سنگدل باپ نے اپنے 4 بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
صوابی(نیوزڈیسک) سنگدل باپ نے 4 بچوں کو قتل کرکےخودکشی کر لی۔ افسوسناک واقعہ علاقہ یار حسین سڑہ چینہ میں پیش آیا، ریسکیو حکام کے مطابق لا شو ں کو یار حسین ہسپتال منتقل کر دیا گیا،
ریسکیو حکام کے مطابق مقتول بچوں کی عمریں 2 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں۔۔قتل ہونیوالوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ۔۔بچوں کی 12 سالہ ضیا، 10 سالہ عبدالرحمن، 8 سالہ ثنا کے ناموں سے شناخت ،،
سفاک باپ نے بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے بعد خودکشی کی، ریسکیو حکام کے بتدائی معلومات کے مطابق بچوں کا قاتل باپ ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں،
کےپی حکومت کا رمضان پیکج ، مستحق گھرانوں کو 10،10 ہزار روپے ملیں گے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لاہور میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار
لاہور:لاہور کے علاقے کاہنہ میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ پولیس نے گینگ ریپ کے تین ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان نے بچے عیان کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس کے مطابق 10 سالہ بچے کو ملزم چوکیدار نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی اور بدفعلی کے دوران ویڈیو بھی بنائی۔
ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں چوکیدار ساجد،شاہ زیب اور ذیشان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف بچے کے نانا محمد عظیم کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ بچوں کو ہراساں کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔