ڈاکوئوں نے سندھ میں اغوا اندسٹری قائم کرلی،عوامی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی خزانچی علی محمد پرویز، مرکزی رہنما حسنہ راہوجو اور ایڈووکیٹ ایاز کلوئی نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ کرمپور کے رہائشی 9 مزدوروں کا اغوا افسوسناک واقعہ ہے۔ سرکاری سرپرستی میں ڈاکوؤں نے سندھ میں اغوا انڈسٹری قائم کر لی ہے۔ اغوا کے واقعے کو بغیر تحقیقات ڈراما قرار دینے والے پولیس افسران کو گرفتار کرکے تفتیش میں شامل کیا جائے۔ سندھ میں بڑھتے ہوئے اغوا اور ڈاکوؤں کو نیٹو کے اسمگل شدہ ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججز پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے۔رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جاگیردار نواز پالیسیوں کی وجہ سے ڈاکو لوگوں کو اغوا کر رہے ہیں۔ پولیس کی سرپرستی کی وجہ سے پریا کماری سمیت کئی مغوی ڈاکوؤں کی قید میں ہیں۔ پولیس نے آپریشن کے نام پر کرپشن اور بھتہ خوری کا بازار گرم کر دیا گیا ہے۔ پولیس ڈاکوؤں کے خلاف مؤثر آپریشن کرنے کے بجائے ان کی سرپرستی کر رہی ہے اور پولیس پروٹوکول میں ڈاکوؤں کو اسمگل شدہ اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ میں لاقانونیت کو فروغ دیا ہے۔ سپریم کورٹ کا آئینی بینچ اس لاقانونیت کا نوٹس لے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں پی ٹی آئی کامینڈیٹ چھینا گیا،سلمان راجہ
عمران خان کا مقصد اقتدار نہیں ، عوامی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے
ہمارا منشور عوام کی خدمت ہے، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کی چیئرمین صدر ٹاؤن سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سے پی ٹی آئی کراچی کے سینئر نائب صدر اور چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کراچی میں ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کراچی کی موجودہ سیاسی صورتِ حال اور صدر ٹان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔منصور احمد شیخ نے ملاقات کے دوران بتایا کہ صدر ٹاؤن کراچی کا سب سے بڑا ٹاؤن ہے، جہاں کے عوام نے پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے انہیں بطور چیئرمین منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے عوامی خدمت کے منشور پر عمل کرتے ہوئے صدر ٹاؤن میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے گئے، جن میں سڑکوں کی تعمیر، اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی، شجر کاری مہم، پارکوں کی بحالی، اور پانی کی فراہمی کے مسائل کا حل شامل ہے۔منصور شیخ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کا مقصد صرف اقتدار نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی ہے۔ کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو واضح اکثریت سے کامیاب کرایا، لیکن بدقسمتی سے اس مینڈیٹ کو چھینا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، اور ہم رنگ، نسل یا مذہب سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔ میری کوشش ہے کہ اپنی مدتِ چیئرمن شپ کے دوران صدر ٹان کو کراچی کا دل بنا دوں۔ تعلیم، صحت، صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا چکے ہیں، اور ترقی کا یہ سفر جاری ہے۔مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے منصور احمد شیخ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے عوامی فلاحی کاموں کی تعریف کی اور ہدایت کی کہ پی ٹی آئی کے منشور کو اسی جذبے سے آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پی ٹی آئی کا تھا، ہے اور رہے گا۔ مینڈیٹ چوروں کا وقت ختم ہو چکا ہے، پورے ملک کی طرح سندھ میں انصاف کی حکمرانی واپس آئے گی، اور بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان ہوں گے۔