کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بالخصوص پارا چنار میں ہونے والے قتل عام کے خلاف قومی امن کمیٹی کے رہنمائوں ٹیپو خان بروہی، امان اللہ چنا، دین محمد شر، علی چھجن و دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے رہنمائوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہے لیکن بے امنی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ آئے روز کسی نہ کسی کو سرعام قتل کیا جاتا ہے۔ پورا صوبہ بے امنی کی آگ میں جل رہا ہے لیکن وزیراعلیٰ کے پی کے کو عوام کی فکر تک نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارا چنار کے لوگ فرقہ وارانہ فساد کی لپیٹ میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ناحق قتل ہونے کے ڈر سے لوگ اپنے گھروں تک محصور ہو چکے ہیں۔ کھانے پینے کی اشیا اور دوائوں کی قلت کی وجہ سے معصوم بچے مر رہے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے کی حکومت کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور ایک اچھی حکومت عمل میں لائی جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سورج کے تیور بدلنے لگے، ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، وسطی اور بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں پیر سے جمعہ کے دوران درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے، گرمی کی لہر کے باعث آندھی یا جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سورج کے تیور بدلنے لگے، آج سے ملک بھر میں گرمی بڑھنے سے ہیٹ ویو کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق آج سے 18 اپریل کے دوران جنوبی پنجاب میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، وسطی اور بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں پیر سے جمعہ کے دوران درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے، گرمی کی لہر کے باعث آندھی یا جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔ موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں بھی ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہے گی، پارہ 6 سے 8 ڈگری زیادہ ہوگا، سندھ کے اکثر مقامات پر درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آج بروز منگل 15اپریل مختلف علاقوں کے موسم کی صورتحال جانئے
  • کراچی: مختلف علاقوں میں ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ راجن پور، مختلف علاقوں میں مساجد و امام بارگاہوں کا افتتاح 
  • برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی
  • سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی ،فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم رہے
  • ملک کے مختلف علاقوں میں 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
  • سورج کے تیور بدلنے لگے، ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ
  • اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
  • زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ
  • پنجاب اور خیبر پختونخوا کے  کئی علاقوں میں زلزلہ