چین اور پاکستان کے درمیان خلابازوں کی تربیت سے متعلق تعاون کے معاہدے پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس اور پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن نے باضابطہ طور پر وزیراعظم ہاؤس پاکستان میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا مشاہدہ کیا ۔ یوں چینی حکومت کی جانب سے دوسرے ممالک کے لیے خلابازوں کے انتخاب اور تربیت کے پروگرام کا آغاز ہوا ۔جمعہ کے روز جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے نتیجے میں چینی خلائی اسٹیشن پہلے غیر ملکی خلاباز کو خوش آمدید کہے گا، جس سے چین اور پاکستان کے درمیان انسان بردار خلائی پرواز کے شعبے میں گہرے تعاون کا ایک نیا باب رقم کیا جائےگا۔ منصوبے کے مطابق فریقین تقریباً ایک سال کے عرصے میں خلابازوں کے انتخاب کے عمل کو مکمل کریں گے۔پاکستانی خلاباز چین میں ہمہ جہت منظم تربیت حاصل کریں گے اور آئندہ چند سالوں میں چینی خلابازوں کے ساتھ مل کر قلیل مدتی مشنز کے لیے چینی خلائی اسٹیشن تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 5 معاہدوں پر دستخط
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ، کان کنی، ریلویز اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے 5 معاہدوں پر دستخط کیے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں جب کہ یو اے ای مشرق وسطیٰ میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک اور ترسیلات زر کا ایک بڑا ذریعہ ہے، جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی رہائش پذیر ہیں اور وہاں کام کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ، کان کنی، ریلویز اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں ابو ظبی کے ولی عہد، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی اور دونوں ممالک کے حکام نے مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط شدہ دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں جب کہ ابو ظبی کے ولی عہد کے ہمراہ آنے والے وفد کے ارکان بھی وہاں موجود تھے۔ بعد ازاں، سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ابوظبی کے ولی عہد اور ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کی گئی۔