ٹرمپ اور وینس نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے رویئے پر تحمل کا مظاہرہ کیا، روس
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں جھوٹ بولا کہ 2022ء میں کیف حکومت اکیلی تھی۔ روسی ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ اور وینس نے جس تحمل کا مظاہرہ کیا وہ معجزہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے رویئے پر تحمل کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں جھوٹ بولا کہ 2022ء میں کیف حکومت اکیلی تھی۔ روسی ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ اور وینس نے جس تحمل کا مظاہرہ کیا وہ معجزہ ہے۔ واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں عالمی سفارتی تاریخ کا انوکھا واقعہ پیش آیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کی یوکرینی صدر سے انتہائی سخت لہجے میں گفتگو ہوئی، دونوں نے یوکرینی صدر کو ڈانٹ دیا۔ میڈیا نمائندوں کے سامنے یوکرینی صدر کی امریکی صدر اور نائب سے تکرار ہوتی رہی، جس کی ویڈیو کیمروں میں محفوظ ہوگئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحمل کا مظاہرہ کیا نے یوکرینی صدر امریکی صدر ٹرمپ اور
پڑھیں:
روس کا یوکرینی شہر سومی پر میزائل حملہ، 34 افراد ہلاک
یوکرینی صدر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ حملے میں یونیورسٹی سمیت 20 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے شمالی شہر سومی کے مرکز میں روسی بیلسٹک میزائل حملے میں کم از کم 34 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی حکام نے بتایا ہے کہ اتوار کی صبح شمالی شہر سومی کے مرکز میں 2 روسی بیلسٹک میزائلوں کے حملے میں 34 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہو گئے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ حملے میں یونیورسٹی سمیت 20 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق رواں ماہ روس کا یوکرین پر یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یوکرینی صدر کے آبائی شہر پر حملے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔