جناح ہاؤس حملہ کیس ؛ پولیس نے علیمہ خان اورعظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے 9مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان اورعظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں علیمہ خان کیخلاف 9مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی،پولیس نے 9مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان اورعظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیدیا،تفتیشی افسر نے کہاکہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تفتیش مکمل ہے،علیمہ خان اور عظمیٰ خان جناح ہاؤس کیس میں بے قصور ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بنوں: صوبائی وزیر کے پرائیویٹ سیکریٹری کے مکان پر دستی بم حملہ
— فائل فوٹوبنوں کے علاقے میرا خیل کے مکان پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حملے میں 2 مویشی ہلاک اور ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر پختون یار خان کے پرائیویٹ سیکریٹری کے مکان پر دستی بم پھینکا گیا تھا۔
بعد ازاں پولیس کی نفری نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔