Jang News:
2025-02-12@19:09:47 GMT

بانی پی ٹی آئی نے علی امین، جنید اکبر کو اڈیالہ جیل بلالیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

بانی پی ٹی آئی نے علی امین، جنید اکبر کو اڈیالہ جیل بلالیا

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی امین گنڈاپور اور جنید اکبر کو ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل بلالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سیکریٹریٹ حکام نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علی امین گنڈاپور اور صوبائی قیادت کو بلائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

بانی کا پیغام ہے’بات بہت آگے چلی گئی ہے‘، جنید اکبر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے وفاق کودھمکی دے دی اور دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی 2025 میں رہا ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) وفد ماضی میں زمان پارک آیا تھا، پارٹی قیادت یاد دہانی کےلیے پریس کانفرنس کرے۔

ذرائع کے مطابق دوسری طرف بانی پی ٹی آئی نے سندھ کی پارٹی قیادت کو تبدیلی کی ہدایات کی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سےکراچی میں عالمگیر خان کو پارٹی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی ذرائع کے مطابق جنید اکبر

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا، شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صوابی جلسے میں غیرضروری تقریر پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل پر اظہار برہمی کیا، پارٹی رہنما جلد شیرافضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے، بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور ایم این اے استعفیٰ مانگا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شیرافضل مروت کے صوابی جلسہ میں کردار پر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے شکایت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • میری خواہش ہے شیر افضل مروت پارٹی میں رہیں، عمران خان سے بات کروں گا، جنید اکبر
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا
  • عمران خان کا شیرافضل مروت کو تحریک انصاف سے نکالنے کا فیصلہ
  • عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا
  • علی امین کی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس ہدایت کیساتھ نمٹا دیا گیا
  • عمران نے جیل سے خط لکھ کر شیخ مجیب بننے کی کوشش کی،اکبر ایس بابر
  • احتجاج کسی وقت بھی کرسکتے ہیں‘ جنید اکبر
  • جنید اکبر نے خود کو وزیراعلیٰ کی کارکردگی س بری الذمہ قرار دیدیا
  •  صوابی جلسے میں عدم دلچسپی والے عہدیداروں کیخلاف کارروائی ہو گی:جنید اکبر