کراچی سے ٹورنٹو جانیوالے مسافر سے 2 کروڑ مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
سامان کی تفصیلی تلاشی کے دوران 70 ہزار امریکی ڈالر، 2200 کینیڈین ڈالر اور 1 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے۔ اسلام ٹائمز۔ اے ایس ایف کے عملے نے کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کے مسافر سے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی مختلف غیر ملکی کرنسی برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پر سفر کرنے والے مسافر عرفان الحق کے سامان میں غیر ملکی کرنسی کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی۔ اے ایس ایف اہلکاروں نے سامان کی تفصیلی تلاشی کے دوران 70 ہزار امریکی ڈالر، 2200 کینیڈین ڈالر اور 1 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے۔ برآمد شدہ رقم کی مجموعی مالیت دو کروڑ ایک لاکھ پچیس ہزار پانچ سو روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ اے ایس ایف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو برآمد شدہ کرنسی کے ساتھ مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غیر ملکی کرنسی
پڑھیں:
سونے ایک ہی دن میں 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں 90 روز کی معطلی کے اعلان کے بعد سونے کی قیمتوں کو پَر لگ گئے۔صرافہ مارکیٹوں کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 8573 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی۔
تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے اور عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 100 ڈالر اضافہ دیکھا گیا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 100 ڈالر بڑھ کر 3218 ڈالر پر جا پہنچی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 78 ڈالر اضافہ ہوا تھا جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 668 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اشتہار