Jasarat News:
2025-02-12@04:18:51 GMT

کندھکوٹ،مزدور کی بازیابی کیلیے ایس ایس پی کشمور سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ کشمور ضلع میں بڑھتی ہوئی بدامنی اغوا ڈکیتی بھتے کی پرچیوں اور کچھ دن قبل بی سیکشن تھانہ کی حدود سے اغوا ہونے والے مزدور ننگر علی سہریانی کی بازیابی کے لیے پی پی ایم این اے علی جان مزاری اور سہریانی قبائل کے معزز مناف خان سہریانی کی ایس ایس پی کشمور زبیر نذیر شیخ سے ملاقات کی جس میں ایس ایس پی کشمور نے اغوا ہونے والے ننگر علی سہریانی کو جلد بازیاب کرانے کی خاطر کارروائی کامطالبہ کیاہے۔ ایس ایس پی کشمور کا کہنا تھا کہ ضلع میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہم دن رات کام کر رہے ہیں ہمارا آپریشن بھی چل رہا ہے ڈاکوؤں کے خلاف ان شاء اللہ ہمیں کامیابی ملے گی۔ دوسری جانب پی پی ایم این اے علی جان مزاری کا کہنا تھا کہ ضلع کشمور کندھکوٹ میں بڑھتی ہوئی بے امنی کے حوالے سے ایس ایس پی کشمور سے ہم مسلسل رابطے میں ہیں ضلع کشمور میں جو بھی مغوی اغوا کیے گئے ہیں ان کی بازیابی کے لیے ایس ایس پی کشمور سے بات ہوئی ہے ان شاء اللہ جلد ہمیں کامیابی ملے گی ہماری اولین ترجیح ہے عوام کی خدمت ہے اوروہ ہم کرتے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس ایس پی کشمور

پڑھیں:

کندھکوٹ،مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما احتجاج کررہے ہیں

کندھکوٹ،مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما احتجاج کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر کی شاہ عبداللہ سے ملاقات، فلسطینیوں کو پناہ دینے کیلیے دباؤ
  • وزیر اعظم اور اماراتی صدر کی ملاقات، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون پر گفتگو
  • وزیر اعظم اور یو اے ای کے صدر کی ملاقات؛  اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے سی ای او ڈی پی ورلڈ کی ملاقات، منصوبوں کی جلد تکمیل کیلیے عزم کا اعادہ
  • کندھکوٹ، قومی امن کمیٹی کے اراکین احتجاج کررہے ہیں
  • صدر زرداری کی ترک صدر سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • کے پی کے حکومت امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے
  • کندھکوٹ،مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما احتجاج کررہے ہیں
  • ڈیرہ اسماعیل خان، دو روز قبل اغوا ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش برآمد