چیف جسٹس پاکستان کبھی بھی ججز کی گروہ بندی کا حصہ نہیں رہے، رانا ثناء اللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
رانا ثناء اللّٰہ : فوٹو فائل
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کبھی بھی ججز کی گروہ بندی کا حصہ نہیں رہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ججز کے ایک ساتھ آفسز ہیں اور ایک دوسرے کو خطوط لکھتے ہیں، ججز کے ایک ہی عمارت میں ساتھ ساتھ دفاتر ہیں، سینئر ججز کے خلاف ریفرنس کی بات میں کوئی دھمکی نہیں ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جس طرح کی تقسیم سپریم کورٹ میں ہے، ویسی ہی اب ہائیکورٹ میں جا رہی ہے، کیا ججز کا ٹرانسفر وزیراعظم نے کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ کم از کم تین چیف جسٹس صاحبان متفق ہوتے ہیں تو ایک ہائیکورٹ کا جج دوسری ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہوسکتا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہم سے راضی ہیں راضی رہیں گے اور راضی رکھیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رانا ثناء الل
پڑھیں:
جرمن اور ہالینڈ کی کلبز ہاکی ٹیمیں کل لاہور پہنچیں گی
لاہور:لاہور کرکٹ کے ساتھ ہاکی کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی دلچسپی کا بھی مرکز بن گیا، جرمن اور ہالینڈ کے معروف کلبز کی ٹیمیں کل لاہور پہنچیں گی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر یوتھ پروگرام کی ٹیم بھی ان غیر ملکی کلبز کے ساتھ میچز کھیلے گی۔
چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم میں ٹرائلز کی نگرانی کی۔
رانا مشہود نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ وزیراعظم نے 2025 قومی کھیل ہاکی کی بحالی کا سال قرار دے رکھا ہے، کرکٹ کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑیوں کی آمد کی بہت خوشی ہے۔
پاکستان میں کرکٹ اور ہاکی کے تمام بڑے ممالک کے کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔ بھارت بھی ایک دن ضرور پاکستان آکر کھیلے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ جنید فوکل پرسن اور پرویز سنڈھیلا یورپین ہاکی کوآرڈینیٹر کو ہاکی بحالی کا ٹاسک سونپا ہے، نوجوانوں کو انتشار کی نہیں، آگے بڑھنے کے مواقع دینے سے ہی ملک ترقی کرے گا۔