Express News:
2025-02-13@14:31:50 GMT

جعلی، غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے جعلی اور غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے والے 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد حسن، خیر محمد اور زاہد اللہ شامل ہیں۔  ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری ڈرگ کورٹ اسلام آباد کی جانب سے منسوخ کی گئی۔

ملزمان جعلی ادویات کو ڈی آئی خان سے لاہور اور دیگر شہروں میں سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف سال 2024 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ گزشتہ برس ملزمان کے ساتھی محمد زمان کو موٹروے ٹول پلازہ کے قریب سے جعلی ادویات سے بھری گاڑی سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کی گاڑی سے 50٫000 سے زائد جعلی، غیر رجسٹرڈ اور ممنوع گولیاں برآمد کی گئی تھی۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور کے تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

لاہور:

لاہور کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں کے گرد آئس فروخت کرنے والی منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی نگرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران بدنام زمانہ خاتون زینب عرف کرن کو گرفتار کرکے ہزاروں روپے مالیت کی 1کلو 60 گرام چرس بھی برآمد کر لی۔

ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزمہ زینب لاہور کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں کے گرد آئس فروخت کرتی تھی، زینب بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او سندر اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف
  • لاہور پولیس کے اے ایس آئی کی موت، تشدد کرنے والے گرفتار
  • کراچی؛ دکان میں ڈکیتی کی واردات کرنے آئے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
  • لاہور کے تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروخت کرنے والی خاتون گرفتار
  • لاہور: 14 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والے 2 ملزم گرفتار
  • صوبہ سندھ میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف، سادہ لوح عوام خریدنے پر مجبور
  • اے ایس آئی کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج
  • کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کا جعلی میجر گرفتار
  • کراچی؛ قانون نافذ کرنے والے ادارے کا جعلی میجر گرفتار