سندھ ہائیکورٹ بار کی صدر کراچی بار پر حملے کیخلاف ہڑتال
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے صدر کراچی بار پر حملے کے خلاف ہڑتال کی گئی ہے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ پر نامعلوم افراد کے حملے کا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا۔
ہائی کورٹ بار کے حکام نے سندھ ہائی کورٹ کی مرکزی عمارت کے دروازے بند کرا دیے، صرف عدالتی عملے کو عمارت میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
جنرل سیکرٹری سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن مرزا سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکر ہے کہ صدر کراچی بار حملے میں محفوظ رہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدر کراچی بار عامر وڑائچ کی حالت اب بہتر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صدر کراچی بار ہائی کورٹ سندھ ہائی کورٹ بار
پڑھیں:
لاہور، غزہ میں اسرائیلی بربریت کیخلاف لاہور کی تاجروں کی آج شٹر ڈاون ہڑتال
فلسطین میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف لاہور کی ہال روڈ مارکیٹ، انار کلی بازار، اردو بازار، اعظم کلاتھ مارکیٹ اور اندرون شہر کی مارکیٹیں مکمل بند ہیں جبکہ بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ انتظامیہ نے مارکیٹیں معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی بربریت کیخلاف لاہور کی تاجر برادری کی جانب سے آج پورے شہر میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔ فلسطین میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف لاہور کی ہال روڈ مارکیٹ، انار کلی بازار، اردو بازار، اعظم کلاتھ مارکیٹ اور اندرون شہر کی مارکیٹیں مکمل بند ہیں جبکہ بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ انتظامیہ نے مارکیٹیں معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی جا رہی ہے۔