گوادر (نمائندہ جسارت)گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی جی ڈی اے کی جانب سے جناح ایونیو موڈی روڈ کی تعمیر جاری ہے جہاں پر ٹھیکیدار کی غفلت بھی برقرار ہے۔ روڈ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے ریتی بجری اور دیگر تعمیراتی میٹریل کو سڑک کنارے رکھ کر کھلا چھوڑ دیا گیا جہاں پر آئے روز حادثات جنم لے رہے ہیں اور جس سے قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔ اس روڈ پر اکثر رات کے اوقات سفر کرنے والے موٹر سائیکل سوار اور چھوٹی گاڑیاں روڈ پر پڑی انہی ریتی بجری اور تعمیراتی میٹریل کے باعث حادثات کا سبب بن رہی ہیں۔ جبکہ ٹھیکیدار کی غفلت کا یہ حال دیکھیے کہ روڈ پر پبلک کی سیفٹی کے لیے کسی قسم کے سائن بورڈ احتیاطی تدابیر کے بورڑ آویزاں نہیں کئے گئے اور نہ ہی سفر کرنے والوں کے لیے کوئی متبادل راستہ رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اس روڈ پر انہی ریتی بجری اور تعمیراتی میٹریل کے باعث دو حادثات رونما ہوئے جس سے محکمہ فشریز کے ایک اہلکار محمد علی کی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر 6افراد شدید زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں بھی مختلف اوقات میں سوشل میڈیا کے ذریعے مذکورہ روڈ کی تعمیرات سمیت دیگر روڈ کی تعمیرات پر پبلک کی سیفٹی کے لیے متبادل راستہ اور احتیاطی تدابیر کے سائن بورڈ لگانے کی ادارے کو توجہ دلائی گئی تھی۔ مگر ادارہ جی ڈی اے نے ٹھیکیدار کی طرح غفلت کا مظاہرہ کیا اور نتیجہ آج ایک قیمتی جان ضائع ہوگئی اور دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے۔ ایسا لگتا ہے کہ ادارہ ہذا کے سامنے عوام کی جائز شکایت کی کوئی ویلیو نہیں۔ شہری حلقوں نے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن اور ضلعی انتظامیہ کی محکمہ جی ڈی اے اور اس کے غافل ٹھیکیدار کی غیر ذمے داریوں اور نوجوان کی موت کے واقعے پر فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روڈ کی روڈ پر

پڑھیں:

امریکا مسلسل طیارہ حادثات کے بعد اب ٹرین حادثات کی زد میں آ گیا

امریکا مسلسل طیارہ حادثات کے بعد اب ٹرین حادثات کی زد میں آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز

واشنگٹن( شاہ خالد)امریکا مسلسل طیارہ حادثات کے بعد اب ٹرین حادثات کی زد میں آ گیا اور تین گھنٹے کے دوران دو ریل حادثات سامنے آئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیبراسکا میں تین گھنٹے کے دو ٹرین حادثات رونما ہوئے ہیں۔ ایک واقعہ میں مال بردار گاڑیوں کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور دوسرے واقعے میں متعدد کنٹینرز میں آگ لگ گئی۔
ان حادثات میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تام حادثے کے پیش نظر اپ اور ڈاؤن ٹریکس کو بند کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں حال میں ہی تواتر کے ساتھ کئی طیارہ حادثات رونما ہوئے جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
سب سے بڑا حادثہ جنوری کے آخری ہفتے میں پیش آیا جب واشنگٹن کے قریب مسافر طیارے سے فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں جہاز کے عملے سمیت سوار 100 سے زائد مسافر لقمہ اجل بن گئے جن میں ایک پاکستانی خاتون بھی شامل تھیں۔
یکم فروری کو امریکی ریاست پنسلونیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک اور طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا، جس میں ایک بچہ اور پانچ دیگر افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔
اس سے اگلے ہی روز ہیوسٹن میں ایک اور مسافر طیارے میں ٹیک آف کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی، طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سمیت 104 مسافر سوار تھے۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
الاسکا میں ایک اور مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے آدھے گھنٹے بعد لاپتہ ہوگیا جس کا ملبہ بعد ازاں مل گیا۔ گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں پائلٹ سمیت سوار 10 مسافر ہلاک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی جناح ایونیو میں مزدوروں سے ملاقات کررہے ہیں
  • جناح اسپتال کراچی کی 2 خواتین ڈاکٹرز کیخلاف تحقیقات شروع
  • ٹریفک حادثات اور روڈسیفٹی سے متعلق چیف سیکرٹری سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہورہا ہے
  • گوادر ترقی کی راہ پر
  • امریکا مسلسل طیارہ حادثات کے بعد اب ٹرین حادثات کی زد میں آ گیا
  • گوادر پدی زرمغربی ساحل پر کوہ بتل میں لینڈ سلائیڈنگ
  • ٹریفک حادثات :شہری مشتعل‘ بڑی گاڑیوں کے ٹائرزپنکچرکردیے
  • سڑکوں پر موت کا رقص
  • کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات