پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف مشن کوڈوزیئر اور خط بھیج دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کوڈوزیئر اور خط بھیج دیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے تصدیق کی کہ اسلام آباد میں آئی ایم ایف مشن کوڈوزیئر اورخط بھیج دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈوزیئرچیف جسٹس آف پاکستان کوبھی بھجوایا گیا اور ڈوزیئر میں عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق شواہد موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کو الیکشن 2024 سے متعلق غیر سرکاری تنظیم پتن کی رپورٹ بھی بھجوائی گئی ہے، ڈوزیئر میں انتخابی دھاندلی سے متعلق تفصیلات منسلک کی گئی ہیں، چیف جسٹس کو بھجوائے گئے خط اور تفصیلات کو بھی آئی ایم ایف وفد کو بھجوایا گیا ہے۔
عمر ایوب کے آئی ایم ایف کو خط میں کہا گیا ہے کہ دھاندلی سے متعلق شواہد پر مشتمل ڈوزیئرچیف جسٹس پاکستان کوبھی بھیجا جاچکا ہے، ڈوزیئرمیں عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق شواہد موجودہیں۔
خط کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے7 جولائی 2023 کو آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے قانون کی بالادستی کیلئے شفاف انتخابات کے انعقاد پر زور دیا تھا۔
عمرایوب کا خط میں کہنا ہے کہ ڈوزیئرمیں شواہد ہیں کہ کس طرح پی ٹی آئی کو دبایا جارہا ہے، ڈوزیئرمیں حقائق اورشواہدموجودہیں کہ کس طرح پی ٹی آئی سےمینڈیٹ چھینا گیا، سیاسی اورمعاشی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ ہمارے تحفظات پرتوجہ دلائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تحفظات پرعالمی تنظیموں سمیت متعلقہ اسٹیک ہولڈرزکی توجہ دلائی جائے، یقین ہےکہ پاکستان کےمستقبل سےمتعلق تمام امورمیں قانون کی حکمرانی کو ترجیح دی جائےگی اور ہمیں یقین ہے کہ جمہوری اصولوں کی پاسداری کو ترجیح دی جائے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دھاندلی سے متعلق ا ئی ایم ایف پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
عمر ایوب نے پی ٹی آئی میں اختلافات سے متعلق وضاحت دے دی
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تحریک انصاف میں اختلافات سے متعلق وضاحت دے دی۔
ہری پور میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمر ایوب نے کہا کہ اختلافات ہوتے رہتے ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی کی بات فائنل ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کا پانی فروخت کردیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ بلوچستان کے حالات خراب ہیں، ہم پر لاٹھی چارج کیا گیا، گولیاں برسائی گئیں لیکن ہم نے جمہوری طریقہ اپنایا ہے۔