عرب حکمرانوں کی خیانت اور ترکی کی سازش سے اسرائیل کو تقویت ملی، علامہ جواد نقوی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بھی کہا ہے کہ پاکستان کو شام کی موجودہ حکومت سے تعلقات قائم کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، تاہم، پاکستان کیلئے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اگر وہ ان عالمی سازشوں کا ساتھ نہ دے، تو اس کیلئے معاشی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ پاکستان کو ہمیشہ امریکہ، سعودی عرب اور دیگر خائن قوتوں کے سامنے اپنی آمادگی ظاہر کرنا پڑتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں احمد الشرح معروف جولانی کے سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے حالیہ دوروں اور سفارتی سرگرمیوں کو ایک منظم و خفیہ سازش قرار دیا، جو فلسطین کیخلاف ایک بڑی خیانت کو مکمل کرنے کیلئے تیار کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ خیانت ہے جس کے باعث آج اسرائیل مزید دلیر اور ضدی ہو چکا ہے، اور اپنے خطرناک عزائم کو کھل کر ظاہر کر رہا ہے۔ ٹرمپ اور اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت درحقیقت اسی گھناؤنے کھیل کا نتیجہ ہے جو شام کی سرزمین پر کھیلا گیا۔
علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ ایک خطرناک سازش کے تحت بنو امیہ کی باقیات کو شام میں مسلط کیا گیا تاکہ اسرائیل کے مفادات کو تحفظ دیا جا سکے، اب اگر کوئی اسرائیل کی مدد کیلئے اقدام کرے گا، تو وہ شام کے راستے سے ہی ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشترکہ خیانت کا مقصد نہ صرف حزب اللہ کو کمزور کرنا تھا بلکہ فلسطین کو بھی بے یار و مددگار کرنا تھا تاکہ اسرائیل کیلئے خطے میں راہ ہموار کی جا سکے۔ اس گٹھ جوڑ کا نتیجہ اب ایک نئی حکومت کی تشکیل کی صورت میں سامنے آ رہا ہے، جسے تقریباً تمام ممالک تسلیم کرنے کو تیار ہو چکے ہیں۔
پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھی کہا ہے کہ پاکستان کو شام کی موجودہ حکومت سے تعلقات قائم کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، تاہم، پاکستان کیلئے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اگر وہ ان عالمی سازشوں کا ساتھ نہ دے، تو اس کیلئے معاشی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ پاکستان کو ہمیشہ امریکہ، سعودی عرب اور دیگر خائن قوتوں کے سامنے اپنی آمادگی ظاہر کرنا پڑتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کو کہا کہ
پڑھیں:
ٹیم ہارے یا جیتے اُسے سپورٹ کرنا ہے، محسن نقوی
کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم چاہیے جیتے یا ہارے اُس کو سپورٹ کرنا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں مزدوروں کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے بتایا کہ نیشنل اسٹیڈیم اب پہلے سے بہتر ہوگیا تاہم کچھ حصے کی تعمیرات باقی ہیں جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا اور پھر ہم دوبارہ سے شاندار افتتاحی تقریب منعقد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم ہارے یا جیتے اُس کو سپورٹ کریں، جس طرح پچھلے نتائج دیے ویسے ہی آگے بھی نتائج ملیں گے، پی سی بی کو رضوان، ٹیم اور سلیکشن ٹیم پر پورا بھروسہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بھروسہ ہے کہ یہ میدان ماریں گے اور اللہ ہماری مدد کریں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ کراچی والوں آپ کا اسٹڈیم بہت بہتر ہوگیا ہے، سندھ حکومت اور میئر نے بہت سپورٹ کیا، جس پر انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شائقین کی پارکنگ کیلیے جگہ بنارہے ہیں، اسٹیڈیم کے گیٹ کھل گئے، کراچی کی سیلیبریشن ہے، یہ آپ کا اسٹیڈیم ہے آپ کو اس میں حصہ لینا چاہیے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ تعمیراتی کام میں حصہ لینے والے کارکن کل کے میچ کے ٹکٹس لے کر جائیں اور پاکستان کا کل ہونے والا میچ دیکھیں ساتھ میں دعا بھی کریں، لاہور میں غلطی ہوگئی تھی کنٹریکٹرز کو ٹکٹ دیے جس کی وجہ سے بہت سارے لوگ رہ گئے تھے۔