کراچی (نیوز ڈیسک)سید مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ، اور سید محسن نقوی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ، نے نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر عارف حبیب گروپ کے چیئرمین جناب عا رف حبیب اور دیگر ممتاز میزبانوں نے نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ان کا استقبال کیا۔انھوں نے نیا ناظم آباد میں کھیلوں کی اور دوسری بہترین تفریحی سہولتوں کی تعریف کی،جنھوں نے اسے کمیونٹی اسپورٹس اور تفریح کا مقام بنا دیا ہے اور اسے فکر انگیز منصوبہ بندی کے ساتھ تیار کردہ شہری منظر نامے کے اندر پر سکون طریقے سے مربوط کر دیا ہے۔

جناب نقوی نے نیا ناظم آباد جمخانہ اور اس کے شاندار کرکٹ اسٹیڈیم کی بطور خاص تعریف کی،جو کھیلوں کی صلاحیتوں کے استحکام اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کا مرکز بن چکا ہے۔انھوں نے اسپانسرز اور اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو سراہا،جنھوں نے اسے کراچی کا ایک بہترین اسٹیڈیم بنانے،مقامی کرکٹ کی مدد اور کھیلوں کے بڑے ایونٹس کی میز بانی میں کردار ادا کیا ہے۔

اس موقع پر جناب عارف حبیب نے کہا کہ” نیا ناظم آباد محض ایک رہائشی پراجیکٹ سے بڑھ کر ہے؛ یہ فروغ پانے اور خود کو برقرار رکھنے والی کمیونٹی کی ایسی سوچ ہے جو اسپورٹس، صحت اور تفریح کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے۔ہمیں جناب محسن کی میزبانی اور ان پر ایک بہتر کراچی کی تعمیر کا عزم ظاہر کرنے پر فخر ہے۔ہمارے کرکٹ اسٹیڈیم کی کامیابی اجتماعی کوششوں کی طاقت اور ہمارے عوام کے جوش و جذبے کا ثبوت ہے” ۔

وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا، ”نیا ناظم آباد جیسے ترقیاتی منصوبے کراچی کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جو نہ صرف جدید رہائش فراہم کرتے ہیں بلکہ عالمی معیار کی کھیلوں اور تفریحی سہولیات بھی مہیا کرتے ہیں، جو ایک صحت مند اور متحرک کمیونٹی کو فروغ دیتی ہیں۔”

تقریب میں کراچی کے میئر جناب مرتضیٰ وہاب اور صوبائی وزیر برائے مقامی حکومت جناب ناصر حسین شاہ کے ساتھ ساتھ ممتاز بینکاروں اور سرکردہ انٹر پرینیورز نے شرکت کی۔

اس شام کا اہم پہلو انٹر پرینیور الیون اور ایگزیکٹیوز الیون کے درمیان سنسنی خیز ڈے اینڈ نائٹ ٹی20 کرکٹ میچ تھا،جس سے کراچی کی کاروباری برادری میں کرکٹ کا جوش و جذبہ عیاں ہوا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نے نیا ناظم ا باد کرکٹ اسٹیڈیم

پڑھیں:

کراچی: کرکٹ میچز کے دوران شہریوں کی پریشانی کم ہوگئی

کراچی:شہر میں ہونے والے بین الاقوامی کرکٹ میچز کے دوران اس بار اہل کراچی کو پیش آنے والی زحمت کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے میچز کے دوران ارد گرد کی تمام سڑکوں کو اس بار ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جائے گا اور شہریوں کو اس سلسلے میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

حکام نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں12 اور 14 فروری کو سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچز کا انعقاد ہوگا۔ا سی طرح 19 فروری سے چیمپیئنز ٹرافی  کا ایونٹ بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں حفاظتی انتظامات کے تحت پانچ ہزار سے زیادہ پولیس کے اہل کار اور افسران مختلف مقامات پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی اقدامات کے تحت ایس ایس یو کے 620 کمانڈوز (بشمول لیڈی کمانڈوز)، سیکورٹی ڈویژن کے 1,220 اہلکار، ٹریفک پولیس کے 1,390 اہل کار، اسپیشل برانچ کے 280 اور ڈسٹرکٹ پولیس کے دیگر اہلکار بھی مختلف مقامات پر ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

اس کے علاوہ ماہر نشانہ بازوں کو حساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا ج بکہ ایس ایس یو کی خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اردگرد امن و امان کی نگرانی کے لیے موجود رہے گی۔

ایس ایس یو کے کمانڈوز پر مشتمل اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے گی اور میچز کے دوران اسٹیڈیم کے اردگرد گشت کرے گی۔ پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکورٹی ہدایات پر عمل کریں اور میچز کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

یہ اقدامات شہریوں کو کرکٹ میچز کے دوران بہتر سہولیات فراہم کرنے اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ شہریوں کو امید ہے کہ ان اقدامات سے میچز کے دوران ٹریفک اور سیکورٹی کے مسائل میں کمی آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کے نوجوان کرکٹرز کو موقع ملنا چاہیے، وزیراعلیٰ کا چیئرمین پی سی بی سے مطالبہ
  • چیئرمین پی سی بی کا نیا ناظم آباد اسپورٹس جمخانے کا دورہ، ینگ کرکٹرز کی بیٹنگ و بالنگ دیکھی
  • سندھ کے نوجوان کرکٹرز کو موقع ملنا چاہیے، وزیراعلیٰ کا چیئرمین پی سی بی سے مطالبہ 
  • سندھ میں کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ منصوبہ تیار کیا جائے، چیئرمین پی سی بی کی وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو
  • آفاق احمد کی گرفتاری میں جو تیزی نظرآئی، دیگر چیزوں میں بھی دکھائی جائے، گورنر سندھ
  • تزئین و آرئش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کر دیا گیا
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کا افتتاح کردیا
  • کراچی: کرکٹ میچز کے دوران شہریوں کی پریشانی کم ہوگئی
  • سندھ بلڈنگ ،اورنگزیب اور عاصم صدیقی ناجائز تعمیرات کے رکھوالے