’اپنا منہ بند رکھو‘، ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے مابین زبانی جھڑپ کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
’اپنا منہ بند رکھو‘، ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے مابین زبانی جھڑپ کی ویڈیو وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کے صدر ولادیمیرن زیلنسکی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران دونوں رہنماؤں میں جھڑپ ہوگئی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنکسی سے کہا کہ نہیں آپ نے بہت باتیں کرلیں اب اپنا منہ بند رکھیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر ہم نے اپنا فوجی سازوسامان نہ دیا ہوتا تو آپ کی جنگ 2 ہفتوں میں ختم ہوجاتی۔
انہوں نے زیلنسکی سے کہا کہ آپ لوگ یہ جنگ نہیں جیت سکتے اور بڑی مشکل میں ہیں۔ اس پر زیلنکسی نے کہا کہ وہ یہ بات جانتے ہیں۔ زیلنکسی نے کہا کہ جناب صدر ہم شروع سے اس جنگ میں اکیلے ہیں۔ اس کے بعد زیلنکسی مزید کہنا چاہ رہے تھے لیکن ٹرمپ انہیں بار بار ٹوکتے اور بات کاٹتے رہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین میں جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے جنگ کے خاتمے پر بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ یہ جنگ ختم ہو جائے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے جنگ کو جاری رہنے دیا اگر میں صدر ہوتا تو یہ جنگ کبھی نہ ہوتی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کے پاس جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی زیادہ کارڈز نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہ کہ ’میں زندگیا ں بچانا اور جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں‘۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
کیا ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی طور پر صحت مند ہیں؟ رپورٹ جاری
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی و جسمابی معائنے کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
طبی معانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا جسمانی ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ذہنی ٹیسٹ بھی اچھا رہا، ان کا دل اور دماغ اچھی حالت میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ڈونلڈ ٹرمپ کا دماغ ٹھکانے پر ہے؟ رپورٹ کل آجائے گی
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے طبی معائنے کے حوالے سے کہا ’مجموعی طور پر میں نے خود کو اچھی صحت میں محسوس کیا، میں نے سوچا کہ بائیڈن سے مختلف ہونا چاہیے، اس لیے میں نے ذہنی معائنہ بھی کروایا اور تمام جوابات درست دیے۔‘
دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پرصحتمند ہیں اور بطور سربراہ مملکت اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے مکمل اہل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بالآخر چین کے ساتھ معاہدے پر آمادہ
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی طبی رپورٹ میں چند معمولی مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جن میں دھوپ کی وجہ سے جلد کو ہونے والا نقصان اور گزشتہ سال قاتلانہ حملے کے دوران دائیں کان پر گولی لگنے کے بعد کا نشان شامل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا جوبائیڈن ذہنی معائنہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر طبی رپورٹ