تبلیغی اجتماع کل سے شروع ہوگا‘ سیکورٹی انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے 13 فروری 2025 کو شروع ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کا سیکورٹی پلان جاری کر دیا ۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کا کہنا ہے کہ ایس پی ٹریفک، ایس پی منگھوپیر و دیگر افسران کے ہمراہ اجتماع گاہ اور اطراف کے علاقوں کا وزٹ کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کر دی ۔ فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لئے سیکورٹی پلان مرتب کرکے اس پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔اور اجتماع گاہ اور اطراف کے علاقوں کو (بی ڈی) بم ڈسپوزل کی سوئیپنگ کے بعد سیکورٹی پلان کے مطابق کارڈن/سیل کر دیا جائے۔مقررہ راستوں کے علاوہ کسی صورت داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ اجتماع میں آنے والے تمام شرکاء واک تھرو گیٹ سے گزر کر اجتماع گاہ میں داخل ہونگے۔عوام الناس/شرکاء کی سہولت کے لئے ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی جانب سے 3 پولیس کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے کہا کہ اجتماع گاہ کی سیکورٹی پر 03 ایس پیز، 19 ڈی ایس پیز سمیت 1500 سے زائد افسران و جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔مزید روف ٹاپ، انٹیلیجنس اور اسپیشل برانچ کے سادہ لباس اہلکار سمیت ڈیجیٹل CCTV کیمروں والی پولیس موبائل کے ذریعے زریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اجتماع گاہ ایس پی
پڑھیں:
نیشنل سٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئےتیار،افتتاح کل ہوگا
قذافی کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی مانیٹرنگ،ورکرز کی دن رات محنت،120روز میں منصوبہ مکمل کر لیا گیا، نیشنل سٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل شام ہوگا، رنگارنگ افتتاحی تقریب ہوگی معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ،آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔عوام کا داخلہ مفت ہو گا ،28 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کا آغازکیا گیا تھا،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ31جنوری کو تعمیراتی کام مکمل کر لئے، پویلین عمارت کو مکمل گرا گرا کر تعمیر کیا گیا، ہر انکلوژ ر ز میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں،نئی ایل ای ڈی لائٹس،جدید سکور سکرینز اور گرل نصب، شائقین کرکٹ کے بہتر ویو کے لئے جنگلے ختم کر دیئے گئے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ تمام ہاسپٹلٹی باکسز کی تزئین و آرائش، نئی رنگ روڈ اور پیڈسٹرین برج کی تعمیر نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کی محنت کو سراہتا ہوں، ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹر اور پی سی بی کی پوری ٹیم نے انتھک محنت سے کام کیا،شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتوں کا اضافہ کیا گیا ہے، چیمپئنز ٹرافی کی ٹیمز کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔