل کو سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عمر ایوب نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں اظہار رائے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔ عمر ایوب نے حکومت کے معاشی اقدامات اور مہنگائی میں کمی کے دعووں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں مارکیٹوں میں قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے پیپلز...
    اسلام آباد: ایف آئی اے نے گزشتہ روز لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 16 افراد میں سے 7 کے پاکستانی شہری ہونے کی تصدیق کردی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق گزشتہ روز لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 16 افراد میں سے7 افراد پاکستانی تھے جن کی شناخت ان کے  پاسپورٹ سے کی گئی ہے۔ ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے ہے، جن میں سے 6 کا تعلق کرم اور ایک کا باجوڑ سے ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے اور پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رو لیبیا کے...
    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے کی تحقیقات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا عہد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور وزارتِ خارجہ کو متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہدایات دیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی شناخت فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ایف آئی اے نے اس حادثے کے بعد انسانی اسمگلنگ کے ایجنٹس کے خلاف اپنی...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 16 افراد میں سے 7 کے پاکستانی ہونے کی تصدیق کردی۔ گزشتہ روز لیبیا میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ ہوا جس میں 65 افراد سوار تھے، بعدازاں 65 میں سے 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر موصول ہوئی اور اب ایف آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ ان 16 میں سے 7 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ایف آئی آئی کے مطابق جاں بحق 7 افراد کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا سے ہے جن میں 6 کا تعلق ضلع کرک اور ایک کا تعلق باجوڑ سے ہے۔ مزید پڑھیں: لیبیا میں 65 مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، پاکستانی بھی سوار تھے، ترجمان...
    — فائل فوٹو  گزشتہ روز لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 7 مسافروں کے نام سامنے آ گئے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق 6 مسافر کراچی، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور فیصل آباد ایئر پورٹس سے گئے تھے جبکہ 1 مسافر تافتان بارڈر سے گیا تھا۔مسافر ثقلین حیدر 9 فروری 2024ء کو کراچی ایئر پورٹ سے سعودی عرب  گیا۔مسافر عابد حسین 25 نومبر 2024ء کو کوئٹہ ایئر پورٹ سے مصر گیا تھا۔ لیبیا کشتی حادثہ: 16 میں سے 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیقلیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق...