کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ا میر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن نے نارتھ ناظم ٹاؤن میں سہہ روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان اور وائس چیئرمین ضیاءالدین جامعی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی نے نمائش میں رکھی گئی پھولوں کی مختلف اقسام کا جائزہ لیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

نمائش کے موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد پر ایسے لوگوں کو مسلط کردیا کیا ہے جو شہر کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ترقیاتی کام کے نام پر پورے شہر کو کھود کر رکھ دیا گیا ہے،شہری چند منٹوں کا سفر کئی کئی گھنٹوں میں کررہے ہیںاور اپنا قیمتی وقت ٹریفک جام میں پھنس کرگزرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر بلدیات، میئر کراچی ،کمشنر کراچی ،ڈپٹی کمشنر ز اور اسسٹنٹ کمشنرزجماعت اسلامی کے9ٹاؤنز چیئر مینوں کے کاموں روکاوٹیں ڈال رہے ہے اس کے باوجود ہمارے ٹاؤنز چیئرمین کراچی کے رونوقوں کا بحال کر نے میں مصروف ہیں اور اپنے دائرے اختیار سے بڑھ کر کام کررہے ہیں۔

سید وجیہ الحسن کاکہنا تھا کہ ایسی نمائشوں کا انعقاد نہ صرف شہر کو خوبصورت بنانے میں مدد دیتا ہے بلکہ لوگوں کو قدرتی حسن سے قریب لانے کا بھی ذریعہ بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے اور مصروف شہر میں اس طرح کی سرگرمیاں عوام کے لیے ایک خوشگوار تفریح فراہم کرتی ہیں۔

چیئرمین نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نے کہا کہ فتح پارک میں منعقدہ پھولوں کی نمائش میں 40اقسام کے پھول رکھے گئے ہیں،پھولوں کی نمائش عوام کو ہریالی کی طرف راغب کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، یہ نمائش تین دن جاری رہے گی،نمائش میں کراچی کے شہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کرسکتے ہیں ۔پھولوں کی اس نمائش میںشرکت کرنےوالوں کا داخلہ مفت ہوگا ،انہوں نے کہاکہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن انتظامیہ شہریوں کو ایک بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور آئندہ بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔

اس موقعے پر نارتھ ناظم ٹاؤن کے وائس چیئرمین ضیاءالدین جامعی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پھولوں کی نمائش کے ذریعے ہم لوگوں کو باغبانی اور ماحول دوست طرزِ زندگی کے فوائد سے آگاہ کر رہے ہیں۔یہ نمائش تین روز تک جاری رہے گی، جس میں شہری نہ صرف ہزاروں خوبصورت اور خوشبودار پھولوں کو قریب سے دیکھ سکیں گے بلکہ باغبانی سے متعلق ماہرین سے قیمتی مشورے بھی حاصل کر سکیں گے۔ نمائش کے دوران فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے خصوصی سیلفی اسپاٹس بھی بنائے گئے ہیں، جہاں شہری یادگار لمحات کو کیمرے میں قید کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فتح باغ میں ہونے والی یہ پھولوں کی نمائش شہریوں کے لیے ایک منفرد اور خوشگوار تفریح فراہم کر رہی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ سال بھی اس کا انعقاد کیا جائے گا۔

فتح باغ میں منعقدہ اس نمائش میں 25 ہزار سے زائد پھولوں کو مختلف ترتیب اور ڈیزائن میں سجایا گیا ہے، جن میں کئی نایاب اور غیر ملکی اقسام بھی شامل ہیں۔ شائقین کو گلاب، چمبیلی، گیندا، سورج مکھی، ٹیولپ، آرکڈ، لیلی اور دیگر کئی خوبصورت پھول دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرین باغبانی کی جانب سے شہریوں کو باغبانی کے جدید طریقے اور پودوں کی دیکھ بھال کے متعلق مفید مشورے بھی دیے جا رہے ہیں۔

نمائش کے پہلے دن شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دلکش پھولوں کی نمائش کو سراہا ہے۔ بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں سمیت ہر عمر کے افراد نے رنگ برنگے پھولوں میں گہری دلچسپی لی۔ نمائش میں شریک شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تقریبات نہ صرف ذہنی سکون فراہم کرتی ہیں بلکہ ہمیں ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب بھی دیتی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نارتھ ناظم ا باد پھولوں کی نمائش نمائش کے فراہم کر رہے ہیں کے لیے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

روزہ انسان کو انسانیت کی معراج تک پہنچاتا، راشد نسیم

کراچی( اسٹاف رپورٹر)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے الحدید ٹائون کراچی میں استقبال رمضان کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک میں انسانوں کے لیے بہترین ٹریننگ کا بندوبست کیا ہے، یہ ایک ایسی تربیت ہے جودنیا کی کسی بھی یونیورسٹی میںمیسر نہیں، روزہ انسان کو انسانیت کی معراج تک پہنچاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں جس ملک میں واقع ہیں، وہاں کے حکمران کرپٹ اور مالی بددیانتی میں ملوث ہیں، پاکستان میں بھی رولنگ کلاس طبقہ ان یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ ہے، یہی لوگ ملک پر حکمرانی کرتے ہیں، آج ملک کا بچہ بچہ لاکھوں روپے کا مقروض ہے۔ رمضان المبارک اور روزہ انسانیت کو اخلاقی لحاظ سے ایمان دار بناتا ہے۔ موجودہ اور سابق حکمران جماعتوں نے ملکی وسائل لوٹے اور مال بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ ہو جائے تو پاکستان چند عرصے میں ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے۔ سابق امیر ضلع ملیر محمد اسلام اور ناظم علاقہ عبدالعزیز ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین ناظم آباد ٹائون کا مختلف یوسیز کا دورہ ،کا م کا جائزہ لیا
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے تحت یوسی 8 فتح پارک میں پھولوں کی نمائش کے دوسرے دن کا افتتاح کررہے ہیں.
  • روزہ انسان کو انسانیت کی معراج تک پہنچاتا، راشد نسیم
  • ڈیفنس میں فاسٹ کا شاندار افتتاح‘ تاجر ‘ صنعتکار شریک
  • کراچی کاتعلیمی نظام بہتر کرنا چاہتے ہیں‘ڈپٹی میئر
  • کراچی: چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی تقریب میں شیردل اسکوارڈن شاندار فضائی مظاہرہ کرے گا
  • چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پانچ روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پانچ روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ
  • لاہور،شہری جیلانی پارک میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی مناسبت سے منعقدہ پھولوں کی نمائش دیکھ رہے ہیں
  • نارتھ کراچی سے پھندالگی لاش برآمد