2025-04-19@10:08:12 GMT
تلاش کی گنتی: 1006
«کا کیس ہے»:
(نئی خبر)
اگر امریکہ چین پر دباؤ ڈال کر اس کی ترقی کو روکنے پر مصر ہے تو چین اس کا بھرپور مقابلہ کرے گا ، چینی وزیر خا رجہ
میونخ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نے “چین کے خصوصی سیشن” میں خطاب کیا اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے۔ہفتہ کے روز چین امریکہ تعلقات کے معاملے پر، وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ امریکہ کے بارے میں چین کی پالیسی مستحکم ہے اور اس میں تسلسل رہا ہے ۔ چین کی پالیسی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ تین اصولوں پر مبنی ہے جو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی، اور تعاون کے ذریعے باہمی مفادات پر مشتمل ہیں ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین ان تین اصولوں کے مطابق امریکہ کے ساتھ مستحکم، صحت مند اور پائیدار دو طرفہ تعلقات استوار...

یورپی ملک سنسر شپ کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں اور تارکین وطن کی بے تحاشہ آمد پر قابو نہیں پا سکے.جے ڈی وینس
میونخ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری ۔2025 ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے یورپی اتحادیوں کو اندرونی خطرے سے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ملک سنسرشپ کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں اور وہ تارکین وطن کی بے تحاشہ آمد پر قابو نہیں پا سکے جرمنی کے شہر میونخ میں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطرہ روس، چین اور بیرونی عناصر سے نہیں ہے بلکہ مجھے خدشہ یہ ہے کہ خطرہ آپ کے اندر موجود ہے اور وہ ہے یورپ کی انتہائی بنیادی اقدار سے انحراف جو یورپ اور امریکہ کی مشترکہ میراث ہیں.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے نائب صدروینس نے نیٹو کے ایک اتحادی رومانیہ پر تنقید کرتے ہوئے...
یہاں بلوچستان حسین زمین ہے جو بے پناہ صلاحیتوں سے بھرپور ہے، طویل عرصے سے ترقی کی روشنی کا انتظار کر رہی تھی۔ اس کے وسیع میدان، جو کبھی بنجر اور خشک تھے، ایک ایسے خطے کی کہانی سناتے تھے جو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا تھا۔ مگر آج، جب وزیر احسن اقبال روایتی بلوچی پگڑی پہنے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کے ہمراہ ڈیرہ بگٹی کے سنہرے گندم کے کھیتوں میں چل رہے ہیں، تو ایک نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے— امید اور تبدیلی کا باب۔ احسن اقبال نے فضائی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ بگٹی کے یہ سرسبز کھیت پنجاب کی کوئی تصویر نہیں بلکہ حقیقت میں بلوچستان کی ایک نئی زندگی ہیں۔ یہ...

ہم داعش و القاعدہ سمیت متعدد عالمی دہشتگرد تنظیموں کی مالی معاونت کر رہے ہیں، امریکی رکن کانگریس کا اعتراف
پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے امریکی ریپبلکن رکن کانگریس نے جمعرات کے روز منعقد ہونیوالی ایک سماعتی نشست میں امریکہ کیجانب سے داعش، القاعدہ و بوکو حرام جیسی متعدد عالمی دہشتگرد تنظیموں کی سالہا سال مالی معاونت کا اعتراف کیا ہے اسلام ٹائمز۔ امریکی حکومت میں فنڈز کی غلط تقسیم کے الزامات کی تحقیقات کے لئے جمعرات کے روز کانگریس میں ایک سماعتی نشست منعقد ہوئی جس میں پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے امریکی ریپبلکن رکن کانگریس سکاٹ پیری کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی پیشرفت کیلئے امریکی ایجنسی - امریکی امداد (USAID) کے فنڈز کہاں خرچ کئے جاتے ہیں؟ اس رقم کا کتنا حصہ کس کو ملتا ہے؟ کچھ پتہ نہیں! سکاٹ پیری کا کہنا تھا کہ آپ کی...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین کی تیز تر ترقی دنیا کے لیے مثبت اثرات رکھتی ہے اور اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے چین کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اسے خطے میں استحکام کا ضامن قرار دیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ چین کا عروج ایک اہم پیشرفت ہے اور اس سے عالمی سطح پر کوئی خوف محسوس کرنے کی ضرورت نہیں۔ مزید برآں، صدر زرداری نے پاک چین دوستی، اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس کے خلاف امریکا اور یورپ سے مدد مانگ لی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے دوران یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کی مدد کرنے کے لیے یورپ اور امریکا کو اتحاد کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی یوکرین کو کبھی بھی نیٹو کا حصہ تصور نہیں کیا تھا۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو اپنے تحفظ کے لیے ٹھوس ضمانتیں درکار ہیں، ہم روسی صدر سے تب تک ملاقات نہیں کریں گے جب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کا مشترکہ منصوبہ سامنے نہیں آ جاتا۔ کانفرنس میں امریکی نائب صدر...
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کی ترقی دنیا کیلئے خطرہ نہیں ہے۔ دورہ چین کے موقع پر چینی سرکاری میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران چین کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی نے بہت متاثر کیا ، چین کے ہر شخص کا اپنے شعبے میں بہترین کام، قوم کے اجتماعی فائدے کا باعث بن رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ چین کا عروج ایک مثبت پیشرفت ہے، اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ہم دہائیوں سے چین کے پڑوسی ہونے کے ناطے جانتے ہیں کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنی ان چیزوں کی قدر کریں جو آپ کےلیے مقدس ہیں، انہیں ہر قسم کی مداخلت سے شدید طور پر محفوظ رکھیں، یہاں تک کہ اگر وہ نیک نیتی سے بھی ہو۔ اس کے علاوہ یہ بھی انتہائی اہم ہے کہ آپ ان چیزوں کے لیے بھی کھلے رہیں جو مختلف ہیں یا غیر مانوس محسوس ہوتی ہیں۔ آپ کی کامیابی جستجو اور چیزوں کے غیر معمولی نقطہ نظر کے دوسری طرف واقع ہے۔ آپ کے اندر موجود زخموں کو شفا دینے کی خواہش ہے، لیکن آپ کو پہلے انہیں داغ کے طور پر دیکھنا بند کر دینا چاہیے، اس کے بجائے انہیں ان تجربات کے طور پر دکھانا چاہیے جنہوں نے آپ...
اپنے ایک بیان میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کیلئے یہی بہتر ہے کہ حماس، غزہ کی حکومت سے دستبردار ہو جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عرب دنیا کی بے پناہ مخالفت کے باوجود UAE نے 15 ستمبر 2020ء کو "ڈونلڈ ٹرامپ" کی سفارش پر اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کے لئے ابراہیم معاہدے پر دستخط کئے اور اب اس ملک کے صدارتی مشیر "انور قرقاش"، فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ غزہ کی پٹی کی حاکمیت سے دستبردار ہو جائے۔ انور قرقاش نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عرب لیگ کے سربراہ "احمد...

سردار عبدالرحیم کراچی پریس کلب میں مسلم لیگ کے فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگارا کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیںسینئر صحافی شمس کیریو،امتیاز خان فاران،جاوید چودھری،خورشید عباسی،عبدالقادر منگریو ، سید ولی وارثی، نواب قریشی،لیاقت کشمیری ،خالد پہنور ودیگر بھی موجو
سردار عبدالرحیم کراچی پریس کلب میںمسلم لیگ کے فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگارا کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیںسینئر صحافی شمس کیریو،امتیاز خان فاران،جاوید چودھری،خورشید عباسی،عبدالقادر منگریو ، سید ولی وارثی، نواب قریشی،لیاقت کشمیری ،خالد پہنور ودیگر بھی موجود ہیں

نارتھ ناظم آباد میں تین روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح، شہر پر لوٹ مار کرنے والے مسلط کردیے گئے، وجیہہ حسن
نارتھ ناظم آبادٹاؤن میں امیر ضلع وسطی وجیہہ حسن پھولوں کی نمائش کاافتتاح کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن نے نارتھ ناظم ٹائون میں سہہ روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان اور وائس چیئرمین ضیاء الدین جامعی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی نے نمائش میں رکھی گئی پھولوں کی مختلف اقسام کا جائزہ لیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ نمائش کے موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے...
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کو پورٹ تک توسیع دینے پر کام جاری ہے، ملیر ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک چلنے سے شہر پر ٹریفک کا بوجھ کم ہوگا، ہیوی ٹریفک سے شہر میں ٹریفک جام ہوتی ہے اور شہریوں کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے،ٹرک ہولڈنگ ایریا بنانے کے حق میں ہوں اور اس سلسلے میں کے ایم سی ہر طرح کا تعاون کرے گی،صرف ان ٹرکوں کو پورٹ میں جانے کی اجازت ہو جن کے کاغذات کلیئر ہوں اور ان کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹس بھی ہوں،شہر کی بہتری اور ترقی کے لیے ٹرانسپورٹرز اور پورٹس کے ذمہ داران کے ایم سی سے مالی تعاون کریں،پورے شہر سے ہیوی...

لاڑکانہ : جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ہندو تاجر نینومل کے پوتے سے ڈکیتی کی واردات میں زخمی ہونے والوں کی عیادت اور ورثا سے بات چیت کر رہے ہیں۔
لاڑکانہ : جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ہندو تاجر نینومل کے پوتے سے ڈکیتی کی واردات میں زخمی ہونے والوں کی عیادت اور ورثا سے بات چیت کر رہے ہیں۔
کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد کہا کہ ہم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ ہمیں لگا کہ دوسری اننگز میں وکٹ مزید مشکل ہو جائے گی، لیکن ان کے بولرز نے ہم پر دباؤ برقرار رکھا۔ محمد رضوان نے کہا ہمارا ہدف 280 رنز تھا، لیکن مخالف ٹیم نے زبردست بولنگ کر کے ہمیں اس ہدف تک پہنچنے نہیں دیا۔ ہم رنز کم بنا سکے، اور ان کی باؤلنگ واقعی شاندار تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اور آغا سلمان شراکت بنانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن وہ ہمیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دے رہے تھے۔ ہمارا ہدف 300 نہیں، بلکہ...
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ا میر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن نے نارتھ ناظم ٹاؤن میں سہہ روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان اور وائس چیئرمین ضیاءالدین جامعی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی نے نمائش میں رکھی گئی پھولوں کی مختلف اقسام کا جائزہ لیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ نمائش کے موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد پر ایسے لوگوں کو مسلط کردیا کیا ہے جو شہر...
پاکستانی میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں بریک اپ سے متعلق اپنا منفرد نظریہ شیئر کیا ہے، جس نے مداحوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔ عاطف اسلم نے اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ بریک اپ سے بہتر کچھ نہیں! انہوں نے کہا کہ یہ زندگی میں ایک نیا موڑ ثابت ہوسکتا ہے، جو آپ کو اپنے کیریئر اور ذاتی ترقی پر توجہ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ عاطف اسلم کے مطابق، اگر آپ مالی طور پر مستحکم ہوجائیں تو رشتے خودبخود بہتر ہونے لگتے ہیں۔ ان کا یہ مشورہ کئی نوجوانوں کو حوصلہ دینے کے ساتھ ساتھ ایک نئے زاویے سے سوچنے پر مجبور کر رہا ہے۔...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹریفک پولیس کو کمیشن پر لگا دیا ہے، چالان کرو اور کمیشن کما، افسر ہو یا سپاہی کمیشن کے دھندے میں لگا ہوا ہے، ڈمپر مافیا حکومتی سرپرستی میں طاقت ور اور شہریوں کے لیے آواز اٹھانے والا تحویل میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی و ایم کیو ایم کے رہنما حسان صابر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈمپرز شہریوں کو کچل رہے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جارہی اور اس کی وجہ ان کی حکومت کو مالی سپورٹ ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر قائد کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان...
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے اپنے حالیہ خط میں کئی سنجیدہ مسائل کی نشاندہی کی ہے،عمران خان فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا نہیں ہونے دینا چاہتے اور قومی مفاد کو مقدم رکھ رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ ملک میں فوج اور عوام کے درمیان ہم آہنگی برقرار رہے۔ پارٹی کے اندرونی معاملات پر بات کرتے...
بھارتی کامیڈین رنویر الہ آبادیہ کے یوٹیوب شو ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ میں کیے گئے متنازعہ سوال کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے رونے کی ایک ویڈیو وائرل ہے۔ وائرل ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کرائی جارہی ہے کہ رنویر الہ آبادیہ حالیہ تنازعے کے بعد کام نہ ملنے سے پریشان ہیں اور اس بات پر رو رہے ہیں۔ ویڈیو میں بیئر بائیسپس کے خالق رنویر الہ آبادیہ کہہ رہے ہیں، ’’مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں قصوروار ہوں۔‘‘ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے، جسے ان کے حالیہ قانونی مسائل کا ردعمل سمجھا جارہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر روتے ہوئے کہہ رہے ہیں ’’مجھے اس لیے...
رکن قومی اسمبلی و ایم کیو ایم کے رہنما حسان صابر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈمپرز شہریوں کو کچل رہے ہیں، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جارہی اور اس کی وجہ ان کی حکومت کو مالی سپورٹ ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر قائد کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان صابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم کارکن فراز کے قتل کا مقدمہ الیکشن مہم کے دوران درج کیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت سے انصاف نہیں ملا، ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں بریت کے خلاف دائر اپیل کی سماعت ہوئی اور عدالت عالیہ نے...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جشن بہار اں میلے کے انعقاد کا مقصد پاکستان کی ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنا ہے۔ اسلام آباد کے شہری 25، 26 اور 27 فروری کو جشن بہاراں سے محظوظ ہو سکیں گے، جشن بہاراں میں پاکستان بھر کے روایتی اور مشہور کھانوں کے سٹالز لگائے جائیں گے ، جشن بہاراں میں رینجرز کا دستہ مشعل پریڈ اور اسلام آباد پولیس کا دستہ شمع پریڈ کا مظاہرہ کرے گا۔ تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی میلے میں پاک فوج کے بینڈز بھی پرفارم کریں گے، جشن بہاراں کے دوران آتش بازی کا زبردست مظاہرہ ہو گا جبکہ خٹک، کیلاش اور کتھک سمیت روایتی رقص کے شوز...
معروف گلوکار بی پراک کے بعد اداکارہ اروشی روتیلا نے بھی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے متنازع بیان کے بعد ان کے پوڈکاسٹ 'بیئر بائسیپس' میں جانے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اروشی نے رنویر الہ آبادیا کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے بھی اَن فالو کردیا ہے اور ان کے پوڈکاسٹ میں شیڈول اپنی شرکت سے منع کر دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اروشی روتیلا اپنی تیلگو فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کی باکس آفس پر بڑی کامیابی کے بعد وہ اس شو میں دکھائی دینے والی تھیں۔ View this post on Instagram A post shared by Varinder Chawla...
میں روزانہ ہزاروں لفظ لکھتا ہوں اور یقینا اس میں سیاسی تجزیہ سے لے کر افسانہ ٗ شاعری اور تنقیدی مضامین سب کچھ ہوتا ہے۔ بڑے سر کا درد بھی بڑا ہوتا ہے اور جتنا بڑا آدمی ہوتا ہے اُس سے غلطی بھی اُتنی بڑی ہوتی ہے ۔ یقینا میرا کروڑوں روپے کا نقصان نہیں ہو سکتا کیونکہ میرے پاس کروڑوں روپے موجود ہی نہیں ۔فر د کی غلطی کا خمیاز اُسے اور اُس سے وابستہ لوگوں کو بھگتنا پڑتا ہے لیکن جب قوم کا لیڈر غلطی کرئے تو اُس کا حمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ جاتا ہے ۔عمران نیازی نے تیسرا خط بھی آرمی چیف کو لکھ دیا ہے لیکن میں جانتا ہو ں کیا وہ لکھیں گے...
شہدادپور،اسٹپ فائونڈیشن کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر شائستہ بلوچ ودیگر کاگروپ سنجھورو/شہدادپور(نمائندگان جسارت) اسٹپ فائونڈیشن کا مقصد غریب و مستحق لوگوں کی بلاامتیاز خدمت کرنا ہے میڈم شائستہ بلوچ کا اسٹپ فاؤنڈیشن سنجھورو کے آفس کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق اسٹپ فاؤنڈیشن سنجھورو آفس کی شاندار افتتاحی تقریب ہوئی جس میں اسٹپ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن میڈم شائستہ بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔ اسٹپ فاؤنڈیشن سنجھورو کی جانب سے مرکزی چیئرپرسن میڈم شائستہ بلوچ کا سنجھورو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور سندھ کی ثقافت اجرک پیش کی گئی۔ اس موقع پر آفس کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹپ فاؤنڈیشن...
حیدرآباد ،سرفراز ٹائون کے سالانہ یونین کے انتخابی کیمپ میں عہدیداران وکٹری کانشان بنارہے ہیں
حیدرآباد ،واساانتظامیہ کی غفلت کے باعث کھلا ہوا مین کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے
حیدرآباد ،بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر کی مرکزی شاہراہ پر سیوریج کاپانی جمع ہے
کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر سلیم اللہ نے کہا ہے کہ زرعی شعبے میں سبسڈی صرف مستحق طبقات کے لیے ہونی چاہیے اور مارکیٹ میکنزم کی جانب منتقلی سے قومی معیشت کو استحکام مل سکتا ہے۔ وہ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ پاکستان ایگریکلچر کولیشن کے تحت دو روزہ زرعی کانفرنس اور ایکسپو سے خطاب کر رہے تھے۔ سلیم اللہ نے کہا، ” سپورٹ پرائس مکینزم کے بجائے مارکیٹ کو خود ترقی کرنے دینا چاہیے، کیونکہ جہاں حکومتی مداخلت موجود نہیں ہوتی، وہاں کے شعبے مارکیٹ ڈائنامکس کے مطابق ایڈجسٹ ہو جاتے ہیں۔” عالمی بینک کے لیڈ ایگریکلچر اسپیشلسٹ اولیور دورانڈ نے زرعی پالیسی فریم ورک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عوامی معاونت زیادہ تر بڑے...
واشنگٹن: امریکا کی ریپبلکن پارٹی کے رہنما اور رکن امریکی کانگریس جو ولسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ عمران خان کی سزا کے خلاف کانگریس میں پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں جو ولسن نے کہا کہ اس ایکٹ کے تحت حکومت پاکستان کے ان ذمہ داروں کے خلاف پابندی لگائی جائے گی جو عمران خان کی سزا میں ملوث ہیں۔ رکن امریکی کانگریس جو ولسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کا مسودہ تیاری کے مراحل میں ہے، جس کا مقصد عمران خان کے خلاف مقدمات بنانے اور قید کرنے والے پاکستانی حکومت کے عہدیداروں پر پابندی لگائی جائے...
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 فروری 2025ء ) عمران خان نے آرمی چیف کے نام پیغام میں کہا ہے کہ بار بار یہ کہنا کہ ادارہ سیاست میں مداخلت نہیں کرتا، قوم کی عقل کی توہین ہے ، انتخابات میں دھاندلی ہو ، عدلیہ کی تباہی ہو یا کالے قانون، ناصرف ہماری باشعور قوم،عالمی برادری کو بھی معلوم ہے کہ اس کے پیچھے کون سے "نامعلوم” ہاتھ کارفرما ہیں۔پنجاب پولیس شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بن کر بدمعاشی پر اتری ہوئی ہے ، پولیس نے ہمارے ایک کارکن کا جنازہ تک نہیں پڑھنے دیا، 1 لاکھ سے زائد مرتبہ شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، 20 ہزار کارکن اور حمایتی گرفتار کیے گئے، سینکڑوں تشدد...
سوشل میڈیا کے صارفین مہیش بھٹ پروڈکشن کے تحت بنی عمران ہاشمی کی مقبول فلموں ’’جنت‘‘ اور ’’آوارہ پن‘‘ کی دوبارہ ریلیز کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مہیش بھٹ نے اس سلسلے میں جلد ہی معلومات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ موجودہ دور میں باکس آفس پر ری ریلیز ہونے والی فلموں کو شاندار کامیابی مل رہی ہے، جن میں ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘، ’’بریلی کی برفی‘‘ اور ’’صنم تیری قسم‘‘ شامل ہیں۔ شائقین مقبول فلموں کی دوبارہ ریلیز کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس سے پروڈیوسرز کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔ عمران ہاشمی کی فلم ’’جنت‘‘ نے 2008 میں باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ ’’آوارہ پن‘‘ ناکام رہی۔ لیکن وقت کے ساتھ اس...
آج بروزجمعرات،13 فروری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل فکری کوششیں زور پکڑیں گی۔ آپ تعلیم اور فنکارانہ مہارتوں میں سبقت لے جائیں گے۔ کام کی جگہ پر آپ کا اثر و رسوخ بڑھے گا، اور آپ کی کامیابی کی شرح بلند ہوگی۔ آپ امتحانات اور مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ پیشہ ورانہ معاملات میں متحرک رہیں اور اپنی صلاحیتوں سے ایک مقام بنائیں۔ کام کی کارکردگی متاثر کن رہے گی۔ بزرگوں کو غور سے سنیں اور تخلیقی سرگرمیوں میں مشغول رہیں۔...
بیلا روس، وفاقی وزیر تجارت ہیوی مشینری کی صنعت کا دورہ کررہے ہیں
لاڑکانہ ،معذورافراد کی سہولت کے لیے شناختی کارڈ بنائے جارہے ہیں
اسلام آباد ،سڑک کے کنارے لگا کچرے کاڈھیر مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے

شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
رانا ثناء اللّٰہ : فوٹو فائل وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کبھی بھی ججز کی گروہ بندی کا حصہ نہیں رہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ججز کے ایک ساتھ آفسز ہیں اور ایک دوسرے کو خطوط لکھتے ہیں، ججز کے ایک ہی عمارت میں ساتھ ساتھ دفاتر ہیں، سینئر ججز کے خلاف ریفرنس کی بات میں کوئی دھمکی نہیں ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جس طرح کی تقسیم سپریم کورٹ میں ہے، ویسی ہی اب ہائیکورٹ میں جا رہی ہے، کیا ججز کا ٹرانسفر وزیراعظم نے کیا ہے؟انہوں نے کہا کہ...
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے، پاکستان اندھیروں سے باہر آ رہا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ننکانہ صاحب، شیخو پورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، دوران ملاقات عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔ نوازشریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے، معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے، معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں، پالیسی ریٹ میں 22...

بلوچستان کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ مسلسل انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے نقصان اٹھا رہا ہے. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )فری لانسرز اور شعبے کے ماہرین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ مسلسل انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے نقصان اٹھا رہا ہے پاکستان کا ایک دور افتادہ صوبہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ آئی ٹی انڈسٹری میں بھی دوسرے صوبوں سے پیچھے ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں نے بڑی تعداد میں آئی ٹی سیکٹر کی طرف رخ کیا ہے اور وہ گھریلو اور بین الاقوامی گاہکوں کو پورا کر کے فری لانسرز کے طور پر اپنی روزی کما رہے ہیں ہمیں متعدد مسائل کا سامنا ہے کیونکہ صوبہ امن و امان کی خراب صورتحال کا شکار ہے فری...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف کا کہنا ہے کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے۔ معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے،معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں۔نجی ٹی وی سما کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن کے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات کیں، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔نوازشریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں 22 سے 12 فیصد آنے سے معاشی سرگرمیاں اور گروتھ بڑھ رہی ہے،مہنگائی کم ہورہی ہے، روپیہ مستحکم اورسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا بے ایمانی کے ساتھ آئے...
پاکستانی معروف اداکارہ صنم سعید ساتھی اداکارہ اُشنا شاہ کی سالگرہ کے موقع پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔ اُشنا شاہ کی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی پرتعیش تقریب سے بے شمار تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ یہ تصاویر نا صرف شوبز کی نامور شخصیات بلکہ سوشل میڈیا پیجز پر بھی بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz) اُشنا شاہ کی سالگرہ سے متعلق اگر کہا جائے کہ اس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے ہر فنکار نے شرکت کی تو یہ غلط نہ ہوگا۔ ان وائرل تصاویر میں جہاں ہر فنکار پُرمسرت نظر آ رہا ہے وہیں کمنٹ...
عدم برداشت کے سبب طلاق لینے والی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ شوہر کو دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، برکت صرف مرد کی کمائی میں ہوتی ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے ایک چینل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔ مذکورہ پوڈکاسٹ سے صائمہ قریشی کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا باعث بن رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں لوگ اداکارہ کو یہ کہتے ہوئے سن اور دیکھ سکتے ہیں کہ برکت تو صرف...

میرپورخاص، میئرعبدالرئوف غوری 67 ویں پھولوں کی نمائش کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلیے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
میرپورخاص، میئرعبدالرئوف غوری 67 ویں پھولوں کی نمائش کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلیے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
گوادر (نمائندہ جسارت)گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی جی ڈی اے کی جانب سے جناح ایونیو موڈی روڈ کی تعمیر جاری ہے جہاں پر ٹھیکیدار کی غفلت بھی برقرار ہے۔ روڈ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے ریتی بجری اور دیگر تعمیراتی میٹریل کو سڑک کنارے رکھ کر کھلا چھوڑ دیا گیا جہاں پر آئے روز حادثات جنم لے رہے ہیں اور جس سے قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔ اس روڈ پر اکثر رات کے اوقات سفر کرنے والے موٹر سائیکل سوار اور چھوٹی گاڑیاں روڈ پر پڑی انہی ریتی بجری اور تعمیراتی میٹریل کے باعث حادثات کا سبب بن رہی ہیں۔ جبکہ ٹھیکیدار کی غفلت کا یہ حال دیکھیے کہ روڈ پر پبلک کی سیفٹی کے لیے کسی قسم کے سائن بورڈ...
حیدرآباد: دریائے سندھ میں پانی کا لیول خطرناک حد تک کم ہوگیا ہے جو مستقبل کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے
حیدرآباد: مزدور آٹو بھان روڈ کی تعمیر کے دوران کنکریٹ بچھانے کا کام کررہے ہیں
کانگو کے شہری روانڈا کے سفارت خانے کے باہر احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کررہے ہیں کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک جمہوریہ کانگو کے شہریوں نے روانڈا کے سامنے پرتشدد احتجاج کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق چند ماہ سے مسلح باغی کانگو میں کارروائیاں کررہے ہیں،جب کہ انہیں روانڈا کی حمایت حاصل ہے۔ اس سے قبل مسلح گروہ نے کانگو کے سب سے بڑے شہر گوما میں داخل ہوکر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی رہنما جماعت اسلامی و دینی اسکالر راشد نسیم نے پاکستان میں طلاق اور خلع کی تشویشناک حد تک بڑھتی ہوئی شرح کو دین فطرت سے بغاوت اور مغربی طرز زندگی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ امریکا سمیت مغرب میں مخلوط معاشرت مادر پدر آزادی اور جدیدیت کے نام پر وہاں خاندانی نظام تباہ ہے، جس کا سب سے زیادہ خمیازہ وہاں کی عورت بھگت رہی ہے جبکہ اسلام میں عورت کو گھر کی ملکہ اور خاندان کا مضبوطنظام اس کو مزید تقویت دیتا ہے ،مگرپاکستان میں بھی اب روشن خیالی مادرپدر آزادی کے نام پر مرد و عورت کے مخلوط سرگرمیوں سے خاندانی نظام کمزور اور طلاق و خلع...
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 فروری 2025ء ) مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ارب پتیوں کی لسٹ دیکھی ہے جس میں جینٹری بیچ کا نام نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حال میں حکومتی رہنماوں سے ملاقات کرنے والے امریکی کاروباری شخص جینٹری بیچ سے متعلق مشاہد حسین سید کی جانب سے اہم انکشاف کیا گیا ہے۔ سینئر سیاستدان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے ارب پتیوں کی لسٹ دیکھی ہے جس میں 813 افراد کے نام ہیں، اس فہرست میں جینٹری بیچ کا نام نہیں ہے، جینٹری بیچ کا نام پہلی بار سنا ہے، وہ امریکی حکومت کے سرکاری یا غیر سرکای نمائندے نہیں تھے۔ دوسری جانب وزیراعظم سے...
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری ڈمپرز اور ٹینکرز کا نشانہ بن رہے ہیں، ڈیڑھ ماہ میں 100 سے زائد جانیں چلی گئیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ 16 برس سے حکومت کرنے والی پیپلزپارٹی جعلی مینڈیٹ کے ساتھ برسر اقتدار ہے، نا اہلی ایسی کہ ٹریفک قوانین پر بھی عمل نہیں کروا سکتے۔ کراچی میں گورننس ہے نہ عوام کو کوئی ریلیف، بلدیاتی اداروں پر عوامی رائے پر شب خون مار کر قبضہ کر رکھا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھا کہ کراچی کے نوجوانوں کی تعلیمی نسل کشی کی جا رہی ہے، دوہرے ڈومیسائل بنا کر داخلوں تک سے محروم کیا جا رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن...
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کسی ستون کے پاؤں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اُس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہو سکتا ہے، پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت آج بہت مضبوط ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا تھا کہ ہماری عدلیہ چھبیسویں آئینی ترمیم، ججوں کے تبادلوں اور تقرریوں سے بہت پہلے دنیا کے 142 ممالک میں 130ویں اور خطے کے 6 ممالک میں 5 ویں نمبر پر آ چکی تھی، ججوں کے تبادلوں اور تقرریوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ اس اعزاز کا سہرا کسی اور نہیں خود عدلیہ کے سر ہے، پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت...
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمدبٹ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سے بڑا مسئلہ کراچی کی زمینوں کا مسئلہ ہے،سندھ کی زمینوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہورہی ہے،کراچی میں 7500 ایکڑ زمینوں کے دستاویزات جعلسازی سے 3 ہزار ارب روپے کی کرپشن کی گئی ہے، یہ فائلیں کھول دیں تو دنگل مچ جائے گا،ایل ڈی اے، کے ڈی اے، ایم ڈی اے کی جانب سے انفرا اسٹرکچر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے 22 برس سے اپنے الاٹیز کو قبضے نہ دینا افسوسناک ہے، آباد ٹھوس شواہد پیش کرے تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ بلڈرز اور ڈیولپرز کے مسائل سے آگاہ ہوں، آپ کے ساتھ ہوں، آباد نیب...
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم پاکستانی عدالتی نظام پر حملہ ہے، فیصل چوہدری - فوٹو: فائل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایات دی ہیں کہ ججز کی اپوائنٹمنٹ پر وکلا تحریک کا ساتھ دیں۔بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم پاکستانی عدالتی نظام پر حملہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ بانی نے کہا کہ موجودہ حکومت کا مفاد اور ملکی مفاد متضاد ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو گرفتار کیے جانے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لئے زرعی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے، معاشی استحکام کیلئے زرعی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، ہماری حکومت نے ملکی ترقی کا وژن دیا۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی نے کہا کہ ہم نے سیاست کے بجائے ریاست کو ترجیح دی، حکومت نے بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ گھر سے عجیب آوازیں،...
ریاض:دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو اہم قرار دیا اور کہا کہ فلسطین کا حل 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ القدس کا دارالحکومت ہونا اور پائیدار امن کی بنیاد صرف دو ریاستی حل میں ہے۔ وزیراعظم نے غزہ تنازع کے اثرات سے نکلنے کے لیے عالمی سطح پر ایک مشترکہ ردعمل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستانی قوم نے گزشتہ سات سالوں میں متعدد چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے، اور ایک سال میں معاشی استحکام کی طرف بڑا قدم بڑھایا ہے، جس سے مہنگائی...

”ان کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے”رچرڈ گرینیل کی عمران خان کے حق میں ٹوئٹس پر دفتر خارجہ کے حکام کا رد عمل
”ان کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے”رچرڈ گرینیل کی عمران خان کے حق میں ٹوئٹس پر دفتر خارجہ کے حکام کا رد عمل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ گرنیل کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں کی جانے والی ٹوئٹس کے معاملے پر دفتر خارجہ کے حکام کا رد عمل سامنے آگیا۔ دفترخارجہ کے حکام کا کہنا تھاکہ ریجرڈ گرنیل نے جب ٹوئیٹس کی تو انکے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا، ریچرڈ گرنیل نے اپنے ٹوئٹس ڈیلیٹ بھی کردیے۔حکام دفتر خارجہ نے کہا کہ ریجرڈ گرنیل کے پاس ابھی بھی کوئی عہدہ نہیں ہے، گرینل اب بھی صرف نامز ہیں، ان کے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا، ایسا پنجاب بنا رہے ہیں جہاں خواتین ترقی کی راہ میں کسی سے پیچھے نہ رہیں بلکہ سب سے آگے ہوں۔ انہوں نے خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن برائے سائنس پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار محض ضروری نہیں بلکہ ناگزیر ہے،ترقی کیلئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔ پنجاب حکومت خواتین اور لڑکیوں کو سائنسی و تکنیکی میدان میں آگے لانے کے...
آج بروزمنگل،11 فروری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل آپ کا معیار زندگی اور شخصیت متاثر کن رہے گی۔ خاندانی معاملات کو ترجیح دی جائے گی۔ بزرگوں کا تعاون حاصل ہوگا۔ آسانی کو برقرار رکھیں اور نظام کو مضبوط کریں۔ بہتری کے لیے وقت سازگار رہے گا۔ انتظامی معاملات بہتر ہوں گے۔ خاندان کے ساتھ قربت بڑھے گی۔ آرام اور سہولیات پر توجہ دیں۔ ذاتی معاملات پر توجہ رہے گی۔ آپ اہم چیزیں شیئر کر سکتے ہیں۔ ہر ایک کے لئے احترام اور پیار برقرار...

محنت سے عوامی خدامت جاری رکھنا ہے ، نوازشریف قائد ترقی کا نام ، مریم نواز: تجاوزات خاتمے سے متاثرہ چھوٹے کاروبار کی بحالی کا حکم
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ ملاقات میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر بھی وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر سکیم اور جدید زرعی مشینری، سکالرشپ پروگرام کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، دھی رانی پروگرام، بنیادی و دیہی مراکز اور صحت کے پورے نظام کی اپ گریڈیشن پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے اقدامات کو سراہا۔ نواز شریف نے کہا کہ اللہ کرے ہم ایک بار...
دنیا سمجھتی ہے کہ امریکا اسے نہیں سمجھتا، امریکا سمجھتا ہے کہ دنیا دراصل اسے نہیں سمجھتی۔ بظاہر یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں، آسان حل یہ ہے کہ آمنے سامنے بیٹھ کر ایک دوسرے کو سمجھ سمجھا لو، مگر یہ اتنا ہی آسان ہوتا تو پھر تو کوئی مسئلہ ہی نہ رہتا۔ سابق وزیرِ خارجہ میڈلین آلبرائیٹ کے بقول ’امریکا ہر اعتبار سے اس وقت بلندی پر ہے، جہاں تم ہم دیکھ سکتے ہیں کوئی نہیں دیکھ سکتا‘۔ اس ایک فقرے کو آپ تکبر سمجھ لیں، احساسِ برتری سمجھیں، خود شناسی یا کم شناسی یا پھر چھچھورپن، مگر بلندی سے ہر طرف دیکھنے کا بس اتنا نقصان ہے کہ نیچے والے آپ کو بونے نظر آتے ہیں۔ آپ اسی دھوکے...
لاہور،ریلوے کی نجکاری کیخلاف پریم یونین کے تحت احتجاج کیا جارہا ہے
میرپورماتھیلو ،اسسٹنٹ کمشنر بابر علی شہر میں منافع خوروں کیخلاف کارروائی کاجائزہ لے رہے ہیں
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بالخصوص پارا چنار میں ہونے والے قتل عام کے خلاف قومی امن کمیٹی کے رہنمائوں ٹیپو خان بروہی، امان اللہ چنا، دین محمد شر، علی چھجن و دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے رہنمائوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہے لیکن بے امنی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ آئے روز کسی نہ کسی کو سرعام قتل کیا جاتا ہے۔ پورا صوبہ بے امنی کی آگ میں جل رہا ہے لیکن وزیراعلیٰ کے پی کے کو عوام کی فکر تک نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارا چنار کے لوگ فرقہ وارانہ فساد کی لپیٹ میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ناحق قتل ہونے کے...
ٹریڈ چمپئن کا وفد راشد اقبال کی قیادت میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کررہا ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 10 فروری 2025ء ) پی ایم ایل این کے رہنماء رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ ملک معاشی سیاسی استحکام کی طرف جارہا ہے سیاسی جماعتوں کو محاذ آرائی سے نکلنا چاہئے،پی ٹی آئی کا ایک ہی مقصد ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی سنجیدہ ہوتی تو صوابی جلسے جیسی زبان استعمال نہ کرتی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو وکلاء کا احتجاج ہوا اس کو ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کی ساری بارز نے مسترد کیا ہے، کیونکہ اس احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا، کیونکہ آئین میں ترمیم کرنے کا حق پارلیمنٹ کے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو غیرضروری قرار دے دیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ حکمران پارلیمنٹ میں اب تک ایک بھی ریفارم لانے میں ناکام رہے۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب بمقابلہ خیبرپختونخوا اسمبلی، کون کتنی تنخواہ لیتا ہے؟ انہوں نے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ غیر ضروری ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت گر چکی، حکومت نے قومی اسمبلی سیشن کے آخری اجلاس میں تنخواہیں بڑھانے کی بات کی، یہ لوگ غزہ پر کوئی بات نہیں کرسکے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کی...
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ خزانہ کو ہدایت دی ہے کہ ایک سینٹ کے نئے سکے نہ بنائے جائیں، تاہم پہلے سے موجود سکے بدستور زیر گردش رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ "ٹروتھ سوشل” پر کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا، "امریکا طویل عرصے سے ایک سینٹ کے ایسے سکے تیار کر رہا ہے جن کی قیمت پیداواری لاگت سے کم ہے۔ یہ بالکل بے کار ہے! میں نے امریکی محکمہ خزانہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ نئے سکے بنانے کا سلسلہ ختم کر دیں۔ ہمیں اپنی عظیم قوم کے بجٹ کو بچانے کی ضرورت ہے، چاہے وہ محض ایک پیسہ ہی کیوں نہ...
افغان حکومت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث نکلی، دہشتگردوں کی لاشوں کی وصولی سب سے بڑا ثبوت ہے افغان حکومت نے پاک فوج کے ہاتھوں 6 فروری 2025ء کودوران آپریشن ہلاک ہونے والے افغان دہشتگرد کی لاش بھی قبول کرلی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردکی شناخت لقمان خان ولد کمال خان کے نام سے ہوئی تھی جو ضلع خوست کا رہائشی تھا،اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک کئے جانے والے دہشتگرداحمد الیاس عرف بدر الدین کی لاش کوبھی افغان طالبان نے وصول کیا تھا۔ احمد الیاس صوبہ باغدیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا تھا جس کی ہلاکت پر افغان عبوری حکومت نے نام نہاد شہادت کا جشن منایا، سیکورٹی فورسز کی جانب سے مختلف...
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر ہم پاکستان کا مقابلہ پاکستان سے کریں تو ہم نے بہت کامیابی حاصل کی ہے لاہور میں نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بار پھر اڑان بھرنے کو تیار ہے، ملکی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، ہم پر لاکھوں مہاجرین کا بوجھ تھا، وہ ملک جس نے صفر سے آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ترقی کے لیے اقدامات ضروری ہیں، عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنا ہمارا عزم ہے، اسٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے، پاکستان آج دوبارہ ٹرن آراؤنڈ پر آگیا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن اور تحریک انصاف کے راہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں آٹھ نئے ججز کی تقرری کے معاملے پر وکلا کا احتجاج جاری رہے گا سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم میدان نہیں چھوڑیں گے اپنی آواز اٹھائیں گے میں نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں سینیارٹی کا مسئلہ اٹھایا ہے پہلے اسے حل کر لیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کسی اور جج کو سپریم کورٹ لایا جاتا ہے جس سے ججز میں رنجش پیدا ہو سکتی ہے ہم اس اصول پر کھڑے ہیں کہ شخصیات آنے جانے والی...
پاکستانی تجزیہ کار کے مطابق غزہ کے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی بائیڈن انتظامیہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نے 7 اکتوبر کے فوراً بعد ہی شروع کر دی تھی اور یہ فلسطینیوں کو صحرائے سینا میں بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کے عین مطابق تھا جو حماس کے حملوں کے فوراً بعد میڈیا پر لیک ہوگیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف تجزیہ کار ضرار کھوڑو نے پاکستانی جریدے میں لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اتنا ہی خالصتاً امریکی معلوم ہوتا ہے جتنا ایپل پائی سوئٹ ڈش۔ اس منصوبے میں پہلے مقامی آبادی کے بڑے حصے کو قتل کرنا اور پھر اپنے منافع کے لیے ان کی زمین کو ہتھیانا شامل ہے۔ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے پر وفاقی جج کی جانب سے پابندی کے فیصلے کو 100 فیصد غلط قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جج کا ایلون مسک کے محکمے کو روکنا 100 فیصد غلط اور جج کا یہ حکمنامہ پاگل پن ہے، حکومت اداروں میں فراڈ روکنا چاہتی ہے۔ دورانِ انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ آپ کینیڈا کو ریاست بنانا چاہتے ہیں؟ جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہاں ایسا ہی ہے، کینیڈا کو سبسڈی کی مد میں امریکا سالانہ 200 ارب ڈالرز نقصان اٹھاتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا 51 ویں امریکی ریاست بن جائے تو...
لاہور،غیرقانونی طورپر کھڑی موٹرسائیکلیں مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے

کراچی: سینئر رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر اہتمام غزنوی پارک میں منعقدہ سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش کا دورہ کر رہے ہیں
کراچی: سینئر رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر اہتمام غزنوی پارک میں منعقدہ سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش کا دورہ کر رہے ہیں
پاکستان ریلوے پریم یونین CBA حیدرآباد زون کے صدر مبین راجپوت ، نائب صدر لئیق احمد ، نائب صدر اول محمد آباد، نائب صدر دوئم محمد یونس، سیکرٹری عبد الحفیظ، جوائنٹ سیکرٹری نور الدین و دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ٹرینوں کی نجکاری ملک و قوم سے غداری ہے پاکستان ریلویز کراچی سے پشاور تک ملک و قوم کو متحد رکھے ہوئے ہے اور پاکستان کے باشندوں کو سستی اور محفوظ سواری فراہم کر رہا ہے لیکن افسر شاہی اور ان کے سرپرست اس قومی ادارے کو تباہ کردینا چاہتے ہیں جس کے نتیجے میں کروڑوں پاکستانی سستے اور محفوظ سفر سے محروم ہو سکتے ہیں۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ یہ کیسی نجکاری ہے...
نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ مزدور یونیز کے اشتراک سے ریلوے کی نجکاری کے خلاف ریلوے کے تمام مزدور 10فروری کو پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے اپنے حق کے لیے دھرنا دیں گے، ہم حکومت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ نجکاری سے باز رہے، ریلوے کی نجکاری، پرائیویٹ کمپنی بنانے اور ڈائون سائزنگ کی مزاحمت کریں گے۔ نجکاری کے نام پرریلوے کی وسیع زمینوں اور اثاثوں پر نظر رکھنے والے اس بات کو نہ بھولیں کہ یہ قومی اثاثہ ہے اسے چند مفاد پرست عناصر کے بھینٹ چڑھانا بڑی خیانت ہے، ان اثاثوں پر قبضہ اور کمائی کا ذریعہ بنانا کہاں کا انصاف اور ترقی ہے، مزدوروں اپنی اجتماعی طاقت...
کولمبو: سری لنکا میں ایک بندر گرڈ اسٹیشن میں گھس گیا، جس کی وجہ سے پورے ملک کو لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکن حکام نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی صبح 11 بجے پیش آیا جب ایک بندر گرڈ اسٹیشن میں گھس گیا اور بجلی معطل ہوگئی، 3 گھنٹے بعد بھی بجلی پوری طرح بحال نہ ہوسکی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر توانائی کمارا جایا کوڈے نے کہا کہ ایک بندر ہمارے گرڈ اسٹیشن کے ٹرانسفارمر سے ٹکرایا جس کی وجہ سے بجلی کا نظام متاثر ہوا، یہ واقعہ جنوبی کولمبو کے مضافات میں پیش آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ کچھ علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے، لیکن ابھی...
ایم کیو ایم پاکستان سے متعلق خبریں من گھڑت، پارٹی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی سازش ہو رہی ہے،ترجمان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )ایم کیو ایم پاکستان نے میڈیا پر اپنی جماعت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو روز سے بعض عناصر سوشل میڈیا پر معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں اور جان بوجھ کر انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ کچھ شرپسند عناصر کارکنان کو آپس میں لڑا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک جمہوری...
اپنے ایک بیان میں حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ پر فوجی قبضے یا اس کی تقسیم کے منصوبے کو ہماری عوام کی استقامت و ثابت قدمی سے شکست ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ جنگ بندی کے معاہدے کی رو سے صیہونی فوج آج صبح ںٹساریم کوریڈور سے واپس جا رہی ہے جس پر فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "عبداللطیف القانوع" نے کہا کہ IDF کا غزہ سے واپس جانا، اسرائیل کے جنگی اہداف میں ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی واپسی، قیدیوں کے تبادلے کا تسلسل اور نٹساریم سے پسپائی نتین یاہو کے جھوٹ اور ہماری عوام کی مکمل فتح کی نشان دہی کرتا ہے۔ حماس کے ترجمان نے کہا کہ غزہ...
بالی ووڈ کے بگ بی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (پر ایک نیا پیغام شیئر کیا ہے جس سے ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔ 82 سالہ امیتابھ بچن نے اپنے پیغام میں مختصر الفاظ میں ’جانے کا وقت‘ لکھا، یہ پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا، سوشل میڈیا صارفین اور اداکار کے مداح ان کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ A post common by Viral Bhayani (@viralbhayani) امیتابھ بچن کے مداح اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اس مختصر ٹوئٹ کی وضاحت طلب کر رہے ہیں اور ان کی صحت کیلئے دعائیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 فروری 2025ء) پاکستان کے مرکزیصوبے پنجاب کے شہر قصور میں فاسٹ فوڈ کی کسی بھی معروف چین کا کوئی نام و نشان نہیں۔ بلھے شاہ کے شہر میں جیسے ہی آپ مرکزی بازار میں داخل ہوں، قصوری فالودے اور اندرسوں کی دکانیں استقبال کرتی ہیں۔ دکانوں کے اندرونی ڈیزائن میں شیشے کا خوبصورت استعمال، مٹی کے برتن اور بلھے شاہ کی تصاویر فوڈ اسٹریٹ کو دیدہ زیب بناتے ہیں جبکہ ذائقہ ذہن میں ہمیشہ کے لیے خوشگوار تاثرات چھوڑ جاتا ہے۔ گرمی ہو یا سردی یہ سوغاتیں تھوڑے بہت فرق کے ساتھ تقریباً ایک جیسی چلتی رہتی ہیں۔ قصور شہر کا ''کھابہ کلچر‘‘ بہت حد تک بلھے شاہ کے دربار پہ آنے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چوہدری ظہور الٰہی شہید اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے خدمت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیا، ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔`ہم انہیں کی سیاست کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، اپنے دور اقتدار میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے الزام تراشیوں کی سیاست نہ کریں ان کے دور میں جو ہوتا رہا عوام سب جانتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ہماری شناخت ہے، پارٹی کو ہر سطح پر مضبوط اور منظم کرنا ہے۔ پارٹی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی تجاویز کی روشنی میں ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر انڈسٹریز و سرمایہ کاری پنجاب چوہدری...
شرقپورشریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں کبھی سنجیدہ ہی نہیں تھی،پی ٹی آئی نے اپنے تحریری مطالبات دیئے لیکن جواب لینے سے پہلے بھاگ گئے ،ان کی فطرت میں تخریب کاری اور فتنہ انگیزی ہے۔ یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صاف شفاف الیکشن ہوئے ،ضلع شیخوپورہ میں شفاف الیکشن ہوئے اور زیادتی بھی ہمارے لوگوں کے ساتھ ہوئی ۔(جاری ہے) 8 فروری پی ٹی آئی کی کال پر کسی نے توجہ نہیں دی ،چند شرپسند عناصر ملے ہوئے ہیں لیکن عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 فروری ۔2025 )ملک کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو کم استعمال کرنے سے بجلی کی زیادہ لاگت آتی ہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی سٹیٹ آف دی انڈسٹری رپورٹ 2024کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 45,888میگاواٹ تک پہنچ گئی لیکن صرف 33.88فیصد سالانہ استعمال ہوئی اس کم استعمال کے نتیجے میں صارفین غیر استعمال شدہ صلاحیت کے 66.12فیصد کی ادائیگی کرتے ہیںجس سے بجلی کی زیادہ لاگت آتی ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں ٹرانسمیشن کی رکاوٹوں اور گورننس کی خامیوں جیسی نااہلیوں کو اجاگر کیا گیا ہے جس سے صارفین پر مالی بوجھ بڑھتا ہے ایندھن کی کم لاگت کے باوجودبجلی کے نرخ زیادہ ہیںجس سے پیداوار کو بہتر بنانے...
لاہور، اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو گا۔ اسلام آباد میں آج موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ مری، گلیات اور ان کے آس پاس کے علاقے سرد رہیں گے۔ کوئٹہ، زیارت، چاغی، نوشکی اور ژوب میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے، جبکہ سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم اور وزیرستان میں برفباری کا امکان ہے، اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ آزاد کشمیر میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ کل اتوار...
مریم اورنگزیب---فائل فوٹو پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مستقبل میں پانی کی کمی جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ان کا کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن (سی پی اے) سے خطاب کے دوران کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک اہم اور سنگین مسئلہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سینئر وزیر نے کہا ہے کہ ہمیں اس وقت ماحولیاتی تحفظ کو اولین ترجیح دینا ہو گی، پنجاب میں شہری اور دیہی منصوبہ بندی کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں ایشیاء سی پی اے کانفرنس کا بائیکاٹ کرینگے: ملک احمد خان بچھراپوزیشن لیڈر پنجاب...
چین کا ہاربن 29 برس بعد دوسری بار ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کر رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز ہاربن (شِنہوا) 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے منعقد ہونے کے ساتھ چین کا ہاربن 29 برس قبل کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن کی میزبانی کے بعد دوسری بار ان کھیلوں کی میزبانی کررہا ہے۔ افتتاحی تقریب ہاربن بین الاقوامی کانفرنس، نمائش و کھیل مرکز کے کے ساتھ ساتھ دنیا کے سب سے بڑے آئس اینڈ سنو تھیم پارک ہاربن آئس سنو ورلڈ کے برانچ وینیو میں منعقد ہوئی۔فروری 1996 میں تیسرے ایشیائی سرمائی کھیل کا انعقاد ہاربن میں ہوا تھا جس میں 450 سے زیادہ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ میزبان چین 15 طلائی،...
پشاور ( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے خواجہ آصف کے بیان کو مایوس ذہنیت کی عکاسی قرار دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے وزیر دفاع خواجہ اصف کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف مایوس ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں، ماضی میں انہوں نے فوج کے خلاف بیانات دیے ہیں ان کو وزیر دفاع نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور جنید اکبر خان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں، یہ حکومتی پروپیگنڈا ہے جو فلاپ ہو رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پیکا قانون قابل مذمت ہے ،آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کا گلا گھونٹنے کے مترادف...

حیدرآباد: لطیف آباد قبرستان میں سیوریج کا پانی جوہڑ منظر پیش کررہاہے جس سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے
حیدرآباد: لطیف آباد قبرستان میں سیوریج کا پانی جوہڑ منظر پیش کررہاہے جس سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے

شہباز شریف بڑی محنت کر رہے، مریم نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا، نوازشریف: خدمت مسلم لیگ ن کی پہچان، وزراعلیٰ پنجاب
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی عمل اور عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ نوازشریف نے کہا کہ نیت ٹھیک ہو گی تو اللہ تعالیٰ کی مدد آئے گی۔ مخلوق خدا کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے۔ عوام کی خدمت کا صلہ اور انعام اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک وقوم کی بہتری کے اشارے ہیں۔ 30 ہزار پر آنے والی...