2025-02-21@19:43:38 GMT
تلاش کی گنتی: 2501

«کمشنر کراچی نے»:

(نئی خبر)
    کراچی:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتے ہوئے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 1.23 روپے سستی کرنے کی اجازت دے دی۔ یہ ریلیف ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں دیا گیا ہے، جس کا اطلاق فروری 2025 کے بلوں میں ہوگا۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق نومبر 2024 کے ایف سی اے کی بنیاد پر کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 1.77 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں یہ کمی عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی اور جنریشن مکس میں تبدیلی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ایف سی...
    کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان میں مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ سہ  قومی کرکٹ سیریز کا فائنل ہائی اسکورنگ ہوگا اور 90 فیصد تماشائی ہمارے خلاف ہوں گے۔ جمعرات کو نیشنل  اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیوی کپتان نے کہا کہ کراچی کی وکٹ بہت فلیٹ ہے، گزشتہ روز سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے بڑے ہدف کے تعاقب میں اچھی بیٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ فائنل ایک اور ہائی اسکورنگ میچ ہوسکتا ہے،ایک زبردست میچ کی امید ہے، اس سے قبل میچز میں بھی طویل اننگز کھیلی گئیں، ہم نے ابھی تک  پاکستان کے خلاف فائنل کے لیےاپنی پلیئنگ الیون کو حتمی شکل نہیں دی۔ مشل سینٹنر...
    کراچی: سندھ اور بلوچستان میں ریڈیو براڈکاسٹنگ کے مستقبل کا جائزہ لینے کے لیے میڈیا پروفیشنلز، پالیسی سازوں اور ریڈیو سے منسلک افراد نے جمعرات کو کراچی میں ریڈیو میڈیا کانفرنس 2025 میں شرکت کی۔ کانفرنس میں  مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال، ریڈیو میں ڈیجیٹل تبدیلی، کمیونٹی کی شمولیت اور ابھرتے ہوئے میڈیا منظرنامے میں طویل مدتی استحکام پر توجہ مرکوز تھی۔ گلوبل نیبر ہوڈ فار میڈیا انوویشن (جی این ایم آئی) کے زیر اہتمام امریکی قونصل خانہ کراچی کے تعاون سے آرٹس کونسل آف پاکستان میں ریڈیو کے عالمی دن کی مناسبت سے یہ کانفرنس منعقد کی گئی جو عوامی گفتگو اور معلومات تک رسائی میں ریڈیو کے اہم کردار کی آگاہی دینے کا بین الاقوامی دن...
    فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز کراچی کے علاقے ڈیفنس کے گھر میں پولیس مقابلے اور اغواء کے کیس میں پولیس کی تفتیش جاری ہے۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران گھر کی پہلی منزل پر خفیہ کمرہ ملا ، جس میں موجود قالین پر گولیوں کے نشانات اور خون کے دھبے ملے، قالین کے نیچے سے بھی خون کے دھبے ملے ہیں۔ مغوی نوجوان مصطفیٰ کیس میں اہم پیش رفت، ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پھر مسترد عدالت نے واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ خون کے نمونوں کو ڈی این اے کےلیے بھیجا گیا، رپورٹ ابھی نہیں آئی، مغوی مصطفیٰ کا موبائل فون بھی ملزم ارمغان...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ شاہ حسین ایکسپریس کو بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے کراچی کینٹ اور لاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس کو 25 فروری سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہ حسین ایکسپریس کراچی کینٹ سے رات 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکر حیدرآباد، روہڑی، بہاولپور، لودھراں، خانیوال، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ شاہ حسین ایکسپریس لاہور سے رات 7 بجے روانہ ہوکر 2 بجکر پانچ منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔ ٹرین 10 اکانومی کلاس کوچز، 2 اے سی بزنس، 2 اے سی اسٹینڈرڈ، ایک پاور پلانٹ...
    ایک بیان میں سینئر سیاستدان نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کے لیے علیحدہ روٹس اور مخصوص اوقات کا تعین کیا جانا ضروری ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے، اگر حکومت اور ٹریفک انتظامیہ نے فوری طور پر سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو کراچی میں حادثات کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی اور سینئر سیاستدان محمود مولوی نے کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے بڑھتے ہوئے حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسئلہ شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جامع پالیسی بناکر اس مسئلے کا حل نکالا جائے...
    یاد رہے صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات سامنے آئے تھے۔ جس میں بتایا تھا کہ ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی 100 سے زائد ادویات غیر معیاری نکلی، جن میں عام استعمال کی ادویات کے ساتھ جان بچانے والی دوائیاں بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے مختلف دواؤں کے جعلی ہونے کی تصدیق کردی اور کہا جن کمپنیوں کی ادویات پکڑی ان کا وجود ہی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے مختلف دواں کے جعلی ہونے کی تصدیق کردی. سربراہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری عدنان رضوی نے بتایا سات جعلی کمپنیوں کی ادویات جعلی نکلیں۔ ان کا کہنا...
    وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو ہدایت دی کہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جائے اور ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے عوامی شعور کو اجاگر کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ٹریفک مسائل اور بڑھتے ہوئے روڈ حادثات پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی، وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضی وہاب، سیکریٹری انرجی مصدق خان، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری ایکسائز سلیم راجپوت، سیکریٹری قانون علی احمد...
    ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے رینجرز ہیڈکوارٹر پہنچنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔ وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کا رینجرز کے افسران سے تعارف کروایا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کے ایصال ثواب کے لیے دُعا کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور یادگارِ شہدا پر حاضری دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے رینجرز ہیڈکوارٹر پہنچنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔ وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کا رینجرز کے افسران سے...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے سولجر بازار میں پولیس نے کارروائی کر کے 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش مختلف علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے مبینہ مقابلے میں ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا کراچی رات گئے عوامی کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے... پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور نقد رقم برآمد کرلی گئی ہے۔
    —فائل فوٹو وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ 2007ء میں بنائے گئے شہری ماسڑ پلان پر عمل نہیں ہوسکا۔کراچی ریجنل پلان 2047ء منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اس پلان کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے سفارشات لی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کراچی شہر کے لیے 3 ماسٹر پلان بنے تھے، 2007ء میں بنائے گئے پلان پر عمل نہیں کیا جاسکا تھا۔ کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے: سعید غنیوزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات  سندھ سعید غنی نے کہا کہ اس پلان کو 2018 ء...
    —جنگ فوٹو پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے احاطے سے جعل ساز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت مزمل قریشی کے نام سے ہوئی ہے، اس کے قبضے سے جعلی آئی سی سی اور پریس کے کارڈز برآمد کیے گئے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کی ٹیم لاہور پہنچ گئیآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے کیمرہ مین کے جعلی کارڈز بھی بنا رکھے تھے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ سخت سیکیورٹی چیکنگ کے دوران کمانڈوز نے ملزم کو اسٹیڈیم کے احاطے سے گرفتار کیا ہے۔مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے ملزم کو متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا...
    لاہور: پاکستان ریلوے نے سیلاب 2022 کے سبب بند ہونے والی مسافر ٹرین 43 اَپ اور 44 ڈاؤں شاہ حسین ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کر دیا۔ ریلوے حکام نے شاہ حسین ایکسپریس کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ٹرین 25 فروری 2025 سے بحال ہو جائے گی۔ ٹرین کراچی کینٹ سے لاہور اور لاہور سے کراچی کینٹ کے درمیان براستہ فیصل آباد ’’چورڈ مین لائن‘‘ کے ذریعے چلے گی۔ ٹرین کی بکنگ کا آغاز بھی جلد شروع ہوگا۔ شاہ حسین ایکسپریس کراچی سے رات 7:30 بجے روانہ ہو کر اگلے روز سہ پہر 2 بج کر 15 منٹ پر لاہور پہنچے گی جبکہ لاہور سے رات 7 بجے روانہ ہو کر اگلے روز...
    آغا سراج درانی—فائل فوٹو سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے پیپلز پارٹی پر ڈمپرز  کی سرپرستی کا الزام مسترد کرتے ہوئے اسے ثابت کرنے کا چیلنج دے دیا۔احتساب عدالت کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج درانی نے کہا کہ کراچی بہت بڑا شہر ہے، اسے کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی نفری بھی ہونی چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہیوی ٹریفک رات 11 بجے سے چلنی چاہیے اور اس پر عمل بھی ہونا چاہیے، اس سے متعلق قانون بھی موجود ہے بس عمل درآمد کرانے کی ضرورت ہے۔ کراچی: راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر پیڈسٹرین برج سے ٹکرا گیاریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ڈمپر کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ رہنما پیپلز پارٹی نے یہ بھی...
    وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا ہے۔ نئے پاسپورٹ آفس میں شہریوں کو 24 گھنٹے، 3 شفٹوں میں خدمات فراہم کی جائیں گی، جس سے وہ کسی بھی وقت اپنا پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ افتتاحی تقریب کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔ انہوں نے نادرا میگا سنٹر میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے تجربات کے بارے میں دریافت کیا۔ مزید پڑھیں: پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس کو سیاہی کا بحران درپیش، پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کا خدشہ شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس آغا فیصل نے ڈمپرز، ٹینکرز اور دیگر حادثات کے سبب شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ روز یہ باتیں سن رہے ہیں کہ ہیوی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہو سکتا۔سندھ ہائی کورٹ میں ڈمپرز، ٹینکرز و دیگر حادثات کے سبب شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ بنیادی انسانی حقوق کا کیس ہے عدالت کیس سن کر فیصلہ کر سکتی ہے۔ دستاویزات میں رد و بدل اور انسانی اسمگلنگ: سندھ ہائی کورٹ میں صارم برنی کی درخواست ضمانت مستردسندھ ہائی کورٹ کراچی میں دستاویزات میں ردوبدل اور...
    آج کل کراچی میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔ ایسا محسوس ہوتاہے کہ ٹریفک پولیس ان حادثات کو روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ حالانکہ ایک وقت تھا جب کراچی ٹریفک پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے بڑا نام اور مقام تھا۔ لیکن اب ان کی کارکردگی ویسی نہیں رہی ہے جو پہلے تھی۔ یہی وجہ ہے کہ کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثات ہورہے ہیں۔ جنہیں ابھی تک موثر طریقے سے نہیں روکا گیا۔ ٹریفک حادثات کی وجہ یہ ہے کہ ٹریفک پولیس کی کارکردگی متاثر کن نہیں ہے حالانکہ یہی کراچی ٹریفک پولیس کی کارکردگی کچھ سال قبل قابل تقلید تھی۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ شائد اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹریفک پولیس میں نئے آنے والوں...
    کراچی: کھارادر پولیس نے دکان میں ڈکیتی کی واردات کرنے آئے 2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایس ایس پی سٹی کے مطابق کھارادر پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیٹرولنگ کے دوران دو ملزمان محمد رفیق اور محمد منیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، گرفتار ملزمان سے 2 پستول مع گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں اور بڑی دکانوں کو نشانہ بناتے تھے، واردات کے دوران ایک ملزم بینک کے اندر جا کر ریکی کرتا تھا اور جیسے ہی کوئی شخص بڑی رقم لیکر بینک سے نکلتا تھا تو ملزمان اس شخص کا تعاقب کر کے کسی...
    اب کراچی کے نارتھ ناظم آباد میں واقع نادرا میگا سینٹر میں بھی پاسپورٹ بنے گا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔ یہ پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں24/7 کام کرے گا۔ اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔ وزیرِ داخلہ نے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیرِ داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ بہت زبردست سہولت ملی ہے، آپ نے ہمارے لیے بہت آسانیاں پیدا...
    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مشرق کی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے۔ کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 15.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
    کراچی میں گڈاپ پولیس نے موٹر وے پر چھینی گئی گاڑی 20 منٹ میں برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق کراچی حیدر آباد موٹر وے پر ملزمان گاڑی کے ساتھ ڈرائیور کو بھی یرغمال بنا کر لے گئے تھے۔ گڈاپ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر صفورا چورنگی کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان گاڑی اور ڈرائیور کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اس کیس کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔
    کراچی میں راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر پیڈسٹرین برج سے ٹکرا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ڈمپر کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ حادثے کے باعث پیڈسٹرین برج کو بھی نقصان پہنچا جبکہ کلینر فرار ہو گیا۔ زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کے ریکارڈ ہدف تعاقب نے بھارتی میڈیا و یوٹیوبرز کو حیران کردیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم معرکے میں پاکستان نے جنوبی افریقی ٹیم کے 353 رنز کے ہدف کے تعاقب کو محض ایک اوور قبل اور 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اس میچ میں کپتان محمد رضوان نے ناقابل شکست 122 اور سلمان علی آغا نے 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 134 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں کرکٹرز نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 260 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کیلئے جیت ممکن بنائی۔ اس میچ میں محمد رضوان اور آغا سلمان نے کئی ریکارڈ بھی توڑے تاہم فتح نے بھارتی...
    کراچی(نیوز ڈیسک) نیپرا نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔ نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 5 روپے کمی بنتی تھی لیکن ایک روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو مزید 5 ارب 44 کروڑ روپے کا فائدہ منتقل نہ ہوسکا۔ واضح رہے کہ نیپرا کی جانب سے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی کی گئی ہے۔
    کراچی: محمودآباد اعظم بستی کی رہائشی تین بچوں کی ماں پراسرار طور پر گھر کی سیڑھی سے اترتے ہوئے گر کر ہلاک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق محمودآباد کے علاقے اعظم بستی گلی نمبر 3 میں واقعے گھر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پراسرار طور پر سیڑھی سے گر کر خاتون ہلاک ہوگئی، متوفیہ کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت 45 سالہ الزبتھ زوجہ یعقوب مسیح کے نام سے کی گئی۔ متوفیہ کے بڑے بیٹے ندیم نے بتایا کہ وہ پاکستان نیوی میں ملازمت کرتا ہے، متوفیہ تین بچوں کی ماں تھی دو بیٹے اور ایک بیٹی جبکہ شوہر کا سال 2002 میں انتقال...
    اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی پانچ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔  منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہور سیرین ایئر ای آر 524،کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 605منسوخ ہوئی ہیں۔  دوسری طرف کراچی سے جدہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 731،کراچی سے اسلام آباد ایئر بلیو کی پرواز پی اے 208،کراچی سے مسقط فلائی جناح کی پرواز نائن پی 644  بھی شامل ہیں۔  محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
    کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت کابڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی بہتری کے لئے ڈمپر زکی دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی کے معاملہ پراپنا فیصلہ 5 روز میں ہی بدل دیا ہے،وزیر داخلہ سندھ کی سربراہی میں12 فروری بدھ کو انکے دفتر ہونے والے اجلاس میں میں 8 فروی کو وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر چیف سیکرٹری سندھ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کے برخلاف سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کو دن کے اوقات میں شہر میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ سامنے آیا ہے،وزیر داخلہ سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہےکہ 12 فروری 2025 بدھ کوصوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نادرا کے میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر میں شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور پراسیس کے بارے میں پوچھا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ  بنوانے کے کاونٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے  ملاقات کی۔ پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں 24 گھنٹے کام کرے گا۔ شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ اداکیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بائیو میٹرک کرانے کے لئے خواتین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو حل کیلئے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔ نجی ٹی و ی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں پاسپورٹ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ بائیو میٹرک کے لیے آنے والی خواتین کے مسائل حل کیے جائیں۔ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ پاسپورٹ آفس میں 3 شفٹوں میں پورے ہفتے کام ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت میسر رہے گی۔ آئی سی...
     وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے نادرا میگا سنٹر ناظم آباد میں بھی پاسپورٹ آفس کھول دیا۔ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر ناظم آباد میں قائم نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر وزیر داخلہ نے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو نادرا سنٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ کے بارے بریفنگ دی گئی۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل انہوں نے نادرا میگا سنٹر میں شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنوانے کیلئے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور پراسیس کے بارے پوچھا جس پر شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان...
    کراچی میں ٹیکسی بے قابو ہو کر کھمبے میں گھس گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیورجاں بحق ہوگیا۔ راشد منہاس روڈ شفیق موڑ کے قریب ٹیکسی ڈرائیور سے بے قابو ہوکرگھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ کراچی میں فیڈرل بی صنعتی  ایریا تھانے کے علاقے راشد منہاس روڈ شفیق موڑ کے قریب ٹیکسی ڈرائیورسے بے قابو ہوکر کھمبے سے ٹکرا گئی جس سے ٹیکسی ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ڈرائیورکی لاش قانونی کارروائی کےلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ متوفی ڈرائیور کی شناخت محمد رمضان ولد محمد حیات کے نام سے کی گئی۔ متوفی سہراب گوٹھ کے قریب رہائش پذیر تھااوراس کا آبائی تعلق تحصل نور...
    کراچی: شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر ایک تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پیڈسٹیرین برج سے ٹکرا گیا، جبکہ دوسرے حادثے میں سائٹ ایریا میں ایک مسافر بس الٹ گئی۔ حادثے کے دوران ڈمپر کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ اس کا کلینر اور مسافر بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق، ڈمپر ڈرائیور کی بے قابو ہونے کی وجہ سے پیڈسٹیرین برج سے ٹکرایا، جس کے باعث ڈمپر کے ڈرائیور کو چوٹیں آئیں۔ کلینر نے شہریوں کی جانب سے تشدد کے خوف سے فرار ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں پیڈیسٹیرین برج کو بھی نقصان پہنچا، موقع پر پولیس پہنچ گئی اور امدادی کام...
    کراچی(نمائندہ جسارت)وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں سڑک بند کرنے پر مقدمہ درج ہوگا جبکہ دن کے اوقات میں سوائے کچرے کے تمام بڑی گاڑیوں پر پابندی لگائی جائے گی۔ وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ٹریفک حادثات کے اسباب،سڑکوں شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے مؤثر اقدامات کا ذریعہ بریفنگ جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی سندھ غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، کمشنر کراچی،ٹرانسپورٹ اور ایکسائز و ٹیکسیشن کے صوبائی سیکریٹرز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کمشنر کراچی گزشتہ دنوں اجلاس کے دوران کیئے...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس 2025 کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کی جس میں پالیسی سازوں، صنعتی رہنماؤں اور فنانس کے پیشے سے وابستہ افراد نے کاروبار اور مالیات کے مستقبل جیسے اہم موضوعات پرگفتگو کی۔”Being Bold: From Surviving to Thriving” کے عنوان سے منعقد ہ اس کانفرنس میں معاشی نمو کو آگے بڑھانے، برآمدات کو بڑھانے اور پاکستان کو ذمہ دار رہنما کے طور پر پوزیشن دینے میں AI کے کردار، پائیداری اور مشترکہ خدمات پر زور دیاگیا۔ کانفرنس کے موقع پراے سی سی اے پاکستان کے سربراہ اسد حمید خان نے ا فتتاحی خطاب کیااور ACCA کے فنانس پروفیشنلز کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اے سی سی اے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس...
    اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی، جس کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 1.23 روپے جب کہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے 1.22 روپے سستی ہو گئی ہے۔ نیپرا نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس کمی کا اطلاق فروری کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک کے علاوہ تمام ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی 1.22 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے تاہم یہ...
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پاکستان لیڈرشپ کنونشن سے خطاب کررہے ہیں
    جماعت اسلامی کے رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت کراچی یونیورسٹی میں 3 روزہ سالانہ کتب میلے کا دورہ کررہے ہیں
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر ،عوام اور تاجروں کو درپیش شدید مشکلات و دیگر شہری مسائل کے حوالے سے کریم آباد انڈر پاس (مینا بازار) پر پریس کانفرنس سے خطاب جبکہ دوسری جانب انڈر پاس کا دورہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مطالبہ کیاہے کہ کراچی کے شہریوں و تاجروںکامعاشی قتل بند کیا جائے ، طویل عرصے سے تعمیری تعطل کا شکار کریم آباد انڈر پاس سمیت دیگر تعمیراتی منصوبے فی الفور مکمل کیے جائیں ، اسلام آباد میں 3انڈر پاسز صرف 72دن میں مکمل اور ان سے متصل 14کلو میٹر سڑکیں بھی بن جاتی ہیں لیکن کراچی میں تعمیراتیمنصوبوں کی...
    کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک )سہ ملکی سریز کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 اوور میں پورا کرلیا۔مہمان ٹیم کے کپتان کپتان ٹمبا باووما نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔مہمان ٹیمنے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسن نے 87 رنزکی شاندار اننگز کھیلی، ان کی 56 گیندوں...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں پالیسی ساز اس بات کو سمجھنے میں ناکام رہے ہیں کہ انسانوں کی ترقی اولین ترجیح ہونی چاہے۔ اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ سینٹرہذا میں منعقدہ 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’ملک کے معاشی مستقبل کی تشکیل: کل کے رجحانات اور بصیرتیں‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پالیسی سازوں نے معاشی خوشحالی کو کبھی اہمیت نہیں دی اور حکومتیں اس پہلوکو تواترکے ساتھ نظر اندازکررہی ہیں اورہم تاحال دوسری قوموں سے سیکھنے سے قاصرہیں۔
    کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈاکووں نے فائرنگ کرکے جامعہ کراچی کے ملازم طارق سعید کو قتل کردیا،ایس ایچ او سہراب گوٹھ وزیر سموں کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں گولی لگی ،ہیڈ محرر سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا اے ایس آئی بلاول نے ایس ایچ او سہراب گوٹھ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری پولیس کا ڈاکوئوں سے کوئی مقابلہ نہیں ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے جمالی پل کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوا۔ پولیس نے کہا کہ مقتول کی شناخت 50 سالہ طارق ولد سعید کے نام سے ہوئی ،مقتول جامعہ کراچی کا ملازم جبکہ شعبہ سمسٹر سیل میں تعینات اور اسکیم 33...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)تمام ٹرانسپورٹرز سے التماس کی گئی وہ ٹریفک قوانین کا حترام کریں کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت حاجی تواب خان منعقد ہوا جس میں شرکاء نے تمام ٹرانسپورٹرز سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ لائسنس اور کاغذات کی موجودگی لازمی قرار دیں۔ اجلاس حکومتی انتظامیہ سے اپیل کی گئی کہ سڑکوں پر تجاوزات کی بھرمار ہوچکی ہے، ان تجاوزات کو فی الفور ختم کیا جائے۔ اجلاس میں سڑکوں کو زبوں حالی پر بھی ٹرانسپورٹرز حضرات نے تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا گیا کہ کراچی کی تمام ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی فوری مرمت کی جائے۔ کراچی شہر کے تمام چوراہوں پر ناجائز تجاوزات اور 6 اور 9 سیٹرز غیر قانونی کی وجہ سے ٹریفک...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے‘ہوا میں نمی کا تناسب75فیصد ہے۔
    کراچی پریس کلب ملک کا واحد جمہوری ادارہ ہے جو ہمیشہ مظلوموں اور منحرفین کی آواز بنا۔کراچی پریس کلب کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ 1959میں اپنے قیام کے بعد سے یہاں ہر سال باقاعدہ انتخابات منعقد ہوتے ہیں۔ پریس کلب نے صحافیوں کے حالات کارکو بہتر بنانے، آزادئ صحافت کے لیے چلائی جانے والی تحریکوں اور ملک میں جمہوریت کے لیے چلائی جانے والی تمام تحریکوں کی میزبانی کی ہے۔ سینئر صحافی اشرف شاد کی زیرِ ادارت کتاب ’’کراچی پریس کلب The Island of Truth‘‘ صحافت کے متعلق لٹریچر میں ایک بیش بہا اضافہ ہے۔ اشرف شاد کا شمار ملک کے سینئر صحافیوں میں ہوتا ہے۔ اشرف شاد نوجوانی میں بائیں بازو کی طلبہ تنظیم نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ محکمہ سٹی انسٹیٹیوٹ آف امیج مینجمنٹ (CIIM)میں ٹریفک مینجمنٹ اور فرسٹ ایڈ کے حوالے سے ہر سال کی طرح رواں سال بھی ماہ رمضان المبارک سے قبل ایک روزہ سیمینار کا انعقاد خوش آئند ہے، منعقدہ سیمینار سے ٹریفک قوانین، ٹریفک جام کے مسائل اور فرسٹ ایڈ کے حوالے سے سٹی وارڈنز نے بھرپور استفادہ کیا۔ عبداللہ مراد نے کہا کہ رمضان المبارک کے موقع پر اس سال بھی سٹی وارڈنز کو خصوصاً افطار، نماز و تروایج اور ان شاہراہوں پر تعینات کیا جائے گا جو کہ ٹریفک جام کا باعث بنتی ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر سے بہتر کیا جاسکے۔ اس موقع پر محکمہ سٹی انسٹیٹیوٹ...
    کراچی:  ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے لانڈھی میں منگل کی دوپہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی نوجوان دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی گیا، جس کے بعد رواں سال میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 تک پہنچ گئی۔  تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے 3 نمبر ایریا 37 اے گلی نمبر 4 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 18 سالہ عبداللہ ولد عبدالقادر شدید زخمی ہوا تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ بدھ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ عبداللہ کو زخمی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ نمبر 96 سال 2025 بجرم دفعات 394 اور 397 چونتیس کے تحت لانڈھی...
    کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف شان دار کامیابی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سہ فریقی کرکٹ سیریز کے فائنل میں رسائی پر تماشائی خوشی سے جھوم اٹھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی ناقابل شکست سنچری اور سلمان علی آغا کے عمدہ 134 رنز کی بدولت 353 رنز کا ہدف عبور کر کے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے پر نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں نے خوب جشن منایا۔ پاکستان کی اس یادگار فتح پر تماشائیوں نے جذبات سے سرشار ہو کر پرجوش انداز میں قومی ٹیم اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔ کرکٹ کے متوالوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ بھی کر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستانی بیٹرز...
    کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق  وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں ٹریفک حادثات کی روک تھام اور سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے حوالے سے مؤثر اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیر داخلہ سندھ نے اجلاس کے دوران کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے دن کے اوقات میں کچرے کے علاوہ تمام بڑی گاڑیوں پر پابندی عائد کی جائے گی، اس کے علاوہ سڑکوں...
    کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کے منصوبے کا پی سی ون پلان تیار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے بڑے منصوبے کے لیے منظوری پلاننگ کمیشن دے گا، منصوبے کو پلاننگ کمیشن کی سینٹرل ورکنگ ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس میں پیش کرکے منظوری لی جائے گی، جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے پر ابتدائی طور 5 سے 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ایئر...
    کراچی:    سعید آباد میں گھات لگائے ملزمان نے مسجد سے نماز پڑھ کر جانے والے بزرگ شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ سعید آباد تھانے کے ہیڈ محرر اے ایس آئی خان محمد نے بتایا کہ واقعہ سیکٹر 8 بی عائشہ مسجد کے قریب پیش آیا ہے جبکہ مقتول کی شناخت 65 سالہ اللہ دین کے نام سے کی گئی جو کہ عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد تلاوت کر رہا تھا جس کے بعد وہ جیسے ہی مسجد سے باہر نکل کر جانے لگا گھات لگائے ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایرانی قونصل خانہ نے اسلامی انقلاب ایران کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے خطاب کرتے ہوئے اسلامی انقلاب ایران کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ انقلاب نہ صرف ایران کے لیے بلکہ پورے خطے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے، جس نے ایران میں ایک آزاد اور خودمختار معاشرتی نظام کی بنیاد رکھی۔ قونصل جنرل نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب نے ایرانی قوم کو ایک نئی توانائی دی اور انہیں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس 2025 کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کی جس میں پالیسی سازوں، صنعتی رہنماؤں اور فنانس کے پیشے سے وابستہ افراد نے کاروبار اور مالیات کے مستقبل جیسے اہم موضوعات پرگفتگو کی۔”Being Bold: From Surviving to Thriving” کے عنوان سے منعقد ہ اس کانفرنس میں معاشی نمو کو آگے بڑھانے، برآمدات کو بڑھانے اور پاکستان کو ذمہ دار رہنما کے طور پر پوزیشن دینے میں AI کے کردار، پائیداری اور مشترکہ خدمات پر زور دیاگیا۔ کانفرنس کے موقع پراے سی سی اے پاکستان کے سربراہ اسد حمید خان نے ا فتتاحی خطاب کیااور ACCA کے فنانس پروفیشنلز کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اے سی سی اے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس...
    ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کے منصوبے کا پی سی ون پلان تیار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے بڑے منصوبے کے لیے منظوری پلاننگ کمیشن دے گا، منصوبے کو پلاننگ کمیشن کی سینٹرل ورکنگ ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس میں پیش کرکے منظوری لی جائے گی، جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے پر ابتدائی طور 5 سے 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم پرانا ہوچکا، دونوں...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان حلال اتھارٹی (پی ایچ اے) کے ڈائریکٹر جنرل اختر اے بوگیو نے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کا دورہ کیا۔وفاقی وزارت برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کے تحت قائم پاکستان حلال اتھارٹی مقامی مارکیٹ میں مصنوعات کی حلال حیثیت کی جانچ پڑتال یقینی بنانے کی ذمہ دار ہے۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین اورحلال سرٹیفکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ریسرچ سروس (ایچ سی ٹی آر ایس)کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف نے پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل اختر اے بوگیو کا آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں استقبال کیا۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے...
    کراچی: سی ویو دو دریا کے مقام پر قائم نجی ریسٹورنٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور شعلے دور سے دکھائی دینے لگے۔ تفصیلات کے مطابق دو دریا پر قائم ریسٹورنٹ میں اچانک آگ لگی جو چند منٹوں میں شدت اختیار کر کے پھیل گئی، آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ فائر ٹینڈر اور ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق عملے نے ایک گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم عملہ کولنگ کے عمل میں مصروف ہے جبکہ ہوٹل بانسوں کا بنا ہوا تھا اور سمندری ہوا کی وجہ سے...
    کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں سڑک بند کرنے پر مقدمہ درج ہوگا جبکہ دن کے اوقات میں سوائے کچرے کے تمام بڑی گاڑیوں پر پابندی لگائی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ٹریفک حادثات کے اسباب،سڑکوں شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے مؤثر اقدامات کا ذریعہ بریفنگ جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔ اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی سندھ غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، کمشنر کراچی،ٹرانسپورٹ اور ایکسائز و ٹیکسیشن کے صوبائی سیکریٹرز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کمشنر...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مطالبہ کی کیاہے کہ کراچی کے شہریوں  و تاجروں کامعاشی قتل بند کیا جائے، طویل عرصے سے تعمیری تعطل کا شکار کریم آباد انڈر پاس سمیت دیگر تعمیراتی منصوبے فی الفور مکمل کیے جائیں۔ کریم آباد انڈر پاس مینا بازار پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ   اسلام آباد میں 3انڈر پاسز صرف 72دن میں مکمل اور ان سے متصل 14کلو میٹر سڑکیں بھی بن جاتی ہیں لیکن کراچی میں تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کی کوئی ڈیڈ لائین نہیں ہوتی، ریڈ لائین منصوبہ بھی شہر یوں کے لیے عذاب بنا ہوا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھاکہ   سندھ حکومت کی نا اہلی و ناقص کارکردگی اور عوامی مسائل...
    ویب ڈیسک : آئے روز پیش آنے والے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے متعدد فیصلے کیے ہیں ، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کراچی میں جو بھی روڈ بلاک کرے گا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔   صوبائی وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں کچرا اٹھانے والی اور ضروری ہیوی گاڑیوں کے علاوہ دیگر ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ضیا الحسن لنجار نے اس موقع پر کہا کہ ہیوی ٹریفک رات 11 سے صبح 6 بجے تک روڈ پر آ سکتے ہیں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑیوں کی ٹیگنگ کروائی جا رہی ہے، ساڑھے 3 ہزار ہیوی گاڑیاں 15 دن...
    اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی، جس کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 1.23 روپے جب کہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے 1.22 روپے سستی ہو گئی ہے۔ نیپرا نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس کمی کا اطلاق فروری کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک کے علاوہ تمام ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی 1.22 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے تاہم یہ...
    اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کیلیے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک کمی کردی۔ اس سلسلے میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تقیسم کار کمپنیوں ( ڈسکوز) کے صارفین کیلیے فی یونٹ 1 روپے 22 پیسے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 23 پیسے کی کمی کی گئی۔ قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلیے ماہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلیے ماہ نومبر کے ایف سی اے کی مد میں بجلی سستی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اےاے) نے 2 ایئرپورٹس پر جدیدترین ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹ پر جدیدایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے منصوبے کا پی سی ون پلان تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم نافذ کرنے پر ابتدائی طور 5 سے 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے بڑے منصوبے کیلئےمنظوری پلاننگ کمیشن دے گا۔ سینٹرل ورکنگ ڈولپمنٹ کمیٹی اجلاس میں منصوبےکو پیش کر کے منظوری لی جائے گی ۔ اسلام آباد اور نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدیدایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم نافذ ہیں۔ نئے سسٹم لگانے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کےلئے قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کیلئے بجلی 1روپے 23 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی منظوری دے دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق قمیتوں میں کمی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس سے بجلی صارفین کو فروری کے بجلی بلوں میں ریلیف ملےگا۔ کمی کا اطلاق لائف لائن الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہو گا۔ کے الیکٹرک کیلئے بھی بجلی 1روپے 23پیسےفی یونٹ سستی کرنےکی منظوری دی گئی۔ کےالیکٹرک کیلئے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کےتحت کمی کی گئی۔ کراچی کےبجلی صارفین کوفروری کے بجلی بلوں میں ریلیف ملےگا۔...
    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر آمد پر انہیں اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ حلیم پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کے حلیم پیش کرنے کی روایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حلیم کے ذائقے نے آپ کی محبت کی ترجمانی کی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حلیم سے تواضع کرنا ایک قدیم روایت ہے۔
    کراچی: سہ فریقی کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں کراچی میں مد مقابل آئیں، اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے دوران گرما گرمی بھی ہوئی۔ جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کی اور 29ویں اوور میں جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ٹیمبا بووما رن لینے کے چکر میں سعود شکیل کی تھرو پر 82 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔           View this post on Instagram                       A post shared by FanCode (@fancode)   بووما کے آؤٹ ہونے پر سعود شکیل اور کامران غلام نے جارحانہ انداز سے خوشی منائی جس پر افریقی کپتان ایک منٹ پچ پر کھڑے...
    کراچی:پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی مدد سے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار (ڈرائیور لیس کار) کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ورچوئل ڈرائیوو کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے اس انقلابی منصوبے پر کام شروع کیا ہے۔ اس کار کے تخلیقی مراحل میں شامل انجینئرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت کسی بھی سطح پر اے آئی کی مدد سے ڈرائیور لیس کار پر کام نہیں ہو رہا اور...
    محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں، لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر ہاؤس کراچی آمد پر انہیں اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ حلیم پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں، لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کے حلیم پیش کرنے کی روایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حلیم کے ذائقے نے آپ کی محبت کی ترجمانی کی ہے۔ گورنر سندھ نے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے اہلیان کراچی کو خوشخبری سنا دی۔ نیا ناظم آباد اسپورٹس جیم خانہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے لیے کراچی میں  بڑا پلان تیار کیا ہوا ہے۔ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر شایان شان اقدامات کیے جائیں گے جس سے شائقین، حاضرین اور ناظرین پوری طرح سے لطف اندوز ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آنے والے وقت میں پاکستان کرکٹ ٹیم ایک مضبوط انداز میں سامنے آئے گی۔...
    کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز کے لیے پاکستان شاہینز کے تین اسکواڈز کا اعلان کردیاگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 14 فروری کو افغانستان کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت شاداب خان کریں گےْ کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف 17 فروری کو ہونے والے میچ میں محمد ہریرہ ٹیم کی قیادت کریں گے اس کے علاوہ 17 فروری کو دبئی میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا جس میں محمد حارث کپتان ہوں گے۔ افغانستان کے خلاف شاہینز کے اسکواڈ میں عبدالفصیح، عرفات منہاس، حسین طلعت، جہانداد خان، کاشف علی، محسن ریاض، محمد عباس آفریدی، عامر خان، محمد اخلاف، محمد...
    کراچی میں  اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار (ڈرائیور لیس کار) کی تیاری شروع کردی گئی ہے اور اس پروجیکٹ میں ورچوئل ڈرائیوو کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے اس پراجیکٹ پر کام شروع کیا ہے، گاڑی کے تخلیقی مراحل میں شامل انجینئرز کا دعوی ہے کہ پاکستان میں اے آئی کی مدد سے اس وقت کہیں بھی ڈرائیور لیس کار پر کام نہیں ہورہا اور این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی ملک کی وہ پہلی یونیورسٹی ہوگی جہاں کچھ عرصے میں ڈرائیور لیس کار سڑک پر چلتی پھرتی نظر آئے گی جبکہ چھ ماہ میں...
    کراچی (نیوز ڈیسک)سید مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ، اور سید محسن نقوی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ، نے نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عارف حبیب گروپ کے چیئرمین جناب عا رف حبیب اور دیگر ممتاز میزبانوں نے نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ان کا استقبال کیا۔انھوں نے نیا ناظم آباد میں کھیلوں کی اور دوسری بہترین تفریحی سہولتوں کی تعریف کی،جنھوں نے اسے کمیونٹی اسپورٹس اور تفریح کا مقام بنا دیا ہے اور اسے فکر انگیز منصوبہ بندی کے ساتھ تیار کردہ شہری منظر نامے کے اندر پر سکون طریقے سے مربوط کر دیا ہے۔ جناب نقوی نے نیا ناظم آباد جمخانہ اور اس کے شاندار کرکٹ اسٹیڈیم کی...
    علامتی فوٹو کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے رکشے میں سوار خواتین کو لوٹ لیا۔اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کو گلی میں رکشے کو روکتے دیکھا گیا۔ملزمان میں سے ایک ملزم نے موٹر سائیکل سے اتر کر اسلحے کے زور پر خواتین کو لوٹا۔ ملزمان خواتین سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔
    لاہور: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں  تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کے  منصوبے کا پی سی ون پلان تیار کرلیا ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے بڑے منصوبے کے لیے منظوری پلاننگ کمیشن دے گا، منصوبے کو پلاننگ کمیشن کی سینٹرل ورکنگ ڈولپمنٹ کمیٹی اجلاس میں پیش کرکے منظوری لی جائے گی، جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے پر ابتدائی طور 5 سے 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔  کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم...
    گاڑیاں نذر آتش کرنے کا کیس، آفاق احمد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیجنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد کو کراچی ایسٹ زون کے لانڈھی اور عوامی کالونی تھانوں کی حدود کے 2 پرتشدد مقدمات میں گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکام دیدیا۔سپرینٹنڈنٹ پولیس انویسٹی گیشن کورنگی قیس خان کا کہنا ہے آفاق احمد کے کہنے پر گزشتہ روز لانڈھی میں پرتشدد واقعات میں گاڑیاں جلائی گئی تھیں جس کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی تھی، مدعی کے مطابق ملزمان نے انہیں...
    فوٹو: اسکرین گریپ : جیو نیوز کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغواء ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پھر مسترد کردی۔عدالت نے واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔پولیس نے ملزم ارمغان کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی، عدالت نے گرفتار ملزم ارمغان کو 10 فروری کو جیل بھیج دیا تھا۔ کراچی: ڈیفنس میں چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ چھاپا اغوا ہوئے نوجوان کے کیس میں مارا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ...
      کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور وہاں شہدا کی یادگار پر حاضری دی۔ وزیر داخلہ کو رینجرز کے افسران سے متعارف کرایا گیا اور بعد ازاں انہوں نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر شہدا کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی، جبکہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی عظمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
    اپنے بیان میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ اگر ڈمپر مافیا کے خلاف سخت کارروائی نہ کی گئی تو پی ٹی آئی بھرپور احتجاج کرے گی اور اس مسئلے کو ہر سطح پر اٹھایا جائے گا۔انہوں نے ڈمپر ایسوسی ایشن سے مطالبہ کیا کہ صرف سینئر اور تجربہ کار ڈرائیورز کو ڈمپر چلانے کی اجازت دی جائے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر راجہ اظہر نے شہر میں ڈمپر حادثات میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈمپر مافیا کے خلاف شدید ردعمل دیا ہے۔ راجہ اظہر نے کہا کہ ایک مخصوص طبقہ کراچی کو ماضی کے پرتشدد ادوار کی طرف دھکیلنے...
    نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کریم آباد انڈر پاس کا سعید غنی ہی بتاسکتے ہیں اس کی کیا ضرورت ہے، 20 ماہ ہوگئے ہیں لیکن کریم آباد انڈر پاس 35 فیصد ہی مکمل ہوا ہے، 24 ماہ میں یہ پراجیکٹ مکمل ہونا تھا، لیکن اب تک تکمیل کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ شہر میں سیوریج کا کوئی نظام نہیں لائٹس ہے نہیں، شہریوں کا معاشی قتل ہورہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کریم آباد پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس مقام پر ہم کھڑے ہیں وہ عرصہ دراز سے زیرتعمیر ہے، کریم آباد انڈر پاس...
    پاکستان کرکٹ بورڈ  نے کراچی میں بھی چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 19 فروری کو کراچی میں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے چیمپینز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر فینز کیلئے سرپرائز تیار کرلیا ہے۔ زرائع کے مطابق تقریب میں ملکی اور غیر ملکی فنکار شرکت کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپینز ٹرافی کی ایک تقریب 16 فروری کو لاہور میں بھی کرے گا۔
    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے میڈیکل کالجز میں دہرے ڈومیسائل پر داخلوں کے حوالے سے خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں، جن میں انکشاف کیا گیا تھا کہ کراچی کے میڈیکل کالجز میں دہرے ڈومیسائل کے حامل طلبہ کو داخلے ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ڈومیسائل معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، غلطی کرنیوالے کو سزا دیں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایف بی آر کی کلیکشن پر مجھے ایک آبزرویشن ہے، گزشتہ سال اچھی خاصی رقم تھی، جو  میرے خیال میں 80 ارب روپے سے زائد تھی، گزشتہ سال کی رقم ہمیں اس سال ملتی ہے، ہماری شکایت ہے کہ جو...
      لانڈھی اور نارتھ کراچی میں شہریوں نے بھاری گاڑیوں کو داخلے سے روک دیا سخی حسن پر مشتعل شہریوں کا واٹرباوزر پرحملہ ، عمارت کے شیشے توڑ ڈالے کراچی میں ہیوی ٹریفک روکنے کے لیے شہری منگل کو بھی سڑکوں پر موجود رہے ۔ مختلف علاقوں میں چار ٹرک جلاڈالے ۔ لانڈھی اور نارتھ کراچی میں شہریوں نے بھاری گاڑیوں کوشہر میں داخل ہونے سے روک دیا۔سخی حسن پر مشتعل شہریوں کا واٹر باؤزر پر حملہ ۔ شیشے توڑ دئیے ۔ وزیر داخلہ سندھ ضیائالحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی شہریوں نے کئی مقامات پر ہیوی وہیکلز کو نہ صرف روک دیا بلکہ متعدد مقامات پر ہیوی وہیکلز کو آگ بھی لگا دی۔۔شدید عوامی...
      ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور وڈیروں نے کراچی میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا، وزیراعطم اس کا کوئی حل نکالیں اور ہمارا انتظامی معاملہ اب ہمارے حوالے کریں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے سندھ حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن، امین الحق اور ارکان سندھ اسمبلی بھی موجود تھے ۔فاروق ستار نے کہا کہ کئی دہائیوں سے سندھ حکومت اور وڈیرے کراچی کے شہریوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں، ہم پر روزگار کے بعد تعلیم کے دروازے بھی بند کر دیے گئے ہیں، پہلے کراچی کے ساتھ کوٹہ سسٹم کے نام پر ظلم کیا...
    قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے کراچی کے شہریوں سے شکوہ کردیا۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران شائقین کرکٹ کی جانب سے بابر اعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا اور اسٹیڈیم بابر، بابر کے نعروں سے گونج اٹھا۔انہوں نے کہا کہ شائقین کی جانب سے بہت پیار ملتا ہے ان ہی کے لیے ہم کھیلتے ہیں، شائقین کی جانب سے پوری ٹیم کے لیے یہی سپورٹ چاہیے۔بابر اعظم نے کہا کہ کراچی والوں سے گلہ ہے کہ وہ میچز دیکھنے نہیں آتے، امید ہے افتتاحی تقریب کی طرح میچز میں بھی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نیا اسٹیڈیم بنا ہے کوشش کریں گے اچھی کارکردگی دکھائیں۔دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین...
    کراچی: چوکوں اور چھکوں کا شور اب کراچی تک پہنچ چکا ہے، جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا اہم ترین میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ اس میچ کے فاتح کو فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا، جو کہ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کا عزم اپنے ابتدائی میچ میں کیویز کے ہاتھوں بدترین شکست کا بدلہ لینا ہے، اور پروٹیز کے خلاف حالیہ جیت نے ان کے حوصلے مزید بڑھا دیے ہیں۔ محمد حسنین کی جگہ حارث رؤف ٹیم میں واپس آئیں گے، جبکہ سعود شکیل کو شامل کرنے کے لیے کامران غلام کو باہر کر دیا گیا ہے۔ فخر زمان کی کارکردگی پر سب کی...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت یا کسی میچ کی پریشانی نہیں، ٹیم کو ایک میسج ہے کہ اچھا کھیلیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کراچی والوں سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا، جس جس کو مسئلہ تھا اس کو آج جواب مل گیا۔ان کا کہنا تھا کہ باہر کے سٹیڈیمز دیکھ کر لگتا تھا کہ ہم بہت پیچھے ہیں لیکن اب ہم آگے ہیں، ابھی اس سٹیڈیم میں اور بھی کام ہونا باقی ہے۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مظفر آباد کا سٹیڈیم بھی دیکھ رہے، وہاں کےلئے بھی پلان...
    کراچی: یونیورسٹی روڈ سمامہ پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔  پولیس کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے یونیورسٹی روڈ سمامہ پُل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش عباسی شہید سپتال منتقل کی گئی ۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن سب انسپکٹر محمد نواز نے بتایا کہ  مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔ مقتول کی موٹرسائیکل نئی ہے جس پر لگے اسٹیکر سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ 25 جنوری 2025 کو خریدی گئی تھی  اور اس کی تاحال رجسٹریشن بھی نہیں ہوئی تھی۔ مقتول  کی شناخت کا عمل جاری...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت یا کسی میچ کی پریشانی نہیں، ٹیم کو ایک میسج ہے کہ اچھا کھیلیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کراچی والوں سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا، جس جس کو مسئلہ تھا اس کو آج جواب مل گیا۔ان کا کہنا تھا کہ باہر کے اسٹیڈیمز دیکھ کر لگتا تھا کہ ہم بہت پیچھے ہیں لیکن اب ہم آگے ہیں، ابھی اس اسٹیڈیم میں اور بھی کام ہونا باقی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کردیا گیا محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مظفر آباد کا اسٹیڈیم بھی دیکھ رہے، وہاں...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایرانی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی امن مشقیں 2025 میں دنیا کے ممالک کیلئے بڑا پیغام ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انقلاب ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے کراچی میں ایرانی قونصل خانے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ایرانی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی ، پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم،کراچی میں ڈپلومیٹک کور کے ڈین ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد خصوصی انٹرویو میں ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ دنیا میں ہمارا خطہ بہت اہم ہے، اس خطے...
    کراچی میں نیوزی لینڈ جانے والے پارسل سے 2 کلو سے زائد آئس برآمد کر لی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق  تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف کارروائیوں میں 27 لاکھ سے زائد مالیت کی 26 کلو سے زیادہ منشیات برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اٹک میں تین میلا چوک کے قریب ملزم کے قبضے سے  174 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا۔ کراچی میں کوریئر کے ذریعے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 2.4 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ بلوچستان میں پشین کے علاقے میں...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں بھی چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 19 فروری کو کراچی میں ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے چیمپینز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر فینز کیلئے سرپرائز تیار کرلیا ہے۔ زرائع کے مطابق تقریب میں ملکی اور غیر ملکی فنکار شرکت کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپینز ٹرافی کی ایک تقریب 16 فروری کو لاہور میں بھی کرے گا۔
    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سےکم درجۂ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سے 5 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 16.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
    اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، نیپرا کی جانب سے تقیسم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ ڈسکوز نے بجلی تقریباً 2 روپے فی یونٹ سستی کی درخواست کی ہے جس بجلی صارفین کو 52ارب 12 کروڑ روپے تک ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ قیمت میں کمی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی۔ درخواست کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی اور ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی۔ آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 2 ارب 69 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ اکتوبر...