سہ ملکی سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ’ڈو اور ڈائی‘ ٹاکرا آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)سہ ملکی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ڈے اینڈ نائٹ میچ آج (بدھ کو) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچے گی، جو 14 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 48.
اڈیالہ جیل میں 2 قیدی انتقال کرگئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ
پڑھیں:
چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، وہ تکلیف میں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں اچھا کام ہوتا ہے چند عناصر بےبنیاد پروپیگنڈا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہماری شان اور سر کا تاج ہیں، اُڑان پاکستان منصوبے کے تحت پاکستان مزید ترقی کرے گا۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان میں اوورسیز پاکستانی کنونشن ہو رہا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، وہ ہر سال اربوں ڈالر کی ترسیلات زر بھجواتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، یہ کنونشن اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کے لیے شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری کا ساز گار ماحول ہے۔