2025-03-06@06:45:35 GMT
تلاش کی گنتی: 7377

«کی تعمیر نو کے»:

(نئی خبر)
    محکمۂ موسمیات نے ملک بھر میں رمضان کے آغاز میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 مارچ کو ملک بھر میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔2 اور 3 مارچ کو سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ رمضان المبارک: عرب امارات میں 4340 قیدیوں کو رہائی کا پروانہ مل گیارمضان المبارک کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں 4 ہزار 340 قیدیوں کو رہائی کی خوشخبری مل گئی۔ پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری اور سیلابی صورتِ حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔میدانی علاقوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا دارومدار آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کے نتیجے پر ہے۔ گزشتہ روز بارش کے باعث افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جس سے آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ افغانستان کی امیدیں مدھم پڑ گئیں۔ افغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ انگلینڈ جو پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے، جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے شکست دے۔ مثال کے طور پر اگر انگلینڈ 301 رنز کا ہدف دیتا ہے تو اسے جنوبی افریقا کو 207 رنز سے ہرانا ہوگا تاکہ جنوبی افریقا کا نیٹ رن ریٹ افغانستان...
    ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان جھڑپ وتلخ کلامی کی وجہ کیا بنی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے یوکرین کے ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کی شام میڈیا اور دنیا بھر کے لاکھوں افراد کے سامنے ہونے والی عدیم المثال زبانی تکرار سے پہلے وائٹ ہاؤس کے دروازے پر ایک چھوٹے سے مذاق نے اس جھگڑے کی راہ ہموار کی۔جب ٹرمپ اپنے مہمان کا استقبال کر رہے تھے انہوں نے اسے لے جانے والی کار سے باہر نکلتے ہی ان کا استقبال کیا، تاہم اس موقع پر انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا: “اسے تمام خوبصورتی سے دیکھو ، اچھے لباس میں” وہ زیلنسکی کے غیر رسمی ملبوس کا...
    پاکستان بھر میں رمضان المبارک کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پہلا روزہ 2 مارچ 2025 بروز اتوار کو ہوگا رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے تاہم مہنگائی میں اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور عوام مہنگے داموں خریداری کرنے پر مجبور ہیں مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے جبکہ بکرے کا گوشت 2,700 روپے فی کلو اور گائے کا گوشت 1,200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے...
    بڑے اسلامی ملک کے بادشاہ نے خشک سالی کے باعث اس سال عوام سے عیدالاضحیٰ پر قربانی سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مراکش کے شہریوں کو اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قربانی سے اجتناب کا یہ فیصلہ ملک میں جاری خشک سالی اور معاشی مشکلات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، مراکش گزشتہ سات سال سے مسلسل خشک سالی کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں مویشیوں کی تعداد میں 38 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ وزارتِ زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 30 سال کے دوران ہونے والی اوسط بارش کے مقابلے میں اس سال...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناکام معاشی پالیسیوں کے سنگین نتائج کے تحت اربوں ہندوستانیوں کے پاس خرچ کرنے کے لیے کوئی پیسہ نہیں ہے۔   وینچر کیپٹل فرم ’بلوم وینچرز‘ کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی ناقص اقتصادی پالیسیوں نے بھارت کو معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے جہاں غربت عروج پر اور  معیشت مکمل طور پر عدم توازن کا شکار  ہے۔ مودی حکومت میں امیروں کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے، لیکن غریبوں کی حالت بد سے بدترین ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں 1.4 بلین لوگ رہتے ہیں لیکن تقریباً ایک ارب کے پاس کسی بھی صوابدیدی سامان یا خدمات پر خرچ کرنے کے لیے رقم نہیں ہے۔بھارت میں...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)پاکستان کے سابق صدر رفیق تارڑ کی تیسری برسی 7مارچ کو منائی جائے گی۔رفیق تارڑ 2 نومبر 1929 ء کو منڈی بہاالدین میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے 1951 میں پنجاب لا کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔(جاری ہے) وہ 17 جنوری 1991 سے یکم نومبر 1994 تک سپریم کورٹ کے جج رہے، اس سے قبل 6 مارچ 1989 سے 31 اکتوبر 1991 تک لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔بعد ازاں رفیق تارڑ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔مرحوم یکم جنوری 1998 ء سے 20 جون 2001 ء تک پاکستان کے 9ویں صدر کے عہدے پر...
    کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا دارومدار آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کے نتیجے پر ہے۔گزشتہ روز بارش کے باعث افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جس سے آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ افغانستان کی امیدیں مدھم پڑ گئیں۔ افغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ انگلینڈ جو پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے، جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے شکست دے۔ مثال کے طور پر اگر انگلینڈ 301 رنز کا ہدف دیتا ہے تو اسے جنوبی افریقا کو 207 رنز سے ہرانا ہوگا تاکہ جنوبی افریقا کا نیٹ رن ریٹ افغانستان سے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر نے یوکرینی صدر سے انتہائی سخت لہجے میں گفتگو کی۔ ایک موقع پر امریکی صدر نے یوکرینی صدر کو ڈانٹ دیا اور کہا کہ تم تیسری جنگِ عظیم کے لیے سٹہ کھیل رہے ہو اور دنیا کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش میں ہو، تمہاری وجہ سے جنگ بندی نہیں ہو رہی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف بات کرنے پر صدر زیلنسکی کو جھڑک بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمہارے ہاتھ میں کچھ نہیں، تمہارے پتے اب ختم ہو چکے۔ اس موقع پر صدر زیلنسکی نے کہا کہ آپ روس سے کس سیاسی ڈپلومیسی کی بات کر رہے ہیں؟ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناگواری سے بات کاٹ...
    بلوچستان کے 20 اضلاع کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں۔ محکمۂ تعلیم کے مطابق ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ صوبے کے سرد علاقوں کے اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا ہے، پہلی جماعت سے 12 ویں جماعت کے طالب علموں میں مفت کتب فراہم کی جائیں گی۔ محکمۂ تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام اسکولز میں 93 لاکھ کتب فراہم کر دی گئی ہیں۔ صوبے کے اسکولوں میں داخلہ مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔ صوبے میں 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد بچے اسکولوں میں داخل کرانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔
    روس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے رویے پر تحمل کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں جھوٹ بولا کہ 2022 میں کیف حکومت اکیلی تھی۔ روسی ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ اور وینس نے جس تحمل کا مظاہرہ کیا وہ معجزہ ہے۔ واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں عالمی سفارتی تاریخ کا انوکھا واقعہ پیش آیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کی یوکرینی صدر سے انتہائی سخت لہجے میں گفتگو ہوئی، دونوں نے یوکرینی صدر کو ڈانٹ دیا۔ میڈیا نمائندوں کے سامنے یوکرینی صدر کی امریکی صدر اور نائب سے تکرار ہوتی رہی جس کی ویڈیو کیمروں...
    جامعہ محمدیہ کھرمنگ میں 10 بجے عوامی مشاورت ہو گی جس میں پورے یونین کونسل کھرمنگ اور کھرمنگ بھر کے عمائدین اور علماء کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور شاہراہ کارگل پہ دھرنا دینے کے حوالے سے حتمی اقدامات کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کھرمنگ کے معروف عالم دین علی عباس رضوی کی جبری گمشدگی کیخلاف لائحہ عمل کیلئے آج اہم مشاورت ہو گی اور شاہراہ کارگل پر دھرنا دینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میر واعظ غندوس کھرمنگ آغا علی عباس رضوی کی رہائی کے وعدے کے باوجود عدم رہائی پہ ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد رضوی ہاوس غندوس میں منعقد ہوا، جس میں غندوس کے بزرگان اور جوانان نے بھرپور شرکت...
    ڈانٹ ڈپٹ کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرینی صدر کو وائٹ ہاؤس سے چلتا کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کی ڈانٹ ڈپٹ کے بعد یوکرین کے صدر زیلنسکی وائٹ ہاؤس کے کہنے پر وہاں سے روانہ ہوگئے۔ وائٹ ہاؤس میں عالمی سفارتی تاریخ کا انوکھا واقعہ پیش آیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کی یوکرینی صدر سے انتہائی سخت لہجے میں گفتگو ہوئی، دونوں نے یوکرینی صدر کو ڈانٹ دیا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، اس موقع پر میڈیا نمائندوں کے سامنے یوکرینی...
    ’اپنا منہ بند رکھو‘، ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے مابین زبانی جھڑپ کی ویڈیو وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کے صدر ولادیمیرن زیلنسکی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران دونوں رہنماؤں میں جھڑپ ہوگئی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنکسی سے کہا کہ نہیں آپ نے بہت باتیں کرلیں اب اپنا منہ بند رکھیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ہم نے اپنا فوجی سازوسامان نہ دیا ہوتا تو آپ کی جنگ 2 ہفتوں میں ختم ہوجاتی۔ انہوں نے زیلنسکی سے کہا کہ آپ لوگ یہ جنگ نہیں جیت سکتے اور...
    آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے صدارتی خطبہ میں اس متبرک مہینے کے فیوض و برکات اور عظمت و اہمیت کو اجاگر کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے استقبال ماہ رمضان کی تقریب منعقد انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے استقبال ماہ رمضان کی تقریب منعقد انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے استقبال ماہ رمضان کی تقریب منعقد انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے استقبال ماہ رمضان کی تقریب منعقد انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے استقبال ماہ رمضان کی تقریب منعقد انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے استقبال ماہ رمضان کی تقریب منعقد انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے استقبال ماہ رمضان کی...
    ویب ڈیسک —  ویب ڈیسک— صدر ولادیمیر پوٹن نے حال ہی میں امریکہ کو مستقبل کے کسی اقتصادی معاہدے کے تحت روس میں نایاب زمینی دھاتوں کے ذخائر مشترکہ طور پر ڈھونڈنے کی پیشکش کی تھی ، جس کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ روسی ذخائر کی مقدار یوکرین سے زیادہ ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ہم کر سکے تو میں روس سے بھی معدنیات خریدنا چاہوں گا۔ پوٹن کی جانب سے یہ پیش کش امریکہ اور یوکرین کے درمیان معدنیات کے ایک ابتدائی مسودے پر بات چیت کے بعد سامنے آئی تھی۔ دیکھتے ہیں روس کے پاس کونسے قیمتی معدنی ذخائر ہیں۔ روس میں نایاب زمینی دھاتوں کی...
    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کیلئے اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ ترقیاتی منصوبے خصوصاً پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے معاوضے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد فوری ادا کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے حصول کیلئے معاوضوں کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ مختلف منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے معاوضے بروقت ادا نہ کرنے کی وجہ...
    روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں جھوٹ بولا کہ 2022ء میں کیف حکومت اکیلی تھی۔ روسی ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ اور وینس نے جس تحمل کا مظاہرہ کیا وہ معجزہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے رویئے پر تحمل کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں جھوٹ بولا کہ 2022ء میں کیف حکومت اکیلی تھی۔ روسی ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ اور وینس نے جس تحمل کا مظاہرہ کیا وہ معجزہ ہے۔ واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں عالمی سفارتی تاریخ کا انوکھا واقعہ پیش آیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب...
    نوشہرہ + پشاور + اسلام آباد+ کوئٹہ + لاہور (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خصوصی نامہ نگار+ خبر نگار خصوصی + نمائندہ خصوصی) خیبر پی کے کے شہر نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ اور مدرسے کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق سمیت 8 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ صدر مملکت آصف علی زر داری اور زیر اعظم شہبازشریف‘ بلاول بھٹو نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا مذموم اور گھناؤنا عمل ہے، دہشتگرد ملک...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے دیہاڑی داروں کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ ایک سال کے دور حکومت میں ایک منصوبہ ایسا نہیں جو نامکمل ہو۔ ان کے دور حکومت میں "پنکی" اور "گوگی" کے نام پر رشوت کا بازار گرم تھا۔ مہاتما کے دور میں ہر عہدے کا ریٹ فکس تھا، تقرریاں و تبادلے پیسے لے کر کئے جاتے تھے۔ وسیم اکرم پلس کو اپنا تعارف کرانے کیلئے شہبازشریف کے نام کا سہارا لینا پڑتا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس میں کیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی شاندار کارکردگی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے تلخ کلامی کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی وائٹ ہاؤس کے کہنے پر وہاں سے روانہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ اور نائب صدر وینس نے یوکرینی صدر سے سخت لہجے میں گفتگو کی۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے زیلنسکی سے استفسار کیا کہ انہوں نے ابھی تک صدر ٹرمپ کا شکریہ کیوں ادا نہیں کیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ زیلنسکی اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ امریکا کو احکامات دے سکیں اور انہیں بہت زیادہ بولنے سے گریز کرنا چاہیے۔ مزید پڑھیں:ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات تلخ...
    مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے سے زائد مالیت کی کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمد ہوئی ہیں۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں کے ہاتھوں تشدد کے بعد جلائے گئے مصطفیٰ عامر کیس کے مرکزی ملزم ارمغان سے متعلق تفتیش جاری ہے ، اس کے ڈیفنس کے گھر سے 2 کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمد ہوئی ہیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد دونوں مشینوں کی پاکستان میں مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے ، ملزم غیر قانونی کال سینٹر کی کمائی کو امریکا میں کزن کو بھیجتا تھا، ملزم کا کزن امریکی ڈالر کا ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا کزن تمام رقم ملزم کے کرپٹوکرنسی کے...
    یوکرینی صدر نے ٹرمپ کو روس کے ساتھ محتاط رہنے کا مشورہ دیا، جس پر امریکی صدر ٹرمپ نے ان پر گستاخی کا الزام لگایا، اس ملاقات کے دوران دونوں کے فکر و نظر میں اختلافات بھی کھل کر سامنے آگئے۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران بار بار جھڑپیں ہوئیں اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ یوکرینی صدر نے ٹرمپ کو روس کے ساتھ محتاط رہنے کا مشورہ دیا، جس پر امریکی صدر ٹرمپ نے ان پر گستاخی کا الزام لگایا، اس ملاقات کے دوران دونوں کے فکر و نظر میں اختلافات بھی کھل کر سامنے آگئے۔ واضح رہے کہ دونوں...
    اسلام ٹائمز: یورپ کو اب تک یوکرین جنگ کا بھاری تاوان ادا کرنا پڑا ہے اور وہ اپنی معیشت، سلامتی اور حتی سیاسی عمل اور حکمرانی کو خطرے کا شکار محسوس کر رہا ہے۔ جرمنی، ہالینڈ، برطانیہ اور فرانس جنہوں نے تین سال پہلے یوکرین جنگ میں اہم کردار ادا کیا تھا اب ڈونلڈ ٹرمپ کے برتاو کو امریکہ اور یورپ کے تعلقات میں فیصلہ کن موڑ قرار دے رہے ہیں۔ خاص طور پر یہ کہ امریکہ کی جانب سے یورپ کے خلاف نئی ٹیکس پالیسی نے درآمدات پر منحصر جرمنی اور یورپ کی معیشت کو ایک نئے دھچکے کا شکار کر دیا ہے۔ یورپ جو نیٹو کے خاتمے کا انتظار کر رہا ہے اب ایک بار پھر یورپی دفاعی...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں کے ہاتھوں تشدد کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلائے جانیوالے مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں ملزم ارمغان کے 2 ملازمین کے 164کے مکمل بیانات کی کاپی موصول ہوگئی۔ عدالت میں دیے گئے بیان میں گواہ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ ارمغان نے جنوری سے پہلے 25 دن کی چھٹی دی تھی، نئے سال کی پہلی تاریخ پر ہم تین بجے دوپہر کو گھر آئے، ہم نیچے والے روم میں رہتے تھے اوپر جانے کی اجازت نہیں تھی، کھانا باہر سے آتا تھا اور بنگلے کا گیٹ ریموٹ سے کھلتا تھا۔گواہ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ 6 جنوری کو نو بجے رات کو ایک لڑکا آیا اور وہ اوپرچلا گیا، اس لڑکے کی شکل...
    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 50 پیسے اور ڈیزل میں 5 روپے 30 پیسے فی لیٹر سستا کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے موقعے پر عوام کو ایل پی جی کی قیمت میں ریلیف وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل میں 5 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر کمی کر دی گئی۔ مزید پڑھیے: کیا ڈی ریگولرائزیشن سے پیٹرول مہنگا ہوجائے گا؟ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت روپے پیسے فی...
    کراچی پولیس کے سربراہ جاوید عالم اوڈھو نے ارمغان کیس میں پولیس کی نااہلی کا اعتراف کرلیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس کی نااہلی ہے کہ ہمیں اس کام کا علم ہی نہیں ہوسکا، ہم نے اپنے افسران کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی ہے۔ ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے مالیت کی کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمدتفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد دونوں مشینوں کی پاکستان میں مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے، جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ارمغان اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے، اس سے سب ہی لوگ خائف تھے، اس کیس میں وزیر اعلیٰ سے بھی بات...
    وزیراعظم رمضان پیکج کے تحت 40 لاکھ مستحقین کو 5 ہزار روپے فی خاندان دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار کیش ٹرانسفر کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار ہم 40 لاکھ مستحقین کو فی مستحق خاندان 5 ہزار کیش رقم فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین کی کیٹیگری میں آنے والے افراد کو کیش ٹرانسفر کریں گے اور اس کیٹیگری میں آنے والے آبادی کی تعداد 2 کروڑ...
    پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کی جائزہ رپورٹ پر وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی کابینہ نے پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کنٹری جائزہ رپورٹ پر کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی وفاقی وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہے،کمیٹی پاکستان کی یو این سی اے سی کنٹری ریویو رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ وفاقی کابینہ نے یو این سی اے سی کنٹری ریویو رپورٹ کے جائزے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی، وفاقی وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہوگی، کمیٹی پاکستان کی یو...
    چیمپیئن ٹرافی 2025 کے دوران افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا، دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ مل گیا۔ آسٹریلیا چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے 10ویں میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 274 رنز کا ہدف دیا تھا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کا افغانستان اور آسٹریلیا کے اہم میچ بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا تاہم آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کے 274 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے 12.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر...
    ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 28 فروری کو اسلام آباد سے جاری موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق ضلع سکردو کے مختلف علاقوں میں دو مارچ سے چار مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے مختلف علاقوں میں 2 مارچ سے 4 مارچ تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 28 فروری کو اسلام آباد سے جاری موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق ضلع سکردو کے مختلف علاقوں میں دو مارچ سے چار مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا...
    اسلامی نظریاتی کونسل نے رمضان المبارک کے دوران ضابطہ اخلاق جاری کردیا ، رمضان نشریات کیلئے ٹی وی چینلز کو ادارتی کمیٹیوں میں مذہبی شخصیات اور اسکالرز کو شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے جاری ضابطہ اخلاق میں کہا ہے مساجد،مجالس اورامام بارگاہوں میں نفرت انگیزتقاریرنہ کی جائیں ، فرقہ وارانہ موضوعات پراخبارات، ٹی وی یاسوشل میڈیا پرمتنازعہ گفتگو نہ کی جائے ، ایسا کوئی پروگرام نہ چلایا جائے جو فرقہ وارانہ نفرت پھیلانےکا سبب بنے ، ایسا کوئی پروگرام نشر نہ کیا جائےجو مذہبی ہم آہنگی کیلئےنقصان دہ ہو ، متنازع فرقہ وارانہ امور کو کسی صورت زیر بحث نہ لایا جائے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق تعمیر شخصیت، اخلاقی اقدار،مذہبی...
    یکم مارچ کو سرمائی چھٹیوں کے بعد نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے اور شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے سرکاری سکولوں میں نامور ثناء خوانوں کی شہادت پر سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بلتستان بھر کے سرکاری غیر سرکاری اور نیم سرکاری سکولوں میں نامور ثناء خوانوں علی کاظم خواجہ، سید جان علی شاہ رضوی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے سوگ میں یکم مارچ کو سرمائی چھٹیوں کے بعد نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے اور شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے...
    جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ کے ممبران میں توسیع کردی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامرفاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم آئینی بینچ میں شامل،جسٹس صلاح الدین اورجسٹس شکیل احمد کو بھی آئینی بینچ کا حصہ بن گئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی کی زیر صدارت ججزتقررکیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئے 8 سیشن ججز کے ناموں پرغورکیا گیا۔ راجہ غضنفرعلی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان، تنویراحمد شیخ کے نام زیرغورآئے۔ جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید، اکبرگل خان کے ناموں پر بھی غورکیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہورہائیکورٹ میں چارایڈیشنل ججزتعینات کرنےکی منظوری دے دی گئی۔ غضنفرعلی، طارق باجوہ، عبہرگل، تنویرشیخ کے ناموں کی منظوری کی دی گئی۔چاروں ججزکوایک...
    معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے بیٹے ساحر حسن کے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے میڈیا سے بات کی ہے۔ ساجد حسن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا ہے، حالانکہ ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔ ساجد حسن نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کا قتل ایک المناک واقعہ ہے، اور مصطفیٰ کی والدہ کا ویڈیو پیغام سن کر وہ رات بھر سو نہیں سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ مصطفیٰ بھی ان کے بیٹے جیسا تھا، اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا منصفانہ ٹرائل ہو تاکہ اصل مجرموں کو سزا مل سکے۔ ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ساتھ...
      بیجنگ :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد، “امریکہ اول” کے اصول پر عمل کرتے ہوئے، تقریباً تمام بیرونی امدادی پروگراموں پر 90 دن کی “فریز” لگا دی۔ حال ہی میں، فلپائنی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے فلپائن کو 336 ملین ڈالر کی فوجی امداد “چھوٹ” دی ہے۔ امریکہ کبھی بھی خیراتی کام نہیں کرتا، تو اس بار فلپائن کو “خصوصی مراعات” کیوں دی گئی ہیں؟ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوجی امداد فلپائن میں امریکہ کی بین الاقوامی دراندازی کے لیے اہم معاونت فراہم کرتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ امریکہ فلپائن کو خاص فوجی امداد فراہم کرتے ہوئے اسے چین کو...
      بیجنگ :چین کی صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے حال ہی میں بیجنگ، شنگھائی، ہائی نان اور شین زین سمیت چار علاقوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام سروسز کے پائلٹ پروگرام کے تحت  13 غیر ملکی  کاروباری اداروں کو منظوری جاری کی ہے۔ متعلقہ ادارے انٹرنیٹ تک رسائی اور انفرمیشن کی خدمات جیسے ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام  خدمات انجام دے سکتے ہیں۔فروری 2025 کے اختتام تک ، چین میں 2،400 سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری والی ٹیلی کام کمپنیاں ہیں ، جو 2024 کے  عرصے کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہیں۔ اس بار پائلٹ آپریشن کے لیے جن 13 غیر ملکی سرمایہ کاری والے اداروں کی منظوری دی گئی ہے ان کی پیرنٹ کمپنیاں  زیادہ تر...
    آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جوز بٹلر کا بطور کپتان آخری میچ ہوگا کیوں کہ انہوں نے افغانستان سے شکست کے سبب مقابلے سے باہر ہوجانے پر کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چمیپیئنز ٹرافی: افغانستان سے شکست پر انگلینڈ کے کپتان مستعفی یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔ جوز بٹلر نے جمعے کو انگلش کوچ برینڈن میکولم  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے درست وقت ہے کہ میں یہ عہدہ چھوڑ دوں۔ یاد رہے کہ افغانستان کی جانب سے دیے گئے 326...
      بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے چین کی14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے سیشن کے لئے چین کی ریاستی کونسل کی جانب سے پیش کی جانے والی “حکومتی ورک رپورٹ” کے مسودے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ گزشتہ سال چینی معیشت مستحکم انداز میں آگے بڑھی، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ ملا، مجموعی طور پر سماجی صورتحال مستحکم رہی اور معاشی و سماجی ترقی کے طے شدہ اہم اہداف کو احسن طریقے سے حاصل کیا گیا۔ اجلاس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 فروری 2025ء) جرمنی کی قدامت پسند جماعتوں کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) پر مشتمل اتحاد نے آج جمعہ 28 فروری کو ملک میں آئندہ حکومت کے قیام کے لیے سوشل ڈیموکریٹس (ایس پی ڈی) کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔ ہم مذاکرات کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ جرمنی کے 23 فروری کو ہونے والے وفاقی پارلیمانی انتخابات میں قدامت پسند بلاک نے تقریباً 28.5 فیصد ووٹ حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چانسلر اولاف شولس کی جماعت ایس پی ڈی نے اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر محض 16.4 فیصد ووٹ کیے۔ میرس نے انتہائی دائیں بازو کی...
      بیجنگ :مارچ کے خوشگوار موسم میں سالانہ قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے اجلاس بیجنگ میں شروع ہوں گے۔ دو اجلاسوں کے دوران قومی عوامی کانگریس کے نمائندے اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے مندوب قومی معیشت اور عوام کے ذریعہ معاش جیسے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، رائے عامہ کو جانیں گے ، لوگوں کی دانش مندی کو جمع کریں گے اور اتفاق رائے پیدا کریں گے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ قومی معیشت اور عوام کے ذریعہ معاش سے متعلق تمام بڑے اور چھوٹے معاملات نمائندوں کی تجاویز میں کیسے ڈھلے اور “دو اجلاسوں” تک کیسے پہنچے ؟ہر چینی شہری مختلف چینلز جیسے سرکاری محکموں کی ویب سائٹس...
      اسلام آباد: چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس اور پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن نے باضابطہ طور پر وزیراعظم ہاؤس پاکستان میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا مشاہدہ کیا ۔ یوں چینی حکومت کی جانب سے دوسرے ممالک کے لیے خلابازوں کے انتخاب اور تربیت کے پروگرام کا آغاز ہوا ۔جمعہ کے روز جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے نتیجے میں چینی خلائی اسٹیشن پہلے غیر ملکی خلاباز کو خوش آمدید کہے گا، جس سے چین اور پاکستان کے درمیان انسان بردار خلائی پرواز کے شعبے میں گہرے تعاون کا ایک نیا باب رقم کیا جائےگا۔ منصوبے کے مطابق فریقین تقریباً ایک سال...
    کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 6 پیسے کی کمی سے 279 روپے 66 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بینکنگ، مائننگ اور انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے پانچ معاہدوں، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک بار پھر 21 ملین ڈالر کے اضافے اور آئی ایم ایف کے تیکنیکی مشن کے جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ڈیڑھ ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے کی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔  مارچ کے پہلے ہفتے...
    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے اخبار میں اشتہار پر صوبائی وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب سے پوچھنا چاہیے کہ ان کی موجودگی میں ایسا کیوں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی جانب سے اخباروں میں اشتہارات، رانا ثنااللہ بھی بول پڑے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثنااللہ نے کہا کہ مریم نواز کا اخباروں میں اشتہار سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ مریم نواز کا اس میں کوئی قصور نہیں ہوگا، وہ واقعی محنت کررہی ہیں اور کوشش کررہی ہیں، میں مریم اورنگزیب سے ضرور پوچھوں گا، ان اشتہاروں سے برا...
    ہائی کورٹ کی سنگل بینچ جس میں جسٹس روہت رنجن اگروال شامل تھے، نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مسجد کمیٹی فی الحال صرف صفائی کرا سکتی ہے لیکن کسی بھی طرح کی رنگائی پتائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے سنبھل کی جامع مسجد میں رنگ و روغن کرانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور صرف صفائی کی اجازت دی ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) کی رپورٹ کی بنیاد پر سنایا، جس میں کہا گیا تھا کہ مسجد کی موجودہ حالت میں کسی بھی قسم کی رنگائی پوتائی کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ معاملہ اس وقت عدالت میں پہنچا جب مسجد کمیٹی نے...
    کراچی:  زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر مستحکم رہی۔  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بینکنگ، مائننگ اور انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے پانچ معاہدوں، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک بار پھر 21 ملین ڈالر کے اضافے اور آئی ایم ایف کے تیکنیکی مشن کے جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ڈیڑھ ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے کی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ مارچ کے پہلے ہفتے میں آئی ایم ایف کے دوسرے مشن کی آمد اور معیشت کا جائزہ...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے کرپٹو کرنسی کی 2 مائنگ مشینیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی مالیت اربوں روپے ہے۔  تفتیشی حکام کی جانب سے کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار نامزد ملزم ارمغان کے متعدد مرچنٹ اکاؤنٹس ہونے انکشاف کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’ڈٹے رہنا ڈرنا مت‘، ارمغان کا کورٹ روم میں ساتھی ملزم شیراز کو مشورہ مرچنٹ اکاؤنٹس جعل سازی سے حاصل شدہ رقم کی منتقلی کے لیے استعمال ہوتے تھے، ملزم ارمغان جعل سازی سے حاصل شدہ رقم کو براہ راست کرپٹو کرنسی میں منتقل کرتا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ آج (بروز جمعہ) ملزم کے ڈیفنس کے گھر سے...
    پاکستان سے آنے والے مسافروں کو ترکیہ میں داخلے کے اہل ہونے کے لیے ترکیہ کا ای ویزا درکار ہوتا ہے۔ پاکستانی باشندے درست سفری اجازت نامے کے بغیر ترکیہ میں داخل نہیں ہو سکتے، یہاں تک کہ مختصر قیام کے دوروں کے لیے بھی۔ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے ذیل میں دیے گئے کچھ اقدامات پر عمل کر کے ترکیہ کے ویزے کے لیے آسانی اور تیزی سے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کو آن لائن مکمل کرنا اور پُر کرنا ہوگا۔ ترکیہ ویزا درخواست فارم پاکستانی شہریوں کے لیے:درخواست دہندگان کو مطلوبہ تفصیلات کے ساتھ فارم پُر کرنا ہوگا، بشمول پاسپورٹ ڈیٹا، سفری تفصیلات، اور بنیادی ذاتی صفات۔ترکہ ویزا آن لائن درخواست فارم کو آن لائن مکمل ہونے...
    پشاور(نیوز ڈیسک)رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں جاری ہے جس کی سربراہی چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح 5 بج کر 44 منٹ پرچاند کی پیدائش ہوئی ہے اور چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر 16 سے 18 گھنٹے ہونی چاہیے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بادل موجود ہیں، بلوچستان اورپنجاب میں مطلع صاف ہے۔ دوسری جانب سپارکو کا کہنا ہے کہ چاندصبح 5:44 بجے پیدا ہوا ہے، غروب افتاب کےوقت عمر12گھنٹے ہوگی، چاند کی...
    سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بہتر بنانے کے عزم اور سابق پاکستانی کرکٹرز پر تنقید کے بعد وسیم اکرم کا ردِ عمل سامنے آگیا۔ سابق پاکستانی کرکٹر اپنے ردِ عمل میں اس بات کی وضاحت کی کہ وہ کیوں باضابطہ طور پر پاکستانی ٹیم کے لیے کام کرنے سے گریزاں ہیں۔خیال رہے کہ 29 سال کے انتظار کے بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرنے والے پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی 2025 میں سفر ٹورنامنٹ شروع ہونے کے پانچ دنوں کے اندر ہی ختم ہوگیا اور قومی ٹیم ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی۔ ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز اور پھر بھارت سے 6...
    رمضان المبارک کی آمد کے موقعے پر حکومت نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی۔ یہ بھی پڑھیں: کیا ڈی ریگولرائزیشن سے پیٹرول مہنگا ہوجائے گا؟ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  ایل پی جی کی قیمت  6 روپے 15 پیسے کمی کے بعد اب 247 روپے 82 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ مزید پڑھیے: عام آدمی کو سستا پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے کی حکمت عملی تیار قیمت میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر 72 روپے 87 پیسے سستا ہو ہوا ہے۔ 11.8 کلوگرام...
    پاکستان کے پہلے خلا باز کی تربیت اور چینی اسپیس اسٹیشن مشن پر روانگی کے حوالے سے پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہو گیا۔ سپارکو ترجمان کے مطابق اسپارکو کے چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ سپارکو کے مطابق پاکستان کے پہلے خلا باز کو تیانگونگ چینی خلائی اسٹیشن کے مشن پر روانہ کیا جائے گا، دو پاکستانی خلا باز چین کے ایسٹروناٹ سینٹر میں تربیت حاصل کریں گے۔ سپارکو ترجمان کے مطابق خلا باز کو سائنسی پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر تربیت دی جائے گی۔ ترجمان سپارکو نے کہا کہ یہ خلا باز چین اسپیس اسٹیشن میں مخصوص سائنسی تحقیق کے لیے تیار ہوگا، خلا باز کے انتخاب کا عمل 2026 تک مکمل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 فروری 2025ء) خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے پولیو کے دو نئے کیسز جمعہ 27 فروری کو رپورٹ کیے گئے۔ یہ پیشرفت پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے جاری کوششوں کے لیے ایک دھچکا ہے، جو گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ بیماری اب صرف پاکستان اور اس کے ہمسایہ ملک افغانستان میں موجود ہے۔ پولیو وائرس افغانستان سے پاکستان میں کیسے پھیل رہا ہے؟ پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے میں اب تک کامیاب کیوں نہیں ہو سکا؟ پولیو کے دو تازہ کیسز صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھمیں ملے ہیں اور ملک میں پولیو کے خاتمے کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2025)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 5 نئے ججز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل کر دیئے گئے ، آئینی بینچ میں ججز کی تعداد 8 سے بڑھا کر 13 کردی گئی،سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل کئے گئے ججز میں جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں۔آئینی بینچ میں بلوچستان سے ایک، خیبر پختونخواہ سے 2 جبکہ سندھ اور اسلام آباد سے 1، 1 جج کو شامل کیا گیا ہے۔ آئینی بینچ میں5 مزید ججزکوشامل کرنے کی منظوری اکثریت سے دی گئی۔اجلاس میں جسٹس منیب اختر، جسٹس منصورعلی شاہ اور پی ٹی آئی کے...
    توہین عدالت کے کیس میں بری ہونے والے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نظر عباس عہدے سے ریٹائر ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)توہین عدالت کے کیس میں بری ہونے والے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نظر عباس عہدے سے ریٹائر ہو گئے ۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نظر عباس کو خیر باد کہا،چیف جسٹس نے نظر عباس کی سپریم کورٹ میں سالوں کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ اعلامیے کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ محمد سلیم خان نے بھی نظر عباس کی خدمات کو سراہا،چیف جسٹس اور رجسٹرار نے نذر عباس کو سووینئیر بھی پیش کیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ اورپہلے پاکستانی خلا باز کو چین کے خلائی سٹیشن تک لے جانے کااقدام پاک چین دوستی کاایک نیاباب ہے،سمجھوتہ سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاسی ہو رہی ہے،پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم منصوبہ کے ذریعہ پاکستان میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے، سپارکوکوپاک چین خلائی تعاون سے بھرپورطریقے سے استفادہ کرنا ہو گا۔انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں قومی خلائی ایجنسی، پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن اور عوامی جمہوریہ چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے...
    سپریم کورٹ میں آئینی بینچ میں مزید 5 ججوں کے اضافے کی منظوری دے دی گئی۔آئینی بینچ کے مزید 5 ججوں میں جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں۔جسٹس اشتیاق ابراہیم خان اور جسٹس صلاح الدین پنہور  بھی آئینی بینچ کا حصہ بن گئے، 5 ججوں کی شمولیت کے بعد سپریم کورٹ آئینی بینچ کے ارکان کی تعداد 13 ہوگئی۔آئینی بینچ میں بلوچستان سے ایک، خیبر پختونخوا سے 2 جبکہ سندھ اور اسلام آباد سے 1، 1 جج کو شامل کیا گیا ہے۔
    کوئٹہ: جان محمد گیلانی کراس روڈ پر فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نیتجے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 سے 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، جس سے 4 دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ https://www.facebook.com/reel/486486974529963 دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے فورسز کی گاڑی کا نشانہ بنایا گیا۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے دیہاڑی داروں کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،ایک سال کے دور حکومت میں ایک منصوبہ ایسا نہیں جو نامکمل ہو، ان کے دور حکومت میں پنکی اور گوگی کے نام پر رشوت کا بازار گرم تھا، مہاتما کے دور میں ہر عہدے کا ریٹ فکس تھا، تقرریاں و تبادلے پیسے لے کر کئے جاتے تھے۔وسیم اکرم پلس کو اپنا تعارف کرانے کیلئے شہبازشریف کے نام کا سہارا لینا پڑتا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی...
    ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے ’’اپنے یا پرائے‘‘ ارکان اسمبلی کی خاص فہرست تیار کرلی گئی ہے، جو جلد بانی تحریک انصاف کے حوالے کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ میں اپنے ورکرز کو یقین دلاتی ہوں کہ کسی بھی کارکن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ بلیک اینڈ وائٹ لسٹ تیار ہو چکی ہے جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ 8 فروری کو نہیں نکلے اور جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ کھڑے رہے، ان تمام کی لسٹ بہت جلد خان صاحب تک پہنچ جائے گی۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی...
    اکوڑہ خٹک میں دارالعلوم حقانیہ میں خود کش حملہ فتنہ الخوارج اور ان کے سر پرستوں کی مذموم کارروائی ہے جس میں خواتین کی تعلیم کے حق میں ٹھوس مؤقف رکھنے کی بنا پر مولانا حامد الحق حقانی کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں بم دھماکہ، مولانا حامد الحق سمیت متعدد افراد شہید سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے کیا جس میں مولانا حامد الحق حقانی کو نشانہ بنایا گیا جنہوں نے گزشتہ ماہ رابطہ عالم اسلامی کے تحت ہونے والی کانفرنس میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے واضح اور دو ٹوک مؤقف اختیار کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا...
    ایک بیان میں جعفریہ الائنس رہنما نے کہا کہ دہشت گردوں کی نرسیوں کے خلاف کارروائی کئے بغیر ان حملوں کا تدارک ممکن نہیں وگرنہ دہشت گردی کی آگ مزید پھیل سکتی ہے، پاراچنار پر حملوں سے لے کر اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کرنے والے عناصر کے سرپرستوں کیخلاف کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکریٹری سید شبر رضا نے مدرسہ حقانیہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور مولانا حامد الحق کی شہادت پر پسماندگان سے تعزیت و تسلیت پیش کی۔ ایک بیان میں سید شبر رضا نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل نماز جمعہ کے اجتماعات پر خودکش حملہ اسلامی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی...
    فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایل ایف کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رہے گی اور دنیا کو اس مسئلے کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے پاکستان ہیومن رائٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقوق اور آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں معروف شخصیات، بشمول ڈاکٹر خالدہ غوث، سفیر غلام محمد بلوچ، اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 فروری 2025ء) یورپی یونین بھارت کے ساتھ سکیورٹی اور دفاعی شراکت داری کے مواقعوں کی تلاش میں ہے۔ یہ بات بھارت کے دورے پر موجود یورپی یونین کی سربراہ ارزولا فان ڈئر لائین نے آج جمعہ 28 فروری کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات سے قبل کہی۔ یورپی رہنما جمعرات کو اپنے کالج آف کمشنرز کے ساتھ دو روزہ دورے پر بھارت پہنچی تھیں، جو اپنے روایتی حلیف، امریکہ کے ساتھ خراب تعلقات کے حوالے سے پیش بندی میں مصروف ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دوست اور دشمن ممالک کے خلاف متعدد محصولات کے اعلان کے بعد یورپی وفد کے دورہ بھارت کا مقصد دنیا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دارالعلوم حقانیہ، اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
    آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید کے مطابق جامعہ حقانیہ کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد مبینہ خودکش حملہ کیا گیا، جس میں جامعہ حقانیہ کے سربراہ حامد الحق حقانی سمیت 5 افراد شدید زخمی ہیں۔ آئی جی خیبر پختون خوا نے بتایا ہے کہ مولانا حامد الحق حقانی کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، حملے کا ہدف وہی تھے۔ اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 نمازی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکا مسجد کی اگلی صفوں میں ہوا ہے۔ ڈی پی او عبدالرشید کے مطابق دھماکا خودکش تھا، جس میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے اور جے...
    آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید کے مطابق جامعہ حقانیہ کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد مبینہ خودکش حملہ کیا گیا، جس میں جامعہ حقانیہ کے سربراہ حامد الحق حقانی سمیت 5 افراد شدید زخمی ہیں۔ آئی جی خیبر پختون خوا نے بتایا ہے کہ مولانا حامد الحق حقانی کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، حملے کا ہدف وہی تھے۔ اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 نمازی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکا مسجد کی اگلی صفوں میں ہوا ہے۔ ڈی پی او عبدالرشید کے مطابق دھماکا خودکش تھا، جس میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے اور جے...
    نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 نمازی شہید ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکا مسجد کی اگلی صفوں میں ہوا ہے۔مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامدالحق بھی زخمیڈی پی او عبدالرشید کے مطابق دھماکا خودکش تھا جس میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے اور جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامدالحق بھی زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں، جو زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر رہی ہیں۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا ہے۔لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں ایمرجنسی نافذ اکوڑہ خٹک دھماکے کے بعد...
    نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، دھماکے میں جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامدالحق بھی زخمی ہوئے۔جیو نیوز کے مطابق مولانا حامد الحق کے بیٹے ثانی حقانی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے وقت سیکڑوں افراد مسجد میں موجود تھے اور دھماکے میں 4 سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا، مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے...
    خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور اور زرعی اختراع کے 17ویں ایڈیشن کے فاتحین کا اعلان سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالوہاب زید نے ابوظہبی کے ایمریٹس پیلس ہوٹل میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ایرتھ زید فلانتھروپیز کے زیر اہتمام اس ایوارڈ میں 28 ممالک کے 187 امیدواروں نے شرکت کی، جو اس کی عالمی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، کھجور اور زرعی اختراع کے ضمن میں بااثر سائنسدانوں کے زمرے میں ایوارڈ پاکستان سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر غلام سرورمرخند اور مصر کے ڈاکٹر شریف فتحی علی کو دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سائنسدان کو طب کے شعبے میں عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا شیخ نہیان مبارک النہیان، رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر اور خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے...
    دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں  نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، دھماکے میں جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامدالحق بھی زخمی ہوئے۔مولانا حامد الحق کے بیٹے ثانی حقانی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے وقت سیکڑوں افراد مسجد میں موجود تھے اور دھماکے میں 4 سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا، مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
    دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 4 افراد جاں بحق ہوگئے .جبکہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں ’جانے کا وقت آ گیا ‘امیتابھ بچن کی ٹوئٹ نے مداحوں کو پریشان کردیا
     ویب ڈیسک:نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 نمازی شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا مسجد کی اگلی صفوں میں ہوا ہے۔ ڈی پی او عبدالرشید کے مطابق ڈی پی او کے مطابق دھماکے میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے اور جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامدالحق بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں، جو زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر رہی ہیں۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز سینٹرل پولیس آفس کے مطابق مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا نماز جمعہ...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے پاکستان آنے والے نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا پاکستانی عوام کی میزبانی دیکھ کر دنگ رہ گئے اور تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔ وکرانت گپتا کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں لاہور کی سڑکوں پر گھومتے دیکھا جا سکتا ہے جہاں شہری ان کا نام لے کر نعرے لگاتے نظر آئے اور انہیں سندھی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ Vikrant Gupta reaction on Pakistan hospitality.#ChampionsTrophy2025 pic.twitter.com/XbgLREBvaq — Jabir khan (@jabirkhan_khan9) February 27, 2025 بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستانی عوام ان کی ایسے میزبانی کریں گے کیونکہ وہ ایک عام سے صحافی...
    پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت کے ایک فیصلہ کن لمحے میں جیریز دناتانے ملک کی پہلی خواتین کی زیر قیادت اور اہتمام والی پرواز کے آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ جس میں ایک تمام خواتین اسٹاف پر مبنی ٹیم نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سری لنکن ایئر لائنز اے 320 کے مکمل ٹرن اراؤنڈ کو کامیابی کے ساتھ سرانجام دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سول ایوی ایشن ایئرکرافٹ کی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب لینڈنگ جیریز دناتا کے ایک اعلامیے کے مطابق عالمی یوم خواتین سے قبل پاکستانی ہوابازی کی صنعت میں یہ تاریخی پہل دفتروں اور اسی نوعیت کی کام کرنے کی جگہوں پر سماجی اکٹھ کو فروغ دینے میں ایک واضح کردار ادا کرےگا۔ ’اپنے...
    کراچی: دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفی عامر کے قتل سے چند گھنٹے قبل عدالت میں پیش ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس کورٹ نے مقتول مصطفی عامر کانام منشیات کیس سے خارج کردیا۔ تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ مصطفی عامر کا انتقال ہوگیا ہے۔  مصطفی عامرکو31جنوری 2024 کو گرفتارکیاگیاتھا۔ 20مارچ 2024 کو مصطفی عامر اورنعمان یعقوب کی ضمانت منظورہوگئی تھی۔  مصطفی قتل ہونے سے چند گھنٹے قبل6جنوری کوعدالت میں آخری بار پیش ہواتھا۔  قبل ازیں 22فروری تک مصطفی عامرکےعدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہوتےرہے۔ کیس میں  مصطفی عامر کے 2  ساتھی میاں عمار حمید اور فیصل یعقوب اشتہاری ہیں۔
    واشنگٹن اسٹیٹ میں ایک جوڑے کو کیپٹن امریکا کی نئی فلم ’’بریو نیو ورلڈ‘‘ دیکھتے ہوئے ایسا ایکشن ملا جس کی انہوں نے کبھی توقع نہیں کی تھی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے این بی سی نیوز کے مطابق منگل کی رات، جب ایک جوڑا لیبرٹی سنیما میں کیپٹن امریکا کی نئی فلم کا لطف اٹھا رہا تھا کہ اچانک سنیما ہال کی چھت ان کے سروں پر گرگئی۔ اطلاعات کے مطابق ویناچی فائر ڈپارٹمنٹ کو تقریباً 8 بجے کال موصول ہوئی، جس پر عملے نے پہنچ کر دیکھا کہ سنیما ہال میں صرف دو افراد موجود تھے۔ خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا، ’’یہ تو انٹرایکٹو مووی ایکسپیرئنس کہلائے گا......
    پی ٹی آئی کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھے چلیں گی توحکومت کو گھر چھوڑ آئیں گے،  بانی پی ٹی آئی کےکہنے  پر مولانا فضل الرحمان کےساتھ رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 26 ویں آئینی ترمیم پرمولانا فضل الرحمان کو قائل نہیں کرسکے، 26 ویں ترمیم پر مولانا سے رابطوں سے ڈرافٹ بہتر ہوگیا، میں سمجھتا ہوں مولانا فضل الرحمان کےساتھ معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیان دیکھا ہے، وہ کہہ رہے تھےکہ کچھ لوگ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نئے وفاقی وزراء، وزراء مملکت اور مشیروں سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان کی ملاقات وزیراعظم کا وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، وزیراعظم ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں، وزیراعظم ایک سال کے عرصے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، ترسیلات زر میں اضافہ اور دیگر معاشی اعشاریے آئندہ سالوں میں مزید بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت جاری رکھیں گے، وزیراعظم تمام وفاقی وزراء اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر جائزہ میں خود لوں گا، وزیراعظم عوامی نمائندوں...
    سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے پی ٹی آئی کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دے دی۔سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل حامد خان نے دلائل دیے۔دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ نے درخواست میں لکھا ہے 9 مئی واقعے میں درجنوں شہری ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والے کسی شہری کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ لگایا ہے؟ کوئی ایک سرٹیفکیٹ تو ہمیں دکھا دیتے۔جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ...
    ڈسڑکٹ کورٹ اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کو مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق بغیر کسی شک و شبہ کے کیس ثابت کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہے، شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو ملتا ہے، اس کیس میں استغاثہ شواہد کے ساتھ اپنا کیس ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے اسل یے عدالت مصطفی نواز کھوکھر کو الزامات سے بری قرار دیتی ہے۔ سال 2019 میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر پر صدر آصف علی زرداری کو نیب کی حراست سے...
    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن ہار گئی دھاندلی ہی ان کے پاوں کی بیڑیاں ہیں، رمضان المبارک میں آسانیوں کے بجائے پچاس وزیر بنا دئیے ہیں، امریکہ گورنمنٹ چھوٹی کررہا ہے اور ہم بڑی کررہے ہیں،پی ٹی آئی گرینڈ الائنس بنانے میں ابھی تک ناکام ہے، انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر طبقہ سے یہ حکومت بلیک میل ہو رہی ہے۔ حکومت چل نہیں رہی گھسیٹ رہی ہے۔پی ٹی آئی قیادت حالات سے فائدہ نہیں اٹھا رہی۔سٹریٹ پاور مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے پاس ہے۔یہ لوگ مائنس فضل الرحمان کرنے چلے ہوئے ہیں۔ موجودہ پی ٹی آئی عہدیداروں کا کوئی سیاسی بیک...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) پاکستان نے دنیا بھر میں قیام امن کے اقدامات کو بہتر بنانے میں اقوام متحدہ کی پولیس کی شمولیت پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نےسلامتی کونسل میں تنازعات سے متاثرہ ممالک کے لئے اقوام متحدہ کی حمایت کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یواین او کی پولیس عالمی سطح پر قیام امن کے لیے سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے ، قیام امن کے حوالے سے اقوام متحدہ کے فلیگ شپ منصوبوں میں یواین پولیس کے نقطہ نظر کو شامل کر کے تنازعات سے متاثر ممالک میں امن بحال کرنے کے اقدامات کو زیادہ موثر بنایا جا سکتا...
    قمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، حکام نے سندھ کے علاقے قمبر اور پنجاب کے منڈی بہاؤالدین میں پولیو کیسز کی تصدیق کردی ہے۔(جاری ہے) سندھ میں رواں برس کا تیسرا اور پنجاب کا پہلا پولیو کیس سامنے آیا ہے، اس سال پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ملک میں پولیو کے 74 کیسز سامنے آئے تھے، ان کیسز میں بلوچستان سے 27، کے پی سے 22 اور سندھ سے 23 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ان کے علاوہ پنجاب اور اسلام آباد سے گزشتہ سال پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔
    سابق کپتان شعیب ملک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹرز اور صحافی اپنا ہوم ورک پورا کیا کریں اس کے بعد بات کیا کریں۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جو لوگ ان کے 50 لاکھ روپے ماہانہ کمانے پر تنقید کر رہے ہیں وہ ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ مینٹور شپ قبول کرنے سے پہلے بھی ماہانہ 50 لاکھ سے بہت زیادہ کماتے تھے اور اگر اس کے ثبوت چاہیے تو وہ بھی دینے کو تیار ہیں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ’ہم یہاں ٹیم کی بہتری کے لیے آئے ہیں اور ہمیں اصل...
    کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کو بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ڈسڑکٹ کورٹ اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کو مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق بغیر کسی شک و شبہ کے کیس ثابت کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہے، شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو ملتا ہے، اس کیس میں استغاثہ شواہد کے ساتھ اپنا کیس ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے اسل یے عدالت مصطفی نواز کھوکھر کو الزامات سے بری قرار دیتی ہے۔ سال 2019 میں مصطفیٰ...
    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے بانی شیخ احمد یاسین شہید کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں اُنہوں نے اسرائیل کے خاتمے کے بارے میں پیش گوئی کی تھی۔ عرب میڈیا نے شیخ احمد یاسین شہید سے 1999ء میں ایک انٹرویو کے دوران اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں سوال پوچھا تھا۔ اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اسرائیل کو ظلم و جبر کے ذریعے قائم کیا گیا ہے اور ظلم پر مبنی کوئی بھی چیز ہمیشہ قائم نہیں رہتی۔ شیخ احمد یاسین شہید نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی طاقت غیر معینہ مدت تک نہیں رہتی۔ اُنہوں نے کہا کہ جس...
    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے سندھ کے شہر قمبر اور پنجاب کے شہر منڈی بہاالدین میں پولیو کیسز کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں رواں سال پولیو کے مزید دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے سندھ کے شہر قمبر اور پنجاب کے شہر منڈی بہاالدین میں پولیو کیسز کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے۔ لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے قومی روزنامے کو بتایا کہ یہ سندھ سے تیسرا اور رواں سال پنجاب سے پہلا پولیو کیس ہے جس کے بعد 2025ء میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ اس...