واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے تلخ کلامی کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی وائٹ ہاؤس کے کہنے پر وہاں سے روانہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ اور نائب صدر وینس نے یوکرینی صدر سے سخت لہجے میں گفتگو کی۔

نائب صدر جے ڈی وینس نے زیلنسکی سے استفسار کیا کہ انہوں نے ابھی تک صدر ٹرمپ کا شکریہ کیوں ادا نہیں کیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ زیلنسکی اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ امریکا کو احکامات دے سکیں اور انہیں بہت زیادہ بولنے سے گریز کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات تلخ کلامی میں بدل گئی

ٹرمپ نے زیلنسکی پر الزام عائد کیا کہ ان کی وجہ سے جنگ بندی ممکن نہیں ہو پا رہی اور وہ تیسری عالمی جنگ کا خطرہ مول لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو روس-یوکرین جنگ کبھی شروع نہ ہوتی۔ ٹرمپ نے سہ فریقی مذاکرات کو "مشکل" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی آسان معاملہ نہیں ہوگا۔

اس تند و تیز گفتگو کے بعد دونوں صدور کی مشترکہ پریس کانفرنس اور معدنی وسائل کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منسوخ کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کی ڈانٹ ڈپٹ کے بعد یوکرینی صدر زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس سے جانے کا کہا گیا جس کے بعد وہ روانہ ہو گئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب زیلنسکی امن کے لیے تیار ہوں تو وہ واپس آ سکتے ہیں۔

یہ واقعہ عالمی سفارتی تاریخ کا ایک انوکھا واقعہ ہے جہاں ایک ملک کے صدر کو دوسرے ملک کے صدر کی جانب سے اس قدر سخت رویے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یوکرینی صدر وائٹ ہاؤس کے بعد

پڑھیں:

ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے اربوں ڈالر کی امداد روک دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اپریل 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ چونکہ ہارورڈ یونیورسٹی نے اپنے کیمپس میں متعدد سرگرمیوں کو روکنے کے مطالبات کو مسترد کر دیا ہے، اس لیے یونیورسٹی کو دی جانے والی تقریباﹰ سوا دو بلین ڈالر سے زیادہ کی امداد اور 60 ملین ڈالر کے دیگر معاہدوں کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ اعلان پیر کے روز کیا گیا اور پیر ہی کے دن ہارورڈ نے ٹرمپ انتظامیہ کے متعدد مطالبات کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا۔​

سفید فام انسانوں میں نسلی تعصب زیادہ، نئی ہارورڈ اسٹڈی

ہارورڈ یونیورسٹی نے اپنے رد عمل میں کیا کہا؟

یونیورسٹی کے صدر ایلن گاربر نے ہارورڈ کمیونٹی کے نام اپنے ایک خط میں لکھا: ’’یونیورسٹی اپنی آزادی سے دستبردار نہیں ہو گی اور نہ ہی اپنے آئینی حقوق کو ترک کرے گی۔

(جاری ہے)

‘‘

ایلن گاربر نے ہارورڈ کمیونٹی کے نام اپنے مکتوب میں مزید کہا، ’’قطع نظر پارٹی کے، کوئی بھی حکومت اقتدار میں ہو، اسے یہ حکم دینے کا کوئی حق نہیں ہے کہ نجی یونیورسٹیاں کیا پڑھا سکتی ہیں، کس کو داخلہ دے سکتی ہیں اور کسے نہیں، کسے ملازمت دے سکتی ہیں اور مطالعے اور تحقیق کے کون سے شعبوں میں وہ پیش رفت کر سکتی ہیں۔‘‘

یونیورسٹی کے صدر ایلن گاربر نے کہا کہ وائٹ ہاؤس نے جمعے کے روز ’’مطالبات کی تازہ ترین اور توسیع شدہ ایک اور فہرست‘‘ بھیجی تھی، جس میں تنبیہ کے ساتھ یہ کہا گیا تھا کہ یونیورسٹی کو حکومت کے ساتھ اپنے ’’مالی تعلقات‘‘ کو برقرار رکھنے کے لیے ’’لازمی تعمیل کرنا ہو گی۔

‘‘

انہوں نے بتایا، ’’ہم نے اپنے قانونی مشیر کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ ہم اس کے مجوزہ مطالبات کو قبول نہیں کریں گے۔‘‘

ہارورڈ یونیورسٹی لگاتار آٹھویں برس بھی پہلی پوزیشن پر

ٹرمپ انتظامیہ نے یونیورسٹی سے کیا مطالبات کیے تھے؟

اس سے قبل جمعے کے روز امریکہ کے وفاقی محکمہ تعلیم نے اپنے ایک خط میں کہا تھا کہ ہارورڈ یونیورسٹی ’’وفاقی سرمایہ کاری کا جواز پیش کرنے والی دانشورانہ اور شہری حقوق دونوں طرح شرائط پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہے۔

‘‘

محکمہ تعلیم نے ہارورڈ سے فیکلٹی، عملے اور ایسے طلبا کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جو بقول اس کے تعلیم سے زیادہ دیگر سرگرمیوں کے لیے پرعزم رہتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے گزشتہ ہفتے ہارورڈ کو مطالبات کی ایک فہرست بھیجی تھی اور کہا تھا کہ اسے کیمپس میں سامیت دشمنی سے لڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں انتظامی تبدیلیاں کرنے، بھرتی اور طلبہ کے داخلے کے طریقہ کار کو بدلنے جیسے مطالبات شامل تھے۔

ہارورڈ امریکہ کی پہلی بڑی یونیورسٹی ہے، جس نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کے دباؤ کو مسترد کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اس سلسلے میں جو مطالبات کیے تھے، ان کے تسلیم کرنے سے اس ادارے کے کام کاج کا طریقہ تبدیل ہو جاتا اور اس پر حکومت کا بہت زیادہ کنٹرول بھی ہو جاتا۔

صدر ٹرمپ امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں پر یہودی طلبا کے تحفظ میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے رہے ہیں، کیونکہ غزہ پٹی کی جنگ اور اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کے خلاف امریکہ بھر کے بہت سے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔

دُنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی نئی فہرست

سابق طلبہ کا ٹرمپ کی دھمکیوں کے خلاف احتجاج

ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ کے سبب ہارورڈ یونیورسٹی کے سابق طلبہ کے ایک گروپ نے اس ادارے کے رہنماؤں کے نام ایک خط لکھا اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا ’’قانونی طور پر مقابلہ کریں اور ایسے غیر قانونی مطالبات پر عمل کرنے سے انکار کر دیں، جو تعلیمی آزادی اور یونیورسٹی کی خود مختاری کے لیے خطرہ ہوں۔

‘‘

خط لکھنے والوں میں سے ایک انوریما بھارگوا نے کہا، ’’ہارورڈ یونیورسٹی آج اپنی سالمیت، اقدار اور آزادیوں کے لیے کھڑی ہے، جو اعلیٰ تعلیم کی بنیادیں ہیں۔ ہارورڈ نے دنیا کو یاد دلایا ہے کہ سیکھنے، اختراع اور تبدیلی کی ترقی غنڈہ گردی اور آمرانہ خواہشات کے سامنے نہیں جھکے گی۔‘‘

ہفتے کے اواخر میں ہارورڈ کمیونٹی کے بہت سے ارکان اور کیمبرج کے رہائشیوں کی طرف سے اس کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔

جمعے کے روز امریکن ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی پروفیسرز کی طرف سے اس کے خلاف ایک مقدمہ بھی دائر کر دیا گیا تھا۔

اس کیس میں استدلال کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے بہت جلد بازی سے کام لیا اور گرانٹس میں کمی کرنے سے متعلق اصول و ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس یونیورسٹیوں کو کیسے نشانہ بنا رہا ہے؟

حالیہ ہفتوں میں امریکہ کے وفاقی ایجنٹوں نے ملک بھر کے کالجوں میں متعدد طلبا اور فیکلٹی ممبران کو نشانہ بنایا اور انہیں حراست میں لے لیا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی میں ایک فلسطینی طالب علم محمود خلیل کی سرگرمی ’’قانونی‘‘ ہونے کے باوجود امریکی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ایک امریکی امیگریشن جج نے جمعے کے روز اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ محمود خلیل کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے، کیونکہ ان کے خیالات قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

خلیل ایک مستقل امریکی رہائشی اور فلسطینی کے حامی کارکن ہیں، جنہیں آٹھ مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

کولمبیا یونیورسٹی کے قانون کے پروفیسر ڈیوڈ پوزن کے مطابق، ’’یونیورسٹیوں، ان کے محققین اور ان کے طلبا کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کی امریکی تاریخ میں کوئی حالیہ مثال نہیں ملتی۔‘‘

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک تقریبا ’’300 سے زیادہ‘‘ ایسے افراد کے ویزے منسوخ کیے ہیں، جو مبینہ طور پر یونیورسٹیوں کے کیمپسوں میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں سے منسلک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے اربوں ڈالر کی امداد روک دی
  • ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار
  • ٹرمپ انتظامیہ کی شرائط نہ ماننے پر ہارورڈ یونیورسٹی کی 2.2 ارب ڈالر کی امداد منجمد
  • زیلنسکی کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام، فیصلوں سے پہلے یوکرین آ کر تباہی اپنی آنکھوں سے دیکھیں
  • ٹرمپ انتظامیہ سے بانی کی رہائی میں داد رسی کی امید نہیں رکھتا، شیر افضل مروت
  • روس سے معاہدے سے پہلے ٹرمپ یوکرین کا دورہ کریں، زیلنسکی
  • ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کا طبی معائنہ، ڈاکٹرز کی رپورٹ سامنے آگئی
  • ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کا طبی معائنہ، وائٹ ہاوس نے رپورٹ جاری کردی
  • ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کا معائنہ، ڈاکٹرز کی رپورٹ منظرعام پرآگئی
  • وائٹ ہاؤس نے ایران، امریکا مذاکرات کو مثبت اور تعمیری قرار دیدیا