لیبیا ساحل کے قریب کشتی حادثہ قابل مذمت ہے،جاوید قصوری
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے لیبیا میں پاکستانیوں سمیت تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہونا قابل مذمت ہے ہر سال سیکڑوں نوجوان غیر قانونی راستوں سے یورپ جاتے ہوئے لقمہ اجل بن جاتے ہیں جبکہ حکومت اور اس کے تمام متعلقہ ادارے ڈنگی روکنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ہر سال تقریباً 15 ہزار افراد غیر قانونی راستوں سے ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پہلے اس سفر میں کامیابی سے منزل پر پہنچنے کی شرح 50 فی صد تھی لیکن اب یہ شرح کم ہو کر محض 20 فی صد رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق جاری تحقیقات جلد از جلد مکمل کر کے ٹھوس سفارشات پیش کرنے، سہولت کاری میں ملوث وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اہلکاروں کی نشاندہی اور ان کے خلاف سخت کارروائی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کو آپس کے رابطے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی،گزشتہ ماہ ایف آئی اے کے سربراہ احمد اسحق سمیت 40 سے زائد اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا مگر المیہ یہ ہے کہ چند دکھاوے کے اقدامات کر کے اس معاملے کو سرد خانہ میں ڈال دیا گیا۔ اس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹ آزما ہونے کی ضرور ت ہے۔روزگار کے لیے یورپ جانے کا سلسلہ 70 کی دہائی میں شروع ہوا تھا جو آج اپنے عروج پر پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، گوجرانوالہ سمیت وسطی پنجاب کے اضلاع سے بڑی تعداد میں لوگ قانونی اور غیر قانونی طریقوں سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔جہاں مقامی افراد میں دوسروں کی کامیاب زندگی کو دیکھتے ہوئے خطرات مول لینے کی خواہش پیدا ہوئی وہیں کئی ایسے نیٹ ورک اور ایجنٹس بھی منظم ہوئے جو لوگوں کو غیر قانونی طور پر یورپ لے جانے کا ذریعہ فراہم کرتے ہیں۔آج یہ نیٹ ورک اتنا مضبوط ہو چکا ہے کہ اس کی جڑیں ہر ادارے میں سراہیت کر گئیں ہیں۔دنیا بھر میں تارکین وطن کی اسمگلنگ کا مالی حجم 5.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تارکین وطن نیٹ ورک اور اس کے لیے
پڑھیں:
تارکین وطن کی ایک اور کشتی غرق: متعدد پاکستانی ہلاک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 فروری 2025ء) اسلام آباد سے منگل 11 فروری کو موصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے متعدد پاکستانی تارکین وطن کی یورپ پہنچنے کی کوشش میں لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہونے والی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشتی ڈوبنے کا تازہ ترین واقعہ
گذشتہ ہفتے کے روز یہ کشتی لیبیا کے مغربی شہر زاویہ کی مارسا ڈیلا بندرگاہ پر الٹ گئی۔
لیبیا میں مقامی حکام کے مطابق کشتی میں سوار یورپ جانے والے درجنوں تارکین وطن، جن میں متعدد پاکستانی بھی شامل تھے، ہلاک یا لا پتہ ہو گئے۔افریقی پانیوں میں بچا لیے گئے تارکین وطن کی پاکستان واپسی
لیبیا کی ہلال احمر نے کہا کہ اس کی ٹیموں نے دس مہاجرین کی لاشیں برآمد کیر لی ہیں۔
(جاری ہے)
کوسٹ گارڈز دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔
ادھر پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق اس کشتی پر 65 افراد سوار تھے جبکہ متاثرہ پاکستانیوں کے بارے میں پتہ لگانے اور مزید معلومات حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔وزیر اعظم کے احکامات
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے وزارت خارجہ کو حکم جاری کیا ہے کہ یورپ پہنچنے کی کوشش میں کشتی میں سوار ہلاک اور لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں کی شناخت کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے اور متاثرہ افراد کے خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے انسانی اسمگلروں یا ان لوگوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا جو اس ''گھناؤنے کام میں ملوث ہیں۔‘‘
جنہیں بہتر مستقبل کی تلاش موت تک لے گئی
مغربی افریقہ میں کشتی الٹنے کا یہ تازہ ترین واقعہ، پچھلے واقعے کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں پیش آیا ہے۔ گزشتہ واقعے میں بھی درجنوں پاکستانی جانیں ضائع ہو گئی تھیں۔
بچ جانے والوں نے کیا بتایا؟
اس تازہ ترین واقعے سے پہلے پچھلے مہینے بھی مغربی افریقہ سے اسپین جانے والی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی تھی اور اس میں سوار 50 افراد میں سے 44 پاکستانی تھے۔ بچ جانے والے پاکستانی تارکین وطن نے گھر واپسی پر اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کشتی الٹی نہیں تھی اور درحقیقت اسمگلروں نے ادائیگی کے تنازعے پر 43 تارکین وطن کو ہلاک کر دیا تھا۔
انسانی اسمگلنگ، یونان میں ایک اور پاکستانی ہلاک
غیر قانونی راستوں سے یورپ پہنچنے کی کوشش میں ہر سال سینکڑوں پاکستانی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ انسانی اسمگلروں کی مدد سے یورپ پہنچنے کے لیے خطرناک زمینی اور سمندری راستے کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے یہ پاکستانی اچھی نوکریاں اور بہتر زندگی کے متلاشی ہوتے ہیں۔
لیبیا کے ساحلی علاقے کی اہمیت
لیبیا، جس کی سرحدیں چھ ممالک سے ملتی ہیں، بحیرہ روم کے ساتھ اس کا ایک طویل ساحل ہے۔ یہ ملک 2011 ء میں طویل عرصے سے برسر اقتدار آمر معمر قذافی کے خلاف نیٹو کی حمایت یافتہ بغاوت کے بعد سے افراتفری کا شکار ہے۔
تب سے تیل کی دولت سے مالا مال یہ ملک ایک غیر معمولی اہمیت کے حامل ٹرانزٹ ملک کے طور پر ابھرا ہے۔
خاص طور پر افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں جنگ اور غربت سے تباہ حال ممالک کے باشندے تارکین لیبیا کے روٹ سے یورپ کا رُخ کر رہے ہیں۔عراق پاکستانی تارکین وطن کے لیے پرکشش کیوں بنتا جا رہا ہے؟
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے لاپتہ مائیگرنٹس یا تارکین وطن کے پراجیکٹ کے اندازوں کے مطابق 2024 ء میں لیبیا سے کم از کم 674 تارکین وطن کی ہلاکت اور 1000 سے زیادہ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔
ک م/ ع س(اے پی)