وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کا افتتاح کردیا ہے۔
منگل کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تھے جنہوں نے اس عظیم الشان بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا افتتاح کیا۔
اسٹیڈیم کا افتتاح صدر آصف علی زرداری کو کرنا تھا، تاہم ان کی غیر موجودگی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کی نمائندگی کی۔
اس سے قبل اس اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے استقبالیہ بھی دیا گیا، استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ کا ڈیزائن بہت خوبصورت ہے، یہ اسٹیڈیم 4 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوا ہے،قذافی اسٹیڈیم لاہور سے بہتر یہ اسٹیڈیم تعمیر ہوا ہے، ورکرز نے نہ صرف قذافی اسٹیڈیم سے پہلے تعمیر کی بلکہ بلڈنگ کے اندر کی فنشنگ اور اسٹینڈرڈ لاہور سے بہتر بنایا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہرمزدور ہمارا ہیرو ہے، مزدوروں نے محنت سے دل جیت لیا ہے سب کا بہت شکریہ، ورکرز کی انتھک محنت کے باعث آج ہم سرخرو ہوئے، کئی مزدور دو، دو مہینے گھر نہیں گئے، 14 سے 16 گھنٹے یہاں کام کرتے رہے، نیسپا کی ٹیم نے بھی بہت محنت کی ہے، نیسپا کے ورکرز دن رات لگے رہے، پی سی بی کی ٹیم نے بھی 16 ، 18 گھنٹے کام کیا ہے، چھٹی تو ناممکن میرے خیال میں ان کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوئی ہوگی، کئی دفعہ یہ گاڑیوں میں سوتے تھے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہمیں اپنی ٹیم پر اعتماد ہونا چاہیے، جس طرح آپ بہادر لوگ ہیں ہماری ٹیم بھی بہادر ہے۔’خداراہ ایک آدھے میچ سے ناراض نہ ہوجایا کریں، یہ دیکھیں کہ اس ٹیم نے پچھلے تین، چار ماہ میں رزلٹ کیا دیا ہے، ۰ہم نے صرف ایک چیز دیکھنی ہے کہ ہماری ٹیم محنت کتنی کررہی ہے، ہار، جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ اگر تیم محنت کرتی نظر آئے تو کھلاڑیوں کو داد دیں، چاہے وہ ہارے یا جیتیں، ٹیم پر اعتماد کریں تو جس طرح اس نے پہلے اچھے نتائج دے ہیں آگے بھی دے گی، پی سی بی کو رضوان، ٹیم اور سلیکشن ٹیم پر مکمل اعتماد ہے، یہ میدان ماریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افتتاح سابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کراچی محسن نقوی مراد علی شاہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم وزیراعلیٰ سندھ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افتتاح سابق نگران وزیراعلی محسن نقوی کراچی محسن نقوی مراد علی شاہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم وزیراعلی سندھ کرکٹ اسٹیڈیم مراد علی شاہ کی تعمیر نو کا افتتاح محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ شائقین کی عدم توجہ نے سوال اٹھادیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں کے تیسرے اور کراچی میں پہلے میچ میں شائقین نے دلچسپی نہیں لی۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، 8 بجے شب شروع ہونے والے میچ میں تماشائیوں کی تعداد انتہائی مایوس کن رہی، جہاں دلچسپ میچ میں فینز کی تعداد سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی کم رہی۔
تماشائیوں کی آمد کا سلسلہ 7 بجے کے بعد شروع ہوا، 32 ہزار نشستوں والے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ نہ رہی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ وارنر کی تنخواہ میں کتنا فرق ہے؟
دلچسپ میچ میں کھلاڑی تماشائیوں کی داد کو ترستے رہے تاہم گراؤنڈ میں موجود لوگ بھی کے حوصلے بڑھاتے رہے، کرکٹ کا شہر کھلانے والے کراچی میں تماشائیوں کے اسٹیڈیم نہ آنے سے معروف کرکٹرز کو بھی حیرت ہوئی۔
مزید پڑھیں: سرد جنگ؛ ملتان سلطانز کے مالک نے پھر بورڈ پر "سنگین الزامات" لگادیے
کمنٹری کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس نے اسٹیڈیم کی نشستیں خالی ہونے پر قدرے حیرت کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
ہائی اسکورنگ میچ میں ملتان سلطانز کپتان محمد رضوان کے ناقابل شکست 105 رنز کی اننگز قابل دید رہی تاہم کراچی کنگز کے جیمز ونس نے 101 رنز بنائے اور مڈل آرڈر میں خوشدل شاہ نے 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔