صائم ایوب کی فٹنس سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دے دیا۔
اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث آج پشاور زلمی کو جوائن کریں گے۔ زلمی کے بیشتر کھلاڑی ٹیم منیجمنٹ کو رپورٹ کر چکے ہیں۔
پشاور زلمی کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر تھے تاہم لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد انہوں نے عید کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔
پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صائم ایوب
پڑھیں:
12اپریل کو عوام مجھے نہیں میں عوام کو جوائن کرو نگا، آفاق احمد
سفید کپڑا تحریک کسی پارٹی، قومیت یا فرقہ کی نہیں بلکہ کراچی میںبسنے والی تمام اکائیوں کی آواز ہے
12اپریل کو کراچی ثابت کریگا کہ ہم غلام یا مردہ نہیں بلکہ زندہ قوم ہیں، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا کہ 12اپریل کو عوام مجھے نہیں میںعوام کو جوائن کرو نگا،سفید کپڑا تحریک کسی پارٹی، قومیت یا فرقہ کی نہیں بلکہ کراچی میںبسنے والی تمام اکائیوں کی آواز ہے جو کراچی سے محبت کرتے ہیںاور کراچی کوہی اپناشہر مانتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر اتوار کے روز بھی تاجربرادری ،علماء کرام اور مختلف برادریوں کے سربراہان نے وفود کی شکل میں آفاق احمدسے انکی رہائشگاہ پرملاقات کی جبکہ 12اپریل کے یکجہتی مظاہرے کی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا جس پر آفاق احمد نے تمام افراد کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔ آفاق احمد نے اس موقع پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفید پرچم کراچی کے مظلوم عوام کی نمائندگی کریگااور 12اپریل کو کراچی ثابت کریگا کہ ہم غلام یا مردہ نہیں بلکہ زندہ قوم ہیں، جو اپنی آنے والی نسلوں کے روشن و محفوظ مستقبل کیلئے کسی بھی طوفان سے ٹکرانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ آفاق احمد نے کہا آج بروزاتوار ڈسٹرکٹ سینٹرل کے آفس کا افتتاح ہونا تھا جہاں عید کی تعطیلات کے سبب تعمیراتی کام مکمل نا ہوسکا جس کا باقاعدہ افتتاح آئندہ چند روزمیں کردیا جائیگا،تعمیراتی کام مرکزی کمیٹی کی نگرانی میں تیزی سے جاری ہے جسکے مکمل ہوتے ہی سیاسی سرگرمیوںکا آغاز کردیا جائیگا۔انہوں نے پارٹی میں شمولیت کرنے والے افراد کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم شہر کی تقسیم کو ختم کرکے ایک پرچم تلے متحد کردینگے جبکہ مظلوم کے ساتھ ہونے والے ظلم پر اجتماعی آواز بلند کرینگے اور ہر مظلوم کو انصاف دلانے کیلئے اسکے ساتھ کھڑے دکھائی دینگے۔