کراچی اس وقت بارود کے ڈھیر پر ہے: خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
چیئر مین متحدہ قومی مومنٹ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اس وقت بارود کے ڈھیر پر ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں چیئر مین متحدہ قومی مومنٹ خالد مقبول نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات ایک بار پھر خراب ہو رہے ہیں، کراچی کے امن کے لیے جس حد تک کردار ادا کر سکتے تھے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس سندھ کے شہری علاقوں کا 90 فیصد مینڈیٹ ہے، کراچی میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ ایم کیو ایم کے دور میں ہوئے۔
چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے سب سے پہلے جاگیر داروں اور وڈیروں کےخلاف آواز اٹھائی۔
ماضی میں بشریٰ زیدی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے چیئر مین ایم کیوایم نے کہا ہے کہ بشریٰ زیدی کے واقعے کے بعد کراچی کا منظر نامہ تبدیل ہو گیا ہے، کراچی میں بے امنی کی وجہ چور اور سپاہی کا غیر مقامی ہونا ہے، کراچی کے مقدمے اعلیٰ عدالتوں میں سسک رہے ہیں۔
سندھ حکومت اور وفاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول نہیں بتایا کہ 14 سال سے سندھ کے شہری علاقوں کی معاشی، تعلیمی نسل کشی کی جا رہی ہے، کراچی میں غیر قانونی طور پر ڈمپر چل رہے ہیں جو حادثات کا باعث بنتے ہیں جبکہ کراچی میں پینے کے پانی کا اہم منصوبہ کے فور 15 سال سے تاخیر کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم وفاق سے بات کر رہے ہیں، صوبے سے بات کرنا اپنا سر پھوڑ نے کے مترادف ہے، وفاق ہمیں حتمی طور پر بتا دے ہم نے اسے اپنے دکھ درد سے آگاہ کیا ہوا ہے، ہم شہر کراچی کے لیے حل پیش کر چکے ہیں، سڑکیں آخری آپشن ہے اور آپ ہمیں سڑکوں پر دھکیل رہے ہو۔
ماضی میں جمہوری اور آمرانہ ادوار کا تقابل جائزہ پیش کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ یہ کیسا مذاق ہے جب ملک میں جمہوریت آتی ہے تو بنیادی جمہوریت ختم ہو جاتی ہے، جب بنیادی جمہوریت آتی ہے تو ملک سے جمہوریت ختم ہو جاتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم خالد مقبول کراچی میں کراچی کے رہے ہیں
پڑھیں:
عرفان صدیقی نے بغض پیپلز پارٹی میں جو گفتگو کی وہ قابل مذمت ہے،صوبائی وزیر شرجیل میمن
عرفان صدیقی نے بغض پیپلز پارٹی میں جو گفتگو کی وہ قابل مذمت ہے،صوبائی وزیر شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس )سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عرفان صدیقی نے بغض پیپلز پارٹی میں جو گفتگو کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیرپور میں صحافی کا قتل افسوس ناک ہے، صحافی کے قتل کے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پانچ مرد اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی نے بغض پیپلز پارٹی میں جو گفتگو کی ہے وہ قابل مذمت ہے، عرفان صدیقی لاعلم اور بے علم ہیں تو انہیں آئین پڑھنا چاہیے، پیپلز پارٹی نے جلال پور اور تھل کینالز کی بھی مخالفت کی تھی،عرفان صدیقی کو ہماری باتوں پر اعتماد نہیں تو تمام خطوط ان کو بھیج دیں گے۔شرجیل میمن نے کہا کہ ہم نے سندھ اسمبلی سے قرارداد بھی پاس کروائی ہے، سینیٹ میں بیٹھے عرفان صدیقی کو یہ نہیں پتا کہ صدر کو منظوری کا اختیار ہے یا نہیں، ن لیگ کی وہ قیادت جن کو کچھ پتا نہیں وہ بونگیاں مارتے ہیں، آصف زرداری نے جوائنٹ سیشن میں کینالز کی مخالفت کی تھی میں عرفان صدیقی کے بیان کی مذمت کرتا ہوں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت سے درخواست ہے کہ اپنے رہنمائوں کو سمجھائیں، کل اپیکس کمیٹی کی میٹنگ تھی، غیرقانونی امیگزینٹس کو نکالا جارہا ہے 991 افراد کو نکالا جاچکا ہے، غیرقانونی تارکین وطن دنیا میں غیر قانونی طور پر کہیں پر بھی نہیں رہ سکتے، 220 افراد دو کیمپ میں ہیں جن کو نکالنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں پولیس لائٹس، کالے شیشوں اور اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی ہے، اپیکس کمیٹی میں صوبے کے تمام بارڈرز پر جوائنٹ چیکنگ کا فیصلہ کیا گیا، سوشل میڈیا پر گالی دینے اور بدتمیزی کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی، فیس بک کو خطوط لکھ کر اکائونٹ بند کروائیں گے، نجی ریسٹورنٹس کو نقصان پہنچایا گیا، ایسا کام نہ کریں جس سے پاکستانیوں کا نقصان ہو جذبات سب کے ہیں، برائے مہربانی قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں نومبر 2024 کے بعد اچانک ایک لہر آئی، وزیراعلی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا، ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا، دو چالان بھی 2500 کے ہیں اور ہیلمٹ بھی 2500 کا ہے۔