پارلیمان میں خواتین کی شرکت مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، اسپیکر ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں خواتین کی شرکت مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، ایوان کی سرگرمیوں میں ان کی شراکت داری بہترین ہے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز (پیپز) میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے قومی اسمبلی میں ڈے کیئر سینٹر بنایا تھا تاکہ خواتین اپنے بچوں کو وہاں رکھ سکے، اسی طرح کچھ وقت پہلے میں نے حالات کی وجہ سے ہدایت کی کہ قومی اسمبلی میں خواتین ملازمین مغرب کے بعد نہ رُکے اور گھروں کو چلے جائیں۔
یہ بھی پڑھیے: اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد روس کا دورہ کرے گا
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ہم نے لیجسلیٹیو کونسل بنائی ہوئی ہے جسے آپ استعمال کرسکتے ہیں، اسی طرح پارلیمان پہ کورسز ترتیب دی گئی ہیں جو 17 یونیورسیٹیز میں ہیں اور اس میں بھی خواتین کے مسائل کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چینی وزیراعظم کا حالیہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم پیشرفت ثابت ہوگا، ایاز صادق
انہوں نے پیپز کے عہدیداروں سے کہا کہ آپ لوگ خواتین کے قومی اسمبلی کے دوروں کو سہولیات فراہم کریں، ابھی بھی ہر روز فاٹا، اندرون سندھ اور بلوچستان سے خواتین قومی اسمبلی کے دورے پر آتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیکر ایاز صادق ایاز صادق خواتین قومی اسمبلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیکر ایاز صادق ایاز صادق خواتین قومی اسمبلی قومی اسمبلی میں ایاز صادق
پڑھیں:
ارکانِ پارلیمان کی تنخواہوں، الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل منظور
—فائل فوٹوقومی اسمبلی میں ارکانِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔
اپوزیشن شور شرابے اور نعرے بازی کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئی۔
اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس کے دوران کہا کہ جو جو بڑھی ہو ئی تنخواہ نہیں لینا چاہتا لکھ کر دے دے، آپ لوگ پارلیمنٹ کو جعلی بھی کہتے ہیں اور خود سنجیدہ نہیں ہوتے، میں دوبارہ کہتا ہوں کہ جو بڑھی ہوئی اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتا وہ لکھ کر دے۔
شرمیلا فاروقی نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھادیاپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ ایوان میں اٹھادیا۔
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن یہاں سوکھی تقریریں نہ کرے، جو بھی بڑھی ہوئی تنخواہ نہیں لینا چاہتا اسپیکر آفس کو مطلع کر دے۔
ایوان میں پاکستان تحفظ ماحولیات ترمیمی بل 2025ء بھی پیش کیا گیا جسے اسپیکر نے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔