جناح ہاؤس حملہ کیس:بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں پولیس نے عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دے دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔پولیس نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان اور عظمی خان کو بے قصور قرار دے دیا۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ علیمہ خان اور عظمی خان کے خلاف تفتیش مکمل ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں جناح ہاؤس کیس میں بے قصور ہیں، ان کی جناح ہاؤس کیس میں گرفتاری درکار نہیں۔تفتیشی افسر کے بیان کے بعد علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے جناح ہاؤس کیس میں درخواست ضمانتیں واپس لے لیں، عدالت نے عبوری ضمانتیں واپس لینے کی بنا پر کیس خارج کر دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علیمہ خان اور عظمی جناح ہاو س کیس میں
پڑھیں:
خیبرپختونخوا نے بھی انتشار، جلاو گھیراو کی سیاست کو مسترد کر دیا، عظمی بخاری
خیبرپختونخوا نے بھی انتشار، جلاو گھیراو کی سیاست کو مسترد کر دیا، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے عوام نے بھی بانی پی ٹی آئی کی انتشار اور جلا وگھیراو کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ حکومتی وسائل کے استعمال اور سرکاری ملازمین کی جلسہ گاہ حاضریاں لگاکر بھی پانچ ہزار بندے اکٹھے نہیں کرسکے۔عظمی بخاری نے کہا کہ جنید اکبر اپنے پہلے امتحان میں ہی بری طرح فیل ہو گئے ہیں، جبکہ علی امین گنڈا پور نے حسب روایت لچرپن سے بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسی ضلع سے لوگ نہیں نکلے، اور جو نکلے، وہ بھی صرف دکھاوے کے لیے گرفتاریاں دینے آئے تاکہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے نمبر بنا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 9مئی اور 26نومبر کی ناکام بغاوتوں کے بعد عوام احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ خیبرپختونخواہ کے نوجوانوں نے بھی دیکھ لیا ہے کہ پنجاب کے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس اور اسکالرشپ مل رہے ہیں، لہذا انہیں بھی یہی سہولتیں ملنی چاہئیں۔ عظمی بخاری نے اعلان کیا کہ انشا اللہ جلد ہی مریم نواز خیبرپختونخواہ کے نوجوانوں کو بھی اسکالرشپ فراہم کریں گی۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن)کی قیادت کے ویژن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان دوبارہ ایک طاقتور ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھر رہا ہے۔