دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین چیلنج ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
مراد علی شاہ—فائل فوٹو
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین چیلنج بن گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ ریڈیو پر خصوصی پیغام میں کہا کہ ریڈیو عوام تک درست معلومات پہنچانے کا مؤثر ذریعہ ہے، رواں سال ریڈیو کا عالمی دن ریڈیو اور موسمیاتی تبدیلی کے عنوان سے منایا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اہم ذریعہ ابلاغ کے طور پر ریڈیو نشریات کو فروغ دینے کے لیے پُر عزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریڈیو سے موسمیاتی تبدیلی کے اہم مسئلے پر مؤثر عوامی آگاہی کو فروغ دینا چاہیے، ریڈیو معلومات کی فراہمی، ماحولیاتی شعور بیدار کرنے کا طاقتور ذریعہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موسمیاتی تبدیلی
پڑھیں:
صدر کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی منظوری کا اختیار نہیں، مراد علی شاہ
دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو کا حصہ ہے
پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پہلے بھی کام کیا ہے آگے اور زیادہ کریں گے ، وزیراعلیٰ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو کا حصہ ہے ۔انہوں نے سجاول اور ٹھٹھہ میں کئی سو کلو میٹر واٹر چینلز پکے کیے جانے کے بعد میڈیا سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پہلے بھی کام کیا ہے آگے اور زیادہ کریں گے ، دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کی سازش ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ، کے پی کے اور پنچاب کے لوگ دریائے سندھ کے مالک ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ زرداری صاحب نے نہروں کی اجازت دی، لیکن صدر کو کسی چیز کی منظوری کا اختیار نہیں، وہ اپنا پالیسی اسٹیٹمنٹ جوائنٹ سیشن میں دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر کو جیسے ہی پہلا موقع ملا انہوں نے فوری اس پر اعتراض کیا اور کہا کہ وہ اس منصوبے کو سپورٹ نہیں کرتے ۔وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بھی کینالز کے خلاف 27 دسمبر کو واضح اعلان کیا تھا۔