وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مفت 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کا آغاز کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
مریم نواز—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ ہم اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔
پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا ہے، پنجاب میں ضرورت مند، نادار اور بے گھر افراد کو 3 مرلے کے مفت پلاٹ ملیں گے۔
پہلے مرحلے میں صوبے کے 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1 ہزار 8 سو 92 پلاٹ دیے جائیں گے، راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 اسکیموں میں 3 مرلے کے 6 سو 58 پلاٹ دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسٹیڈیم میں ’کھیلتا پنجاب گیمز 2025ء‘ کا افتتاح کر دیا۔
فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 اسکیموں میں 3 مرلے کے 288 پلاٹ ملیں گے، لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 3 مرلہ کے 518 پلاٹ دیے جائیں گے۔
ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 اسکیموں میں 3 مرلے کے 270 پلاٹ ملیں گے، بہاولپور ریجن کی 3 اسکیموں میں 3 مرلے کے 27 پلاٹ دیے جائیں گے۔
بھکر ریجن کی 7 اسکیموں میں 3 مرلے کے 131 پلاٹ دیے جائیں گے، حضرو، اٹک، جہلم، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں 3 مرلہ اسکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میرا خواب ہے، نادار اور مستحق لوگوں کا بھی حکومتی وسائل پر حق ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسکیموں میں 3 مرلے کے مریم نواز مفت پلاٹ نواز نے
پڑھیں:
پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے، فوٹو اسکرین گریپوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانا میری ترجیح ہے۔
ترکیہ میں اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبے پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے۔ تعلیم کے فروغ کےلیے اقدامات کیے ہیں، پنجاب میں مختلف شعبوں کی بہتری کےلیے اصلاحات پر کام جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انطالیہ میں ترکیے کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات ہوئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے، تعلیم کے سفیر کے طور پر کام کر رہی ہوں، لاہور میں نواز شریف کے نام سے انٹرنیٹ سٹی بنانے جا رہے ہیں، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اسکالرشپس پروگرام متعارف کروایا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہمارا وژن ہے، نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جا رہا ہے، تعلیم کے شعبے میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔